بہرو پیت ⇐ کاربن کا عنصر ایک سے زیادہ اشکال ( کوئلہ، ہیرا، گریفائیٹ ) میں ملتا ہے اور یہ قلمی یا غیر قلمی صورت میں ہوتی ہیں۔ یعنی بعض کی مخصوص شکل ہوتی ہے اور کئی سفوف کی صورت میں ہوتی ہیں لیکن ان کی کیمیائی خاصیتیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔
Behro Pete The element carbon is found in more than one form (coal, diamond, graphite) and these are either crystalline or non-crystalline. That is, some have a specific shape and many are in the form of layers, but their chemical properties are the same.
دیگر عناصر
یہ خاصیت چند دیگر عناصر میں بھی پائی جاتی ہے۔ مثلاً گندھک اور فاسفورس وغیرہ۔ اگر ایک ہی عنصر ایک سے زیادہ اشکال میں پایا جائے تو ان اشکال کو بہروپی اشکال کہتے ہیں۔ اس خاصیت کو بہرو پیت کہا جاتا ہے۔ کاربن جلانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس حاصل ہوتی ہے۔
Other elements
This property is also found in a few other elements. For example, sulfur and phosphorus, etc. If the same element is found in more than one form, then these forms are called polymorphic forms. This property is called polymorphism. Carbon dioxide gas is obtained by burning carbon.
اشکال
کاربن کی بہروپی اشکال کے ایک جیسے وزن کو جلانے سے حاصل ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا وزن بھی ایک جیسا ہوتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کاربن کی یہ مختلف اشکال جلنے پر ایک ہی طرح کیمیائی عمل کرتی ہیں۔
Shape
The same weight of carbon dioxide produced when the different forms of carbon are burned is also the same. This proves that these different forms of carbon undergo the same chemical reactions when burned.
تجربہ گاہ
ہیرا کاربن کی خالص ترین شکل ہے۔ ہیرے کی قلمیں قدرتی طور پر زیر زمین پائی جاتی ہیں۔ لیکن اسے تجربہ گاہ میں بھی مصنوعی طریقے پر بنایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں گریفائیٹ کی ایک چھوٹی سی پیالی میں خالص کوئلے کے ایک ٹکڑے کو لوہے کے ذرات کے ساتھ بریق بھٹی میں خوب گرم کیا جاتا ہے۔
Laboratory
Diamond is the purest form of carbon. Diamond crystals are found naturally underground. But it can also be made synthetically in a laboratory. In this method, a piece of pure coal is heated in a small graphite crucible with iron particles in a furnace.
قلموں کی صورت
جب لوہا پگھل جاتا ہے تو کار بن تقریبا 3500 سے 4000 تپش پر اس میں مل جاتی ہے۔ پھر اسے فورا ٹھنڈا کیا جاتا ہے تو کوئلہ ہیر ے کی مخصوص چھوٹی چھوٹی قلموں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
The shape of the pens
When the iron is melted, carbon is mixed into it at a temperature of about 3500 to 4000 degrees. Then it is cooled immediately, and the carbon takes the form of small pens, characteristic of diamonds.
غیر موصل
لوہے کو نمک کے تیزاب میں حل کر کے ان چھوٹے چھوٹے ہیروں کو الگ کر لیا جاتا ہے۔ہیر اسخت ترین شے ہے۔ یہ زیورات، شیشہ کاٹنے، چٹانوں میں سوراخ کرنے والے برموں، پتھروں کو کاٹنے اور تراشنے کے کام آتا ہے یہ حرارت اور برقی رو کیلئے غیر موصل ہوتا ہے۔
Non-conductive
These tiny diamonds are separated by dissolving iron in hydrochloric acid. Diamond is the hardest substance. It is used in jewelry, cutting glass, drilling tools in rocks, cutting and carving stones. It is non-conductive to heat and electricity.
گریفائٹ
یہ قدرتی طور پر وسیع مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔
گریفائیٹ صنعتی طور پر غیر قلمی کار بن یعنی کوک کو ریت کے ساتھ ملا کر برقی بھٹی میں گرم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
گریفائیٹ چھونے میں نرم و ملائم اور رنگ میں سیاہ مائل ہوتا ہے۔
Graphite
- It is naturally occurring in large quantities.
- Graphite is produced industrially by mixing non-ferrous coke with sand and heating it in an electric furnace.
- Graphite is soft to the touch and black in color.
گریفائیٹ کی تہہ
ہیرے کے برعکس گریفائیٹ حرارت اور برقی رو کیلئے اچھا موصل ہے۔ کاربن کی یہ قسم پنسلوں کے سکے بنانے اور بیٹریوں کے مسالے تیار کرنے کے کام آتی ہے۔ لوہے پر اگر گریفائیٹ کی تہہ چڑھا دی جائے تو لو با زنگ لگنے سے بچ جاتا ہے۔
Graphite layer
Unlike diamond, graphite is a good conductor of heat and electricity. This type of carbon is used to make pencil leads and battery leads. If a layer of graphite is applied to iron, the iron is protected from rusting.
بکمنسٹر فلیرین
کاربن کا یہ تیسرا بہروپ فٹ بال کی شکل یا پنجرے جیسا ہے۔ انیس سو پچاسی ء میں دریافت ہونے والے اس بہروپ کو فلیرین یابکیبال بھی کہتے ہیں۔ کاربن کی اس مشکل پر آج کل بہت تحقیقاتی کام ہو رہا ہے۔
Buckminster Fullerene
This third form of carbon is shaped like a football or cage. Discovered in 1985, this form is also called fullerene or football. There is a lot of research going on in this area of carbon today.
نوبل پرائز
انیس سو چھیانوے ء میں پروفیسر کرل، کروٹو اور سمالی سی 60 کی ساخت (ڈھانچہ ) دریافت کرنے پر نوبل پرائز دیا گیا۔ انیس سو نوےء سے مختلف کیمیا دانوں نے فلیرین کے مختلف بہروپ پر کام کرنے میں مزید دلچسپی ظاہر کی اور سی 60 اور سی70 کے علاوہ اس جیسے دوسرے کا رینز جو مختلف وزن رکھتے ہیں کو دریافت کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
Nobel Prize
In 1996, Professors Curle, Croteau and Smalley were awarded the Nobel Prize for discovering the structure of C60. Since 1990, various chemists have shown further interest in working on different forms of fullerene and are actively working on discovering other similar fullerenes in addition to C60 and C70, which have different weights.
نیٹو ٹیکنا لوجی
فلیرین نیٹو ٹیکنا لوجی میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیٹو ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی نینو ٹیوبز میں فلیرین استعمال ہوتی ہے۔ اس کے پنجرے نما ڈھانچہ میں کوئی بھی دھات جکڑی جاسکتی ہے۔
Nanotechnology
Fullerene is playing a very important role in nanotechnology. Fullerene is used in nanotubes used in nanotechnology. Any metal can be trapped in its cage-like structure.
سپر کنڈکٹر
یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جب اسے18 کے کے درجہ حرارت سے کم درجہ حرارت پر ٹھنڈا کیا جائے تو یہ سپر کنڈکٹر بن جاتا ہے۔
Superconductor
It can play a very important role in reducing environmental pollution. When it is cooled to a temperature below 18 K, it becomes a superconductor.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “بہرو پیت“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