فقہی مذاہب

فقہی مذاہب ⇐ اسلامی قوانین کی تشکیل میں قرآن وسنت کو تمام فقہاء نے بنیادی مآخذ تسلیم کیا ہے لیکن جن مسائل کا قرآن و سنت میں ذکر نہیں ہے یا واضح احکام نہیں ہیں ان امور پر مختلف ادوار میں فقہاء نے اجتہاد کیا۔

 

All jurists have accepted the Quran and Sunnah as the primary sources in the formation of Islamic laws. However, jurists have conducted ijtihad on issues that are not mentioned in the Quran and Sunnah or do not have clear rulings.

 

فقہی مذاہب

مختلف ادوار

اس سے کئی فقہی مذاہب وجود میں آئے۔

ان میں سے چار کو قبول عام حاصل ہوا۔

ان میں فقہ حنفی مالکی، حنبلی اور شافعی شامل ہیں ۔

ان کے علاوہ فقہ جعفر یہ ہے

جس کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔

مشہور فقی مذاہب کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے۔

 

Different periods

  • This gave rise to several schools of jurisprudence.
  • Four of them have gained general acceptance.
  • These include Hanafi, Maliki, Hanbali and SHAFI’I jurisprudence.
  • In addition to these, there is JA’FAR’s jurisprudence
  • which belongs to the Shi’ite sect.
  • A brief description of the famous schools of jurisprudence is given below.

 

 حنفی فقہ

فقہ حنفی کے بانی حضرت نعمان بن ثابت نے نام کی بجائے اپنی کنیت ابو حنیفہ سے شہرت پائی ۔ آپ 80 ہجری میں کوفہ میں پیدا ہوئے اور 45 سال کی عمر میں اپنے استاد حماد بن سلمہ کی وفات کے بعد ان کے جانشین ٹھہرے اور مدرسہ کے سربراہ بنے ۔

 

Hanafi Jurisprudence

The founder of Hanafi jurisprudence, HAZRAT  NU’MAN ibn Thabit, better known by his nickname Abu HANIFA rather than his given name, was born in KUFA in 80 AH and succeeded his teacher Hammad ibn SAIAMAH at the age of 45 after his death and became the head of the madrasa.

 

فقہ کے اصول

آپ کا مرکز حجاز سے ہٹ کر عراق میں تھا جہاں حدیث کی کتابیں نہیں پہنچی تھیں ۔ ساتھ ہی در پیش مسائل بھی عام عرب مسائل سے قدرے مختلف تھے ۔ آپ نے ان مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے فقہ کے اصول مرتب کئے ۔

 

Hanafi Jurisprudence

The founder of Hanafi jurisprudence, HAZRAT NU’MAN ibn Thabit, better known by his nickname Abu HANIFA rather than his given name, was born in KUFA in 80 AH and succeeded his teacher Hammad ibn SAIAMAH at the age of 45 after his death and became the head of the madrasa.

 

مسائل کا حل تلاش کرنے میں قیاس

مسائل کا حل تلاش کرنے میں قیاس اور استحسان کے اصول استعمال کئے۔ اس کام کیلئے اجتماعی بحث و مباحثہ کا سلسلہ شروع کیا۔

 

Inference in Finding Solutions to Problems

Used the principles of inference and ISTIHASAN in finding solutions to problems. Started a series of group discussions for this purpose.

 

فقہاء محدثین ماہرین قواعد و زبان

ایسی مجالس میں فقہاء محدثین ماہرین قواعد و زبان اور شریعت ہوتے اور مسائل پر غور و خوض کرتے۔ قرآن و سنت کو مد نظر رکھ کر قیاس کی بنیاد پر انکا حل تلاش کرتے ۔ آپ کے جلیل القدر شاگردوں میں قاضی ابو یوسف امام محمد بن حسن شیبانی، عبد اللہ بن مبارک، فضیل بن عیاض اور داؤد بن نضیر مشہور ہیں۔

 

Hadith scholars, experts in grammar and language

In such gatherings, hadith scholars, experts in grammar, language and Sharia, would discuss and debate issues. They would find solutions based on analogy, keeping in mind the Quran and Sunnah. Among his illustrious students are Qadi Abu Yusuf, Imam Muhammad bin Hasan SHAIBANI, Abdullah bin Mubarak, FUZAIL bin AYYAD and Dawood bin Nadir.

