انجمن ہائے امداد باہمی کی اقسام

انجمن ہائے امداد باہمی کی اقسام ⇐ ان انجمنوں کی جماعت بندی کے لئے کوئی معیار نہیں ہے۔ یہ انجمنیں عملی طور پر ہر مقصد کے لئے تشکیل دی جاسکتی ہیں۔ امداد باہمی کی انجمنوں کی اقسام درج ذیل طریق پر بنائی جاسکتی ہیں۔

  • انجمن قرضہ امداد باہمی
  • انجمن امداد باہمی صارفین۔
  •  انجمن امداد باہمی پیدا کاران 
  • انجمن امداد با همی بازار کاری
  • انجمن امداد باہمی فراہمی مکانات۔

انجمن ہائے امداد باہمی کی اقسام

انجمن قرضہ امداد با همی 

یہ انجمن درمیانہ درجہ لوگ اس لئے قائم کرتے ہیں کہ وہ اپنے ممبران کو قرضہ کی تھوڑے عرصہ کے لئے سہولتیں فراہم کریں گے۔ جس سے ان کے اندر باہمی امداد کا جذ بہ بھی پیدا ہوگا۔ ممبران کی ذمہ داری عمونا محمد ود ہوتی ہے ۔ ان انجمنوں کے فنڈ ، خصص سرمایہ سے مہیا کئے جاتے ہیں جن میں ممبران کا اشتراک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بیرونی ذرائع سے بھی قرضہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ انجمنیں اپنے مبران کو تعمیر مقاصد کے لئے قرضہ دیتی ہیں اور اس کے عوض بہت تھوڑ اسود وصول کرتی ہیں۔ یہ انجمنیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ کیونکہ یہ دیہاتی اور شہری رقبہ کا احاطہ کرتی ہیں۔ دیہاتی انجمنیں مزید دو قسموں میں پھیلائی جاسکتی ہیں۔ جن میں زرگی اور غیر زرعی قرضہ کی سہولت میسر آسکتی ہے۔ دیہاتی انجمنیں ابتدائی اور شہری انجمنیں شہری بنگ یا کارکنوں کی انجمنیں کہلاتی ہیں۔

انجمن اور امداد باہمی صارفین

یه انجمین صنعت کاروں کے ساتھ براہ راست تعلق قائم کرنے کے لیے وجود میں آتی ہیں۔ جس سے نمائندوں کا بوجھ اور ان کے اخراجات ختم ہو جاتے ہیں اس سے صارفین کے پاس اشیاء ستے واموں پہنچ جاتی ہیں۔ یہ تھوک کے حساب سے اچھی قسم کا مال خریدتی ہیں اور متناسب قیمت پر مال کو فروخت کرتی ہیں۔ اس سے ہونے والا منافع جزوی طور پر حصہ داران کو ان کے سرمایہ کی مناسبت سے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ کچھ حصہ سماجی خدمات کے لیے ملا تعلم علی امداد پر خرچ کیا جاتا ہے یا نہیں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ ان انجمنوں کا ہر شخص ممبر بن سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ انجمن طے شدہ اصولوں پر پابند رہے ۔ ان انجمنوں کے تحت گھر، بنک بھی قائم کئے گئے ہیں جو کامیابی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔

انجمن امداد با همی پیدا کاران

پیدا کاران کی انجمن صنعتی انجمنیں بھی کہلاتی ہیں۔ یہ انجمنیں طاقت ور سرمایہ داروں کے خلاف مخصوص مقامی پیدا کار یا کاریگر قائم کرتے ہیں۔ صنعتی انجمنوں کو مزید دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پہلی تم اپنی پیداوار کا مجمن امداد باہی کے پاس فروخت کریگی، جو کہ اس کے بدلے میں نفع پرلوگوں کے پاس فروخت کرے گی۔ انجمن کی یتیم سرمایہ داران کی وساطت کے بغیر ہی اشیاء کی صنعت کرتے ہیں اور ضروریات زندگی کے مطابق ان کی پیدا کاری میں ترمیم کرتے رہتے ہیں۔ اس طرز پر اقتدار اعلی سرمایہ داروں کی بجائے کارکنوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اس طرح حاصل ہونے والایہ نفع کا کچھ حصہ عام فلاح و بہبود کے مقاصد پورے کرنے کیلئے خرچ کیا جاتا ہے او باقی ماف ممبران کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے بعض حالتوں میں یہ انجمنیں اپنے ممبران کوخرید کی سہولتیں فراہم کرتی ہیں تا کہ وہ آلات اور اوزار حاصل کرسکیں۔ دوسری قسم میں پیدا کا رممبران کو انجمن کے ملازم رکھا جاتا ہے جو کہ اپنی محنت کا معاوضہ حاصل کرنے میں انجمن ان کو خام مال اور ساز وسامان مہیا کرتی ہے اوران کی پیداوار فروخت کے لیے حاصل کر لیتی ہے۔ اس طرح انجمنوں کے عمران دوہرا فائدہ حاصل کرتے ہیں اول یہ کہ انہیں سرمایہ خام مال ، آلات ، ساز و سامان دیا جاتا ہے۔ دوئم یہ کہ انہیں اپنی پیداوار کو منڈیوں میں سے لے جانے کی تک رو نہیں کرنی پڑتی۔

