سیب کی سنڈی ⇐ سیب کی سنڈی سیب کے دشمن کیڑوں میں سب سے زیادہ خطر ناک ہے اور دنیا کے تمام سیب پیدا کرنے والے ملکوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ کیڑا سنڈی کی حالت میں سیب کو نقصان پہنچاتا ہے۔
Apple maggot The apple maggot is the most dangerous of the apple pests and is found in all apple-producing countries of the world. This insect damages apples in its larval stage.
مادہ پروانے سیب
مادہ پروانے سیب کے چھوٹے پھولوں کے گچھوں اور پتوں پر انڈے دیتی ہے۔ انڈوں سے بہار کے شروع (وسط اپریل ) میں سنڈیاں نکلتی ہیں اور پھلوں پر حملہ کرتی ہیں۔ یہ سنڈیاں نئے بنے ہوئے پھل میں ڈنڈی یا کسی اور طرف سے داخل ہو کر پھل کو کھاتی رہتی ہے۔ اس دوران وہ قد میں بڑھتی رہتی ہیں۔
Female apple moth
The female moth lays eggs on the small flower clusters and leaves of the apple tree. The eggs hatch into larvae in early spring (mid-April) and attack the fruit. These larvae enter the newly formed fruit through the stalk or other side and feed on the fruit. During this time, they continue to grow in height.
بھورے رنگ کا فضلہ
پھل کے درمیانے حصے میں پہنچ کر بیج کو کھانے کے بعد سرنگ بناتی ہوئی پھل کے کسی بھی حصے سے باہر نکل جاتی ہیں ۔ پھل پر جس سوراخ کے گرد بھورے رنگ کا فضلہ ہو وہ سنڈی کے باہر نکلنے کا سوراخ ہوتا ہے۔ اس کے داخل ہونے کی جگہ پر بھی قدرے فضلہ ہوتا ہے ان نشانات پر بعد میں پھپھوندی لگ کر پھل کو نقصان پہنچاتی ہے جن پھلوں پر یہ سنڈیاں حملہ کرتی ہیں ان کو نا قابل استعمال بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ سنڈیاں پھل کا درمیانی گو دا اور بیج کھا جاتی ہیں۔
Brown waste
After reaching the middle of the fruit and eating the seeds, they tunnel out of any part of the fruit. The hole around which the brown waste is on the fruit is the exit hole of the caterpillar. There is also some waste at the place of its entry. These marks later become infected with fungus and damage the fruit. The fruits that these caterpillars attack make them unusable because these caterpillars eat the middle pulp and seeds of the fruit.
حملہ شدہ پھل
حملہ شدہ پھل چھوٹے اور سکڑے ہوئے ہوتے ہیں اور معمولی سی تیز ہوا کے چلنے سے گر جاتے ہیں ۔ سیب کے علاوہ یہ کیڑا دوسرے پودوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے جن میں ناشپاتی ، آلو بخارا اور آڑو وغیرہ زیادہ مشہور ہیں ۔ سیب کی سنڈی گلابی سفید رنگ کی ہوتی ہے اس کا سر بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ پروانہ مٹیالے رنگ کا ہوتا ہے۔
Attacked fruits
The attacked fruits are small and shrunken and fall off with the slightest strong wind. Apart from apples, this pest also attacks other plants, among which pears, plums and peaches are more popular. The apple caterpillar is pinkish-white in color with a brown head, while the moth is gray in color.
نیلے رنگ کی دھاریاں
اس کے اگلے پروں پر ہلکے نیلے رنگ کی دھاریاں اور کنارے پر ہلکے چاکلیٹ رنگ کے دھبے جن پر چمکدار سکیل ہوتے ہیں۔ پچھلے پروں کا رنگ ہلکا بھورا اور ان کے کنارے مٹیالےرنگ کے ہوتے ہیں۔
Blue stripes
Its forewings have light blue stripes and light chocolate-colored spots on the edges, with shiny scales. The hindwings are light brown with gray edges.
روک تھام
پودوں کے کھڑے اور ادھڑے ہوئے چھلکے جولائی سے نومبر تک اتارتے رہیں تاکہ ان میں چھپی ہوئی سنڈیاں ماری جائیں۔ اس کے علاوہ کٹے پھٹے حصے جو شاخوں کے ٹوٹنے سے پیدا ہو جاتے ہیں ان میں سے سنڈیاں ختم کی جائیں۔
Prevention
Keep removing the standing and half-grown bark of the plants from July to November to kill the caterpillars hiding in them. In addition, the cut parts that are created by the breaking of branches should be removed from them to eliminate the caterpillars.
بی ایچ سی
باغات میں جڑی بوٹیاں ، گھاس وغیرہ با قاعدگی سے صاف کرتے رہنا چاہیے تا کہ ان میں چھپی ہوئی سنڈیاں مرجائیں۔ باغات میں درختوں کے نیچے گہری گوڈی کر کے بی ایچ سی یا ڈی۔ ڈی۔ ٹی کا دھوڑا بی۔ کریں ۔ تاکہ اس سے وہ سنڈیاں جو سردی گزار نے زمین میں چلی جاتی ہیں ختم ہو جائیں۔ پودوں کی صحیح وقت پر کانٹ چھانٹ بھی کرتے رہنا چاہیے تا کہ ان میں روشنی جاسکے۔
BHC
Herbs, grass, etc. in gardens should be cleaned regularly so that the caterpillars hidden in them die. In gardens, dig deep holes under the trees and apply BHC or DDT to kill the caterpillars that have gone underground during the winter. The thorns of the plants should also be pruned at the right time so that light can reach them.
روشنی کے پھندے
اس کیڑے کے پروانے رات کو روشنی میں آجاتے ہیں ۔ سیب کے پودوں کے نزدیک رات کو روشنی کے پھندے لگائے جائیں ۔ کھلے برتن یا کنالی میں پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا مٹی کا تیل بھی ڈال دیں۔ اب اس برتن پر لکڑی کے سہارے لیمپ لٹکا دیں۔ پروانے روشنی پر آئیں گے اور مٹی کے تیل والے برتعین میں گر کر مر جائیں گے۔
Light traps
The moths of this insect come to light at night. Light traps should be placed near apple trees at night. Pour water into an open vessel or canal and add a little kerosene to it. Now hang a lamp on this vessel with wooden supports. The moths will come to the light and will fall into the kerosene container and die.
اقسام
روشنی کے پھندے اپریل مئی، جون اور جولائی میں لگائے جائیں۔
گلے سڑے پھلوں کو اکٹھا کر کے گہر از مین میں دبا دیا جائے اور تھوڑی ہی ۔ بی ایچ سی چھڑک دی جائے تا کہ پھلوں میں موجود سنڈیاں ختم ہو جائیں۔
گوز اتھیان 50 فی صد ۔ ای سی 454 گرام تا 681 گرام (1 تاڈیڑھ پونڈ )454لیٹر (100 گیلن) پانی میں۔
میلا تھیان 20 فی صدای سی ایک لیٹر (2 پونڈ 454 لیٹر (100 گیلن ) پانی میں ۔
) گو سا تھیان 20 فی صد ای – 1.14سی لیٹر ڈیڑھ پونڈ )454 لیٹر (100 گیلن پانی میں۔
میٹاسسٹاکس 25 فی صدای سی 511 گرام (18 اونس )454لیٹر (100) گیلن ) پانی میں۔
Types
- Light traps should be installed in April, May, June and July.
- Collect the rotten fruits and press them in the ground and sprinkle a little BHC to kill the larvae in the fruits.
- Goose Ethian 50% EC 454 grams to 681 grams (1.5 pounds) in 454 liters (100 gallons) of water.
- Mila Thian 20% EC 1 liter (2 pounds) in 454 liters (100 gallons) of water.
- Goose Ethian 20% EC – 1.14 liters 1.5 pounds) in 454 liters (100 gallons) of water.
- Metastox 25% EC 511 grams (18 ounces) in 454 liters (100) gallons of water.
پھولوں کی پتیاں
ان زہروں میں سے کسی ایک زہر کو سیب کی سنڈی کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ سپرے اپریل کے پہلے ہفتے جب پھولوں کی پتیاں گر جائیں شروع کریں۔ تین سپرے اس کے لیے کافی ہیں۔ پھل توڑنے سے ایک ماہ پہلے سپرے بند کر دیں، یہ سپرے (15) دن کے وقفہ سے کریں۔
Petals
You can use any of these poisons against apple borer. Start spraying in the first week of April when the petals have fallen. Three sprays are enough. Stop spraying one month before fruit picking, and spray at intervals of (15) days.
پھل
سپرے اس طرح کیا جائے کہ پودے مکمل طور پر دوائی کے ساتھ بھیگ جائیں۔ پھل توڑنے سے ایک ماہ پہلے سپرے بند کر دیں ۔ سپرے اس طرح کیا جائے کہ پودے مکمل طور پر دوائی کے ساتھ بھیگ جائیں۔ پھل استعمال سے پہلے صاف پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔
Fruit
Spray so that the plants are completely soaked with the medicine. Stop spraying one month before picking the fruits. Spray so that the plants are completely soaked with the medicine. Rinse the fruits thoroughly with clean water before use.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “سیب کی سنڈی” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




