ویب براؤزر

ویب براؤزر⇐ ویب پیچ انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کرنے کے ذریعہ ہے اس ویب پیچ تک پہنچنے کے لئے ہمیں ایک پروگرام کی ضرورت ہے جس ویب براؤزر کہا جاتا ہے۔ ویب براؤزر ایک ایسا سافٹ وئیر یا پروگرام ہے جو ویب پیچ تک پہنچنے اور اسے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ویب براؤزر

انٹرنیٹ ایڈریس

جس طرح ہر گھر کا کوئی ایڈریس ہوتا ہے جس کے ذریعے اس گھر کو تلاش کیا جاسکتا ہے بالکل اسی طرح ہر ویب پیج کا ایک مخصوص ایڈریس ہوتا ہے جس کے ذریعے اس ویب پیج تیک پہنچا جاتا ہے۔

ویب پیچ

ویب پیچ کے ایڈریس کو یونیفارم ریسورس لوکیٹر  کہا جاتا ہے۔ براؤزر میں یو آر ایل کو ٹائپ کر کے مخصوص ویب پیچ تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

یوزر انٹرفیس

براؤزر کی نمایاں خصوصیات میں سب سے اہم اس کا گرافیکل یوزر انٹرفیس ہے۔ جس کے ذریعے ویب پیچ کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ براؤزر کے ذریعے اپنے پسندیدہ چیز کو فیورٹ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویب پیجیز کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا، پرنٹ کرنا وغیرہ براؤزر کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

مشہور ویب براؤزرز

مشہور ویب براؤزرز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

  •  انٹرنیٹ ایکسپلورر
  • نیٹ سکیپ
  •  موزیلا

براؤزر کو لوڈ کرنا

براؤزر کو لوڈ کرنے کے بنیادی طور پر دو طریقے ہیں۔

  •  سٹارٹ بٹن  پر کلک کریں۔
  •  اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر کلک کریں۔
  • ڈیسک ٹاپ پر موجود انٹرنیٹ ایکسپلورر کے آئی کن پر کلک کریں۔

براؤزر کو لوڈ کرنا

ہوم پیج

مندرجہ بالا طریقے کے ذریعے آپ جب بھی براؤزر کو لوڈ کرتے ہیں تو براؤزر کے ساتھ ایک پیچ بھی لوڈ ہوتا ہے۔ جسے ہوم پیج کہا جاتا ہے۔

لوکیشن

ایڈریس بار کو لوکیشن بار یا یو آر ایل بار  بھی کہا جاتا ہے ۔ ایڈریس بار براؤزر کا ایک اہم خاصہ ہے جو براؤزر کے اوپر  پر واقع ایک ٹیکسٹ باکس  ہے۔ اس ٹیکسٹ باکس میں ویب پیچ کا ایڈریس دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ مندرجہ ذیل شکل میں واضح ہے کہ علام اقبال اوپن یونیورسٹی کولوڈ کرنے کے لئے اس کا ایڈریس ٹیکسٹ باکس میں دیا گیا ہے۔اسی طریقے سے آپ کسی بھی ویب پیج کو لوڈ کرنے کے لئے اس کا ایڈریس، ایڈریس بار میں دیں اور گو کا بٹن پریس کریں۔ براؤزر اس ویب پیچ کو آپ کے کمپیوٹر پرلوڈ کرے گا۔

براؤزر ٹول بار

ٹول بار کسی بھی براؤزر کو استعمال کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ تمام مشہور براؤزر مندرجہ ذیل ٹول بارز پر مشتمل ہوتا ہے۔

بیک

اگر آپ مختلف ویب پیجز کو ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں تو بیک بٹن کے ذریعے  پچھلے بیچ کو دوبارہ لوڈ کر آپ ہیں۔

بیک

 فارورڈ

اگر آپ بیک بٹن کے ذریعے پچھلےپیج پر آئے تو فارورڈ کے ذریعے دوبارہ موجودہ پیچ کو لوڈ کر سکتے ہیں۔

سٹاپ

سٹاپ بٹن موجودہ آپریشن بی کولوڈ کرنا فوری طور پر روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 ریفریش

ریفریش کا بٹن موجودہ پیج کو دوبارہ لوڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہوم

آپ جب بھی براؤزر کولوڈ کرتے ہیں تو براؤزر کے ساتھ ایک پیج بھی لوڈ ہوتا ہے جسے ہوم پیج کہا جاتا ہے۔

 فیورٹ

کسی بھی پسندیدہ ویب پیج کو فیورٹ کی لسٹ میں ڈالا جاسکتا ہے۔ فیورٹ بٹن کے ذریعے آپ پسندیدہ ویب پیجز کی لسٹ مرتب کر سکتے ہیں۔

ہسٹری 

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ہسٹری کے ذریعے آپ ان تمام ویب پیجز کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں جو کہ آپ پہلے وزٹ  کر چکے ہیں۔

مشہور سرچ انجنز

مشہور سرچ انجنز مندرجہ ذیل ہیں۔

  • گوگل
  • یا ہو
  • الٹاوٹا
  • ایکسائٹ
  • لائی کاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سائٹ تلاش کرنے کے لئے آپ کسی بھی سرچ انجن پر جائیں اور کرنا انجن کے ٹیکسٹ باکس میں اے آئی او یو  ٹائپ کریں اور سرچ کے بٹن کوکلک کریں۔ 

سرچ انجن

سرچ انجن آپ کی درخواست کو پروسیس کرے گا اور وہ تمام ویب سائٹس ڈھونڈ کر لے آئے گا جو کہ آپ کے کی ورڈ  سے مطابقت رکھتی ہیں ۔


سائٹس کے ذریعے

ویب ای میل کو ویب میل یا ویب بیسڈ ای میل   کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔ ویب ای میل ان تمام ای میل سروسز کو کہا جاتا ہے جو کہ ویب سائٹس کے ذریعے ای میل کی سہولت مہیا کرتے ہیں ۔ قابل ذکر ویب ای میل میں ہاٹ میل ہا ہو اور جی میل شامل ہیں ۔

سائٹس کے ذریعے

ویب ای میل کا انعقاد

ویب کے ابتدائی دور (1995-1994) میں  مختلف اداروں نے ویب ای میل پر کام شروع کیا اور  ای میل ایپلی کیشنزکو مارکیٹ میں متعارف کرایا۔   یورپ نے اپنے پروڈکٹ ڈبلیوڈبلیو ڈبلیومیل کو متعارف کرایا۔اس کے مقابلے میں امریکہ ویبکس
کو سامنے لایا اور یوں ویب ای میل کے ایک نئےدور کا آغاز ہوا۔ موجودہ دورمیں یہ ایک با قاعدہ صنعت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

 ویب ای میل کے فوائد 

ویب ای میل رابطے کا ایک موثر ذریعہ ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک گھنٹے میں ایک ارب سے زیادہ ای میل کمیونیکیشن کی جاتی ہیں۔

خط نویسی

ویب ای میل خط نویسی کی ایک جدید شکل ہے۔ جس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔

 آسان رسائی

ویب ای میل با آسانی دستیاب ہے ۔ جہاں بھی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ ویب ای میل بھی موجود ہے۔

آسان فہمی

ویب ای میل انٹرفیس  کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

نئے فیچرز کا اضافہ

نئے فیچرز کا اضافہ ای میل مہیا کرنے والی کمپنی اپنے ہی بل بوتے پر کرتی ہے اور ایک مقابلے کی فضا میں نئے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

 ایکسٹرا سافٹ ویئر

ایکسٹرا سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں آپ کسی بھی ویب براؤزر کے ذریعے ویب ای میل کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

 سٹوریج سپیس

ویب ای میل آپ کو سٹوریج سپیس کی سہولت مہیا کرتی ہے ۔ جس میں آپ اپنی اہم ای میل دستاویزات کو اپنے اکا ؤنٹ میں رکھ سکتے ہیں۔

 سٹوریج سپیس

ترسیل کا نظام

ای میل انٹرنیٹ پر پیغامات کی ترسیل کا نظام ہے، ای میل بھیجنے اور وصول کرنے والے دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو سکتے ہیں ، ای میل انٹرنیٹ کی پہلی مقبول ترین اپلیکیشن ہے یہ

مباحث کا موقع

لوگوں کو دور دراز علاقوں میں اپنوں سے رابطے اور مباحث کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ای میل کی صورت میں پیغام کو ملک یا دنیا بھر میں کہیں بھی پہنچنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ ای میل کی صورت میں بھیجے جانے والے تمام پیغامات کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے، آپ ان کی کا پیز بنا کر اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں ۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوویب براؤزر  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………….ویب براؤزر……………

Leave a comment