انجمن اعداد با هی بازار کاری

یا جنہیں غیر تابع پیدا کار ہوتی ہیں جو کہ اپنے مال کو مقررہ داموں پر بچتی ہیں۔ ہر قسم کے مال کی درجہ بندی کر لی جاتی ہے۔ انہیں مقرر کیے ہوئے داموں پر بھیج دیا جاتا ہے۔ چونکہ موجودہ زمانہ میں بازار کاری بڑی پیچیدہ ہوتی جاری ہے۔ لہذہ ان انجمنوں کی طرف لوگوں کی توجہ مرکوز ہوتی جارہی ہے۔ انجمنیں اپنے محبر پیدا کار ان کے لیے ذخیرہ کاری کی سہولتیں بھی مہیا کرتی ہیں۔ فروخت سے کمایا ہوا منافع ممبران کے درمیان ان کے سرمایہ کی نسبت سے تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔ یہ انجمنیں بازار کاری کی اطلاعات بھی جمع کرتی ہیں اور اپنے ممبران کی مالی امداد بھی کرتی ہیں۔ ان انجمنوں کی کارکردگی میں نمائندوں کا واسط ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انجمنیں ناپ تول اور محاسبی میں بڑی دیانتداری سے کام لیتی ہیں۔ ان انجمنوں کی کاروباری ساکھ کو تقویت ملتی ہے۔

انجمن امداد با همی زراعت

ان انجمنوں کا مقصد زراعت کو سائنسی طریق سے اپنا کر نفع کمانا، پیداوار بڑھانا اور کاشتکاروں کی مالی حالت کو بہتر بناتا ہے۔ چونکہ زراعت کی اکائی میں عام طریقہ کار سے بہت سے عمل کاری کی ضرورت پیش آتی ہے۔ جس سے منافع کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔ باہمی طور پر سائنسی طریق سے زراعت کے کاروبار کو چلانے سے اہم تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

انجمن امداد باہمی برائے فراہمی مکانات

فراہمی مکانات کی انجمنیں اس لیے وجود میں آتی ہیں کہ ممبران کو رہائشی سہولتیں فراہم کرے ۔ یہ کہولتیں ملکیت کی شکل میں یا کرایہ کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں اور اس میں ہر قسم کے تحفظ کی ضمانت دی جاتی ہے۔ یہ انجمن ان ممبران کے لیے قرضہ کی سہولتیں مہیا کرتی ہیں جس کے پاس رہائش کی حصولی کے لیے قوت خرید نہیں ہوتی ۔ کچھ انجمنیں مکانات کی تعمیر کے لیے قرضہ بھی دیتی ہیں۔ قرضہ داروں سے قرضہ اقساط پر وصول کیا جاتا ہے۔ بعض دفعہ انجمنیں زمین حاصل کر کے ان کے پلاٹ بنا کر مکان تعمیر کرنے کے لیے ممبران میں تقسیم کرتی ہے۔ انجمن تعمیر ، مکانات کے لیے وجود میں آتی ہے۔ کچھ انجمنیں اپنے ممبران کے لیے مکانات کو بنانے اور ان کو آلات کرانے میں مدد کرتی ہیں معینہ مدت کے بعد جبکہ قرضہ بھی ادا کیا جا چکا ہو تو متعلقہ ممبران کو ملکیت کے حقوق حاصل ہو جاتے ہیں ۔

انتظام و انصرام میں سہولت

 انجمن امداد باہمی کی عظیم میں مالک اور مزدور کی تعریف نہیں ہوتی جو کہ کشمکش کی بنیاد بن کر کاروبار کو تباہ کرنے کی ذمہ دار یہوتی ہے۔ انجمن امداد باہی کی تنظیم میں کاروبار بہت نیچ پر چلایا جاتا ہے۔ حصہ داروں کو نفع بھی مساوی طور پر حاصل ہو جاتا ہے۔

منافع کی تقسیم

امداد باہمی کی تنظیم سے جاری ہونے والے کا روبار سے حاصل ہونے والا نفع مزدوروں کی ملکیت ہوتا ان ۔ ہونے والا نفع مزدوروں کو مزید کام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ وتا ہے ان کے سوا نفع کا کوئی دوسرا شخص دعوی نہیں کر سکتا۔ یہ نفع ان کی اپنی کمائی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

متوسطین سے نجات

انجمن امداد باہمی کے زیر نگرانی تمام کاروبار ممبر ان کی ملکیت ہوتا ہے۔ ممبران متوسطین کے بغیر صنعتکاروں سے براہ راست اشیاء خرید لیتے ہیں جس سے گماشتہ یا نمائندہ کے بھاری خرچ سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔

اشیاء کا بہتر انتخاب

مبران کا اولین مقصد اپنے آپ کو ہر قسم کے دھوکہ سے بچانا اور اپنے ساتھی ممبران کی خدمت کرنا ہے۔ انجمن امداد باہمی کی تنظیم چلانے والے افراد با ذوق اور خوش طبع ہوتے ہیں۔ چونکہ انہیں ذاتی مقاصد کو پس پشت رکھنا پڑتا ہے۔ اس لیے وہ ایسی اشیاء خریدتے ہیں جو اچھی کیفیت میں اور دیر پا ہوں ۔ اشیاء کی خرید میں جملہ ممبران کے نفع نقصان کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

صارفین کا منافع

انجمن امداد باہمی کے تحت چلایا جانے والا کارو با رفع کی صولی کی نشاندہی نہیں کرتا جبران کو بازار سے قابت بہت اور سی شامل جاتی ہیں مہران کی آمدنی میں اس طرح بے بہا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اس عظیم میں تھوک فرد اور توسط ختم ہو جاتا ہے۔ جسے تنظیم کو کارخانہ داری صنعت کارسے ستعمال مل جاتا ہے۔ 

بلا معاوضہ شہرت

انجمن امداد باہمی کی کار کردگی بذات خود تشہیر کا باعث بن جاتی ہے ۔ اشیاء کے ستے داموں پر عامل ہونے کی وجہ سے گاہکوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ فروخت کے زیادہ ہونے سے زیادہ نفع حاصل ہوتا ہے۔ جن سے ممبران کی آمدنی پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔

ممبران میں اضافہ

انجمن امداد باہمی کے تحت کار و بار منفعت بخش ہوتا ہے۔ صارفین کے لئے اپنے کاروبار میں شریک ہونے کی کشش پائی جاتی ہے۔ وہ نفع کمانے کی غرض سے ممبر بننے کے لئے پیش کش کرتے ہیں۔ اس طرح انجمن کو دو ہرا فائدہ ہوتا ہے ایک تو مہران کے درمیان انجمن کو شہرت ملتی ہے، دوسرے ان کے سرمایہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مختلف النوع اشیاء کی دستیابی

انجمن امداد با ہمی کی قائم کردہ عظیمی کا روبار میں ہر قسم کی شے دستیاب ہو جاتی ہے۔ صارفین کو اشیاء کی حصولی میں مختلف دوکانوں پر جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑتی جس سے ان کے وقت میں بچت ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر چیز کی قیمت مقرر ہوتی ہے۔ جس سے قیمت طے کرنے میں کسی قسم کی دقت پیش نہیں آتی۔

مساویانہ حقوق

ہر رکن کا ایک ووٹ ہوتا ہے۔ جو کہ قدر میں کسی دوسرے کے ووٹ کے برابر ہوتا ہے۔ انجمن کا کا روبار چلانے کے لئے جمہوری طرز پر نمائندے منتخب کئے جاتے ہیں اور تمام ممبران یا ارکان کو مساوی حقوق دیئے جاتے ہیں۔

مشترک مفاد

انجمن امداد باہمی کے تحت شروع ہونے والے کاروبار اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہوتے ہیں۔ اس کے پیش نظر نفع کمانا نہیں ہوتا ، بلکہ ممبران کی خدمت ہے۔ انہیں سستے داموں اشیاء مہیا کی جاتی ہے جن کی کیفیت بھی معیاری ہوتی ہے۔

انتظامیہ کی اعزازی خدمات

انجمن امداد باہمی کی انتظامیہ اعلی اہمیت کی مالک ہوتی ہے۔ وہ اعزازی طور پر کاروبار کا انتظام و انصرام کرتے ہیں۔ چونکہ انتظامیہ کا معمرہ نظر نفع کمانا نہیں ہوتا۔ لہذا وہ فرائض کو بطریق احسن سر انجام دیتے ہیں۔ نیز انجمن تنخواہوں کے بوجھ سے بھی بچ جاتی ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "انجمن ہائے امداد باہمی کی اقسام"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment