کارکن کیلئے راہ عمل

کارکن کیلئے راہ عمل ⇐ کارکن لوگوں کی چھوٹی چھوٹی اور ہنگامی ضرورتوں کو پورا کر کے ان کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے۔ اگر وہ ان کی کسی معمولی بیماری کا علاج کر کے ان کو صحت وصفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہے گا تو وہ آسانی سے اس بات کو سمجھ جائیں گے۔

کارکن کیلئے راہ عمل

مشورہ طلب

اس کے علاوہ جب کوئی اس سے مشورہ طلب کرے تو کارکن کو اس کے ساتھ اس طرح سے بات کرنی چاہیے کہ وہ جان لے کہ اس دنیا میں اس سے بڑھ کر اس کا کوئی ہمدرد ہیں

صحیح مشورہ

اسے اپنے ایمان اور علم کے مطابق صحیح مشورہ دینا چاہیے۔ اس طرح کے لگا تار عمل سے وہ اس معاشرتی گروہ میں ایک قابل احترام شخصیت بن جائے گا اور اسے کام کرنے میں آسانی ہوگی۔

 کارکن کو ہرلائی جانے والی تبدیلی کیلئے لوگوں کی رضامندی حاصل کر لینی چاہیے

عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی ضروری مسئلے پر کارکن کے نقطہ نظر میں اور لوگوں کے نکتہ نظر میں تضاد پایا جاتا ہے چنانچه افہام و تفہیم کیلئے کارکن ان کی خوبیوں اور خامیوں سے انہیں آگاہ کرتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ لوگ اسے مان جاتے ہیں

اختلاف

بعض اوقات پھر بھی اختلاف باقی رہتا ہے۔ ایسی صورت میں ضروری نہیں کہ لوگ غلطی پر ہوں ۔ کارکن بھی غلطی پر ہو سکتا ہے اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ کارکن اپنے خیالات میں تبدیلی لائے۔

ضروریات

ایسے حالات عموما اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب کارکن اس علاقے سے باہر بیٹھ کر ان کی ضروریات کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

منطبق

اسلئے کہ ہر معاشرتی اکائی کی اپنی ضروریات الگ ہوتی ہیں اور انہیں کسی دوسری اکائی کی ضروریات پر منطبق نہیں کیا جاسکتا اس لئے جگہ کی تبدیلی کے ساتھ منصوبہ بندی کوبھی تبدیل ہونا چاہیے

اعتقادات

کسی تبدیلی کو اس وقت تک اچھا ہونے کی سند نہیں دی جاسکتی جب تک کہ تجربہ سے ثابت نہ کر دے۔ اس کے علاوہ کارکن کو لوگوں کے رسم و رواج ان کی اخلاقی اقدار اور انکے اعتقادات کے ساتھ ساتھ ان کے وسائل کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔

اعتقادات

ہم آہنگ

لوگ اپنے رسم و رواج کو آسانی سے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ چنانچہ ! تبدیلیوں کو لوگوں کے اعتقادات سے ہم آہنگ کر دینے سے عموماً اچھے نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔

بائبل کا حوالہ

کسی مسلمان کیلئے تبدیلی کے حق میں قرآن وحدیث سے دلیل لانا اور کسی عیسائی کیلئے بائبل کا حوالہ دینا نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

 کارکن کو حتی الوسع ان لوگوں میں سے ہونا چاہیے اور انہی کا ہم عقیدہ ہونا چاہیے

کا رکن اگر ان لوگوں کی مقامی زبان میں بات کرنے والا ہو جن لوگوں میں اسے بھیجا گیا ہے تو وہ اس کی بات کو آسانی سے سمجھ جائیں گے نیز مقامی حالات سے واقفیت کی بناپر وہ مختلف منصوبے بنانے

ترجیحات

ان کی ترجیحات مرتب کرنے میں بھی زیادہ ماہر ہو گا۔ علاوہ ازیں اگر وہ ان لوگوں کا ہم عقیدہ بھی ہو تو زیادہ اچھا ہے

برعکس

کارکن کیلئے راہ عمل اس کے برعکس بیرونی ماہرین اور ٹیکنیک فنی لحاظ سے چاہے کتنی بھی اعلیٰ کیوں نہ ہو وہ اگر لوگوں کے جذبات و احساسات سے ہم آہنگ نہ ہوگی تو مطلوبہ نتائج پیدا کرنے سے قاصر رہے گی۔

آربیٹن نے اپنی کتاب

اسی بات کوٹی ۔ آربیٹن نے اپنی کتاب ” معاشرے اور ان کی ترقی میں ایشیائی ممالک کی فنی امداد کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں جنوب مشرقی ایشیا کے نمائندوں کے خیالات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ تمام نمائندے اس بات پر متفق تھے کہ  گزشتہ چند سالوں کے دوران مختلف اداروں کی طرف سے دی جانے والی فنی امداد نہ صرف بے نتیجہ رہی بلکہ بعض حالات میں نقصان دہ بھی ثابت ہوئی کیونکہ وہ مغربی ممالک سے آنے والے ساز و سامان اور وہیں پر ترتیب دی گئی ٹیکنیک پر مبنی تھی۔

ٹیکنیک

اس ساز و سامان اور ٹیکنیک پر کام کرنے والے بھی مغربی ماہرین تھے جو ٹیکنیک کی حد تک تو بہت ماہر تھے لیکن مقامی حالات سے بالکل نا واقف تھے۔

ٹیکنیک

مہارت

وہ ہر متوقع سوال کا جواب جانتے تھے لیکن جب وہ موقع پر پہنچتے تو ان کی تمام تر مہارت بے کار ثابت ہوتی ۔ اس سے یہ بات عیاں ہے کہ کارکن کا ان لوگوں میں سے ہونا لازمی ہے

مشن میں کامیابی

وہ ان کا ہم عقیدہ ہونے کی بنا پر ان کی خوشی اور غمی میں بھی شامل ہو سکے تو وہ ان میں مزید شیر و شکر ہو سکے گا اور یہ اس کی اپنے مشن میں کامیابی کی مزید ضمانت ہوگی۔

 کارکن کو انہیں اس بات کی یقین دہانی کروانی چاہیے کہ مجوزہ تبدیلی نہایت محفوظ ہے

کسی تبدیلی کو قبول کرتے ہوئے لوگ اس بات کا پہلے سے یقین کرنا ضروری خیال کریں گے کہ انہیں مالی طور پر نقصان تو نہیں برداشت کرنا پڑے گا۔

آلات زراعت

ہمارا ان پڑھ کاشتکار نئے بیج نئے آلات زراعت اور کھیتی باڑی کے نئے طریقوں کو اپنانے سے ہچکچائے گا اور سوچے گا کہ ایسا کرنے سے کہیں میری فصل تو نہیں ماری جائے گی۔

تجربوں کی روشنی میں

میرا سال تو ضائع نہیں ہو جائے گا۔ وہ ان تبدیلیوں کو حکومت کی طرف سے کئے گئے تجربوں کی روشنی میں بھی قبول کرنے پر تیار نہیں ہوگا۔

حکومت کے وسائل

اس لئے کہ جب وہ اپنے اور حکومت کے وسائل کا موازنہ کرے گا تو یہی سمجھے گا کی حکومت تو یہ سب کچھ کر سکتی ہے میں نہیں کر سکتا۔

ضمانت

اس کیلئے کارکن کو کوئی ایک دور وشن خیال لوگوں کا تعاون حاصل کر کے اور نقصان کے سلسلے میں انہیں ضمانت فراہم کر کے تمام لوگوں کیلئے اس کا ملی مظاہرہ کرنے کا بندو بست کرنا ہو گا تب کہیں جا کر وہ انہیں قائل کر سکے گا۔

 کارکن کو لوگوں کو گروہوں کی صورت میں اپنے ساتھ لے کر چلنا چا ہے۔

کارکن کیلئے یہ آسان تر ہے کہ وہ ایک ایک فرد کو قائل کرنے کی بجائے مختلف گروہوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے۔ معاشرے میں مختلف گروہ ہو سکتے ہیں۔

