شہر بندی

شہر بندی ⇐ علاقائی اور عالمی سطح پر دنیا میں افراد معاشی سیاسی، تعلیمی یا دیگر ضروریات کے تحت ایک جگہ سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہ پر منتقل ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمارے معاشرے میں خاص طور پر تیزی سے جاری ہے کیونکہ شہری علاقوں میں صنعتی ترقی و حرفی ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سہولتیں اور ملازمت کے مواقع اور جدو جہد دور کی آسائشیں نیز تفریحات اور علاج معالجے کی سہولتیں نیز سب سے اہم تجارت اور کاروبار کے فروغ وغیرہ شامل ہیں۔

  • شہر بندی شہروں کا یہ پرکشش ماحول ان سہولتوں کی بدولت ہے۔
  • ٹیلی فون بجلی، گیس اور ذرائع آمد ورفت نے باہمی تعلقات کو آسان تر بنا دیا ہے
  • یہی وجہ ہے کہ لوگ تیزی سے سہولتوں والے علاقوں کی جانب منتقل ہونے لگے
  • شہر بندی اور یوں سہولیات کی یہ فراہمی شہر بندی کا باعث بنی۔

شہر بندی

سہولیات کی فراہمی

شہری آبادی میں اضافہ دو طرح سے ہوتا ہے۔

  • قدرتی اضافہ یعنی شرح پیدائش کا شرح اموات سے زیادہ ہونا
  • دیہات سے شہروں کی طرف نقل مکانی

دور جدید کی تاریخ سے واضح ہو تا ہے کہ دنیا کے بڑے شہروں کی آبادی میں اضافہ زیادہ تر نقل مکانی سے ہوا ہے۔ دیہات نقل مکانی کی زیادہ تر وجوہات شہری سہولتوں کی دستیابی کے گرد ھوتی ہیں۔ جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ شہروں میں جدید دور کی سہولتیں بآسانی مہیا ہیں جن کی وجہ سے دیہی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر کے شہروں میں آباد ہو رہے ہیں اور شہروں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شرح پیدائش سے آبادی میں اضافہ

  1. ان سہولتوں میں ہسپتال ٹیلی فون، گیس پانی، بجلی ذرائع آمدو رفت کی دستیابی اور اعلی تعلیمی ادارے جن میں فنی تعلیم کے ادارے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
  2. نیز پختہ سڑکیں پختہ اور صاف ستھرے مکانات تفریحات اور ہر قسم کی خوراک کی سہولتیں موجود ہیں۔
  3. ملازمت کی غرض سے لوگ دیہی زندگی چھوڑ کر بلدیاتی زندگی اختیار کرتے ہیں۔
  4. کیونکہ دیہات میں قدرتی عمل شرح پیدائش سے آبادی میں اضافہ ہوتا ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے وہاں روزگار کے مواقع میسر نہیں ہیں۔

زرعی زمین وراثت کے قانون

زرعی زمین وراثت کے قانون کے تحت چھوٹے قطعات میں تقسیم ہو جاتی ہے اور اس زمین سے خاندانوں کی کفالت ممکن نہیں رہتی ۔ اس کے علاوہ زراعت میں مشینی کاشت کا طریقہ مقبول ہو رہا ہے۔ مشین سے کارکنوں کی تعداد متاثر ہوتی ہے جہاں پہلے دس بندے کام کرتے تھے وہاں اب چار افراد ہی کی ضرورت ہے ۔

شہروں میں ملازمت

اسطرح کاشت کار بے کار ہو جاتے ہیں اور فاضل آبادی تلاش روز گار کے لئے شہروں کا رخ کرتی ہے ۔ شہروں میں ملازمت کے بڑے بڑے ادارے اور دفاتر موجود ہیں ۔ نیز جو افراد اعلیٰ تعلیم حاصل کر لیتے ہیں وہ اپنے آبائی گاؤں میں کس طرح رہ سکتے ہیں کیونکہ وہاں انہیں اس فن سے متعلق کوئی روز گار نہیں ملتا جو شہروں سے ملتا ہے۔

شہروں میں ملازمت

 بین الاقوامی نقل مکانی      

بیسویں صدی میں ذرائع آمد و رفت اور مواصلات میں بہتری اور ترقی نے شہر بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع آمد ورفت کی سہولیات نے لوگوں کے لئے دوری اور فاصلوں کے تصور میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کی اور اندرون ملک اور بین الاقوامی نقل مکانی میں اضافہ تیزی سے دیکھنے میں آیا۔

اعلی تعلیم کے حصول

  1. ذرائع مواصلات نے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو شہری زندگی اور سہولیات سے روشناس کرایا
  2. اور یوں شہری زندگی کے حوالے سے یہ سہولیات شہروں کے پھیلاؤ
  3. اور اضافہ آبادی کی اہم وجہ بنی۔ اعلی تعلیم کے حصول کے لئے دیہی علاقوں کے افراد کی تعداد بلدیاتی افراد سے زیادہ ہے۔
  4. فنی تعلیم کے ادارے بھی شہروں میں ہیں۔
  5. ان میں کالج یونیورسٹی کی تعلیم اساتذہ کی تربیت طبی میڈیکل کالج، انجینئر نگ کالج کا کاروبارفتی و صنعتی تعلیم کے ادارے شامل ہیں۔

بلدیاتی علاقوں میں رہائش

ان کے حصول کے لئے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد بلدیاتی علاقوں میں رہائش اختیار کر لیتی ہے کیونکہ ترقی پذیر ممالک میں بھی نا خواندگی اور اس سے متعلقہ مسائل کی آگاہی و شعور لوگوں میں پیدا ہو رہا ہے۔ سوچ کی یہ تبدیلی لوگوں کو شہروں کی طرف ہجرت پر مجبور کرتی ہے۔ شہروں میں تعلیم کی سہولیات دیہی علاقوں کی نسبت بہتر ہیں۔ دیہی علاقوں سے لوگ بہتر تعلیم کے حصول کی خاطر شہروں کا رخ کرتے ہیں۔

