اعلیٰ دماغ لوگوں کی بیرون ملک منتقلی ⇐ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی ، ملازمتوں کے اچھے مواقع کی کمی تنخواہوں اور اجرتوں کا کم معیار محنتی لوگوں کی حوصلہ شکنی ، جرائم کی بڑھتی ہوئی رفتار، اشیا کا نا خالص ہونا اور دیگر بہت سی وجوہات کی بنا پر نو جوانوں اور خاص طور پر ہنر مند طبقات میں بیرون ملک منتقلی کا رحجان بہت تیزی سے بڑھا ہے۔ جس کی وجہ سے اندرون ملک ہم ان افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور قومی آمدنی و فی کس آمدنی میں بھی خاطر خواہ ضافہ نہیں ہو سکا۔ فی کس آمدنی میں اضافہ کے لئے تجاویز پاکستان کی فی کس آمدنی میں اضافہ کے لئے درج ذیل اقدامات مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
زرعی ترقی
پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کی قومی آمدنی کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے لہذا زرعی ترقی کے لیے درج ذیل اقدامات اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان میں جدید کاشت کاری کو فروغ دیا جائے ۔ حکومت کسانوں کو آسان قسطوں پر مالی قرضے مہیا کرے۔ زراعت میں ترقی کے لئے ریسرچ سنٹر قائم کیے جائیں تاکہ نئے بیچ اور دوسرے مداخل میں ترقی ہو سکے۔ آب پاشی کے لئے ڈیم بنائے جائیں ، ٹیوب ویل لگائے جائیں ۔ سیم و تھور کی شکار اراضی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری بنجر زمینوں کو بھی آباد کیا جائے ۔ جنگلات میں اضافہ کیا جائے ۔ انتشار اراضی اور غیر معاشی قطعات کی تقسیم کی روک تھام کے لئے قوانین بنا کر ان پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ زرعی اصلاحات کے ذریعے جاگیرداری نظام کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کا شتکاروں کو زرعی اراضی کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔
صنعتی ترقی
زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی بھی لازمی ہے کیونکہ یہ دونوں شعبے ایک دوسرے کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ صنعتی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنس سے استفادہ کیا جائے ۔ مزدوروں اور دوسرے محنت کاروں کی استعداد پیداوار میں اضافہ کے لئے تربیتی مراکز قائم کئے جائیں۔ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ ملک میں گھر یلو دستکاریوں اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔ برآمدی مصنوعات اور درآمدی متبادل پیدا کئے جائیں۔ دور دراز علاقوں سے خام مال منگوانے اور مصنوعات پہنچانے کے لئے ذرائع نقل و حمل اور مواصلات کو ترقی دی جائے ۔ جن صنعتوں میں نجی سرمایہ کار جھجک محسوس کریں ان میں حکومت خود سرمایہ کاری کرے مثلاً بھاری مشینری وغیرہ صنعتی ترقی کے لئے حکومت طویل مدت قرضے مہیا کرے۔
ذرائع توانائی کی ترقی
توانائی کے مختلف ذرائع مثلاً بجلی ، گیس ، تیل ، کوئلہ، شمسی توانائی حاصل کرنے کے غیر روایتی ذرائع (Informal Resources) کو استعمال میں لاکر ملک میں ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔ اسی طرح عوام الناس کو ایندھن کے ضیاع سے روکنے اور اس کی بچت کی طرف راغب کیا جائے۔
ترقی کا جذبہ
کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اس کے باشندوں میں ترقی کرنے کا جذبہ اور ارادہ بہت ضروری ہے۔ لوگ انفرادی مفادات پر اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں۔ اپنا کام نہایت ذمہ داری اور فرض شناسی سے سر انجام دیں۔ لوگ دیانت اور امانت کو اپنا شعار بنائیں۔ جب کسی قوم میں احساس ذمہ داری پیدا ہو جائے اور یہ شعور بیدار ہو جائے کہ ملک کا مفاد ان کا اپنا مفاد ہے تو اس راستے میں حائل تمام رکاوٹیں مختم ہو جاتی ہیں۔
موافق توازن تجارت
پاکستان کی غیر موافق بین الاقوامی تجارت بھی اس کی قومی آمدنی میں کی کا بڑا سبب ہے۔ بین الاقوامی تجارت میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جس سے ملک کو ترقی کرنے میں مدد ملے اس کے مال کی بجائے منوعات برام کی جائیں ۔ برآمدی اشیاکی تعداد بڑھائی جائے اس کے علاوہ بر آمدی اشیا کا معیار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ مزید مکوں کے ساتھ تجارتی معاہدے کر کے اپنی تجارت کو فروغ دیا جائے ۔ نئ نئی منڈیاں تلاش کی جائیں ۔ صرف نہایت ضروری اشیا در آمد کی جائیں۔ درآمدی اشیا کے نعم البدل ملک میں ہی تیار کئے جائیں۔ ہمارے ملک میں سیر و سیاحت کے مقامات کو مزید دلفریب اور پرکش بنایا جائے تا کہ دوسرے ملکوں سے سیاحوں میں اضافہ ہو سکے۔ بحری ، بری اور فضائی ذرائع نقل و حمل کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے تا کہ یہ ذرائع بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکیں ۔ دوسرے ممالک میں ملازمت کے مواقع تلاش کر کے افرادی قوت برآمد کر کے زر مبادلہ کمایا جائے۔
سیاسی استحکام
معاشی ترقی اور قومی آمدنی میں اضافہ کے لئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے تا کہ لوگوں میں بے اعتمادی کی فضا پیدا نہ ہو۔ خارجہ پالیسی کے ذریعے دوسرے پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات پیدا کئے جائیں تاکہ ان سے سیاسی تنازعات پر امن طریقے سے حل کر کے دفاع پر اخراجات کم کئے جاسکیں۔
تشکیل سرمایہ میں اضافہ
کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے سرمایہ کا ہونا ضروری ہے لہذا سر مایہ اندوزی کو بڑھانے کے لئے بینکاری نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے ۔ بچتوں کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تر غیبات دی جائیں اور ان بچتوں کو اس طرح استعمال کیا جائے تا کہ اس سے قومی آمدنی بڑھے۔ بینکوں کے علاوہ دوسرے مالی ادارے بھی قائم کئے جائیں تا کہ لوگوں کی چھوٹی چھوٹی بچوں کو اکٹھا کیا جاسکے۔
مؤثر معاشی منصوبہ بندی
معاشی ترقی کے لئے جدید زمانہ میں معاشی منصوبہ بندی کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے ۔ منصوبہ بندی کے ذریعے موجودہ ذرائع کو بہتر تاکہ کے طور پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے منصوبہ بندی کی جاۓ تا کہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ توانائی کے اکی و تری دی جائے ایم ایم اور تعلیم کف و دی جانے والا اور رات کی دریا سے ای ی ی ی ی ر ا کو جیت کی جائے۔ ل ذ نیاری گی ڈھانچے درایا سرما میں ان کی جائے سائی اور یکاوی سے استفادہ کا ہے۔ دولت کی مساویانہ تقسیم ملک میں دولت کی مساو یا نہ تقسیم سے ہنر مند افراد بھی اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر قومی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ حکومت ایسے لوگوں کے لئے قرضوں کا انتظام کرے محصولات کا نظام اس طرح بنایا جائے کہ دولت کا رخ امیروں سے غریبوں کی طرف مڑ سکے۔
شرح خواندگی میں اضافہ
کسی بھی ملک کی پیداوار میں اضافہ اور فی کس آمدنی میں اضافہ کی راہ میں نا خواندگی و جہالت ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ علم انسان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جگاتا ہے اور ان میں کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ گو یا علم اور ہنر سے کسی بھی ملک کو ترقی کی راہوں پر لایا جا سکتا ہے۔
آبادی کی منصوبہ بندی
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے منصوبہ بندی سے کام لیا جائے ۔ لوگوں میں تعلیم عام کی جائے تا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات سے روشناس ہو سکیں۔ اس کے علاوہ فاضل محنت کو اس طرح استعمال میں لایا جائے کہ وہ ملکی معیشت پر بوجھ بننے کی بجائے اس کے لئے باعث رحمت ثابت ہو۔
قرضوں سے نجات
اندرونی و بیرونی قرضے پاکستان کے عوام اور حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہیں ان قرضوں سے جلد از جلد نجات کے نتیجے میں بہت سے وسائل قومی ترقی اور پیداوار میں اضافہ کے لئے استعمال ہو سکیں گے اور فی کس قومی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہونگے۔
ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی
اعلی تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ملک وقوم کو جن افراد کی ضرورت ہو اور وہ مایوس ہو کر ملک چھوڑ جائیں یہ اس ملک وقوم کی بد قسمتی ہے۔ ایسے افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے انہیں سہولتیں بہم پہنچائی جائیں تو وہ ملک وقوم کی ترقی ، پیداوار، قومی وفی کس آمدنی میں اضافہ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
قومی آمدنی کے تصورات کا باہمی تعلق
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو اس کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