مارکیٹنگ منڈی کاری کے عوامل و فرائض ⇐ مختلف سرکاری اور نجی ادارے اشیاء کو کھلیانوں اور کارخانوں سے منڈی تھوک فروش ، پر چون فروش اور صارفین تک پہنچانے کا موجب بنتے ہیں۔ لہذا ان کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اشیاء کی خرید و فروخت کے سلسلے کے اہم فرائض مندرجہ ذیل ہیں۔
خریداری
اشیاء کی خریداری کے عمل میں آجرین بھی شامل ہوتے ہیں اور صارفین بھی۔ آجرین حضرات پیداواری مقاصد کے لیے خام مال کے خرید نے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔ صارفین اپنی ضروریات کی تحمیل کے لیے اشیاء خریدتے ہیں ، خریداری کا عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب خریدار اپنی ضروریات کا تعین کرتے ہیں۔ شے کی قیمت کے تعین کے لیے گفت و شنید کی جاتی ہے۔ چیز کا معیار اور مقدار مقرر کیے جاتے ہیں کیونکہ شے کی ترسیل کے مختلف ذرائع اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ لہذا بہترین طریقہ رسد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ خریداری کے وقت اشیاء کی روانگی اور ان کی وصولی کی تاریخوں کے معاملات طے ہوتے ہیں۔
فروخت
خرید اور فروخت دو ایسی سرگرمیاں ہیں جو باہم منسلک اور مربوط ہیں اگر ایک سمت خریداری ہو رہی ہے تو دوسری طرف فروخت کا عمل جاری رہتا ہے ۔ دونوں سرگرمیوں کا تعلق اشیاء کی منتقلی سے ہوتا بھی ہے۔ تاہم فروخت کنندہ ایسی صورت حال سے بھی دو چار ہو سکتا ہے۔ جس میں صارف نے آخری لمحے اپنا فیصلہ بدل دیا ہو۔ فروخت کنندہ اپنی شے کی طلب پیدا کرنے کے لیے اشتہار بازی پر انحصار کر سکتا ہے۔ اخبارات ، ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اشتہارات کے ذریعے اپنی شے کو مقبول بنا سکتا ہے۔ اس طرح اس . کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ بار برداری: خرید و فروخت کی سرگرمیاں اس وقت تک تشنہ تکمیل رہتی ہیں۔ جب تک کہ اشیاء کی منتقلی عمل میں نہ آجائے اشیاء کی ملکیت بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کا مقام تبدیل کیا جائے ۔ ظاہر ہے کہ خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان جس قدر فاصلہ زیادہ ہو گا بار برداری کی اہمیت اس قدر زیادہ ہو گی۔ فی الواقعہ اشیاء کی خرید و فروخت کے مصارف کا جزو اعظم ہی بار برداری کی اہمیت اس قدر زیادہ ہوگی۔ فی بار الواقعہ اشیاء کی خرید و فروخت کے مصارف کا جزو اعظم ہی بار برداری کے اخراجات ہوتے ہیں ۔ گویا اشیاء کی خرید و فروخت کو متاثر کرنے والی ایک اہم سرگرمی اشیاء کی بار برداری ہے۔
ذخیره کاری
ایشیا کی خرید و فروخت کے دوران انہیں وقتا فوقت محفوظ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایسی اشیاء جن کی طلب مختلف وقفوں سے کی جاتی ہو، ان کا ذخیرہ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ مصنوعات کے معاملے میں یہ عمل نہایت متحرک نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعات کی طلب غیر یقینی ہوتی ہے۔ لہذا جب طلب کم ہو تو اشیاء کا ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں اشیاء کی طلب کا پہلے سے تعین کر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اشیاء کو تیار کر کے طلب کے منظر عام پر آنے تک محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ ضیاع پذیر اشیاء کو سردخانوں میں محفوظ کر لیا جاتا ہے تا کہ طلب کے ظاہر ہونے پر انہیں خرید و فروخت کے لیے پیش کیا جا سکے۔
معیار بندی اور درجہ بندی
