نقصان دہ جانور اور پرندے ⇐ انسان کے عموماً اور کسانوں اور باغبانوں کے لیے خصوصاً بعض جنگلی پرندے اور جانور فائدہ مند اور بعض نقصان دہ ہوتے ہیں۔
Harmful animals and birds Some wild birds and animals are beneficial to humans in general, and to farmers and gardeners in particular, while others are harmful.
حیوانی اجسام
فائدہ مند وہ جو کہ کیڑوں مکوڑوں، چوہوں اور دیگر نقصان دہ نباتاتی اور حیوانی اجسام کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں مثلاً کھیلیانی الو ، چڑی مارا شکرا، برھئ پرندہ کھلیانی ابابیل، چمگادڑ ، مینڈک کھچوا سانپ وغیرہ۔ نقصان دہ وہ ہوتے ہیں جو فصلوں اور باغوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ان میں چوہا ، سہیہ گلہری ، سور، طوطا ، کورا چمگادڑ وغیرہ ہیں۔ پرندوں اور کتر کے کھانے والے جانوروں (چوہے، گلہری اور سہیہ وغیرہ) سے پھلوں کو تقریباً 2 % نقصان پہنچتا ہے ۔ ہمارے باغوں کو مندرجہ ذیل جانور نقصان پہنچاتے ہیں
Animal organisms
Beneficial ones are those that help in eliminating insects, rodents and other harmful plant and animal organisms such as owls, birds, birds of prey, birds of prey, bats, frogs, snakes etc. Harmful ones are those that damage crops and gardens such as rats, squirrels, pigs, parrots, bats etc. Birds and carrion-eating animals (rats, squirrels and squirrels etc.) cause about 2% damage to fruits. The following animals damage our gardens
سبزیوں کو نقصان
چوہے انسان کے دشمن ہیں کیونکہ انسان اور چوہوں میں خوراک کا مقابلہ رہتا ہے۔ چوہے کھیتوں میں فصلوں، پھل دار درختوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ کھیتوں کے بندوں ، کھالوں، وٹوں میں سوراخ کر دیتے ہیں۔ جس سے کھتوں میں آبپاشی کاسلسلہ درہم برہم ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں چو ہے انسانی زندگی کی بہت سی بیماریاں مثلا طاعون گلٹی پیچش پھیلانے میں ایک اہم سبب بنتے ہیں۔
Damage to vegetables
Rats are enemies of humans because humans and rats compete for food. Rats damage crops, fruit trees and vegetables in the fields. They make holes in the fields, fences, and fences. Due to which the irrigation system in the fields is disrupted. In addition, rats are an important cause of many diseases of human life, such as plague and dysentery.
ہر قسم کے درخت
یہ پھل باغات ، پھل دار پودے ہر قسم کے درخت اور تمام قسم کی نباتات ، خوراک ، گھروں میں کپڑے، بوریاں اور لکڑی کے سامان کو کاٹ جاتا ہے۔
یہ پھلوں کے پودوں کو کئی طریقہ سے نقصان پہنچاتا ہے۔
ان کی جڑوں اور تنوں کو کاٹ کر کھاتا ہے اور کتر کتر کر بر باد کرتا رہتا ہے ۔
اس موذی جانور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔
All kinds of trees
- It eats fruit orchards, fruit plants, all kinds of trees and all kinds of vegetation, food, clothes, sacks and wooden goods in houses.
- It damages fruit plants in many ways.
- It eats their roots and stems and keeps on destroying them by biting them.
- Various methods are used to get rid of this pest. The details of which are given below.
کیمیائی طریقہ
اس طریقہ انسداد میں مختلف زہریلی ادویات استعمال کی جاتی ہیں جوکہ آٹے سبزی اور پیاز وغیرہ میں لائی جاسکتی ہے۔
Chemical method
This method uses various toxic chemicals that can be introduced into flour, vegetables, onions, etc.
زنک فاسفائڈ
یہ زہر سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوتی ہے۔ یہ کالے رنگ کا پوڈر ہوتا ہے۔ اس کو عام طور پر آٹے میں ملا کر گولیاں تیار کی جاتی ہیں۔ اس کا تناسب حسب ذیل اشیاء کے ساتھ بہتر ہوتا ہے۔
زنک فاسفائیڈ 60 گرام تقریبا
آٹا 1000 گرام
گڑ 250 گرام تقریباً
تیل سرسوں 60 گرام تقریباً
Zinc Phosphide
This poison is the most successful. It is a black powder. It is usually mixed with flour to make tablets. Its ratio is best with the following ingredients:
- Zinc Phosphide 60 grams approximately
- Flour 1000 grams of jaggery
- Jaggery 250 grams approximately
- Mustard oil 60 grams approximately
چھوٹی چھوٹی گولیاں
ان سب کو ملا کر چھوٹی چھوٹی گولیاں تیار کر کے چوہوں کی بلوں کے قریب ایک یا دو گولی شام کے وقت رکھ دیں تا کہ شام کے وقت چوہے کھا سکیں۔ گولیاں استعمال کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس کو کوئی جانور نہ کھالے۔
Small tablets
Mix all these together to make small tablets and place one or two tablets near the mice’s burrows in the evening so that the mice can eat them in the evening. While using the tablets, care should be taken that no animal eats them.
سائنو گیس یا سائمیگ
یہ کالے رنگ کا پوڈر ہے۔ اس سے زہریلی قسم کی گیس بنتی ہے جو کہ چوہوں کو ان کے سوراخوں میں مار دیتی ہے۔ اس دوا کا استعمال پمپ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق زہر پمپ میں ڈال کر چوہوں کے سوراخوں میں ڈال کر سوراخ بند کر دیئے جاتے ہیں۔
Cyanogas or Cymag
This is a black powder. It produces a poisonous gas that kills rats in their holes. This medicine can be used through a pump. As per the requirement, the poison is poured into the pump and poured into the rat holes to close the holes.
دوا پمپ میں
دوا ڈالنے کے دوسرے یا تیسرے روز سوراخ دوبارہ کھلے ہوئے نہ ہوں تو یہ سمجھنا چاہیے کہ چوہا سوراخ میں مر گیا ہے۔ اگر سوراخ کھلا ہوا ملے جب اس سوراخ میں دوا ڈالنی چاہیے۔ دوا پمپ میں ڈالتے وقت ناک پر کپڑا لپیٹ لیا جائے تا کہ گیس اس شخص کو نقصان نہ پہنچائے اور دوا کے ڈبے کو کبھی کھلا نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اسے کھلا رکھنے سے اس پوڈر سے گیس نکل جاتی ہے اور پھر یہ دوا قابل استعمال نہیں رہتی۔
At the medicine pump
If the hole is not open again on the second or third day of applying the medicine, it should be understood that the rat has died in the hole. If the hole is found open, then the medicine should be applied to that hole. While applying the medicine to the pump, a cloth should be wrapped over the nose so that the gas does not harm the person and the medicine box should never be kept open because if it is kept open, the gas comes out of the powder and then the medicine is not usable.
ڈیلیشیا
ان تینوں قسم کی گولیوں سے ایک ہی قسم کی زہریلی گیس خارج ہوتی ہے۔ اس کے استعمال کے لیے پمپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک گولی صرف ایک سوراخ میں ڈالی جاتی ہے۔ گولیاں استعمال کرنے سے ایک دن پہلے کھیت میں چوہوں کے تمام سوراخ بند کر دیئے جاتے ہیں اور دوسرے روز جو سوراخ کھلے ہوئے دیکھے جائیں ان میں گولیاں ڈال دی جاتی ہیں۔
Delicia
All three types of pellets release the same type of toxic gas. No pump is required for their use, but a pellet is simply inserted into a single hole. The day before using the pellets, all the holes in the field are closed, and the next day, pellets are inserted into any holes that are found open.
پانی کی نمی کا ہونا
سوراخ میں پانی کی نمی کا ہونا ضروری ہے کیونکہ نمی ہونے سے گولی سے گیس جلدی خارج ہوتی ہے۔ اس لیے جو سوراخ بالکل خشک ہو ان میں تھوڑا پانی ڈالنا چاہے پھر ایک گولی ایک سوراخ میں اندر کر کے ڈالی جائے ۔ گولی کے ڈالنے کے بعد سوراخ میں خشک گھاس ڈالنے کی ضرورت اس لیے ہے کہ اگر مٹی ڈالی جائے۔
Water Moisture
It is important to have water moisture in the hole because moisture causes gas to escape from the pellet quickly. Therefore, if the holes are completely dry, add a little water and then insert a pellet into each hole. After inserting the pellet, it is necessary to add dry grass in the hole so that if soil is added
مٹی
جب مٹی گولی کے اوپر آجائے گی اور اس سے گیس خارج نہیں ہوگی ۔ گھاس ڈالنے سے گولی کھلی رہے گی اور اس سے گیس خارج ہوکر سوراخ میں پھیلے گی تب اس سے چو ہا سوراخ میں مر جائے گا۔
Soil
When the soil comes over the pellet and the gas does not come out of it. By adding grass, the pellet will remain open and the gas will come out and spread into the hole, then the rat will die in the hole.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “نقصان دہ جانور اور پرندے” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




