آبپاشی کی اہمیت ⇐ پھل دار پودوں کی نباتاتی بڑھوتری صحتمندی اور بارآوری کی اہمیت کا دارو مدار آبپاشی پر ہے۔ پودوں کے لیے نسبتاً زیادہ مقدار میں پانی درکار ہے۔ جن علاقوں میں درجہ حرارت بہت بڑھ جائے وہاں پانی کی مقدار زیادہ اور وقفہ کم کر دینا چاہیے تاکہ عمل تبخیر کے لیے کافی نمی مہیا ہو سکے ۔
Importance of irrigation The importance of irrigation for the vegetative growth, health and productivity of fruit plants depends on the plants. Plants require relatively large amounts of water. In areas where the temperature rises sharply, the amount of water should be and the interval should be reduced so that sufficient moisture can be provided for the evaporation process.
طوالت
درجہ حرارت کی کمی یا شدت کے علاوہ موسم گرما کی طوالت کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ گرم اور خشک موسم میں پانی کی کافی مقدار پتوں کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ چونکہ گرمی کے موسم میں نباتاتی بڑھوتری زیادہ ہوتی ہے یعنی نئی شاخیں اور نئے پتے نکلتے ہیں۔
Length
In addition to the temperature drop or intensity, it is also important to consider the length of the summer. In hot and dry weather, a large amount of water is released through the leaves. Since there is more vegetative growth in the summer season, i.e. new branches and new leaves emerge.
پانی کی مقدار کا انحصار
اس لیے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔
پودوں کے درمیان خالی جگہ میں موزوں قسم کی فصلیں کاشت کرنے سے نسبتاً زیادہ پانی درکار ہوگا۔
اس لیے پانی کی مقدار کا انحصار فصل کی قسم اگنے بڑھنے اور پھیلنے کی عادت اور بالیدگی کے اوقات اور مدت پر ہوتا ہے۔
Water quantity depends on
- Therefore, more water is required.
- Growing suitable crops in the space between the plants will require relatively more water.
- Therefore, the amount of water depends on the type of crop, its growth and spread habit, and the time and duration of growth.
پھلی دار سبزیوں کی کاشت
پھلدار باغات میں برسیم ، شفتل ، گوارا ، دالیں اور دیگر پھلی دار سبزیوں کی کاشت کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ باغ کی درمیانی جگہوں میں فصلوں کے پانی کی مقدار کا انداز ہ لگانے کے لیے کھاد کی مقدار اور قسم کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔
Cultivation of Legumes
Cultivation of legumes such as beans, peas, guava, pulses and other legume vegetables is recommended in fruit gardens. This increases the fertility of the soil. It is also important to know the amount and type of fertilizer to apply to the crops in the middle of the garden to estimate the amount of water needed.
سپر فاسفیٹ
عام اصول یہ ہے کہ پودوں کو کھاد دینے کے فورا بعد پانی دیا جائے ۔ خصوصاً ولائتی کھاد و ایمونیم سلفیٹ سپر فاسفیٹ وغیرہ ور نہ پودوں کو بجائے فائدہ کے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ اگر کھا د دینے کے بعد جلد آبپاشی نہ کی جائے تو کھاد کے اجزائے خوراک کے حل ہونے کے لیے پودا جڑوں سے پانی مہیا کرنا شروع کر دیتا ہے اور مرجھا جاتا ہے۔
Superphosphate
The general rule is to water the plants immediately after fertilizing. Especially with mineral fertilizers and ammonium sulfate superphosphate, there is a possibility that the plants will be harmed instead of benefited. If irrigation is not done soon after fertilizing, the plant will start to draw water from the roots to dissolve the nutrients in the fertilizer and will wilt.
اوقات
جن علاقوں میں سالانہ بارش 35 سے 40 انچ ہوتی ہے اور بارش کی تقسیم سال بھر موزوں اوقات میں ہو۔ وہاں پھل دار پودے پیدا کرنے کے لیے آبپاشی کی چنداں ضرورت پیش نہیں آتی ۔ یعنی سالانہ کل بارش کی مقدار کی نسبت سال میں بارش کی موزوں تقسیم زیادہ اہم ہے۔
Times
In areas where the annual rainfall is 35 to 40 inches and the rainfall is distributed at suitable times throughout the year. There is no need for frequent irrigation to produce fruit plants. That is, the appropriate distribution of rainfall throughout the year is more important than the total amount of annual rainfall.
باغ کی زمین
باغ کی زمین اگر پانی کے بڑے بڑے ٹکڑے مثلاً نہر، دریا، تالاب چشمہ یا جھیل وغیرہ کے قریب واقع ہو تو ہوا میں کافی نمی بڑھ جاتی ہے اور پھل دار پودے نسبتاً کم آبپاشی سے بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ گرم ہوا یا لو آنے کی طرف ہوا توڑ باڑ لگانے سے پودے کی پانی کی ضرورت کسی حد تک کم کی جاسکتی ہے۔
Garden Land
If garden land is located near a large body of water such as a canal, river, pond, spring or lake, then the air becomes sufficiently humid and fruit-bearing plants can be produced with relatively little irrigation. By installing a windbreak on the side facing hot or cold winds, the water requirement of the plant can be reduced to some extent.
چکنی مٹی والی زمین
بھاری اور چکنی مٹی والی زمین ہلکی زمین کی نسبت زیادہ مقدار میں زیادہ عرصہ کے لیے پانی جذب کر سکتی ہے۔ اس لیے ہلکی زمین کی صورت میں پانی کم مقدارمیں لیکن ک وقفہ کے بعد دیا جاتا ہے اوربھاری زمینوں یں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوگی اور وقت بھی زیاہ کر دینا چاہیے۔
Clay soil
Heavy and clay soil can absorb more water for a longer period of time than light soil. Therefore, in case of light soil, water is given in small quantities but after a certain interval, and in case of heavy soil, the amount of water will be more and the time should also be increased.
پودوں کی نشو ونما
عموماً بھاری زمینوں میں پودوں کی نشو ونما بہتر ہوتی ہے اس لیے قدرتی طور پر زیادہ پانی درکار ہو گا۔ لیکن بھاری یا چکنی مٹی والی زمین میں پانی نسبتاً دیں سے خشک ہوتا ہے۔ اس لیے جڑوں کو موزوں حد تک ہوا مہیا کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا آبپاشی کا وقفہ زیادہ کر دیا جاتا ہے۔ کم عمر کے پودوں کے لیے اگر چہ پانی کی کم مقدار چاہیے لیکن جلد جلد آبپاشی ضروری ہے۔
Plant Growth
Generally, plant growth is better in heavy soils, so naturally more water will be required. But in heavy or clayey soil, water is relatively scarce. Therefore, it is necessary to provide adequate air to the roots. Therefore, the irrigation interval is increased. Although young plants require less water, frequent irrigation is necessary.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آبپاشی کی اہمیت” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




