سرکاری رپورٹیں ⇐ رپورٹ کے معنی روئیداد ، اطلاع ، حال ، بیان خبر ، تذکرہ ، واقعہ اور ماجرا وغیرہ کے ہیں۔ رپورٹ حکومت کی دستاویز ہوتی ہے جو کسی ایک پہلو پر تحقیق معائنہ یا جائزہ کے بعد تیار کی جاتی ہے۔ رپورٹ حکومت کی مطبوعات یا نشریات کا ایک حصہ ہے۔
رپورٹ تیار کرنے کے لئے حکومت کسی خاص ایجنسی کو کام تفویض کر دیتی ہے
یا مختلف وزارتیں ، ڈویژن یا ملحقہ شعبے تیار کرتے ہیں۔ بعض اشیاء تو صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں ، بعض قیمتاً فروخت ہوتی ہیں ۔ اور بعض متعلق شعبوں کو بلا قیمت ہی بھیج دی جاتی ہیں ۔ رپورٹ کا خفیہ رکھنا یا عوام کے ہاتھوں میں آنا موقع کی نزاکت یا حکومت کی پالیسی پر منحصر ہے۔
سرکاری رپورٹوںکی اشاعت
عام معلومات اور عمومی رپورٹوں کا کام محکمہ فلم اور مطبوعات کے ذمہ ہے اس کا صدر دفتر اسلام آباد میں واقع ہے یہاں سے حکومت کی مطبوعات اور کتابیات کی فہرست مل سکتی ہے جس سے حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹوں کی تفصیل کا علم ہوسکتا ہے۔
سرکاری رپورٹوں کی اہمیت
آج کی دنیا میں سرکاری رپورٹ کو اطلاعات کا معتبر ذرائع تصور کیا جارہا ہے۔
بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اساتذہ طلباء، تاجروں، صنعت کاروں اور
نظماء کور پورٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
جس شعبے سے کوئی شخص متعلق ہوگا ۔
اسی سے متعلق اسے رپورٹ کی ضرورت ہوگی ۔
اس طرح ان کو مفید معلومات اور اطلاعات کا سرمایہ میسر آجاتا ہے۔
رپورٹ کے مجموعہ کو حوالہ کی کتاب کی حیثیت سے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطالعہ سے حکومت کی سرگرمیوں کا پتہ چل جاتا ہے ۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہیں کشادہ ہو رہی ہیں جس سے حکومت کو نئے شعبوں یا شاخوں کا قیام عمل میں لانا پڑتا ہے۔ اور اس طرح قاری کو حکومت کے مختلف شعبوں کا تعارف بھی ہوتا رہتا ہے اور کار کردگی کا جائزہ بھی۔
رپورٹوں کی تفصیل
ہر قسم کی رپورٹ تیار کرنے کا ایک ہی شعبہ ذمہ دار نہیں بلکہ ہر شعبہ یا وزارت اپنے حلقہ سے متعلقہ رپورٹ تیار کرتا ہے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ رپورٹ ہر لحاظ سے جامع ہو اس میں کسی قسم کا سقم نہ پایا جائے ۔ ذیل میں چند وزارتوں وغیرہ کے ساتھ ان کی رپورٹ کے مشمولات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
وزارت زراعت
اپنے نائبین یا ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان میں پیدا ہونے والی فصلوں پیداوار بڑھانے کی مہم ، ٹریکٹروں اور کھادوں کا جائزہ ” شوگر، کمشن اور اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم پر رپورٹیں شائع کرتی ہے۔
وزارت مواصلات
وزارت مواصلات ، ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کی اشاعت کرتی ہے ۔ سال وار آڈٹ رپورٹ ، اخراجات کی رپورٹ اور مختلف اوقات میں وقوع پذیر ہونے والے ریلوں کے حادثات کی تفصیلی رپورٹ شائع کرتی ہے۔
وزارت دفاع
دفاع سے متعلقہ آڈٹ رپورٹ اور دیگر کار کردگی کے اعداد و شمار شائع کرتی ہے۔
وزارت تجارت
پاکستان سے غیر ممالک جانے والے وفود کی رپورٹیں ، ملک میں صنعت و ترقی دتر ویج در آمد و برآمد ، کارخانوں کی تنصیب مال کی تیاری میں تغییر و تبدل کے جائزہ کی رپورٹیں شائع کرتی ہے۔ باقی وزارتیں بھی اسی طرح اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر ملحقہ رپورٹیں تیار کرتی ہیں جن میں وزارت مالیات، وزارت خارجه وزارت محنت و صحت، وزارت کا جمی بہبود وزارت امور کشمیر، وزارت صنعت و قدرتی وسائل ، وزارت اطلاعات اور قومی امور وزارت قانون وغیرہ شامل ہیں ۔ جس طرح ہر ایک ملک اپنی رپورٹیں شائع کرواتا ہے اس طرح بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ اہم موضوعات پر رپورٹیں شائع کرتا ہے۔
سالنامہ
سالنامہ انسائیکلو پیڈیا کے ضمیمہ کی ادبی اصطلاح ہے۔
ایئر بک کو ہر ملک سرکاری سطح پر جاری کرتا ہے ۔ نیز بیرون ملک ایسی تنظیمیں بھی موجود ہیں جو ائیر بک کو بین الاقوامی سطح پر جاری کرتی ہیں ۔ ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی سرگرمیوں اور کار کردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے یہ ضروری ہے کہ
ہر شعبہ کا تجزیاتی مطالعہ کیا جائے
تا کہ آئندہ کے لئے منصوبہ بندی کرتے وقت منافع بخش سطور کا تعین کیا جا سکے ۔
متعلقہ شعبہ کے حقائق
یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اس سے ملکی نظام کا صحیح خاکہ قاری کے سامنے آجاتا ہے۔ دفتر میں سالنامے کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ بوقت ضرورت متعلقہ شعبہ کے حقائق معلوم کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ ملکی اقتصادیات ، تعلیم ، صحت اور دوسرے میدانوں کے کوائف معلوم کرنے میں آسانی ہوتی ہے
پاکستان کا سالنامہ
پاکستان کے سالنامے میں مندرجہ ذیل قسم کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں ۔
زمین اور ماحول
سالنامے کا آغاز اسی باب سے ہوتا ہے۔ پاکستان کی زمین اور طبعی ماحول میں جغرافیہ، آب و ہوا، بارش مٹی ، قدرتی پیداوار اور حیوانی زندگی وغیرہ شامل ہیں ۔ ان موضوعات کی روشنی میں ہم اپنے ملک کے محل وقوع ، سطحی تقسیم اور پانی کے ذرائع سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔ ملک کی آب وہوا اور اس کے اثرات میں کمی بیشی کی وجہ اور اس کے اثرات ملک کی نباتات قدرتی اور مصنوعی پیداوار کا مطالعہ کرتے ہیں۔ قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے کون کون سے ذرائع ہیں ۔ دریاؤں کی لائی ہوئی مٹی زراعت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ کون کون سے علاقے سرد، گرم ، مرطوب یا خشک ہیں۔
لوگ اور ان کا ورثہ
سرکاری رپورٹیں
سالنامے کا یہ باب ملک کی تاریخ پر مشتمل ہے ۔
پاکستاب کب معرض وجود میں آیا
معرض وجود میں آنے سے پہلے کون کون سی قومیں حکومت کرتی رہی
انہوں نے کہاں کہاں اپنے آثار چھوڑے ہیں اور
ہم کس طرح ان کے زمانوں کا تعین کر لیتے ہیں
پاکستان کے عوام الناس کس کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
کل آبادی کتنی ہے اور کس تناسب سے بڑھ رہی ہے
آبادی کے لحاظ سے اندرون ملک شہروں میں کیا تناسب ہے۔
ملک کے ادب اور فن تعمیر کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
درست کاری کسی نہج کی ہے
اس میں کس طرح ترقی ہو رہی ہے ۔
کھیلوں اور سیاحت کے متعلق بھی رہنمائی حاصل ہوتی ہے ۔
پاکستان میں استعمال ہونے والی زبانوں کی بھی تفصیل موجود ہوتی ہے۔
ذرائع ابلاغ
نشریات اطلاعات کے لوگوں تک پہنچانے کے کیا ذرائع ہیں۔ کس طرح کا مواد شائع ہوتا ہے یا نشر ہوتا ہے۔ عوام اپنے جذبات کا اظہار کس طرح کر سکتے ہیں۔ اور نشریات و اشاعت میں کیا کردار ادا ہو سکتا ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “سرکاری رپورٹیں“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
………….سرکاری رپورٹیں …………..