پتوں میں سرنگ بنانے والی سنڈی

پتوں میں سرنگ بنانے والی سنڈی ⇐ یہ ایک چھوٹی سی سنڈی ہے جو پتوں کے اندر سبز مادہ کو کھاتی ہے۔ اس کا پروانہ چاندی کی طرح سفید ہوتا ہے اور مکمل سنڈی سبزی مائل زرد ہوتی ہے۔ پروں کے دونوں جوڑوں کے کناروں پر جھالر کی طرح بال ہوتے ہیں۔

Leaf tunneling caterpillar  It is a small caterpillar that feeds on the green substance inside leaves. Its moth is silvery white and the full caterpillar is greenish yellow. Both pairs of wings have fringe-like hairs on the edges.

پتوں میں سرنگ بنانے والی سنڈی

پتوں  کے اندر سرنگ

انڈوں سے سنڈی نکل کر پتوں  کے اندر سرنگ بنا کر چھپ جاتی ہے اور چھپے چھپے پتوں کو کھاتی رہتی ہے ۔ حملہ شدہ شده پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں اور خشک ہو کر گر پڑتے ہیں۔ نرسری کے چھوٹے پودوں کو یہ سنڈی زیادہ نقصان پہنچاتی ہے اور ان کی بڑھوتری کم ہو جاتی ہے۔ یہ کیڑ اتر شاوہ پھلوں، کنو، مالٹا سنگترہ ، لیموں، میٹھا وغیرہ پر حملہ کرتا ہے۔

Tunnel inside the leaves

The caterpillar emerges from the eggs and hides by making a tunnel inside the leaves and keeps eating the leaves. The attacked leaves become twisted and dry up and fall off. This caterpillar causes more damage to the small plants of the nursery and their growth is reduced. This pest attacks the fruits of Uttara Shawa, Kino, Malta orange, lemon, sweet etc.

روک تھام

 نرسری میں حملہ شدہ بچوں کو جمع کر کے زمین میں دبادیں۔

باغوں کے گرد کھٹی کی باڑ نہ لگائیں ۔ کیونکہ کھٹی  پر اس کیڑے کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔

 حملہ شدہ پتوں اور ٹہنیوں کو کاٹ کر جلا دیں۔

دسمبر ، جنوری میں سوکھی ہوئی ٹہنیوں کو تراش کر جلا دیں۔

Prevention

  • Collect the infected seedlings in the nursery and bury them in the ground.
  • Do not build a fence around the orchards because this insect attacks the citrus more.
  • Cut and burn the infected leaves and branches.
  • Cut and burn the dried branches in December and January.

حملہ شدہ درخت

حملہ شدہ درختوں پر فالیڈال، میٹا سٹاکس ، ڈائمیکر ان ہر ایک 230 ملی لیٹر ( آدھا پونڈ ) یا میلا تھیان 690 ملی لیٹر ( ڈیڑھ پونڈ ) اصل زہر فی 454 لیٹر (100 گیلن ) پانی میں حل کر کے سپرے کریں ۔ ( یہ محلول تقریبا ایک ایکڑ رقبے کے لیے کافی ہے

Infested Trees

Spray infested trees with 230 ml (half a pound) each of Falidal, Metastock, Dimecar or 690 ml (one and a half pounds) of Melathione in 454 liters (100 gallons) of water (this solution is enough for about one acre).

حملہ شدہ درخت

دوا پاشی

پہلا سپرے شگوفے پھوٹنے کے پانچ دن بعد اور دوسرا سپرے ایک مہینے کے اندر کرنا چاہیے۔ موسم بہار اور خزاں دونوں موسموں میں کم از کم دو دو مرتبہ دوا پاشی کی جائے۔

Spraying

The first spray should be done five days after the buds open and the second spray should be done within a month. Spraying should be done at least twice in both the spring and autumn seasons.

لیموں کی تتلی

یہ خوبصورت سی تتلی ہے۔ جو باغوں میں اڑتی پھرتی اکثر نظر آتی ہے۔ اس کے بڑے بڑے کالے اور سبز پروں پر زرد رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ اس تتلی کی سنڈیاں جب چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں تو لیموں اور مالٹے کے پتوں پر پرندوں کی بیٹ کی طرح نظر آتی ہیں۔ نقصان صرف سنڈی کرتی ہے جو پتوں کو کتر کتر کر کھاتی ہے۔ جس وجہ سے پودے کمزور ہو جاتے ہیں۔ سال میں اس کی چار نسلیں ہوتی ہیں۔

Lemon butterfly

This is a beautiful butterfly. It is often seen flying around in gardens. Its large black and green wings have yellow spots. When the caterpillars of this butterfly are small, they look like bird’s bats on the leaves of lemon and lime. The only damage is caused by the caterpillars, which eat the leaves by biting them. Due to which the plants become weak. It has four generations in a year.

روک تھام

 سنڈیوں کو ہاتھ سے پکڑ کر ختم کر دیں۔

ایزوڈرین یا ون اکر ان 700450 ملی لیٹرفی 454 لیٹر (100 گیلن پانی میں حل کر کے اسپرے کریں)۔

یا سوڈین یا ڈائیز ینان 450 ملی لیٹر فی 454 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔ ( یہ محلول تقریباً ایک ایکڑ رقبے کے لیے کافی ہے

Prevention

  • Hand-pick and kill the caterpillars.
  • Spray with Azodrin or One Acre In 700450 ml per 454 liters (100 gallons of water).
  • Or spray with Sodin or Diazinon 450 ml per 454 liters of water. (This solution is enough for about one acre).

تر شاوہ پھلوں کا      تیلہ

یہ ایک چھوٹا سا بھورے رنگ کا پھر تیلا کیڑا ہے۔ جو مالٹے اور سنگترے پر پایا جاتا ہے۔ پر دار تیلہ اور اس کے بچے موسم بہار ( مارچ، اپریل) میں زیادہ نقصان کرتے ہیں۔ پتوں ، کونپلوں ، نرم شاخوں اور پھولوں سے رس چوستے ہیں اور جسم سے میٹھا لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس سے پتوں پر سیاہ رنگ کی پھپھوندی لگ جاتی ہے جو پودوں کے بڑھنے ، پھولنے پھلنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ شدید حملے کی صورت میں نئی کونپلیں ، تازہ شاخیں اور پھول تباہ ہو جاتے ہیں اور پودوں کو پھل بہت کم لگتا ہے۔

Citrus Fruit Aphid

It is a small brownish-yellow insect that is found on citrus and oranges. The winged aphid and its young cause more damage in spring (March, April). They suck the sap from leaves, buds, tender branches and flowers and excrete a sweet, sticky substance from their bodies, which causes a black mold on the leaves, which hinders the growth and flowering of plants. In case of severe attack, new buds, fresh branches and flowers are destroyed and the plants bear very little fruit.

تر شاوہ پھلوں کاتیلہ

روک تھام

حملہ شدہ پودوں کے پتوں کو اکٹھا کر کے زمین میں گہر ادبا دیں۔

 دسمبر، جنوری میں پودوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔

باغوں کے گرد کھٹی کی باڑ نہ لگا ئیں ۔ کیونکہ کھٹی  پر اس کیڑے کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔

Prevention

  • Collect the leaves of the affected plants and bury them in the ground.
  • Prune the plants in December and January.
  • Do not put a fence around the orchards with citrus fruits. This insect is more likely to attack citrus fruits.

درختوں پرسپرے

درختوں پر ایزوڈرین نیواکر ان = 450 ملی لیٹر (100 گیلن ) پانی میں حل کر کے سپرے کریں ( یہ محلول تقریبا ایک ایکڑ رقبے کے لیے کافی ہوگا)۔

Spray on trees

Spray trees with Azodrin Novacar in = 450 ml (100 gallons) of water (this solution will be enough for about one acre of land).

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پتوں میں سرنگ بنانے والی سنڈی”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *