آبپاشی کے طریقے

آبپاشی کے طریقے ⇐  نالی سسٹم یا پرانا طریقہ

ترمیم شده نالی سسٹم

کھال کیاری سسٹم

سیلاب کا طریقہ یا کھلا پانی دینا

دور کا طریقہ

سپرے کا طریقہ

Irrigation Methods   Drainage System or Old Method

  • Modified Drainage System
  • Flood System
  • Flood Method or Open Watering
  • Drain Method
  • Spray Method

آبپاشی کے طریقے

 نالی کا طریقہ یا پرانا طریقہ

اس طریقہ میں پودوں کو ایک دوسرے سے ایک لمبی نالی کے ذریعہ سے ملایا جاتا ہے۔ یہ سب سے پرانا اور ناقص طریقہ ہے۔ اس کے درج ذیل نقائص ہیں۔

Duct method or old method

In this method, the plants are connected to each other through a long duct. This is the oldest and most inefficient method. It has the following disadvantages.

جڑیں

 پانی پودے کے تنے کے ساتھ لگتا ہے۔ اس لیے صرف نالی کے ساتھ تھوڑی سی زمین گیلی ہوتی ہے۔ جڑیں پہلوؤں کی طرف اچھی طرح پھیل نہیں سکتیں۔

Roots

Water tends to be absorbed by the plant’s stem. So only a small amount of soil is wet along the stem. The roots cannot spread out well to the sides.

پھپھوندی کی بیماریاں

ایسے پودے کم پانی ملنے کی وجہ سے گرمی اور سردی برداشت نہیں کر سکتے ۔ تنے کے ساتھ پانی لگنے سے اکثر تنا گل جاتا ہے اور پھپھوندی کی بیماریاں خصوصاً کالر راٹ لگ جاتی ہیں۔ 

پودوں کو حسب ضرورت پانی اور کھا          دنہیں دی جاسکتی۔

ایک پودے کی بیماری تمام پودوں کو لگنے کا احتمال ہوتا ہے۔

پانی رک کر بہتا ہے۔ اس طرح کافی مقدار میں ضائع ہوتا ہے۔

 پانی کی مقدار پر اختیار نہیں رہتا۔

Fungal diseases

Such plants cannot tolerate heat and cold due to lack of water. Waterlogging of the stem often causes the stem to rot and fungal diseases, especially collar rot, develop.

  • Plants cannot be given the required amount of water and nutrients.
  • A disease of one plant is likely to affect all plants.
  • Water stagnates and flows. Thus, a large amount is wasted.
  • There is no control over the amount of water.

پھپھوندی کی بیماریاں

ترمیم شده نالی کا طریقہ 

یہ پہلے طریقے سے ملتا جلتا ہے۔ صرف پودوں کے ارد گر دوروں کو قدرے بڑا اور چوڑا کر دیا جاتا ہے۔ اس طریقہ میں پودوں کی جڑیں تو پھیل سکتی ہیں اور تنے کے ارد گر دمٹی بھی چڑھائی جاسکتی ہے مگر آبپاشی اور کھاد حسب منشانہیں دی جا سکتی اور اد پر دیئے ہوئے تمام نقائص بھی موجود رہتے ہیں۔

Modified trench method

This is similar to the first method. Only the trenches around the plants are made slightly larger and wider. In this method, the roots of the plants can spread and the soil around the stem can also be planted, but irrigation and fertilizer cannot be given as intended and all the disadvantages given above are also present.

 کھال کیاری کا طریقہ

اس طریقہ میں پودوں کی ہر دو قطاروں کے درمیان ایک لمبی نالی بنائی جاتی ہے اور ہر پودے کے گرد اس کی شاخوں کے پھیلاؤ کے مطابق دور بنایا جاتا ہے۔ درمیانی نالی سے ہر ایک پودے کو چھوٹی چھوٹی نالیوں کے ذریعہ ملا دیا جاتا ہے اور علیحدہ پانی دیا جاتا ہے۔

Khul Kiari Method

In this method, a long trench is made between every two rows of plants and a distance is made around each plant according to the spread of its branches. From the middle trench, each plant is connected by small trenches and watered separately.

فوائد

اس طریقہ کے بہت سے فوائد ہیں۔

دوروں کی مناسب چوڑائی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں چاروں طرف پھیل سکتی ہیں ۔ پودا گرمی اور خشکی ہر دو کو بخوبی برداشت کر سکتا ہے۔ تنے کے ساتھ مٹی چڑھائی جا سکتی ہے اس طرح تنا گلنے سے بچ جاتا ہے۔

 پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی دیا جا سکتا ہے۔

پانی کی بچت ہوتی ہے۔ پہ طریقہ پودوں کی اوائل عمر میں بہترین ہے۔

Advantages

This method has many advantages.

  • Due to the appropriate width of the holes, the roots of the plants can spread in all directions. The plant can tolerate both heat and drought well. Soil can be added to the stem, thus preventing the stem from rotting.
  • The plants can be watered as needed.
  • Water is saved. This method is best in the early stages of the plant.

نقائص

نالیاں  لگانے پر کافی خرچ آتا ہے۔ 

کاشت کے وقت نالیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔

Disadvantages

  • Installing drains is very expensive.
  • Drains break during cultivation.

حل

جب یہ طریقہ آبپاشی استعمال کیا جائے تو بہتر ہوگا کہ نالیوں کے ساتھ سبزیاں بودی جائیں۔ اس صورت میں نالیاں بیج بونے کے بعد بنائی جاتی ہیں۔ بڑے باغات میں جن کا رقبہ پچاس ایکڑ سے زائد ہو۔ کھلا پانی دینے کا طریقہ زیادہ مفید ہے۔

Solution

When this method of irrigation is used, it is better to sow vegetables along the channels. In this case, the channels are made after sowing the seeds. In large gardens with an area of ​​more than fifty acres. The open watering method is more useful.

حل

کھلا پانی دینا

جب پورے عمر میں بڑے ہوجائیں اور نشو ونما مکمل ہو جائے اور پھل لا نا شروع کر دیں تو ان کے درمیان خالی جگہ نہیں رہتی بلکہ شاخوں کا پھیلاؤ چاروں طرف ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں دور ختم کر دیئے جاتے ہیں اور کھلا پانی دیا جاتا ہے۔ نیز جب درمیانی حصہ میں فصلیں کاشت کی جائیں تو ہر طریقہ بہتر رہے گا۔

Giving open water

When they grow to full maturity and their growth is complete and they start bearing fruit, there is no space left between them, but the branches spread out in all directions. In this case, the periods are ended and open water is given. Also, when crops are cultivated in the middle part, every method will be better.

کاشتی عوامل

کھلا پانی دینے سے کاشتی عوامل مثلاً گوڈی، کھاد دینا ، شاخ تراشی کرنا، سپرے کرنا وغیرہ میں آسانی رہتی ہے۔اس طریقہ میں یہ فائدہ بھی ہے کہ جڑوں کو پھیلنے کے لیے کافی رقبہ مل جاتا ہے۔ درمیانی جگہ میں فصلیں کاشت کرنے کی صورت میں پودوں اور فصلوں کو علیحدہ علیحدہ ضرورت کے مطابق اور موزوں وقفہ کے بعد پانی دیا جاسکتا ہے۔ 

Cultivation factors

Open watering facilitates cultivation factors such as weeding, fertilizing, pruning, spraying, etc. This method also has the advantage that the roots get enough space to spread. In case of growing crops in the middle space, plants and crops can be watered separately as per the requirement and after suitable intervals.

 

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آبپاشی کے طریقے”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *