اموات اور اہم بیماریاں

اموات اور اہم بیماریاں ⇐ پاکستان میں اموات میں اہم وہ اموات ہیں جو کسی علاقے، تخریب کاری یا تصادم کی وجہ سے ہوں ۔  پاکستان میں گزشتہ10 سال میں تقریبا 40 ہزار لوگ دہشت گردی کی وجہ سے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Deaths and major illnesses The main cause of death in Pakistan is terrorism, which has claimed the lives of nearly 40,000 people in the last 10 years.

اموات اور اہم بیماریاں

مستقل بنیادوں پر اموات

اس کے علاوہ زلزلہ اور سیلاب وغیرہ سے بھی بڑی تعداد میں اموات واقع ہو جاتی ہیں۔ صرف اکتوبر 2005 ء کے زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی موت واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر اموات کی ایک مہینہ مختلف بیماریاں ہیں۔

Regular deaths

Apart from this, a large number of deaths also occur due to earthquakes and floods. The October 2005 earthquake alone resulted in the death of more than 80,000 people. Along with this, there are regular deaths per month due to various diseases.

 دل کی بیماریاں اور بلڈ پریشر

پاکستان میں 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجو ہات میں سگریٹ نوشی ورزش کا نہ ہونا مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال اور معاشرتی و گھر یلو پریشانیاں وغیرہ ہیں۔

Heart Diseases and Blood Pressure

A large number of people over the age of 40 in Pakistan die due to heart diseases and blood pressure. The main reasons for this are smoking, lack of exercise, excessive consumption of fatty foods, and social and domestic problems.

ملیریا

اس کے بعد ایک اہم بیماری ملیریا ہے جو ایک خاص قسم کے مچھر  سے پھیلتی ہے۔ صفائی کے بہتر انتظام نہ ہونے مچھر دانیاں یا سپرے وغیرہ کے کم استعمال اور دیر سے تشخیص کی وجہ سے یہ بیماری بھی ایک بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور کئی افراد میں موت کا باعث بھی بنتی ہے۔

Malaria

Next in line is malaria, which is spread by a particular type of mosquito. Due to poor sanitation, poor use of mosquito nets or sprays, etc., and late diagnosis, this disease also affects a large number of people and causes death in many people.

ملیریا

ٹی بی

ٹی بی آج بھی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور کل ہونے والی اموات کا 4 فیصد صرف اس ایک وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بیماری پاکستان کے لئے آج بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ دوا کی دستیابی کے باوجود اس کی روک تھام نہیں کی جاسکی۔ لوگوں کو ابھی تک بہتر طور پر معلومات نہیں دی جاسکیں۔ کہ کیسے اس بیماری سے بچنا ہے اور اس کے علاج کے لئے 8 ماہ تک مسلسل دوا روزانہ کھانا کتنا ضروری ہے۔

TB

TB is still a big problem in Pakistan and accounts for 4% of all deaths. This disease is still a big challenge for Pakistan because despite the availability of medicine, it has not been prevented. People have not yet been given proper information about how to avoid this disease and how important it is to take medicine continuously for 8 months every day to treat it.

ٹی بی

مریض

بعض اوقات لوگ علاج شروع تو کرتے ہیں مگر پھر جب طبیعت کچھ سنبھل جاتی ہے۔ تو دوا کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیماری زیادہ طاقت سے پلٹ آتی ہے۔ اور بڑی شدت سے حملہ آور ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

Patients

Sometimes people start treatment but then when their health improves a bit. They stop taking the medicine. Due to which the disease returns with more force. And attacks with great intensity. As a result, the patient loses his life.

 ٹائیفائیڈ اور یرقان 

اس کے علاوہ دو اہم ترین بیماریاں ٹائیفائیڈ اور یرقان ہیں جومل کر کل ہونے والی اموات کے دسویں حصے ہ باعث بنتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ آج کل لوگ ان بیماریوں کے پھیلنے کے عمل اور بچاؤ کے طریقہ کار سے لاعلم ہیں۔ اس سلسلے  میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کی ذمہ دار ہے کہ سنجیدگی سے لائحہ عمل تیار کر کے اس ضمن میں موثر عملی اقدامات کریں۔

Typhoid and Jaundice

In addition, the two most important diseases are typhoid and jaundice, which together cause one-tenth of the total deaths. The tragedy is that today people are unaware of the spread of these diseases and the methods of prevention. In this regard, it is the responsibility of all people, along with government and non-governmental organizations, to seriously prepare a plan of action and take effective practical steps in this regard.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “اموات اور اہم بیماریاں”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *