کمپیوٹر کی اقسام ⇐ کمپیوٹر کو اگر ہم کام کرنے کے انداز سے دیکھیں تو اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔
اینا لاگ کمپیوٹر
اینالاگ کمپیوٹر مستقل طور پر تغیر پذیر طبعی مقداروں کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ طبعی مقداروں کی لگا تار پیمائش کو پراسس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کمپیوٹر میں سگنل کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے ۔ اس کو چلانا بھی قدرے مشکل ہوتا ہے۔ اینا لاگ کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ اکثر میٹر ز یا گرافس پر دکھائی جاتی ہے۔ اس طرح کے کمپیوٹر کو ولیٹج یا پریشر وغیرہ کی پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنا لاگ کلاک، گاڑیوں کے سپیڈو میٹر اور تھرما میٹر وغیرہ اسی طرح کے کمپیوٹرز کی مثالیں ہیں۔
ڈیجیٹل کمپیوٹر
ڈیجیٹل کمپیوٹر غیر تغیر پذیر رہنے والے ڈیٹا کی پیمائش کرتا ہے ۔ یہ غیر تغیر پذیر ڈیٹا عددی نظام پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ کمپیوٹر ڈیٹا کو دو حالتوں میں پراسس کرتا ہے۔ جسے آن اور آف کہا جاتا ہے۔ عددی طور پر آن ایک اور آف صفر کی شکل میں ڈیٹا کو رکھتا ہے ۔ اس طرح کے کمپیوٹر کی کام کرنے کی رفتار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کمپیوٹر ڈیٹا کو سٹور کرنے سے لے کر تجزیہ کرنے تک کا کام کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر دفتروں ، اداروں وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان کی مثالیں آج کل کے کمپیوٹر یعنی پی سی ، ڈیجیٹل کلاک وغیرہ ہیں۔
ہائبریڈ کمپیوٹر
ان کمپیوٹرز میں ڈیٹا کی کچھ پروسسنگ اینالاگ کے طرز پر ہوتی ہے اور کچھ ڈیجیٹل طرز پر۔ یعنی اس طرح کے کمپیوٹر میں ایٹا لاگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹرز دونوں کی خوبیاں ہوتی ہیں۔ اس طرح کے کمپیوٹرز کو دل کے افعال دیکھنے، درجہ حرارت دیکھنے اور فشار خون کو نوٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی آؤٹ پٹ ڈیجیٹل شکل میں دکھائی جاسکتی ہے۔
کمپیوٹر کا نظام
ہر قسم کے کمپیوٹر میں ایک ایسا بنیادی نظام موجود ہوتا ہے۔ جو کمپیوٹر میں داخل یا فیڈ ہونے والے ڈیٹا یا ہدایات کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ کمپیوٹر کا نظام کہلاتا ہے۔ جس کے دو اہم حصے مندرجہ ذیل ہیں۔
- ہارڈوئیر
- سوفٹ وئیر
ہارڈوئیر
کمپیوٹر ہارڈوئیر سے مراد کمپیوٹر کے وہ پرزے یا حصے ہیں جو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں کمپیوٹر ہارڈوئیر کہلاتے ہیں۔
مثالیں
مثلا کی۔ بورڈ ، ماؤس، مائیکرو پروسیسر وغیرہ ۔
سوفٹ وئیر
کمپیوٹر سافٹ وئیر ایک اصطلاح ہے۔ جو منظم کمپیوٹر ڈیٹا اور ہدایات کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کمپیوٹر کا ہارڈ وئیر صرف ہدایات کے ذریعے سے ہی کام کرتا ہے۔ جبکہ کمپیوٹر پروگراموں کو عموماً کمپیوٹر سوفٹ وئیر کے معنی دیئے جاتے ہیں۔ کمپیوٹر پر جو بھی کام ہوتے ہیں وہ سب کمپیوٹر پروگرامز کے ذریعے سے ہی ہوتے ہیں۔ لفظ کمپیوٹر پروگرام ” بنیادی طور پر ایسی ہدایات پر مشتمل ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو یہ بتاتا ہے کہ کام کیسے کرتا ہے۔ کمپیوٹر کے پروگرامز مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں۔
مثالیں
مثلا اگر ایک پروگرام کسی دفتری صارف یا آفس اسٹنٹ یا ٹائپسٹ کی مدد کر رہا ہے۔ تو دوسری طرف وہ کمپیوٹر کے نظام کو چلانے اور اس کے اندرونی حصوں کو کنٹرول کرنے میں مدد بھی دے رہا ہے۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر کی اقسام
کمپیوٹر سافٹ وئیر کی درج ذیل دو اقسام ہیں۔
- اپلیکیشن سافٹ وئیر
- سسٹم سافٹ وئیر
اپلیکیشن سافٹ وئیر
اپلیکیشن سافٹ وئیر سے مراد ایسے سافٹ وئیر یا پروگرامز ہوتے ہیں جو روزمرہ کے کاموں اور عام صارفین کے استعمال کے لئے ہوتے ہیں۔ اپلیکیشن سافٹ وئیر کہلاتے ہیں۔
نوٹ
صارف سے مراد ایسا شخص ہے جو کمپیوٹر کو استعمال کرتا ہے۔ چند مشہور اپلیکیشن سافٹ وئیر زمندرجہ ذیل ہیں۔
- مائیکروسافٹ ورڈ
- مائیکروسافٹ ایکسل
- مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ وغیرہ۔
سسٹم سافٹ وئیر
سسٹم سافٹ وئیر سے مراد ایسے پروگرامز ہوتے ہیں جو صرف کمپیوٹر سے متعلق ہوتےس ہیں اور کمپیوٹر کے نظام کو چلانے اور اس کے حصوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ سسٹم سافٹ وئیر کہلاتے ہیں۔ مثلاً
- اوپریٹنگ سسٹم
- کمپائلر
- انٹر پریٹر
- اسمبلر وغیرہ
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “کمپیوٹر کی اقسام” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……………. کمپیوٹر کی اقسام …………….