انگور کی ڈاؤنی ملڈیو ⇐ ڈاؤنی ملڈ یو سب سے پہلے امریکہ میں پائی گئی جہاں پہ جنگلی انگوروں پر حملہ آور ہوا کرتی تھی۔ فرانس میں بھی اس بیماری سے بہت نقصان ہوتا تھا یہی وجہ ہے کہ فرانس میں تحقیق کے بعد بورڈ مکسچرمعلوم کیا گیا جس سے اس بیماری پر قابو پالیا گیا ۔
Grape Downy Mildew Downy mildew was first discovered in America, where it attacked wild grapes. The disease also caused a lot of damage in France, which is why, after research in France, a board mixture was discovered that helped control the disease.
علاقوں
یہ بیماری افریقہ (جنوبی ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی انگوروں کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ ان علاقوں میں جہاں آب و ہوانم نہیں ہے اور خشک ہے وہاں یہ بیماری زیادہ نہیں پائی جاتی او فصل کو زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا ۔
Regions
This disease also causes a lot of damage to grapes in Africa (South), Australia and New Zealand. In these areas where the climate is not humid and dry, this disease is not found much and the crop is not damaged much. This is the reason why it does not cause much damage in Balochistan.
علامات
ڈاؤنی ملڈ یو انگور کے ہر نرم حصےپر حملہ کرتی ہے۔ یہ پتے، پھول، پھل نئی بیل یا شاخ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ بیماری پتوں کے نچلی سطح پر پہلے اثر کرتی ہے اور یہی دھبے اوپر کی سطح پر تیل کے دھبے کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ اگر موسم نم ہو تو نچلی سطح کے دھبوں پر بیماری کے بیج پیدا ہو کر دوسرے تندرست حصوں میں بیماری پیدا کرتے ہیں۔
Symptoms
Downy mildew attacks every soft part of the grapevine. It affects leaves, flowers, fruits on young vines or branches. The disease first affects the lower surface of the leaves and these spots appear as oily spots on the upper surface. If the weather is wet, the disease spores are produced on the lower surface spots and cause disease in other healthy parts.
سفید دودھیا رنگ
شروع میں یہ دھبے پتوں کی نچلی سطح پر سفید دودھیا رنگ کے نظر آتے ہیں۔ بعد میں وہی دھبے بھورا رنگ اختیار کر لیتے ہیں۔ بیماری سے پتوں کے خلیے مر جاتے ہیں۔ تب یہ دھبے دونوں سطح پر دکھلائی دیتے ہیں۔
White milky color
Initially, these spots appear white milky color on the lower surface of the leaves. Later, the same spots turn brown. The disease causes the death of leaf cells. Then these spots appear on both surfaces.
انگور کے پودے
خشک موسم میں گو بیماری دھبوں میں موجود رہتی ہے۔ لیکن ان کی تعداد بہت کم ہو جاتی ہے۔ لیکن نم موسم ہونے پر دھبے بڑھتے جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ پورے پتے پر بیماری پھیل جاتی ہے۔ پھول پر حملہ ہو تو وہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں اور انگور کے دانے نہیں بنتے۔ پھل پر بھی یہ بیماری حملہ کرتی ہے پھل چھوٹا ہوتو اس کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ رنگ گہرا ہو کر خشک ہو جاتے ہیں اور انگور کے پودے سے گر جاتے ہیں۔
Grape plants
In dry weather, the disease remains in spots. But their number decreases greatly. But in wet weather, the spots grow and merge with each other. Even the disease spreads to the entire leaf. If the flowers are attacked, they are completely destroyed and the grapes do not form. This disease also attacks the fruit. If the fruit is small, its growth stops. The color darkens, it dries up and falls off the grape plant.
سبب
یہ بیماری ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے پلازمو پارا وٹیکولا کہتے ہیں۔
Cause
This disease is caused by a fungus called Plasmodium paraviticola.
علاج
بیمار، متاثرہ شاخوں کو کاٹ کر جلا دیا جائے ۔ باغ کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔
انگور کے باغ کو 50 : 5 : 5 بورڈ مکسچرسے سپرے کریں۔ پہلا سپرے چشمے پھوٹنے سے پہلے کریں ۔ دوسرا سپرے جب شاخیں 6 تا 8 انچ لمبی ہو جائیں۔ تیسرا سپرے پھول نکلنے سے پہلے اور چوتھا سپرے جب انگور کے دانے اپنا رنگ تبدیل کر رہے ہوں تو پھر کریں۔
پچاس کیٹپان 681 گرام 910 گرام (1/2 1 – 2 پونڈ )454 لیٹر )(100گیلن) پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔
Treatment
- Sick, affected branches should be cut and burned. Special care should be taken to keep the garden clean.
- Spray the vineyard with a 50:5:5 board mixture. Do the first spray before the buds appear. Do the second spray when the branches are 6 to 8 inches long. Do the third spray before flowering and do the fourth spray when the grapes are changing color.
- Dissolve fifty catpans in 681 grams to 910 grams (1/2 to 1-2 pounds) of water (454 liters) (100 gallons) and spray.
انگور کی ٹہنیوں کا سوکا
یہ بیماری دنیا کے بہت سے ملکوں میں پائی جاتی ہے ۔امریکہ اور اٹلی میں یہ خطرناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔
Grapevine wilt
This disease is found in many countries of the world. It becomes dangerous in the United States and Italy.
علامات
اس بیماری کا حملہ پتے، پھل اور نئی شاخوں پر ہوتا ہے۔ بیماری پتوں پر گہرے بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ جہاں دھبے ہوتے ہیں وہاں کا حصہ بھورا پھر خشک ہو جاتا ہے۔ پتے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور ان کا رنگ ہلکا سبز ہو جاتا ہے۔ پتوں کی رگیں متاثر ہونے کی وجہ سے مڑ جاتی ہیں۔
Symptoms
The disease attacks leaves, fruits and young shoots. The disease appears as dark brown spots on the leaves. The area where the spots are located turns brown and then dries out. The leaves become small and their color becomes light green. The veins of the leaves become twisted due to the infection.
اسپورز
شاخوں پر ہلکے بھورے رنگ کے دھبے نظر آتے ہیں اور ان دھبوں کے کنارے اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ دھبے چونکہ زیادہ ہوتے ہیں اس لیے شاخ کی سطح کھردری ہو جاتی ہے۔ موسم مرطوب ہو تو دھبوں کے درمیان میں ہلکے رنگ کے چھوٹے چھوٹے داغ نظر آتے ہیں۔ یہ بیماری کے بیج یا اسپورز ہیں۔ پھل پر اس کے دھبے درمیان میں ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں جن کے کنارے سرخ بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔
Spores
Light brown spots appear on the branches and the edges of these spots are raised. Since the spots are numerous, the surface of the branch becomes rough. If the weather is humid, small light-colored spots appear between the spots. These are the seeds or spores of the disease. Its spots on the fruit are light brown in the center with reddish-brown edges.
شدید حملے
جب پھلوں پر بیماری شروع ہوتی ہے تو بہت سے چھوٹے سرخ رنگ کے داغ ظاہر ہوتے ہیں۔ پھل بدنما ہو جاتے ہیں۔ انگور کے دانے پھٹ جاتے ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے۔ بیماری کے اثر سے شاخیں نہیں بڑھتیں اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔
Severe attack
When the disease starts on the fruits, many small red spots appear. The fruits become deformed. The grapes burst. In case of severe attack, the yield is reduced. The branches do not grow and remain small due to the effect of the disease.
سبب
یہ بیماری ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جسے المینو ایمپلینیا کہتے ہیں۔ بیماری کی نشو و نما کے لیے آب و ہوا کا مرطوب ہونا نہایت ضروری ہے۔ اگر بارش نہ ہو اور موسم خشک ہو تو اس کا پھیلنا رک جاتا ہے۔
Cause
This disease is caused by a fungus called Almeno ampelonia. Humid weather is essential for the development of the disease. If there is no rain and the weather is dry, its spread stops.
علاج
بیمار اور متاثرہ شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں۔ شاخ تراشی با قاعدگی سے کریں۔
ایسی انگور کی قسمیں اپنے باغ میں لگا ئیں جن میں اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت موجود ہو۔
بورڈ مکسچر50 : 5 : 5 کا سپرے کریں۔ پہلا سپرے چشمیں پھوٹنے سے پہلے کریں۔ اگر ضرورت ہو تو دوسرا سپرے اس وقت کریں جب شاخیں 7 – 8 انچ لمبی ہو جائیں ۔ اگر موسم مرطوب ہو اور بیماری پھیل رہی ہو تو مزید سپرے کریں۔
کیٹپان 1 – 1/2 1 پونڈ )454 گرام سے 681 گرام 54 لیٹر(100 گیلن ) پانی میں ملا کر سپرے کریں)
Treatment
- Cut and burn diseased and affected branches. Prune regularly.
- Plant grape varieties that are resistant to the disease in your garden.
- Spray a mixture of 50:5:5 boric acid. First spray before bud break. If necessary, apply a second spray when the branches are 7-8 inches long. Spray more if the weather is humid and the disease is spreading.
- Spray with 1-1/2 (454 grams to 681 grams) of catnip in 54 liters (100 gallons) of water.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ انگور کی ڈاؤنی ملڈیو” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