معیار بندی اور درجہ بندی دونوں ہی اشیاء کی خرید و فروخت میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ معیار بندی کا مطلب یہ ہے کہ اشیاء کو ان کی اندرونی و بیرونی ماہیتوں، صلاحیتوں کے اعتبار سے ممتاز کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اشیاء کی نشاندہی کر دی جائے ۔ لہٰذا آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بہت ساری فر میں اپنی اشیاء کے معیار کے تعین کے لیے ٹریڈ مارکس کا استعمال کرتی ہیں۔ اشیاء کی درجہ بندی سے مراد یہ ہے کہ کسی شے کو رنگ ساز یا ایسے ہی کسی فرق کی بنا پر مختلف حصوں میں بانٹ دیا جائے۔ در حقیقت درجہ بندی معیار بندی کا ایک حصہ ہے۔ معیار بندی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ صارف کو شے پہچاننے میں دشواری پیش نہیں آتی ۔ اسی طرح خریداری کا عمل سرعت کے ساتھ پروان چڑھتا ہے۔ پھر معیار بندی اور درجہ بندی اشیاء کی خرید وفروخت کے مصارف کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سرمایہ کی فراہمی
پائل کے الفاظ میں مارکیٹنگ کے نظام کو تسلسل بخشے والا اہم ترین آلہ سرمایہ ہے۔ جن افراد کے ہاتھوں ان میں صنعت کار، تھوک و فروش پرچون فروش شامل ہیں ۔ پھر کہیں اشیاء صارف تک شمارہ نقل ہوسکتی ہیں۔ قدرتی طور پرصنعت کار تھوک فروش و پر چون فروش کو کچھ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں جن میں سیلز مینوں کے مشاہرے، اشتہار بازی، بار برداری اور دفتر کے درست رکھنے کے اخراجات شامل کے یا کے ہوتے ہیں۔ صارف میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ شے کے وصول پا جانے کے بعد ہی قیمت کی ادائیگی کرتا سامان ہے۔ جبکہ متذکرہ بالا اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے فوری طور پر سرمائے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر کاروبار در آمد برآمد و تو مرا یانگ کے لیے سرمائے کی فراہمی اور زیادہ اہمیت اختیار کر لیتی ہے۔
پیکنگ
پیکنگ کا مطلب اشیاء کی لمخطوف کرنا اور انہیں بند کرنا ہے۔ اس طرح اشیاء چوری ہو جانے ، ضائع ہو جانے ، بہہ جانے گل سڑ جانے اور اسی طرح کے دی خطرات سے محفوظ ہو جاتی ہیں۔ تھوک فروش اشیاء کو بڑی مقدار، اور پرچون فروش چھوٹی مقدار میں سر بند کرتے ہیں۔ پیکنگ کے لیے کس قسم کا مواد استعمال کیا جائے؟ اس کا فیصلہ شے کی نوعیت کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔ پرانے زمانے میں اشیاء مٹی کے برتنوں میں پیک کی جاتی تھیں ۔ لیکن اب یہ طریقہ غیر موزوں سمجھا جانے لگا ہے اور اس مقصد کے لیے کاغذ کپڑا لکڑی ، شیشہ اور پلاسٹک وغیرہ استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر ٹھوس اشیاء کو گانٹھوں میں باندھا جاتا ہے۔ ہمیشہ اور ہے۔ ھا جاتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کو لکڑی کے ڈبوں میں شیشے کی اشیاء کو گتے کے اندر اور ادویہ کو پلاسٹک کی بوتلوں وغیرہ میں رکھا جاتا ہے۔ پیکنگ کے لیے دیدہ زیب رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف رنگ مختلف انسانی جذبوں کی عکاسی کرتے ہیں مثلا سفید رنگ پاکیزگی، سبز رنگ تازگی، نیلا رنگ ٹھنڈک اور سرخ رنگ گرمی کی علامت کی علامت ہوتے ہیں۔ لہذا شئے کی نوعیت کے اعتبار سے رنگ کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ بڑی عمر کے لوگوں کے استعمال کی اشیاء پیکنگ سنجیدہ رنگوں والے مواد اور بچوں کے کھلونوں وغیرہ کی پیکنگ شوخ رنگ کے مواد پاسے سے کرنی چاہیے۔ پیکنگ کے اوپر سر بند شدہ شے کی تصویر کی بھی ہوسکتی ہے۔ جس سے نشے بآسانی شناخت پذیر ہو جاتی ہے۔ ادویات کی پیکنگ پر استعمال کنندہ کے لیے ہدایات درج کی جاتی ہیں۔
پیکنگ کے فوائد
اشیاء کی مارکیٹنگ کے سلسلے میں پیکنگ بڑی سود مند ہوتی ہے اور فروخت کو فروغ دینے میں بڑی مؤثر ثابت ہوتی ہے علاوہ ازیں۔
- پیکنگ شے کے معیار اور مقدار کو استقامت بخشتی ہے
- پر رائٹہ گھرتی ہے۔ لہذا پر چون فروشوں کے یہاں بطور نمونہ بھی کی جاسکتی ہے
- اور ٹریڈ مار کے استعمال کی تربیت دیتی ہے
- سر بد شد و کم جا 4 پیکنگ منافع کی شرح میں اضافہ کرتی ہے
- سر بند اشیاء کے وقار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
خطرے کا احتمال
نقصان کے امکان کو خطرے کا نام دیا جاتا ہے۔ کاروبار میں شے کے چوری ہو جائے ۔ آگ لگ جائے۔ سیلاب میں بہہ جانے اور کساد بازاری کا ڈر رہتا ہے۔ کاروبار شخص ان غیر یقینی حالات سے واقف ہوتا ہے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ لہذا مارکیٹنگ کا ایک فرض یہ بھی ہے کہ طرے کو اٹھایا جائے ۔ مارکیٹن خطرات جس قدر کم ہوں گے اشیاء کی خرید و فروخت اس قدر زیادہ ہوگی۔ اور یہ خطرات جتنے گھمبیر ہوں گے فروخت کا حجم کم ہو جائے گا۔ کاروباری شخص مارکیٹنگ کے نظرات پر مندرجہ ذیل طریقوں سے قابو پا سکتا ہے۔ کاروباری شخص خطرے سے بچ سکتا ہے۔ مثلاً وہ اشیاء کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فریج کا استعمال کرتا ہے۔ ایسی عمارت میں کاروبار کرتا ہے جہاں آگ نہ لگ سکے۔ دو خطرے کے امکان کوکم کرسکتا ہے اور یہ طریقہ زیادہ قابل عمل ہے، جیسے آگ کے لگ جانے کو روکنے کے لیے آگ بجھانے والے عملے کی تعیناتی کرنا، کساد بازاری کے رجحان کو بھانپنے کے لیے منڈی کے حالات میں گہری دلچسپی لیتا۔ کچھ ایسے خطرات ہیں جو کاروباری شخص کو بہر حال اٹھانے پڑتے ہیں جس کے لیے اسے اپنے آپ کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس مقصد کے لیے وہ رقم مخصوص کر دیتا ہے۔۔ مارکیٹنگ کے خطرات کو ایسے افراد کی سمت منتقل کیا جا سکتا ہے جو خطرات کو اٹھانے میں تخصیص یافتہ ہوں۔ کاروباری شخص اپنی اشیاء کا بیمہ کر سکتا ہے اور اس طرح وہ بلا خوف و خطر خرید وفروخت کے عمل کو جاری رکھ سکتا ہے۔
منڈی کے حالات سے واقفیت اور تحقیق و تجربہ
جوں جوں آبادی میں اضافہ ہوتا گیا انسانی ضروریات بڑھتی چلی گئیں۔ ہر لمحہ بڑھتی ہوئی ۔ ضروریات کی تکمیل کے لیے اشیاء کی انواع کے اعتبار سے منڈیاں وجود میں آئیں۔ اب ہر خریدار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ منڈی کی بابت وسیع معلومات رکھتا ہو وہ منڈی میں رائج قیمت سے شناسا ہوں اپنی پسند وناپسند سے واقف ہو، رائج الوقت فیشن سے ہم آہنگ ہو۔ شئے کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے مواد کے معیار کو پرکھ سکے۔ نیز وہ یہ بھی جانا چاہے گا کہ مستقبل میں صنعت کسی بحران ہے تو دو چار ہو جائے گی۔ اگر قیمتوں میں اضافے کا امکان ہو تو وہ اشیاء کو ذخیرہ کرے گا۔ اگر قیمتوں میں کمی کے آثار ہوں تو خریدار کوشش کرے گا کہ اپنی ضروریات کو قیمتوں کے گرنے تک ملتوی کر دے۔ جمند صنعت کا بھی منڈی کے حالات سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے اور ان سے مستفید ہو سکتا ہے۔ وہ تھوک فروش، پرچون فروش اور گاہکوں دم کو جنت اوران کی روشن میں بتوں کا ہی کرتا ہے منڈی کے حالات آجرین اور صارفین تک پہنچانے کے لیے مختلف ادارے اور ایجنسیاں سرگرم عمل رہتی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اخبارات ، ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ذریعے منڈی کے متغیرات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس طرح اشیاء کی خرید و فروخت کے عمل کو آسان بنایا جاتا ہے اور اس ضمن میں آنے والے اخراجات کو ممکن حد تک کم کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "مارکیٹنگ منڈی کاری کے عوامل و فرائض" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