 

مالکی فقہ

مالکی فقہ کے بانی امام مالک بن انس علم حدیث کے گھر مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔ ایک محدث کی حیثیت سے علمی حلقوں میں مشہور ہوئے اور اپنے فقہ میں حدیث پر ابطور خاص زور دیا ۔ حدیث کی مشہور کتاب ” الموطا” ترتیب دی ۔

 

Maliki Jurisprudence

The founder of Maliki jurisprudence, Imam Malik ibn Anas, was born in Medina, the home of the scholar of Hadith. He became famous in scholarly circles as a hadith scholar and placed special emphasis on Hadith in his jurisprudence. He compiled the famous book of Hadith, “Al-MUWATTA”.

 

مالکی فقہ

مسائل کا حل

بعض اہل علم نے اسے صحاح ستہ میں بھی شمار کیا ہے۔ امام ابو حنیفہ کے برعکس امام مالک در پیش مسائل کا حل حدیث اور سنت نبوی میں تلاش کرتے تھے۔ اس کے بعد قیاس اور رائے کی بجائے اقوال صحابہ اور اہل مدینہ کے اجماع کو مستند سمجھتے تھے۔

 

Solution to Problems

Some scholars have also included it in the Sahih SITTA. Unlike Imam Abu HANIFA, Imam Malik used to seek solutions to problems in the Hadith and Sunnah of the Prophet. After that, instead of inference and opinion, he considered the sayings of the Companions and the consensus of the people of Medina as authentic.

 

فلاح و بہبود کو فیصلوں کی بنیاد

ان کے نزدیک مجاز کی فقہ زیادہ مستند تھی ۔ استحصان سے زیادہ استصلاح پر زور دیتے تھے ۔ یعنی عوامی فلاح و بہبود کو فیصلوں کی بنیاد بنایا جاتا تھا۔ فقہ شافعی کے بانی محمد بن ادریس آپ کے شاگردوں میں سے تھے ۔ دوسرے مشہور شاگردوں میں ابومحمد عبداللہ ابو عبدالله عبد الرحمن اور عبد السلام بن سعید کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

Welfare as the basis of decisions

According to him, the jurisprudence of MAJAZ was more authoritative. He emphasized on ISTIHSAN more than ISTIHSAN. That is, public welfare was made the basis of decisions. Muhammad bin Idris, the founder of SHAFI I jurisprudence, was one of his students. Other famous students include Abu Muhammad Abdullah, Abu Abdullah Abdul Rahman, and Abdul Salam bin Saeed.

 

فقہ شافعی

اس فقہ کے بانی ابوعبداللہ محمد بن ادریس شافعی تھے ۔ آپ 150 ہجری میں ارض مقدس میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پرورش مکہ میں ہوئی امام مالک کی شاگردی میں موطا پڑھی اور مختلف حکومتی عہدوں پر فائز رہے ۔

 

SHAFI’I Jurisprudence

The founder of this jurisprudence was Abu Abdullah Muhammad ibn Idris SHAFI’ I. He was born in the Holy Land in 150 AH. He was raised in Mecca, studied under Imam Malik, and held various government positions.

 

استدلال

امام ابو حنیفہ کی فقہ کا جائزہ لینے کے بعد ایک نئی فقہ کی بنیاد رکھی جو شافعی فقہ کہلاتی ہے۔ امام ابو حنیفہ کے قیاس اور اجماع کی کے ساتھ ساتھ آپ نے استدلال پر بھی زور دیا ۔

 

Reasoning

After reviewing the jurisprudence of Imam Abu HANIFA, he laid the foundation for a new jurisprudence called SHAFI’I jurisprudence. Along with Imam Abu HANIFA’s theory of inference and consensus, he also emphasized reasoning.

 

اجماع کا حق

قرآن و سنت میں جو امور موجود نہیں تھے ان مسائل کے حل کیلئے عقلی استدلال کا طریقہ اختیار کیا۔ آپ نے اجماع کا حق صرف اہل مدینہ کیلئے مخصوص نہیں کیا بلکہ ا سے عمومی بنایا ۔ البتہ آپ سمجھتے تھے کہ صحابہ کرام کے بعد اجماع صرف اصولوں پر ممکن ہے فروغ پر نہیں ۔

 

The Right of Consensus

He adopted the method of rational reasoning to resolve issues that were not present in the Quran and Sunnah. He did not make the right of consensus specific to the people of Medina but made it more general. However, he believed that after the Companions, consensus was only possible on principles and not on advancement.

