غذا کی اہمیت

 غذا کی اہمیت ⇐ غذا نہ صرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ غذا کی مناسب ترسیل، معاشرتی بہبود کیلئے بھی ضروری ہے تا کہ ہر فرد کو کام کے بعد غذا حاصل ہو سکے علاوہ ان میں غذا معاشی نقطہ نظر سے بھی اہم ہے۔

Importance of Food Food is not only essential for health, but also for the proper distribution of food, social welfare so that every individual can have food after work. In addition, food is also important from an economic perspective.

غذا کی اہمیت

افرادی قوت

افرادی قوت کی جسمانی اور ذہنی صحت کا ملک کی پیداوار سے براہ راست تعلقی ہے۔ یعنی اگر کارکن صحت مند ہوں گے تو اچھی طرح کام کر سکیں گے اور نتیجتا ملک کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Workforce

The physical and mental health of the workforce is directly related to the country’s production. That is, if workers are healthy, they will be able to work well and as a result, the country’s production will increase.

 غذائی اجزاء

گوشت میں پروٹین پائی جاتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں سے وٹامن حاصل ہوتے ہیں۔ یہی پروٹین اور وٹامنز وغیرہ ہماری غذا کے لازمی اجزاء ہیں۔ ہم جو غذا کھاتے ہیں مندرجہ ذیل بنیادی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔

Nutrients

Meat contains protein. Fruits and vegetables provide vitamins. These proteins and vitamins etc. are essential components of our diet. The food we eat consists of the following basic components.

بنیادی اجزاء

کاربو ہائیڈ ریٹس

پروٹین 

 روغنیات

وٹامن

معدنی نمکیات            

پانی

Basic Ingredients

  • Carbohydrates
  • Proteins
  • Fats
  • Vitamins
  • Minerals
  • Water

 کاربوہائیڈریٹس

یہ ایسے نامیاتی مرکبات ہیں جن میں کاربن ہائیڈ روجن اور آکسیجن پائی جاتی ہے۔ ان کیلئےسی ایچ ٹواو جیسی اصطلاح بھی رائج ہے۔ اس لیے ان کو ہائیڈروکار بن بھی کہتے ہیں۔ کاربو ہائیڈریٹس کی مختلف اقسام ہیں۔ جس میں مونوسیکر ائیڈ ز مثلا گلوکوز (سی چھ ایچ بارہ او چھ) شامل ہیں۔ گنےاور چقندر سے حاصل ہونے والی شکر کو سکروز کہتے ہیں۔

Carbohydrates

These are organic compounds that contain carbon, hydrogen, and oxygen. They are also referred to by the formula CH2O. Therefore, they are also called hydrocarbons. There are different types of carbohydrates. These include monosaccharides such as glucose (CH2OH). Sugar obtained from sugarcane and beets is called sucrose.

 کاربوہائیڈریٹس

ڈائی سیکرئیڈزکی مثال

ڈائی سیکرئیڈزکی مثال ہے جب کہ جانوروں میں پائی جانے والی گلائی کو جن اور پودوں میں پایا جانے والا نشاستہ پیچیدہ کاربو ہائیڈ ریٹس یعنی پولی سیکرائیڈز کی مثالیں ہیں۔ روز مرہ استعمال ہونے والی چینی دراصل سکروز ہی ہے۔ کاربوہائیڈریٹس ہمارے جسم کو توانائی پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

Examples of Disaccharides

Disaccharides are examples of disaccharides, while glycine found in animals and starch found in plants are examples of complex carbohydrates, or polysaccharides. The sugar we consume every day is actually sucrose. Carbohydrates are the main source of energy for our bodies.

کاربوہائیڈ ریٹس

ایک گرام گلوکوز کی تکسیدسے تقریباً 3800 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم کاربوہائیڈ ریٹس کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں ضرور استعمال کریں۔ مختلف غذائیں مثلاً اناج، گڑ ، آلو، چینی وغیرہ کاربوہائیڈریٹس کا اہم ذریعہ ہیں۔

Carbohydrates

The oxidation of one gram of glucose yields approximately 3800 calories. Therefore, it is important that we include carbohydrates in our daily diet. Various foods such as grains, jaggery, potatoes, sugar, etc. are important sources of carbohydrates.

کاربوہائیڈریٹس کی کمی

روغنیات انسانی جسم اور حیوانی غذاؤں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی کی صورت میں روغنیات توانائی پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ ایک گرام روغنیات کی تکسیدسے تقریبا 9000 کیلوریز توانائی پیدا ہوتی ہے۔ روغنیات کا بنیادی جز و فیٹی ایسڈ ہے۔

Lack of carbohydrates

Fats are an important part of the human body and animal foods. Fats are an important source of energy in the case of a lack of carbohydrates in the body. The oxidation of one gram of fat produces about 9000 calories of energy. The main component of fats is fatty acids.

روغنیات کی خصوصیات

یہ توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں۔

یہ پروٹین یا کاربوہائیڈ ریٹس کی مساوی مقدار کے مقابلے میں دوگنی کیلوریز مہیا کرتے ہیں۔

یہ حیا تین الف، ڈی اور کے کو جسم میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا ذریعہ ہیں۔

یہ پانی میں حل نہیں ہوتے۔

Properties of Fats

  • They are rich in energy.
  • They provide twice the calories compared to the same amount of protein or carbohydrates.
  • They are a means of transporting vitamins A, D and K from one place to another in the body.
  • They are insoluble in water.

سختی کے لحاظ سے روغنیات کی قسمیں

روغنیات کے تین بڑے ذرائع ہیں۔

حیوانی چربی (گائے، بکری، دبنے کی چربی)

مکھن دیسی گھی کھو یا وغیرہ۔

Types of fats according to hardness

  • There are three major sources of fats.
  • Animal fat (cow, goat, lard)
  • Butter, ghee, khoya, etc.

نباتاتی تیل

نباتاتی تیل (مونگ پھلی ، کپاس سویا بین، ناریل یا سورج مکھی کے تیل ) گائے، بھینس، بھیڑ کی چربی کو سخت روغن” کہا جاتا ہے۔

مکھن کا شمار نرم روغن میں ہوتا ہے۔

Vegetable oil

  • Vegetable oils (peanut, cottonseed, soybean, coconut or sunflower oils), cow, buffalo, lamb fat are called “hard fats”
  • . Butter is considered a soft fat.

نباتاتی تیل

مائع

زیتون، بنولہ وغیرہ کے تیل کو مائع روغن کہا جاتا ہے۔ ایسے روغن یا چکنائی جو کمرے کی حرارت پر مائع ہوتے ہیں انہیں تیل” کہا جاتا ہے۔ چکنائی یا سخت روغن کو گرم کر کے مائع بنایا جا سکتا ہے اور مائع تیل میں سے ہائیڈ روجن گزار کر ٹھوس بنایا جاسکتا ہے اس عمل کو ہائیڈ روچینیشن کہا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے نباتاتی تیل سے بناسپتی گھی بنایا جاتا ہے۔

Liquid

Oils such as olive, canola, etc. are called liquid fats. Fats or oils that are liquid at room temperature are called “oils”. Fats or solid fats can be made liquid by heating and can be made solid by passing hydrogen through the liquid oil. This process is called hydrogenation. Through which vegetable oil is made into unsalted ghee.

روزانہ کی ضرورت

افراد کیلئے روغن کی ضروری مقدار کا صحیح علم نہیں ہے لیکن ایک بالغ آدمی کیلئے 45 سے 60 گرام روغن کافی سمجھا جاتا ہے۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ کل حراروں کا 14 سے 25 فیصد روغنیات سے حاصل ہونا چاہیے۔

Daily requirement

The exact amount of fat required for individuals is not known, but 45 to 60 grams of fat is considered sufficient for an adult. This means that 14 to 25 percent of total calories should come from fats.

خلیوں کا حصہ

روغنیات توانائی مہیا کرتے ہیں اور انسانی جسم میں پروٹین کے غیر ضروری استعمال کو روکتے ہیں یہ جسم میں خلیوں کا حصہ بنتے ہیں۔

روغنیات دل، گردوں اور جگر وغیرہ کیلئے گدے کا کام کرتے ہیں۔

نیز یہ بہت زیادہ سردی اور بہت زیادہ گرمی سے محفوظ رکھتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت بھی برقرار رکھتے ہیں

Part of the cells

  • Fats provide energy and prevent unnecessary use of proteins in the human body. They become part of the cells in the body.
  • Fats act as a cushion for the heart, kidneys, and liver, etc.
  • They also protect against extreme cold and extreme heat and maintain body temperature.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “غذا کی اہمیت  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *