کاغذ

کاغذ ⇐ شروع شروع میں لکھنے کا کام پتھر پر کیا جاتا تھا پھر اس مقصد کیلئے درختوں کے بڑے بڑے پتے اور چھال استعمال کی جانے لگی۔ بالاآخر کاغذ کی ایجاد ہوئی۔ کاغذ کیمیائی مادہ سیلولوز سے تیار کیا جاتا ہے موجودہ دور میں سیلولوز کے علاوہ مصنوعی ریشے سے بھی کاغذ تیار کیا جانے لگا ہے۔

Paper  Initially, writing was done on stone, then large leaves and bark of trees were used for this purpose. Finally, paper was invented. Paper is made from the chemical substance cellulose. In the present era, paper has also been made from synthetic fibers in addition to cellulose.

کاغذ

خام اشیاء

کاغذ کیلئے سب سے اہم خام شے سیلولوز ہے جو پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سیلولوز ایک  کاربوہائیڈریٹ ہے اور اس کا کیمیائی فارمولا (سی سکس ایچ  ٹن              او  فائیو) ہے۔ انسان نے زیادہ تر سیلولوز کاغذ، کپڑوں اور مصنوعی ریشم مختلف فلمز ، پلاسٹک اور دھما کہ اشیاء بنانے کیلئے استعمال کیا ہے۔

Raw Materials

The most important raw material for paper is cellulose, which is obtained from plants. Cellulose is a carbohydrate and its chemical formula is (CH6H2O5). Humans have used most of the cellulose to make paper, fabrics, and artificial silk, as well as various films, plastics, and foams.

زرعی چیزیں

سیلولوز کے دوسرے ذرائع روئی، کپڑے کے ٹکڑے، گھاس اور بچی کچھی نا قابل استعمال زرعی چیزیں ہیں۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ کاغذ بھی ادنیٰ درجے کے کاغذ بنانے کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

Agricultural products

Other sources of cellulose include cotton, rags, grass, and unusable agricultural products. In addition, used paper is also used to make low-grade paper.

کاغذ سازی کے مراحل

کاغذ بنانے کیلئے مندرجہ ذیل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

لکڑی کے گودے کی تیاری

لکڑے کے گودے کی دھلائی ( آب شوائی )

کاغذ کے ریشے کی تیاری

کاغذ کی چادروں کی تیاری اور خشک کرنا

تکمیلی عمل

Papermaking Process

  • The following steps are required to make paper:
  • Preparation of wood pulp
  • Washing of wood pulp (water washing)
  • Preparation of paper fiber
  • Preparation and drying of paper sheets
  • Finishing process

 لکڑی کے گودے کی تیاری

لکڑی کو سب سے پہلے کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں کیمیائی مرکبات ملائے جاتے ہیں کہ لکڑی میں پائے جانے والے غیر سیلولوز مادے ختم ہو جائیں۔ اس عمل کے بعد جب سیلولوز ریشے کی حالت اختیار کر لیتا ہے تو اسے لکڑی کا گودا کہتے ہیں۔ اور اس عمل کو گودا بنانے کا عمل کہتے ہیں۔ یہ عمل تین طریقوں سے ہو سکتا ہے۔

میکانی طریقہ

کیمیائی طریقہ

نیم کیمیائی طریقہ

Preparation of wood pulp

The wood is first cut and converted into small pieces. After that, chemical compounds are added to it to eliminate the non-cellulose substances found in the wood. After this process, when the cellulose takes the form of fiber, it is called wood pulp. And this process is called pulping. This process can be done in three ways.

  • Mechanical method
  • Chemical method
  • Semi-chemical method

میکانی طریقہ

اس طریقے میں لکڑی کو بڑے گھومنے والے پتھروں پر مشتمل مشینوں میں ڈال کر اور پانی ملا کر چھوٹے  چھوٹے ریشوں میں تبدیل کر لیا جاتا ہے۔

Mechanical method

In this method, wood is converted into small fibers by putting it in machines consisting of large rotating stones and adding water.

میکانی طریقہ

                     کیمیائی طریقہ

اس طریقے میں کیمیائی مرکب استعمال کیا جاتا ہے تا کہ سیلولوز لکڑی کے دوسرے اجزاء سے الگ ہو جائے لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو موزوں کیمیائی مرکب مثلاً سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ یا کیلشیم ہائیڈ رو سلفائیٹ کے ساتھ ملا کر ایک خاص تپش اور دباؤ کے تحت گرم کرتے ہیں ۔ جس سے تمام لوث حل ہو جاتے ہیں اس طرح سیلولوز ریشے کی حالت میں حاصل ہوتا ہے۔ اس طریقے سے 82 فیصد ریشہ حاصل کیا جاتا ہے۔

Chemical method

In this method, a chemical mixture is used to separate the cellulose from the other components of the wood. Small pieces of wood are mixed with a suitable chemical mixture such as sodium hydroxide or calcium hydrosulfite and heated under a certain temperature and pressure. Due to which all the impurities are dissolved, thus cellulose is obtained in the form of fiber. In this method, 82% of the fiber is obtained.

نیم کیمیائی طریقہ

اس طریقے میں کیمیائی عمل کے بعد میکانکی عمل بھی کیا جاتا ہے۔ جس سے سیلولوز حاصل ہوتا ہے۔

Semiochemical Method

In this method, a mechanical process is also performed after the chemical process, which yields cellulose.

 لکڑی کے گودے کی دُھلائی  آب شوائی

گودے کو صاف اور خالص کرنے کیلئے رنگ کاٹ استعمال کیا جاتا ہے اس کیلئے گودے کو کلورین یاکلورین کے مرکبات مثلاً کیلشیم یا سوڈیم ہائپوکلورائیڈ کے عمل سے بے رنگ کر لیا جاتا ہے

Wood pulp washing water bleaching

Decolorization is used to clean and purify the pulp. For this, the pulp is decolorized by the action of chlorine or chlorine compounds such as calcium or sodium hypochloride.

رنگ کاٹ

ان مرکبات کے علاوہ دوسرے مرکبات بھی رنگ کاٹ عاملوں کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں رنگ کاٹ کے عمل کے بعد گودے کے پانی سے دھویا جاتا ہے اور گاڑھا کر لیا جاتا ہے تا کہ اسے خشک کر کے اس کی چادریں بنائی جاسکیں جو ایک بڑے بنڈل میں تہہ ہوسکیں یہ عمل ایک مشین کےذریعے کرواتا ہے۔

Cut the color

In addition to these compounds, other compounds are also used as dyeing agents. After the dyeing process, the pulp is washed with water and condensed so that it can be dried and made into sheets that can be folded into a large bundle. This process is done by a machine.

کاغذ کے ریشے کی تیاری

یہ ایک میکانکی عمل ہے اس میں سب سے پہلے گودا جو کہ رنگ کاٹ کے عمل سے حاصل ہوتا ہے اس کی کر لی ہے یہ صفائی کر لی جاتی ہے یہ میکانکی عمل جن مشینوں کے ذریعے کیا جاتا ہے انہیں ریفائنر ز کہتے ہیں۔ اس عمل کے دوران گودے کے ریشے ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں

Paper fiber preparation

This is a mechanical process in which first the pulp obtained from the pulping process is cleaned. The machines through which this mechanical process is carried out are called refiners. During this process, the pulp fibers are separated from each other.

کاغذ کے ریشے کی تیاری

کیلشیم کاربونیٹ

جسے اچھی طرح کچل لیتے ہیں اس موقع پر مختلف چیزیں بھی کاغذ بنانے والے ریشوں میں ڈالی جاتی ہیں۔ جو اس کی مختلف خاصیتوں میں اضافہ کرتی ہیں مثلاً ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ یا کیلشیم کاربونیٹ کو بطور بھرتی استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ رنگ دار کاغذ بنانے کیلئے رنگ شامل کر لیا جاتا ہے۔

Calcium carbonate

Which is crushed well, at this point various things are also added to the papermaking fibers. Which enhance its various properties, for example, titanium dioxide or calcium carbonate are used as fillers. While color is added to make colored paper.

کاغذ کی چادروں کی تیاری اور خشک کرنا

گودے کے ریشوں کو مشینوں کے ذریعے کاغذ کی خشک چادروں میں تبدیل کر لیا جاتا ہے اس عمل میں ریشوں کو گرم رولرز پر ڈالا جاتا ہے پانی بخارات بن کر اڑ جاتا ہے اور ریشے ایک دوسرے سے مل کر کاغذ کی تہہ بناتے ہیں اچھی قسم کے  تقطیری کا غذ تیار کرنے کیلئے خالص سیلولوز استعمال کیا جاتا ہے جس میں سے 6 سے 8 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

Preparation and drying of paper sheets

Pulp fibers are converted into dry sheets of paper by machines. In this process, the fibers are placed on hot rollers. The water evaporates and the fibers bond together to form the paper layer. To produce good quality distillate feed, pure cellulose is used, which contains 6 to 8 percent water.

تکمیلی عمل

اس عمل کے ذریعے کتابوں اور میگزین میں استعمال ہونے والا کاغذ تیار کیا جاتا ہے اس عمل میں خشک کاغذ کی دونوں طرف ایک لپائی آمیزہ لگایا جاتا ہے اس کے لگانے کے بعد کاغذ کو خشک کر لیا جاتا ہے۔

Finishing process

This process is used to produce paper used in books and magazines. In this process, a coating mixture is applied to both sides of the dry paper. After applying this, the paper is dried.

کاغذ کا استعمال

زیادہ تر کاغذ لکھنے کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

کان کو سگریٹ فلٹرز اور خوراک کے برتن مثلا کاغذ کی پلیٹ، پیالے وغیرہ بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔

 آج کل کاغذ بنانے والے، کپڑے بنانے والوں کے تعاون سے کاغذ کی چادر یں بھی بنا رہے ہیں۔

Uses of Paper

  • Most paper is used for writing.
  • The bark is used to make cigarette filters and food containers such as paper plates, bowls, etc.
  • Nowadays, paper makers are also making paper sheets in collaboration with cloth makers.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “کاغذ  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *