تعلیم اور مدرسہ کے فرائض ⇐ بچوں کی تعلیم و تربیت میں سب سے اہم کردار مدرسہ کا ہے۔ بچوں کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو ہم آہنگی کے ساتھ پروان چڑھانے کی ذمہ داری اس ادارے کے سپر د ہوتی ہے۔ مدرسہ ایک منظم ادارہ ہوتا ہے جو با صلاحیت اساتذہ کی مدد سے ایک خاص نظم و ترتیب کے ساتھ بچوں کو تعلیم دیتا ہے اور ان کی سیرت و شخصیت کو سنوارتا ہے ۔
Education and Madrasah Duties The most important role in the education and training of children is played by the Madrasa. The responsibility of developing the various aspects of the personality of children in a harmonious manner is entrusted to this institution. The Madrasa is an organized institution which, with the help of competent teachers, educates children in a special manner and structure and shapes their character and personality.
بچے کی شخصیت
گھر کی طرح بچوں کو اپنے مدرسے کے ساتھ جذباتی لگاؤ ہوتا ہے۔ وہ استاد کو دنیا کا سب سے بڑا اور عقلمند انسان سمجھتے ہیں۔ اس کی معلومات پر غیر معمولی اعتماد کرتے ہیں۔ لہذا اس کا کردار ان کیلئے قابل تقلید ہوتا ہے۔ مدرسے کی فضا انہیں بے حد متاثر کرتی ہے۔ یہاں بچے کی سیرت و شخصیت پر جو نقوش ثبت ہوتے ہیں وہ زندگی بھر قائم رہتے ہیں۔ اس لیے بچے کی شخصیت کی تعمیر میں مدرسے کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ بچے کی تعلیم و تربیت میں مدر سے کو مندرجہ ذیل پہلوؤں پر توجہ دینی چاہیے۔
Child’s Personality
Like home, children have an emotional attachment to their madrasa. They consider the teacher to be the greatest and wisest person in the world. They have extraordinary trust in his knowledge. Therefore, his character is worthy of imitation for them. The atmosphere of the madrasa affects them immensely. The impressions made here on the child’s character and personality remain for life. Therefore, the importance of the madrasa is the greatest in building the child’s personality. In the education and training of the child, the teacher should pay attention to the following aspects:
دین و مذہب
بچے میں دین و مذہب سے عقیدت اور وطن سے محبت پیدا کرنا۔
ایک خاص طریقے اور نظم و ترتیب کیسا تھ انہیں معلومات بہم پہنچانا اور مختلف علوم وفنون کی مہارت پیدا کرنا۔
اصلاح و تربیت کرنا علمی عملی جسمانی یا اخلاقی حیثیت سے جو خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں ان کی اصلاح کرنا؟ پسندیدہ عادات و اطوار کا عادی بنانا ان کی اندرونی صلاحیتوں کو صحیح رخ پر ڈالنا۔
بچوں کے اندر برے بھلے کی تمیز حق سے محبت باطل سے نفرت بھلائیوں کو پھیلانے اور برائیوں کو مٹانے کا جذبہ
پیدا کرنا تا کہ وہ معاشرے کے ناپسندیدہ رجحانات کا مقابلہ کر سکیں۔ خود بھی اس کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں۔
بچپن اور جوانی، کتابی اور عملی دنیا اور مدرسے اور معاشرے کے درمیان جو خلا ہے اسے پر کرنا تا کہ بچے کامیابی کے ساتھ عملی زندگی گزار سکیں۔
بنی نوع انسان کے کارآمد تجربات اور اسلاف سے حاصل کیے ہوئے علمی فنی اور ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرنا اور اس میں مناسب اضافہ کر کے آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا۔
بچوں میں یہ جذبہ ابھار نا کہ وہ اپنے علم پر خود بھی عمل کریں اور اسے دوسروں تک بھی پہنچا ئیں۔
معاشرے کو علم و فضل کی ایک کسوٹی فراہم کرنا یعنی مدرسے کی دی ہوئی اسناد سے معاشرہ یہ اندازہ لگا سکے کہ کس سند یا ڈگری کا مالک کن صلاحیتوں کا حامل ہے اور وہ کسی قسم کی ذمہ داریاں اٹھا سکتا ہے۔
و طالب علموں کے مابین ذہنی جسمانی، معاشرتی اور اخلاقی اعتبار سے جو فرق ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے انفرادی توجہ دینا تا کہ ہر بچہ اپنی بساط کے مطابق آگے بڑھ سکے۔
Religion and Religion
- To develop devotion to religion and religion and love for the homeland in the child.
- How to convey information to them in a special way and order and develop skills in various sciences and arts.
- To reform and train, to correct the defects that arise from the academic, practical, physical or moral status? To accustom them to preferred habits and manners, to direct their internal abilities in the right direction.
- To create in children the ability to distinguish between good and bad, love for truth and hatred for falsehood, the passion to spread goodness and eradicate evil
- so that they can combat the undesirable trends of society. To protect themselves from falling victim to it and try to save others as well.
- To fill the gap between childhood and youth, the bookish and practical world, and the madrasa and society so that children can successfully lead practical lives.
- To preserve the useful experiences of mankind and the scientific, artistic and cultural heritage obtained from their ancestors and to transfer it to future generations by adding to it appropriately.
- To instill in children the spirit of applying their knowledge and imparting it to others.
- To provide society with a benchmark of knowledge and virtue, that is, through the certificates issued by the madrasa, society can assess the abilities of the holder of a certificate or degree and whether he can take on any kind of responsibilities.
- To give individual attention, keeping in mind the differences between students in terms of mental, physical, social and moral aspects, so that each child can progress according to his/her own abilities.
تعلیم اور قریبی ماحول
قریبی ماحول کا بھی بچوں کی تعلیم و تربیت پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ بچہ جس جغرافیائی ماحول میں رہتا ہے جس طبقہ سے تعلق رکھتا ہے جن بچوں کے ساتھ کھیلتا کودتا اور اٹھتا بیٹھتا ہے، ان سب کا مجموعی اثر قبول کرتا ہے۔
Education and the immediate environment
The immediate environment also has a profound impact on the education and training of children. The geographical environment in which a child lives, the class to which he belongs, the children with whom he plays, jumps and sits, all have a cumulative effect on him.
عقائد واعمال
پاس پڑوں کے لوگوں کے رہن سہن ، عقائد واعمال، رسوم ورواج وغیرہ سےمتاثر ہوتا ہے۔ ماحول اگر اچھا ہے تو مدر سے اور گھر دونوں کی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں ورنہ دونوں کو بڑی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اس لیے ماحول کو بھی تعلیم وتربیت کیلئے سازگار بنانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
Beliefs and Practices
The lifestyle, beliefs and practices, customs, etc. of the people in the neighborhood are influenced. If the environment is good, then the efforts of both the mother and the family are successful, otherwise both face great difficulties. Therefore, every effort should be made to make the environment conducive to education and training.
تعلیم اور معاشرہ کے فرائض
انسان عموماً اپنے معاشرے اور ماحول کی پیداوار ہوتا ہے۔ معاشرے میں جن چیزوں کا چلن یا رواج ہوتا ہے افراد شعوری یا غیر شعوری طور پر انہیں اپنا لیتے ہیں۔
Education and the duties of society
Man is generally a product of his society and environment. Individuals adopt the things that are customary or customary in society, consciously or unconsciously.
سیاسی جماعتیں
معاشرے میں مختلف ادارے سرگرم عمل نظر آتے ہیں اور افراد پر اپنے برے بھلے نقوش ثبت کرتے ہیں۔ مثلا مختلف قسم کی مذہبی معاشرتی اور سیاسی جماعتیں، کلب سوسائیٹیاں پریس پلیٹ فارم سینما ریڈیو میلے ٹھیلے دارالمطالعے کتب خانے عجائب گھر خدمت خلق کے ادارے اور نمائش گا ہیں وغیرہ ایسے ادارے ہیں جن سے افراد ساری زندگی کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں اور ان کے کچھ نہ کچھ اثرات قبول کرتے رہتے ہیں۔
Political Parties
Various institutions are seen to be active in society and leave their good and bad impressions on individuals. For example, various types of religious, social and political parties, clubs, societies, press platforms, cinemas, radios, fairs, stalls, study halls, libraries, museums, public service institutions, exhibition halls, etc. are such institutions from which individuals keep learning something or the other throughout their lives and keep accepting some or the other effects of them.
افراد کے سیرت و کردار
معاشرے کے یہ ادارے اگر صحیح بنیادوں پر کام کریں تو افراد کے سیرت و کردار کو سنوارنے میں بڑے معاون ہوتے ہیں اور معاشرے کو ترقی کی بلندیوں کی طرف لے جانے کا باعث بنتے ہیں۔ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے ان باتوں کا خیال رکھے۔
Character and character of individuals
If these institutions of society work on the right basis, they are of great help in improving the character and character of individuals and lead the society to the heights of development. It is the duty of the society to take care of these things for the promotion of education.
ذوق اور بساط کے مطابق
قومی اخلاق کو بیدار رکھے تا کہ برے عناصر ابھر کر معاشرے کو بگاڑ نہ سکیں۔ طرح طرح کے اداروں، کلبوں سوسائٹیوں وغیرہ کا قیام عمل میں لائے تاکہ ہر صلاحیت اور رجحان کے افراد اپنے ذوق اور بساط کے مطابق خود بھی استفادہ کرسکیں اور معاشرے کو بھی فائدہ پہنچا سکیں۔
Character and character of individuals
If these institutions of society work on the right basis, they are of great help in improving the character and character of individuals and lead the society to the heights of development. It is the duty of the society to take care of these things for the promotion of education.
برے کاموں کی روک تھام کیلئے
افراد اور اداروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے۔ اچھے کاموں میں ان کے ساتھ پورا تعاون کرنے اور برے کاموں کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل رہے۔
To prevent evil deeds
Keep an eye on the activities of individuals and institutions. Be proactive in cooperating with them in good deeds and preventing evil deeds.
تعلیمی خدمات
معاشرے کے پس ماندہ مجبور اور مظلوم افراد کو سہارا دینے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کا اہتمام کریں۔ ان اداروں کی تعلیمی خدمات اور انسانی زندگی کوسنوار نے کیلئے ان کا بنیادی کردار مسلمہ ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے ادارے تعلیم کو متاثر کرتے ہیں اور انسانی زندگی کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں۔ طلبہ خود دیکھ سکتے ہیں کئی اصلاحی اور فلاحی انجمنیں کس طرح محل اور بستی کی سطح تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں۔
Educational Services
To provide support to the backward, oppressed and oppressed people of the society and to utilize their capabilities. The educational services of these institutions and their fundamental role in improving human life are undeniable. Apart from these, many other institutions also influence education and help in shaping human life. Students can see for themselves how many reform and welfare associations are working for the promotion of education at the palace and village level.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “تعلیم اور مدرسہ کے فرائض” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