 

مشہور شاگردوں

ان کے شاگردوں میں ابو ثور ابراہیم اور داؤد بن علی مشہور تھے ۔ اس فقہ کے پھیلانے والوں میں امام غزالی اور امام سیوطی کے نام شامل ہیں۔

 

Famous disciples

Among his disciples were Abu THAWR Ibrahim and DAWUD ibn Ali. Among the spreaders of this jurisprudence are the names of Imam Ghazali and Imam SUYUTI.

 

 فقہ حنبلی

اس فقہ کے بانی امام احمد بن حنبل164 ہجری میں بغداد میں پیدا ہوئے ۔ امام ابو حنیفہ کے لائق شاگرد امام ابو یوسف کی شاگردی اختیار کی ۔ اس کے بعد حصول علم کیلئے امام عبدالرزاق کے پاس یمن میں بھی رہے۔

 

Hanbali FIQH

The founder of this FIQH, Imam Ahmad ibn HANBAL, was born in Baghdad in 164 AH. He became a disciple of Imam Abu HANIFA, a worthy disciple of Imam Abu Yusuf. After that, he also stayed in Yemen with Imam Abdul Razzaq to acquire knowledge.

 

 فقہ حنبلی

اقوال

آپ کی کتاب حدیث مسند احمد کو علمی حلقوں میں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

آپ نے خنفی مالکی اور شافعی فقہوں کا مطالعہ کیا لیکن کسی کی تقلید نہ کی۔

آپ حدیث ضعیف اور اقوال صحابہ کو ذاتی رائے اور اجتہاد پر ترجیح دیتے تھے۔

 

Sayings

His book Hadith MUSNAD Ahmad gained immense fame in scholarly circles.

He studied the KHANAFIA, Maliki, and SHAFI I jurists but did not follow any of them.

He preferred weak Hadith and the sayings of the Companions to personal opinion and ijtihad.

 

صحابہ میں رائے کے اختلاف کی صورت میں

صحابہ میں رائے کے اختلاف کی صورت میں تمام آراء بیان کر دیتے تھے ۔ امام ابو حنیفہ کے قیاس و استحسان اور امام مالک کے اصول استصلاح کو تسلیم کرتے تھے۔

 

In case of a difference of opinion among the companions

In case of differences of opinion among the companions, they would state all the opinions. They would accept the analogy and recommendation of Imam Abu HANIFA and the principles of reformation of Imam Malik.

 

مصلحت عامہ

آپ اس بات پر زور دیتے تھے کہ جہاں قرآن وسنت اور اجماع صحابہ خاموش ہوں وہاں حکومت وقت مصلحت عامہ اور ضرورت کو ملحوظ رکھ کر قانون سازی کرے۔ اس فقہ کے پھیلانے والوں میں امام ابن تیمیہ اور امام ابن القیم کے نام شامل ہیں۔

 

Public interest

You used to emphasize that where the Quran, Sunnah, and consensus of the Companions are silent, the government should enact legislation keeping in mind the public interest and necessity. Among the proponents of this jurisprudence are Imam Ibn TAYMIYYAH and Imam Ibn Al-QAYYIM.

 

فقہ جعفریہ

اہل تشیع کی فقہ امام جعفر صادق کے نام سے فقہ جعفریہ کہلاتی ہے ۔ اہل تشیع کے نزد یک خلافت و امامت خدا کی طرف سے تفویض کردہ ہیں۔ اجماع صحابہ اور قیاس کی بجائے وہ امام وقت کے قول کو دلیل قرار دیتے ہیں اہل تشیع کے مشہور فرقے امامیہ اور زیدیہ ہیں۔ اس فقہ سے تعلق رکھنے والوں کو اثنا عشری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شخصی اجتہاد پر زور دیتے ہیں۔

 

JAFARIYYA FIQH

The Shia jurisprudence is called JAFARIYYA FIQH after Imam JAFAR al-Sadiq. According to Shias, the caliphate and imamate are assigned by God. Instead of consensus of the companions and analogy, they consider the words of the Imam of the time as evidence. The famous sects of Shias are IMAMIIYYA and ZAIDIYYA. Those who belong to this jurisprudence are also called Twelvers. They emphasize personal ijtihad.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوفقہی مذاہب  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

…….DOWNLOAD PDF ⇒ فقہی مذاہب ………

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *