طبقہ سے مراد ⇐ فطری طور پر انسان اکیلا زندگی بسر نہیں کر سکتا اس لئے وہ مل جل کر رہنا پسند کرتا ہے ۔ مل جل کر رہنے سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ معاشرے سے مراد افراد کا ایسا بڑا گروہ ہے جو ضروریات زندگی کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔”
What does class mean “Society means that by nature, man cannot live alone, so he likes to live together. Living together creates society. Society means a large group of individuals who cooperate with each other to achieve the necessities of life.”
تعریف
جب چند خاندان مشترک مفادات اور یکساں اقدار کی بناء پر
کسی مخصوص علاقے میں رہائش اختیار کریں تو انہیں طبقہ کہا جاتا ہے۔
Definition
- When a few families settle in a particular area based on common interests and similar values,
- they are called a community.
افراد کے خیالات
ایک طبقے میں شامل افراد کے خیالات میں یکسانیت پائی جاتی ہے افراد ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں اور ان کے آپس کے تعلقات میں پائیداری پائی جاتی ہے۔
The views of individuals
People in a class tend to have similar views, are close to each other, and have stable relationships.
معاشرتی طبقات کی اقسام
ہر معاشرے میں آمدنی کے لحاظ سے دو بنیادی طبقات پائے جاتے ہیں جن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔
امیر طبقہ
غریب طبقہ
Types of social classes
In every society, there are two basic classes based on income, which are divided into two parts.
Rich class
Poor class
امیر طبقہ
جو افراد دولت مند ہیں اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی وسائل رکھتے ہیں امیر طبقہ میں شامل ہیں۔
The wealthy
People who are wealthy and have sufficient resources to meet their needs are included in the wealthy class.
غریب طبقہ
جن لوگوں کی ضروریات ان کے وسائل سے زیادہ ہیں اور وہ بمشکل اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں غریب طبقہ میں شامل ہیں۔
Poor people
People whose needs exceed their means and who barely meet their needs are included in the poor class.
ثانوی طبقات
ان کے علاوہ معاشرے میں ثانوی طبقات پائے جاتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں
دیہی طبقہ
شہری طبقہ
پیشہ ور طبقہ
Secondary Classes
In addition to these, there are secondary classes in society, which are as follows
- Rural Class
- Urban Class
- Professional Class
دیہی طبقہ
دیہی طبقہ میں شامل افراد کا پیشہ عموماًز راعت ہوتا ہے۔ اس طبقے میں قدیم روایات ہوتی ہیں۔ معاشرےمیں رونما ہونے والی تبدیلی کو اس طبقے میں شامل افراد جلد قبول نہیں کرتے ۔ افراد کے آپس کے تعلقات میں با ہم تعاون اور ہمدردی پائی جاتی ہے۔ خوشی یاغمی کے موقع پر یہ لوگ ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔
Rural Class
The profession of people belonging to the rural class is usually agriculture. This class has ancient traditions. People belonging to this class do not accept the changes taking place in the society quickly. Mutual cooperation and sympathy are found in the relationships between people. These people cooperate with each other in times of happiness or sorrow.
شہری طبقہ
شہری طبقہ میں شامل افراد بہت سے مختلف ذرائع روزگار اختیار کرتے ہیں۔ نئی نئی تبدیلیوں کو پسند کرتے ہیں۔ زیادہ لوگ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں اور اپنے معیار زندگی کو بلند رکھنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔
Urban Class
People in the urban class have many different sources of employment. They like new changes. They are more educated and are busy trying to keep their standard of living high.
پیشہ ور طبقہ
معاشرے کے افراد اجتماعی ضروریات کے تحت مختلف قسم کے کام کرتے ہیں اور پیشے اپناتے ہیں مثلاً لکڑی کا کام لوہے کا کام سلائی کا کام اس اعتبار سے بڑھئی لوہار درزی کہلاتے ہیں ۔ یہ لوگ زیادہ تر ان پڑھ یا معمولی پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن اپنے اپنے کام کو خوب جانتے ہیں۔
Professional Class
People in society do various types of work and adopt professions based on the needs of the community, for example, woodworking, ironworking, sewing, etc. In this regard, they are called carpenters, blacksmiths, tailors. These people are mostly illiterate or only moderately educated, but they know their work very well.
طبقہ کی خصوصیات
ایک طبقہ میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں
طبقہ چند خاندانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
طبقہ میں شامل تمام افراد کے درمیان اتحاد تعاون اورلگاؤ پایا جاتا ہے۔
ایک طبقے کی ثقافت ایک جیسی ہوتی ہے۔
ایک طبقے میں شامل تمام افراد کی زبان مشترک ہوتی ہے۔
ایک طبقے میں شامل تمام افراد مشکل کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔
ایک طبقہ کے ارکان معاشرے کے اندر ایک مخصوص علاقے میں رہائش رکھتے ہیں۔
Characteristics of a class
- The following characteristics are found in a class
- A class consists of a few families.
- There is unity, cooperation and attachment among all the people included in the class.
- A class has the same culture.
- All the people included in a class have a common language.
- All the people included in a class help each other in times of difficulty.
- The members of a class live in a specific area within the society.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “طبقہ سے مراد“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