چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے

چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے چنے کی فصل پر بہت سے کیڑے حملہ کرتے ہیں مثلا ٹا ڈکی سنڈی، چور کیڑا ٹو کہ اور دیمک وغیرہ۔  

چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے

پہچان

یہ مٹیا لےیا گہرے سبز رنگ کی ہوتی ہے اور پیٹھ پر ہلکے رنگت کی دھاریاں موجود ہوتی ہیں۔

 نقصان کرنے کا طریقہ

یہ کیڑا چنے کی فصل کے علاوہ گوبھی ، مولی تمبا کو اور ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کیڑے کی مادہ پر وانہ نومبر، دسمبر کے مہینوں میں چنے کے پتوںپر الگ الگ زرد رنگ کے انڈے دیتی ہے جن سے سب رنگ کی سنڈیاں نکلتی ہیں۔ یہ سنڈیاں پھلیوں کے بننے سے پہلے ہرے بھرے پتوں پر گزارا کرتی ہیں ۔ مارچ کے مہینے میں یہ سنڈیاں ڈوڈیوں میں سوراخ کر کے چنے کے نرم نرم دانوں کو کھا جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ٹاڈ دانوں سے خالی رہ جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک سنڈی ایک دن میں ۴ سے ۶ ڈوڈیوں کے دانے کھا جاتی ہے اور بڑی ہونے تک کوئی ۴۰ ڈوڈیوں کو کھا جاتی ہے۔

زرعی طریقے

کیڑے کے پر دانوں کو تلف کرنے کیلئے مارچ اپریل میں روشنی کے پھندے لگائیں۔ چنے کی برداشت کے بعد کھیت میں مٹی پلٹنے والا ہل چلا ئیں تا کہ اس عمل سے اس کیڑے کے زمین کے ا ندر پڑے ہوئے کوٹے (پیوپے) سطح زمین پر آجائیں۔    اس طرح انہیں یا تو پرندے وغیرہ کھا لیتے ہیں یا پھر وہ سورج کی گرمی سے تلف ہو جاتے ہیں۔

کیمیائی طریقے

سنڈیوں سے حملہ شدہ کھیت میں سیون زہر ۱۰ فیصد ۵ کلوگرام، ۲۵ کلوگرام باریک مٹی یارا کھ میں ملا کر فصل پر دھوڑا کریں۔

مندرجہ ذیل زہریلی دواؤں میں سے کسی ایک کو سپرنے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

  • رپکارڈ – اقصد  یا
  • ڈیسیس ۲۵ فیصد
  • سمبش ۲۰ فیصد
  • سومی سائیڈن ۲۰ فیصد
  • ہو سٹا تھیان ۴۰ فیصد بحساب ۵۰۰ ملی میٹر ۴ ہیکٹر ( فی ایکڑ)

 مندرجہ بالازہروں کے علاوہ مندرجہ ذیل زہریں بھی مؤثر اور مفید پائی گئی ہیں۔

  •  ڈائی میکران ۱۰۰ ای سی بحساب ۷۵۰ ملی لیٹر فی ہیکٹرنوگاس ۱۰۰ ای سی بحساب ۷۵۰ ملی لیٹر فی ہیکٹر

پہچان

پروانہ گہرا مٹیالہ ہوتا ہے اس کیڑے کی سنڈی مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے سنڈیاں دن کے وقت پودوں کی جڑوں کے نزدیک سطح زمین سے دو، تین انچ کی گہرائی اور دراڑوں میں چھپی رہتی ہیں ۔ دن کوسست رہتی ہے جبکہ رات کو چست ہو جاتی ہیں۔ اگر سنڈیوں کو کسی چیز سے چھوا جائے تو وہ فورا دائرے یا چھلے کی شکل میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

 نقصان کرنے کا طریقہ

چنے کی فصل کے علاوہ چور سنڈی بہت سی فصلوں گندم یکی، ٹماٹر تمبا کو، مٹر اور آلو کی فصل پر حملہ کرتی ہے۔ رات کے وقت اگتی ہوئی فصلوں کے نرم نرم چھوٹے پودوں  نازک تنوں کو زمین کی سطح کے برابر کاٹ دیتی ہیں۔ کھیت میں تنوں سے کئے ہوئے اور گرے ہوئے پودوں کو دیکھ کر اس کیڑے کی موجودگی اور اس کے پہچانے میں مددملتی ہے۔ چور کیڑا کھا تا کم ہے۔ نقصان زیادہ کرتا ہے۔

 روک تھام

 کھیت میں گاہے بگا ہے گوڈی کرتے رہنا چاہیے ، اس طرح جو سنڈیاں اوپر آجاتی ہیں وہ پرندوں کا  شکار ہو جاتی ہیں۔ کھیت کو پانی دینے سے سنڈیوں کی تلفی میں کا مددملتی ہے۔ متاثرہ فصل پر  ایچ سی یا سیون  ۳ سے ۴ کلوگرام ۰۴ ہیکٹر (فی ایکڑ ) ۲۰ کلوگرام باریک مٹی یا متاثرہ فصل پر بی ایچ ہی یا سیون ۳ سے ۴ کلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر (فی ایکڑ ) ۲۰ کلوگرام باریک مٹی یا راکھ میں اچھی طرح ملالیں اور دھوڑا کریں۔ ذیل میں دیئے گئے نسخہ کے مطابق طعمہ تیار کریں اور کھیت میں بکھیر دیں ڈائی ایلڈرن  لیٹر چوک ۲۰ کلوگرام ، راب ۱/۲ کلوگرام ان تمام کو اچھی طرح ملا لیں اور کھیتوں میں بکھیر دیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment