پرانے باغات کی نئے سرے سے درستگی کے طریقے

پرانے باغات کی نئے سرے سے درستگی کے طریقے  ⇐ جب تک پودوں کے اندر روشنی کا خاطر خواہ گذر نہ ہو اور پودے اپنی خوراک حاصل نہ کر سکیں تو وہ کمزور ہو جاتے ہیں۔ نئی شاخیں کم تعداد میں اور کمزور نکلتی ہیں ۔

Ways to revamp old gardens Unless enough light can penetrate the plants and they can obtain their food, they become weak. New branches appear in fewer and weaker numbers.

پرانے باغات کی نئے سرے سے درستگی کے طریقے

پودوں پر پھول

پتے چھوٹے ہوتے ہیں اور بہت سی شاخیں مر جاتی ہیں ۔ نیز ایسے پودوں پر پھول کم اور ناقص نکلتے ہیں اور بیشتر حصہ جھڑ جاتا ہے۔ پھل چھوٹا، کوالٹی میں ناقص قسم کا چھلکے دار اور کم رس والا بنتا ہے اور بیشتر پھل پکنے سے پہلے گر جاتا ہے۔ پتوں کا رنگ پیلا اور بہت سے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ پودا بیمار نظر آتا ہے۔

Flowers on plants

Leaves are small and many branches die. Also, flowers on such plants are few and poor and most of them fall off. The fruit is small, poor in quality, flaky and has little juice and most of the fruit falls off before ripening. The leaves turn yellow and many leaves fall off. The plant looks sick.

کیڑے اور بیماریاں

کیڑے اور بیماریاں پودوں پر اپنا گھر کر لیتی ہیں۔ ایسی صورت میں فالتو ناقص اور کمزور پودے جڑوں سے اکھاڑ دیئے جاتے ہیں تاکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ موزوں ہوتا کہ ہل چلانا ، گوڈی کرنا ، کھاد دینا، شاخ تراشی کرنا نگرانی اور سپرے کرنا جیسے عمل بآسانی کیے جاسکیں ۔ اس طرح باقی کے پودوں کی صحت اور پھل لانے کی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

Pests and Diseases

Pests and diseases make their home on plants. In such a case, the superfluous and weak plants are uprooted so that the distance between the plants is suitable so that the operations like ploughing, weeding, fertilizing, pruning, monitoring and spraying can be done easily. In this way, the health and fruit-bearing power of the remaining plants is significantly increased.

 پودوں کی شاخ تراشی

کمزور پودوں کی شدید شاخ تراشی کی جائے تا کہ کچے، گلے سڑے لغر غلط سمت میں جانے والی شاخیں اتار دی جائیں۔ دراصل پرانے باغات میں شاخ تراشی کا عمل شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے اور صحیح طریق پر شاخ تراشی سے پودے کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

Pruning of Plants

Weak plants should be pruned severely to remove any dead, diseased, or misdirected branches. In fact, pruning is rarely done in older orchards, and pruning done correctly can have a positive impact on the health of the plant.

 پودوں کی شاخ تراشی

کھاد دینا

پرانے باغات میں عموماً  گوبر کی کھاد یا مصنوعی کھاد بہت کم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے پودے کمزور ہو جاتے ہیں۔ ایسے پودوں کو کھاو دینے سے نئی نباتاتی بڑھوتری صحت مند اور طاقتور ہو گی۔

Fertilizing

Old gardens are usually given very little manure or synthetic fertilizer, which weakens the plants. Fertilizing such plants will help new vegetative growth become healthy and vigorous.

 ناقص پودوں کی قسم بدلنا

اگر پرانے پودوں کی قسم اچھی نہیں تو ان کے بڑے بڑے ٹہنے کاٹ دیئے جائیں۔ چشمہ یا تو پھانما یادیگر موزوں طریقہ پیوند ہونے سے پودوں کونئی اور اعلی قسم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Changing the type of defective plants

If the old plants are not of good quality, their large branches should be cut off. The plants can be changed to a new and superior type by grafting either by grafting or by other suitable methods.

باغ کے اندر فصلیں کاشت کرنا

پرانے باغ کے اندر اگر پھلی دار فصلیں مثلاً برسیم، گوارہ، چنے ، دالیں وغیرہ کاشت کی جائیں تو پھل دار پودوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

Growing crops inside the garden

If leguminous crops such as beans, guava, chickpeas, pulses, etc. are grown inside the old garden, it has a positive effect on the health of the fruit plants.

کیڑوں اور بیماریوں کا علاج

کمزور پودوں پر عموماً کیڑے اور بیماریاں زیادہ حملہ کرتی ہیں۔ اس لیے کیڑے اور بیماریاں تلف کرنے والی دوا چھڑ کا نا ضروری ہے۔

Pest and Disease Control

Weak plants are generally more susceptible to pests and diseases. Therefore, spraying pesticides is unnecessary.

آبپاشی اور کلبہ رانی 

پودوں کے درمیان ہل چلانا ، گوڈی کرنا ، جڑی بوٹی نکالنا، پانی دینا نہایت لازمی عمل ہے۔ پرانے باغات میں جڑی بوٹیاں عام ہوتی ہیں۔ جو زمین سے تمام خوراک کھا جاتی ہیں ۔ گوڈی نہ کرنے کی وجہ سے زمیں سخت ہو جاتی ہے۔ بارش یا آبپاشی کا پانی بآسانی جذب نہیں ہوتا۔ زمین کے اندر بھی نقصان دہ کیڑے نشو نما پاتے ہیں۔ نیز جب تک آبپاشی نہ کی جائے۔ پودے زمین سے اپنی خوراک حاصل نہیں کر سکتے اس طرح موزوں آبپاشی اور کلبہ رانی سے پودے نئے سرے سے جوان اور کامیاب ہو جائیں گے اور پھل لا نا شروع کر دیں گے۔

Irrigation and weeding

Ploughing, weeding, weeding, and watering are essential activities. Weeds are common in old gardens. They eat all the nutrients from the soil. Due to lack of weeding, the soil becomes hard. Rain or irrigation water is not easily absorbed. Harmful insects also grow inside the soil. Also, unless irrigation is done, plants cannot get their nutrients from the soil. Thus, with proper irrigation and weeding, the plants will become young and successful again and will start bearing fruit.

تنوں پر سفیدی کرنا

پھل دار پودوں کے تنوں پر چونا اور نیلا تھو تھا کی سفیدی کرنا مفید عمل ہے اس طرح سے ایک تو نقصان دہ کیڑے مر جاتے ہیں۔ دوسرے دھوپ کے عمل سے تنے کی چھال محفوظ رہتی ہے۔

یہاں اس امر کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اوپر دیئے گئے طریقوں پر ایک ساتھ عمل کیا جائے تو زیادہ اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

Whitewashing of stems

  • Whitewashing of stems of fruit plants with lime and blue soap is a useful practice, as it kills harmful insects. On the other hand, the bark of the stem is protected by the action of sunlight.
  • It seems important to mention here that better results can be achieved if the above methods are followed together.

تنوں پر سفیدی کرنا

باڑوں کا استعمال

ایک کامیاب باغ کے گرد ہو تو باڑ کا  لگانا بہت ضروری ہے۔ بہت سے باغات کے گرد ہوا توڑ با یا کانٹے دار باڑ میں لگائی جاتی جس سے پھل دار پودوں اور پھل دونوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ باغ کی داغ بیل کرتے وقت ہوا توڑ کی نشان دہی بھی ضروری ہے۔ باغ لگانے سے ایک دو سال بیشتر ہوا توڑ باغ کے اردگرد لگا دینی چاہیے تا کہ پھل دار پودے بڑھنے سے بیشتر ہوا توڑ ہاڑ تیار ہو چکی ہو۔

Use of Fences

A fence is essential to a successful orchard. Many orchards are surrounded by windbreaks or thorny hedges, which can damage both fruit trees and fruit. It is also important to mark the windbreaks when planting the orchard. A windbreak should be placed around the orchard a year or two before planting so that most of the windbreaks are ready by the time the fruit trees grow.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پرانے باغات کی نئے سرے سے درستگی کے طریقے”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *