ڈیموگرافی کے اعداد و شمار کے ذرائع ⇐ دنیا کے بہت سے ممالک میں رجسٹریشن کا نظام مختلف علاقوں میں پیدائش اموات شادی طلاق اور نقل سے متعلق اعداد وشمار مہیا کرتا ہے۔ اس طریقہ کار میں کہیں جا کر لوگوں کی گنتی نہیں کی جاتی بلکہ لوگ رائج طریقہ کار مطابق ان اہم معاملات کی رجسٹریشن کراتے ہیں ۔ یہ طریقہ کارترقی یافت ممالک میں بہت بہتر اور مؤثر ہے تاہم غیر یافتہ ممالک میں تا حال لوگ اس کی اہمیت نہ سمجھتے ہوئے اس رجسٹریشن کے عمل کا حصہ نہیں بنتے۔
آبادی سے متعلق رجحانات
رجسٹریشن سے حاصل ہونے والے اعدادو شمار کی ضرورت ہیں مردم شماری کے درمیانی عرصے یا سال میں پڑتی ہے کیونکہ مردم شماری عام طور پر کئی سال بعد ہوتی ہے اس لیے درمیانی عرصہ میں منصوبہ بندی اور ملک میں مختلف آبادی سے متعلق رجحانات دیکھنے کے لئے اس ڈیٹا یا موادکی بنیادی اہمیت ہے۔
پیدائش اموات
پاکستان میں بھی پیدائش اموات شادی طلاق اور نقل مکانی کی رجسٹریشن کا نظام رائج ہے۔ یہ بات عام مشاہدے میں آئی ہے کہ بہت سے لوگ بچوں کی پیدائش کا اندراج نہیں کراتے اور وہ اس کی ضرورت واہمیت سے آگاہ نہیں ہوتے
پاکستان میں پیدائش و اموات کے اندارج رجسٹریشن کا نظام
پاکستان میں بچوں کی پیدائش اور افراد کی اموات کے اندارج کا نظام ہر یونین کونسل میں موجود ہے جہاں پیدائش و اموات کے اندراج کے رجسٹر ہوتے ہیں۔ ہرفرد پر یہ لازم ہے کہ وہ ہونے والی پیدائش یا اموات کا اندراج کرائے تا کہ حکومتی ریکارڈ کا حصہ بن سکے۔
معلومات
تاہم پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو بچے کی پیدائش کا اندراج نہیں کراتی ۔ اس سلسلے میں حکومتی اور عوامی سطح پر آگاہی اور معلومات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں شادی کی رجسٹریشن کا نظام
شادی کی رجسٹریشن کے لئے پورے ملک میں نکاح رجسٹرار کا نظام موجود ہے۔ ان سب کے پاس انداراج کے رجسٹر ہوتے ہیں جن کی مددسے ہر نکاح کا سرکاری طور پر یہ اندارج کیا جاتا ہے جو ضلعی حکومت کے دفاتر کے پاس یونین کونسل کا سطح پرمحفوظ ہوتا ہے۔
شناختی کارڈ
اس کے علاوہ شادی کا اندارج شناختی کارڈ پر بھی نادرا کے ذریعے کیا جاتا ہے پاکستان میں اکثر اوقات شادیاں سرکاری طور پر رجسٹر ڈ نہیں ہو پاتیں جس کی بنیادی وجہ علم کی کی آگاہی نہ ہونا کم عمری کی شادیاں اور مؤثر قوانین کا نہ ہوتا ہے۔
نقل مکانی کی رجسٹریشن
نقل مکانی عام طور پر ایک فرد یا خاندان کے ایک جگہ سے دوسری جگہ رہائش کے لئے منتقل ہونے کو کہتے ہیں ۔ بین الاقوامی نقل مکانی سےتعلق اعدادو شمار کاریکارڈ رکھنے کے لئے ہر ائیر پورٹ پر اور زمینی راستوں پر اندارج رجسٹریشن کا نظام ہوتا ہے۔
سروے سے اعداد و شمار ا کٹھے کرنا
سروے کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں
ان میں قدر مشترک یہ ہوتی ہے ان سب میں پوری آبادی کو شامل نہیں کیا جاتا جب کہ اس میں چند ایک میں نمونہ بندی کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔ نمونہ بندی اس لئے کی جاتی ہے تا کہ کم خرچ وقت اور کم محنت سے پوری آبادی کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکے ۔
مردم شماری
ایسا اس لیے کیا جاتا ہے مردم شماری انتہائی وقت طلب وسائل طلب کام ہے مگر یہاں یہ بات ہم نے ذہن میں رکھنی ہے
ضابطہ طریقہ کار
نمونہ بندی سے نتائج میں غلطی کو کم کرنے کے لئے مختلف با ضابطہ طریقہ کار ہیں جن کے مطابق نمونہ میں شمولیت کے لئے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے۔ نمونہ بندی پر مبنی سروے آبادی سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
سروے
ان سروے کی مدد سے ہم کسی پہلو یا مسئلے سے متعلق بہت تفصیل کے ساتھ بھی جائزہ لے سکتے ہیں جو مردم شماری اور رجسٹریشن کے نظام میں ممکن نہیں ۔
ڈیموگرافک اعداد و شمار
کسی علاقے یا ریاست کی آبادی میں لوگوں کی تعداد کا جاننا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جن اعداد و شمار کی مدد سے کسی جگہ کے لوگوں کی تعداد، اور آبادی کی عمر جنس، پیشے وغیرہ کے اعتبار سے تقسیم کرنا پایا جاتا ہے ان کو ڈیموگرافک اعدادو شمار کہتے ہیں۔ ان اعداد و شمار کا جاننا اس لئے بھی بہت ضروری ہے کہ ان معلومات کے بغیر کسی علاقے کے لوگوں کی روزمرہ اور ترقیاتی ضروریات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
ازدواجی حیثیت
ان اعداد و شمار میں عام طور پر کل افراد کی تعداد ان کی بلحاظ عمر جنس، ازدواجی حیثیت وغیرہ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ وقت کے ساتھ آبادی میں اضافہ یا کمی کے رجحان کا بھی پتہ چلتا ہے۔
اموات
اس کے علاؤہ ہو یہ اعداد و شمار شرح پیدائش و اموات ، شادی، طلاق نیز لوگوں کے مکمل معاشرتی رویوں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈیموگرافک اعداد و شمار کی اہمیت
ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ اپنے عوام الناس کی ضروریات کا خیال رکھے اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتی رہے۔ اس امر میں سب سے پہلے ضروریات کے تخمینہ لگانے کا مرحلہ ہوتا ہے۔
آبادی کے سائز
مختلف علاقوں میں آبادی کے سائز اور بلحاظ عمر جنس اور روزگار و غیرہ کی تقسیم کے اعداد وشمار میں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم یہ تخمینہ بہتر سے بہتر طور پر لگاسکیں یعنی مختلف علاقوں میں بچوں کی تعلیم کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کتنے سکول چاہیں
روزگار کے مواقع
نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع کی ضروریات کیا ہیں۔ ان اعداد و شمار سے ہم ملک کی موجودہ اور آئندہ غذائی اجناس کی ضروریات کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔
غذائی اجناس کی قلت
بہتر منصوبہ بندی سے اس اندازہ کے مطابق زرعی اجناس کاشت کی جائیں غذائی اجناس کی قلت سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈیموگرافک ایک اعدادو شمار ہمیں معاشرے میں پائی جانے والی بیماریوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
صحیح اعدادوشمار
ہم اس بارےمیں صحیح اعدادوشمار اکٹھا کر سکیں تو ان بیماریوں کی روک تھام بہتر صحت کی سہولیات پہنچانے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے
وسائل
ڈیموگرافک اعداد و شمار میں معاشرے کی معلومات ضروریات کا واضح علم دیتے ہیں۔ ان ضروریات کو موجودہ وسائل کے تناظر میں دیکھتے ہوئے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے جس سے معاشرتی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔
چند اہم ڈیموگرافک اعداد و شمار
ڈیموگرافی آبادی میں عام طور پر آبادی کے شماریاتی مطالعے کو کہتے ہیں جس میں کسی خاص علاقے میں کسی خاص وقت کل آبادی اور اس میں تبدیلی کے عمل پر تحقیق کی جاسکتی ہے۔ چند اہم ترین ڈیموگرافک اعداد د شمار مندرجہ ذیل سے متعلق ہیں ۔
-
شرح پیدائش اور اس کے رجحانات
-
شرح اموات اس کی وجوہات ورجحانات
-
شادی کی عمر و شرح
-
نقل مکانی کی شرح اور رجحانات
-
روزگار کے مواقع و بے روزگاری کی شرح
-
آبادی کی بلحاظ عمر و جنس تقسیم
-
آبادی کی شہری ودیہی تقسیم
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ڈیموگرافی کے اعداد و شمار کے ذرائع“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
………….ڈیموگرافی کے اعداد و شمار کے ذرائع…………