غیر زرعی روزگار

تاہم اہم وجہ اس تعلیم سے وابستہ روزگار کے مواقع شہروں میں زیادہ ہونے اور غیر زرعی روزگار سے وابستگی کی خواہش بھی شہروں کے بنے کا سبب بنتی ہیں۔

  • صحت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔
  • صحت کے حصول کے لئے بیماریوں سے تحفظ ضروری ہے۔
  • بڑے بڑے معالج اور ماہرین طب شہروں میں رہتے ہیں ۔
  • اس سہولت کی غرض سے گاؤں کے وہ لوگ جو کفیل میں شہروں میں بھی رہائش رکھتے ہیں
  • اور شہروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

غیر زرعی روزگار

صنعت و تجارت کے مرکز

شہروں کی اپنی کشش ہے کیونکہ ہر صنعت و تجارت کے مرکز ہیں ان مراکز میں روزگار کے وافر مواقع ہیں اور وہاں اجرت بھی زیادہ ہے جس کے اثرات روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں نظر آتے ہیں مثلاً رہن سہن، ٹرانسپورٹ کی سہولتیں، تعلیم و طبی امداد اور تفریحات وغیرہ۔ دیہی علاقں میں جاگیردارانہ نظام کی برتری بھی افراد کوشہروں کی طرف ہجرت پر راغب کرتی ہے۔

دیہی علاقوں شہری زندگی

  • اس سلسلے میں ان لوگوں کی رپورٹ جو پہلے سے شہروں میں رہ رہے ہوتے ہیں۔
  • شہر بندی دیہی علاقوں شہری زندگی سے تعارف کراتی ہیں
  • اس کے علاوہ شہروں میں امراء کے گھروں میں ملازمت اور تعمیراتی کاموں میں مزدوری کے مواقع بھی دیہی زمینوں پر کام کرنے والے مزدور اور ہاریوں میں بہتر اجرت کی خواہش میں شہروں کی طرف نقل مکانی رجحان کا بڑھادیتی ہے۔
  • شہر ہی ملک میں معاشی، معاشرتی اور سیاسی سرگرمیوں کے مراکز اور تربیت گاہ ہوتے ہیں ۔
  • یہیں کے لوگ کی نظامت کو متاثر کرتے ہیں اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
  • اس لئے دیہات کے معمول لوگ ان سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ملک کے معاملات میں مختلف سطحوں پر اپنا کردارادا کرنے کے لئے شہر وں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

تفریحات کی سہولتیں

تفریحات کی سہولتیں جو شہروں میں دستیاب ہیں وہ بھی شہری آبادی میں اضافے کا ایک اہم سبب ہے۔ شہروں میں دیہی علاقوں کی نسبت تفریحات کا ایک وسیع نظام موجود ہے اور یہ تفریحات دیہی علاقوں میں نا پید ہیں ۔ ان میں کھیل ڈرامے سینما سرکس تھیٹر ٹیلی ویژن، قومی تقریبات نمائشیں، کھیلوں کے قومی و بین الاقوامی مقابلے خاص طور پر شہروں میں دستیاب ہیں۔ اخبار کتابیں اور رسالے بھی شہری آبادی کا خاصہ ہیں۔

شہری آبادی میں اضافہ

  • ان سہولتوں کی وجہ سے دیہی علاقوں کے افراد شہروں میں رہنا پسند کرتے ہیں
  • اور شہری آبادی میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • شہری آبادی میں تجارتی و کاروبار کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔
  • جب کہ دیہی علاقوں میں ان کا فقدان ہے۔
  • اگر ہیں بھی تو ایک عام آدمی کے لئے وہاں کاروبار کرنا مشکل ہے۔ دیہی زندگی سادہ ہے
  • آبادی کی ضروریات محدود ہوتی ہیں اس لئے کا روباری سرگرمیاں بھی اسی حساب سے ہیں جبکہ شہری زندگی کی رفتار تیز ہے ۔

شہری آبادی میں اضافہ

کاروبار تجارت میں ترقی

  1. لوگوں کی خواہشات وسیع ہیں اس لئے کاروبار تجارت میں ترقی کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔
  2. شہر بندی اس وجہ سے بھی لوگ شہروں کا رخ کرتے ہیں۔
  3. دیہاتوں میں گھریلو جھگڑے اور دشمنیاں عام ہیں ۔
  4. یہ جھگڑے عام طور پر زمین پانی اور رشتہ کے لین دین سے متعلق ہوتے ہیں۔
  5. اپنی تنازعات کی وجہ سے کمزور لوگ اپنی جان بچا کر دیہی علاقوں سے شہروں کا رخ کرتے ہیں
  6. جو شہری پھیلاؤ میں اضافے کا ایک اہم سبب ہے۔

دیہاتوں سے لوگ شہروں کی طرف منتقل

  • تعلیمی ترقی، شعور اور جدید سہولتوں نے جہاں زندگی کو متاثر کیا ہے
  • وہاں دیہی علاقے بھی اس سے محفوظ نہ رہے۔
  • آبادی کے بڑھنے سے خاندان کی زمین ایکٹروں سے تقسیم کر کے اب مرلوں تک آگئی
  • جس سے افراد کا گزارہ ممکن نہیں رہا۔ لہذا ایسی صورت میں مشتر کہ خاندان میں دراڑ پر گئی
  • اور دیہاتوں سے لوگ شہروں کی طرف منتقل ہونے لگے

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوشہر بندی  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

…………….شہر بندی…………….

Leave a comment