 کارکن کو لوگوں کو گروہوں کی صورت میں اپنے ساتھ لے کر چلنا چا ہے۔

اتحاد

اپنے افراد کی تعداد کی وجہ سے اپنے اتحاد کی وجہ سے اپنے مقاصد و مسائل کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔ کارکن کو ان گروہوں کے حالات سے آگاہی و حاصل کرنا اور ان کے ساتھ معاملات کرنے کے طریقوں سے آگاہ ہونا مفید رہے گا۔

انفرادی حیثیت

اس کے علاوہ کارکن کو بعض لوگوں کی طرف سے انفرادی حیثیت میں بھی مخالفت کا سامنا ہوگا۔ مثلا بعض فرسودہ رسموں کو جب ترک کرنے کیلئے کہا جائے گا تو گاؤں کے بعض بزرگ لوگ مخالفت کریں گے اور گاؤں میں ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے آجانے سے گاؤں کے حکیم اور اس بزرگ عورت کو ا پنا مرتبہ کم ہوتانظر آئے گا

اعتماد بحال کرنے کی ضرورت

جو گاؤں میں دائی صاحبہ کا کام کرتی ہے۔ کارکن کو ایسے لوگوں کا نہ صرف اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ان کا احترام اور مرتبہ بھی۔

معاون

اس طرح سے وہ اس کے منصوبوں میں ٹانگ اڑانے کی بجائے اس کے معاون بن جائیں گے۔ یہ بات اب محتاج وضاحت نہیں رہی کہ کوئی کارکن اس وقت تک ان سب باتوں پر عمل نہیں کر سکتا جب تک وہ اس معاشرے کی ہر اونچ نیچ سے واقف نہ ہو

شکوک و شبہات

اس کے لیے ان کی صرف مادی ضرورتوں کو جان لینا بالکل نا کافی ہوگا۔ اور ان پرمبنی منصوبہ بندی روبہ عمل آتے ہی نا کام ہو جائے گی۔ کسی منصوبے میں پائی جانے والی بے انتہا خوبیاں، بعض شکوک و شبہات اور مقامی جھگڑوں کی نظر ہو جاتی ہیں۔

مفید منصوبے

کئی بہت ہی مفید منصوبے جذبات کی نظر ہو جاتے ہیں۔ اس لئے وہی منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جنہیں معاشرے کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد ان کی حقیقی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر بنایا جائے گا

مفید منصوبے

حمایت حاصل

انہیں عوام کی حمایت حاصل ہو اور یہ کہ اس معاشرتی اکائی کا ہر فرد سے تحسین کی نگاہ سے دیکھے نیز اسے اس بات کا فخر ہو کہ اس کی تربیت میں اس کی اپنی رائے کو بھی دخل ہے چنانچہ یہ سارا منصوبہ جس کی تفصیلات گزشتہ صفحات میں دی گئی ہیں

صلاحیتوں کا فقدان

کسی ایک ایسے شخص کے ذریعے انجام نہیں دیا جاسکے گا جس میں صلاحیتوں کا فقدان ہو اور جسے تربیت نہ دی گئی ہو

ہمکنار

اتنے بڑے منصوبے کو جس کے ساتھ ملک کی اسی فیصد عوام کی تقدیر وابستہ ہو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے حکومت کو کارکنوں کے چناؤ میں اور ان کی تربیت پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے

منصوبوں پر عملی کام کی ذمہ داری

کارکن میں یہ تمام صفات ہوں گی جن کی کہ اس کام کیلئے ضرورت ہے تو وہ حکومت کے حکما نافذ ہونے والے منصوبوں اور حکومت کی طرف سے نمونے کے طور پر مکمل کئے گئے منصوبوں پر بھی عملی کام کی ذمہ داری سنبھال لے گا اور

تحریک کی کامیابی

معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کا کام اپنے ذمہ لے لے گا اور کارکن اور ترقی ہم معنی الفاظ ہو جائیں گے۔ اور افراد معاشرہ کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہو سکے گا۔ جوترقی معاشرے کی تحریک کی کامیابی کے ضامن ہیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوکارکن کیلئے راہ عمل  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

………کارکن کیلئے راہ عمل  ……..

Leave a comment