قانون کی اہمیت

قانون کی اہمیت ⇐ معاشرے میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ افراد پر کچھ ایسی سماجی پابندیاں ہوں جن سے معاشرے کے تمام افراد کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

 

Importance of Law: For the establishment of peace in society, it is necessary that there are certain social restrictions on individuals that protect the rights of all members of society.

 

قانون کی افادیت درج ذیل نکات سے واضح ہو سکتی ہے۔

قانون کی بناء پر اور طاقتور کو

کمزور کودبا نہیں سکتا کیونکہ وہ قانون کے خوف سے اس قسم کی حرکات سے باز رہتا ہے۔

قانون کی بدولت افراد اپنے حقوق اور فرائض سے آگاہ ہوتے ہیں۔

قانون ہی کی وجہ سے معاشرے میں معاشرتی ضبط یا امن وامان قائم رہتا ہے اور افراد اصول کے مطابق زندگی بسر کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔

  • The usefulness of law can be clarified from the following points.
  • Due to the law, the strong cannot oppress the weak because they refrain from such actions due to fear of the law.
  • Thanks to the law, individuals are aware of their rights and duties.
  • Due to the law, social order or peace and order is maintained in the society and individuals are obliged to live according to the principles.

 

 

 

 

قانون کی اہمیت

قانون کے مآخذ

قانون کی تشکیل کے عام طور پر درج ذیل مآخذ ہوتے ہیں

Sources of Law

The following are the common sources of law formation:

 

رسم و رواج

جب کسی معاشرے کے افراد ایک عمل کو بار بار دہراہیں تو وہ رواج کی صورت اختیار کر لیتا ہے ۔ یہی رواج وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کر لیتے ہیں تو ریاست ان کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے عام طور پر ان کو قانون کا درجہ دے دیتی ہے ۔

 

Customs and traditions

When members of a society repeat an action repeatedly, it becomes a custom. When these customs become more important over time, the state, considering their usefulness, usually gives them the status of law.

رسم و رواج کو نظر انداز

کوئی فردان رسم و رواج کو نظر انداز نہیں کر سکتا کیونکہ ان کا افراد کی عام زندگی سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور رسوم ورواج کیخلاف عمل کرنے والے معاشرے کے دیگر افراد نا پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

 

Ignoring customs

No individual can ignore customs because they are closely related to the normal life of individuals and those who act against customs are viewed with disapproval by other members of society.

مذہب

قانون کا ایک اہم مآخذ مذہب بھی ہے۔ مذہب کا تعلق افراد کے جذبات اور احساسات سے ہوتا ہے۔ اس لئے قانون بناتے وقت معاشرہ ان جذبات و احساسات کو نظر انداز نہیں کر سکتا ۔

 

Religion

An important source of law is also religion.  Religion is related to the emotions and feelings of individuals. Therefore, society cannot ignore these emotions and feelings while making laws.

 

اسلام کے اصولوں کے مطابق

مذہب اور قانون کا آپس میں گہرا تعلق ہے دنیا میں اکثر معاشرے قانون بناتے وقت مذہبی اقدار کو مد نظر رکھتے ہیں جیسا کہ پاکستانی معاشرہ جہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق قوانین بنائے جاتے ہیں

 

According to the principles of Islam

Religion and law are closely related. Most societies in the world take religious values ​​into account when making laws, such as Pakistani society, where laws are made according to the principles of Islam.

 

عدالتی فیصلے

بعض معاملات میں قانون واضح نہیں ہوتا اس لئے بیج قانون کی وضاحت کرتے ہیں اور مقدمات کا فیصلہ سناتے ہیں۔ اس قسم کا اہم فیصلہ قانون کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔

 

Judicial Decisions

In some cases, the law is not clear, so judges interpret the law and decide cases. Such important decisions become law.

 

عدالتی فیصلے

 علمی تشریحات

کسی بھی مقدمے کا فیصلہ کرتے وقت جج اور وکلا، ماہر قانون دانوں اور ماہرین علوم کی علمی تشریحات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان لوگوں کی رائے کو اگر عدالت تسلیم کرے تو یہ قانون بن جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اکثر اسلامی ممالک میں امام ابوحنیفہ کی علمی تشریحات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

 

Scholarly Interpretations

When deciding any case, judges and lawyers give great importance to the scholarly interpretations of jurists and scholars. If the court accepts the opinions of these people, they become law. For example, in most Islamic countries, the scholarly interpretations of Imam Abu  HANIFA are given importance.

