کھیت میں پھلدار پودے لگانے کا طریقہ ⇐ پلائٹنگ بورڈ کو ہر گڑھے کے باہر والی دو گائیڈ کیلیوں پر اس طرح رکھا جائے کہ اس کے باہر والے دونوں کٹ یا جھریاں دونوں کیلیوں میں آجائیں۔ اس طریق پر درمیانی کیلی کا صحیح نشان ( جہاں پودا لگایا جاتا ہے ) معلوم کیا جاتا ہے۔
How to plant fruit trees in the field The planting board should be placed on the two guide pins on the outside of each pit in such a way that the two outer cuts or grooves on it fall into both the pins. In this way, the correct mark of the middle pin (where the plant is planted) is determined.
پلائٹنگ
اب پلائٹنگ بورڈ ہٹا کر درمیانی کیلی والی جگہ پر چھوٹا سا گڑھا (پودے کی گاچی کے مطابق ) کھر پہ کی مدد سے بنایا جائے تا کہ کرتے وقت جڑیں مڑنے یا ٹوٹنے نہ پائیں۔
Plucking
Now remove the plucking board and make a small hole (according to the size of the plant) in the middle of the hole with the help of a spade so that the roots do not get twisted or broken while doing so.
چھوٹے گڑھے
ضرورت کے مطابق چھوٹے گڑھے کو پانی سے قدرے گیلا یا نمدار کر لیا جائے تاکہ نئے چھوٹے پودے کو موزوں نمی یا وتر مل سکے ۔ اس عمل کے لیے فوارہ کام آسکتا ہے۔
Small pits
As needed, the small pit should be slightly moistened or moistened with water to provide the new small plant with the appropriate moisture or moisture. A fountain can be useful for this process.
کانٹ چھانٹ
کانٹ چھانٹ کرنے والی قینچی کی مدد سے پودے کی ٹوٹی ہوئی یا زخمی جڑیں کاٹ دی جائیں۔ نیز احتیاط رہے کہ پودے کی گاچی کسی صورت میں نہ ٹوٹنے پائے۔ پت جھر پودے کی صورت میں ضروری نہیں کہ گا چی موجود ہو۔
Pruning
With the help of pruning shears, cut off the broken or injured roots of the plant. Also, be careful not to break the stem of the plant under any circumstances. In the case of a deciduous plant, the stem does not necessarily have to be present.
تیار شدہ گڑھے
چھوٹے تیار شدہ گڑھے میں پودے کی گاچی رکھ دی جائے اور پھر اُسی طرح پلانٹنگ بورڈ رکھ کر پودے کے تنے کو درمیانی جھری یا کٹ (نشان) کے عین مطابق کر دیا جائے اور گڑھے میں تھوڑی سی مٹی ڈال کر ننگی جڑوں کو کھا دے اچھی طرح پھیلا دیا جائے۔
Prepared pits
Place the plant in a small prepared pit and then place the planting board in the same manner, aligning the stem of the plant with the middle crease or cut (mark) and add a little soil to the pit, spread the bare roots well, and bury them.
کھیت
پودے کو صحیح جگہ گہرائی پرٹھیک طریقہ پر لگایاجائے۔ پودے کی جزمیں (اگر ننگی ہوں ) پھیلی ر ہیں اور مڑنے نہ پائیں۔ پودا لگاتے وت صحیح گہرائی کا اندازہ کرنا بھی ضروری ہے۔ یعنی کھیت میں بھی پودے کی وہی گہرائی ہو جو خیر میں تھی۔ بلکہ کھیت میں پودا ایک دوانچ گہرا لگایا جائے تو کوئی ہرج نہیں۔
Farm
The plant should be planted in the right place and depth in the right way. The roots of the plant (if bare) should be spread out and not twisted. It is also important to estimate the correct depth while planting the plant. That is, the depth of the plant in the field should be the same as in the soil. In fact, there is no harm in planting the plant one inch deeper in the field.
پودے کی جڑوں
پودے کی جڑوں والی گاچی اور تنے پر موزوں مقدار میں مٹی ڈال کر اچھی طرح کھرپے کی دستی سے کوٹ دیا جائے ۔ اس طرح پود از مین میں مضبوطی سے کھڑا ہو جائے گا۔ لیکن احتیاط رہےکہ اسی عمل کے دوران گاچی نہ ٹوٹے۔ پودے کی کامیابی کا بڑا حد تک انحصار اس امر پر ہے کی جڑوں کے قریب اچھی طرح مٹی کوٹ دی گئی ہے یا کہ نہیں۔
Plant roots
Apply a suitable amount of soil to the root ball and stem of the plant and cover it well with a rake. In this way, the plant will stand firmly in the ground. But be careful not to break the ball during this process. The success of the plant largely depends on whether the soil is well covered near the roots or not.
پودے
پودے کی چوٹی کی کانٹ چھانٹ کر دی جائے۔ عموماً پودے کی لمبائی کا ایک تہائی حصہ کاٹ دیا جاتا ہے۔ یہ عمل بہت ضروری ہے۔ اس طرح پتوںاور جڑوں میں موزوں تناسب قائم کیا جاتا ہے۔ بسا اوقات صرف اس عمل کی کمی کی بنا پر پودا مر جھا کر مر جاتا ہے۔ لیکن آم اور کھجور کے پودے کی صورت میں چوٹی کی کانٹ چھانٹ کی سفارش نہیں کی جاتی۔
Plants
The top of the plant should be pruned. Usually, one-third of the length of the plant is cut. This process is very important. In this way, a suitable ratio is established between the leaves and roots. Sometimes, the plant withers and dies due to the lack of this process alone. But in the case of mango and date palm plants, pruning the top of the plant is not recommended.
چھوٹے پودے
چھوٹے پودے کو سہارا مہیا کرنے کے لیے ایک لکڑی کی سیدھی چھڑی بار یک رسی کی مدد سے باندھ دی جاتی ہے۔ تا کہ تیز ہوایا آندھی سے پودے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ پودے کے تنے پر چونے کی سفیدی کر دی جائے ۔ تاکہ پودا تیز دھوپ کے اثر سے محفوظ رہے اگر تنے پر کسی پھپھوندی کی بیماری کے حملہ کا ڈر ہو تو چونے میں ایک چوتھائی مقدار میں نیلا تھو تھا ملا کر تنے پر پتلا پلستر کر دیا جائے۔
Small plants
To provide support to the small plant, a straight wooden stick is tied with the help of a rope. So that the plant does not get any damage due to strong wind or gusts. The stem of the plant should be whitewashed with lime. So that the plant is protected from the effects of strong sunlight. If there is a fear of a fungal disease attack on the stem, then one-fourth of the amount of blue lime should be mixed with lime and a thin plaster should be applied on the stem.
گرمی کے موسم
پودا لگانے کے فورا بعد کافی مقدار میں پانی دیا جائے اور گرمی کے موسم میں ایک ہفتہ تک روزانہ پانی دیا جا سکے تو بہتر ہے۔ سردیوں میں ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد بھی پانی رہا جائے تو کوئی ہرج نہیں۔ اگر سردی کا موسم قریب اور پودا نازک قسم کا ہو مثلا پیوندی آم تو پودے کے تنے پر بوری کا کر لپیٹ دیا جائے اور سارے پودے کو بھی سرکنڈے کی جھونپڑی سے ڈھانپ دیا جائے۔
Summer
Water the plant immediately after planting and if it can be watered daily for a week during the summer, it is better. In winter, if water is left after a week, there is no problem. If winter is approaching and the plant is of a delicate type, such as a mango tree, then the stem of the plant should be wrapped in burlap and the entire plant should be covered with a reed hut.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “کھیت میں پھلدار پودے لگانے کا طریقہ“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