 

قانون ساز اسمبلی

قانون ساز اسمبلیاں قانون بناتی ہیں۔ یہ اسمبلیاں ملکی حالات وواقعات کے مطابق قانون بناتی ہیں اور رائج قوانین میں ترمیم وتنسیخ کرتی ہیں۔

 

Legislative Assembly

Legislative assemblies make laws. These assemblies make laws according to the circumstances and events of the country and amend and repeal existing laws.

 

اسلام میں انسانی حقوق

مروجہ انسانی حقوق کے قوانین دراصل دنیا کے اولین تحریری دستور میثاق مدینہ کے نکات اور آپ   کے خطبہ حجۃ الوداع سے اخذ کئے گئے ہیں۔ نبی آخر الزماں  کے انسانیت پر عظیم احسانات ہیں اور آپ ﷺ  کے ذریعے سے اسلام نے انسانیت کو جو انسانی حقوق دیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں

 

Human Rights in Islam

The current human rights laws are actually derived from the provisions of the Charter of Medina, the world’s first written constitution, and the Farewell Pilgrimage Sermon of the Prophet Muhammad (peace be upon him). The Prophet Muhammad (peace be upon him) has done great favors to humanity, and through him, Islam has given humanity the following human rights:

 

جان کا تحفظ 

قرآن میں انسانی جان کو قابل احترام قرار دیا گیا ہے ۔ فرمان ربی ہے: ” کسی جاندار کو جسے خدا نے حرام کیا ہے حق کے بغیر قتل نہ کرو ۔ ” (بنی اسرائیل : 33

 

Protection of Life

The Quran has declared human life to be worthy of respect. The Lord says: “Do not kill any living creature that God has forbidden except by right.” (Bani Israel: 33)

 

حق ملکیت

ہر شخص کو وہ جائیداد جو جائز ذرائع سے حاصل ہو ذاتی استعمال میں لانے کا حق حاصل ہے۔

 

Right to Property

Everyone has the right to use for personal use the property acquired through lawful means.

 

 عزت کا تحفظ 

اسلامی ریاست میں ہر شہری کی عزت و آبرو کا تحفظ کیا جاتا ہے ۔ سورۃ الحجرات میں ارشاد باری ہے: ” کوئی گروہ کسی دوسرے گروہ کا مذاق نداڑائے ۔

 

Protection of Honor

In the Islamic state, the honor and dignity of every citizen is protected. Surah Al- Hu jurat states: “No group should mock another group.

 

 ظلم کیخلاف احتجاج کا حق 

اسلام کے مطابق اگر کوئی ظلم کرے تو اس کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ ظلم کو خاموشی سے برداشت نہیں کرنی چاہیے۔

 

According to Islam, if someone commits injustice, one should raise one’s voice against it. One should not tolerate injustice silently.

 

 اظہار رائے کی آزادی

اسلام میں ہر شخص کو حق ہے کہ ملکی معاملات اور مسائل پر اظہار رائے کر سکے۔

 

Freedom of Expression

In Islam, everyone has the right to express their opinion on national affairs and problems.

 

 آزادی عقیدہ و مذہب

اسلام سے بڑھ کر عقیدہ دمذہب کی آزادی کوئی اور نہیں دیتا۔ اسلامی ریاست میں ذمیوں کو جو حقوق عطا کئے گئے ہیں تاریخ میں ان کی مثال ملنا مشکل ہے۔

 

Freedom of Belief and Religion

No other religion grants freedom of belief and religion more than Islam. The rights granted to dhimmis in an Islamic state are unparalleled in history.

برابری کا حق

اسلام میں تمام لوگ بطور انسان برابر ہیں ۔ اگر کسی کوکسی پر برتری حاصل ہے تو وہ صرف تقویٰ کی بدولت ہے۔ ان حقوق کی روشنی میں واضح ہے کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔

 

Right to Equality

In Islam, all people are equal as human beings. If anyone has superiority over another, it is only because of piety. In the light of these rights, it is clear that Islam is the only religion in the world that guarantees the protection of human rights.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوقانون کی اہمیت  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

……..DOWNLOAD PDF ⇒ قانون کی اہمیت ………

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *