نقل مکانی کی اقسام

نقل مکانی کی اقسام ⇐ ماہرین بشریات نے نقل مکانی کی دو بڑی اقسام بیان کی ہیں جو درج ذیل ہیں۔ اندرونی نقل مکانی  بیرونی نقل مکانی نقل مکانی دراصل وہ معاشرتی عمل ہے جس کی حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ اگر چہ ماضی کی نسبت زمانه نقل مکانی زیادہ پیچیدہ اور مشکل عمل ہے۔ پہلی جنگ عظیم سے قبل لوگ جہاں چاہتے چلے جاتے تھے اور وہاں نئے گھر بھی آسانی سے دستیاب ہو جاتے تھے لیکن پہلی جنگ عظیم کے بعد اکثر ممالک نے اپنی حدود میں آنے والوں کی تعداد پر پابندی لگادی۔ یہی نہیں بلکہ اپنے اصل ملک سے کسی دوسرے ملک میں جانا بھی خاصا مشکل کر دیا گیا۔

ماضی کے مقابلے میں آج مہاجرین کو بہت مشکلات کا سامنا ہے

جس کی اہم وجہ قوانین پرسختی سے عمل درآمد نہ ہونا بھی ہے۔

کچھ ایسا ہی حال اندرونی نقل مکانی کا بھی ہے۔ قوانین کو نظر انداز کرنے

 بغیر منصوبہ بندی کے اندرون ملک نقل مکانی بھی مجموعی طور پر مشکلات کا سبب بنتی ہے۔

نقل مکانی کی اقسام

اندرونی نقل مکانی

عموما کسی بھی ملک میں متعین کردہ سیاسی سرحدوں کے اندر ایک مقام سے دوسرے مقام میں منتقل ہونے کو “اندرونی نقل مکانی ” کہا جاتا ہے۔ یعنی ایک ہی ملک کے اندر ایک مقام سے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ (شہر گاؤں قصبہ محلہ ) منتقل ہونے کو نقل مکانی کہا جاتا ہے آپ نے ملک کے اندر سفر کرتے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی شہر یا صوبے میں داخل ہوتے ہیں تو ” خوش آمدید کے بورڈ نظر آتے ہیں اسی طرح جب کسی شہر یا صوبے سے لگتے ہیں تو ” اللہ حافظ کے سائن بورڈ نظر آتے ہیں۔

نقل مکانی معاشرتی سیاسی

یہ اندرون ملک بھی مختلف جگہوں کی علیحدہ شناخت کو ظاہر کرتے ہیں یا الفاظ دیگر اندرون ملک نقل مکانی اس وقت وقوع پذیر ہوتی ہے جب مختلف لوگوں کے گروہ ملک چھوڑے بغیر کہیں بھی اپنے گھروں سے نئے گھروں میں مقیم ہونے چلے جاتے ہیں۔ اندرونی نقل مکانی معاشرتی سیاسی اور معاشی مسائل کو حل کرنے میں بڑی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مسائل کا شکار

لوگ جب ایک جگہ مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں تو بجائے اس کے کہ ملک چھوڑ چھوڑنے نے کے متعلق سوچیں وہ اپنے ملک کے اندر ہی نقل مکانی کو کئی ایک وجوہات کی بنا پر ترجیح دیتے ہیں

غیر ترقی یافتہ علاقہ

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بے اہنگم نقل مکانی اجتماعی طور پر پریشانی اور مشکلات کا سبب بھی بنتی ہے۔ زیادہ تر ممالک میں لوگ اپنی ضرورتوں اور سہولتوں کیلئے دیہی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف نقل مکانی کرتے ہیں۔ یعنی غیر ترقی یافتہ علاقوں سے ترقی یافتہ علاقوںکی طرف آتے ہیں۔ لیکن جب رفتہ رفتہ ترقی یافتہ علاقوں ( شہروں، قصبوں ) پر بوجھ بڑھنے لگتا ہے

آبادی کا ایک مخصوص حصہ

 پھر آبادی کا ایک مخصوص حصہ نسبتا کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف بڑھنے لگتا ہے پہلے چھوٹے قصبوں یا دیہاتوں سے لوگ ضروریات  سہولیات کی خاطر شہروں کا رخ کرتے ہیں  جب شہروں میں آبادی کا زور بڑھ جاتا ہے مختلف نوعیت کی مشکلات روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے لگتی ہیں

غیر ترقی یافتہ علاقہ

اقتصادی حالت

تو پھر وہ لوگ جن کی اقتصادی حالت بہتر ہو وہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف بڑھنے لگتے ہیں ان کی رہائش گاہیں شہروں سے ہٹ کر تعمیر ہو جاتی ہیں۔ اس طرح وہ ترقی یافتہ علاقوں سے غیر ترقی یافتہ علاقوں کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں ۔ پھر رفتہ رفتہ اس نئی جگہ پر شہر بندی کا آغاز ہونے لگتا ہے۔ شہر بندی کا یہ عمل عموماً طویل وقت میں مکمل ہوتا ہے تا ہم کبھی کبھار اچانک مشکلات کی وجہ سے اس عمل میں تیزی آجاتی ہے ۔

اندرون ملک ہونے والی دہشت گردی

سیلاب زلزلہ اور اندرون ملک ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے مختلف شہروں کے ارد گرد نئے آباد علاقوں کا ہی رخ کیا۔ اسی طرح جہاں تیزی سے صنعتی ترقی ہوتی ہے ان علاقوں کی طرف بھی ہجرت کرنے والوں کی بڑی تعد داد متوجہ ہو جاتی ہے کیونکہ ان لوگوں کا بنیادی مقصد روزگار کی تلاش ہوتا ہے۔ اندرونی نقل مکانی کی چیدہ چیدہ صورتیں یہ ہیں۔

  1. آزاد نقل مکانی
  2. عمومی نقل مکانی
  3. موسمی نقل مکانی
  4. عارضی نقل مکانی
  5. مسلسل نقل مکانی
  6. قدیمی نقل مکانی
  7. جبری نقل مکانی

 آزاد نقل مکانی

آزاد نقل مکانی میں فرد کے اپنے ارادے کا پورا عمل دخل ہوتا ہے۔ جب باہمت اور جانباز لوگ یا اختلاف رائے رکھنے والے لوگ فرد یا گروہ کی شکل میں ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف کوچ کریں تو اسے آزاد نقل مکانی کہا جاتا ہے۔ عموماً آزاد نقل مکانی اس وقت وقوع پذیر ہوتی ہے جب کوئی فرد با قاعدہ طور پراپنے ذہن کوگھر چھوڑنے کے لئے تیار کرتا ہے۔ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں وہ بالکل آزاد ہوتا ہے یعنی اس پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔ اس لئے وہ ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہوتا ہے یعنی وہ ہر طرح کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔

 آزاد نقل مکانی

موسمی نقل مکانی 

جو نہی موسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے اس قسم کی نقل مکانی کا آغاز ہوتا ہے۔ اس قم کی نقل مکانی عموماً سال میں دوسری مرتبہ کی جاتی ہے۔  کسی نا گہانی صورتحال کی وجہ سے زائد بھی کی جاتی ہے۔ اس قسم کی نقل مکانی میں مکمل خاندان میاں بیوی اور بچے یا خاندان میں موجود نوجوان لوگ ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں

روز گار کے مواقع

جہاں عارضی طور پر انہیں روز گار کے مواقع مل سکیں۔ اس طرح وہ اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے کچھ کما بھی لیتے ہیں۔ یہ نقل مکانی قریب ترین علاقوں کی طرف کی جاتی ہے تا کہ انتہائی ضروریات کے وقت یا فصل کی کٹائی جیسے معاملات کو سنبھالنے کے لئے واپس جایا جا سکے۔ پاکستان میں بھی ایسے علاقے ہیں جہاں بھیڑ بکریاں پالی جاتی ہیں ان علاقوں سے بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ نقل مکانی کی جاتی ہے۔

عارضی نقل مکانی

عارضی نقل مکانی بھی عموماً وقتی صورتحال کے پیش نظر کی جاتی ہے۔ کبھی بے روزگاری سے تنگ آکر لوگ وقتی طور پر نزد یکی علاقوں میں نقل مکانی کرتے ہیں  پھر قلیل عرصے میں اپنے اصل مقام کی طرف لوٹ آتے ہیں۔

قریبی علاقوں

نقل مکانی کی اقسام اس طرح نا گہانی آفات کی وجہ سے بھی لوگ قریبی علاقوں کی طرف وقتی طور پر لوٹ آتے ہیں۔ عارضی نقل مکانی ہر دور اور ہر جگہ کی جاتی ہے جونہی حالات مستحکم ہوتے ہیں نقل مکانی کرنے والے اپنے اصل ٹھکانوں کی طرف لوٹ آتے ہیں۔

خانہ بدوش مسلسل نقل مکانی انفرادی سطح پر

اکثر چھوٹے خاندان یا پھر خاندان کے جوان اور بالغ افراد اس قسم کی نقل مکانی کرتے ہیں ۔ در حقیقت اس قسم کی نقل مکانی روزگار کی تلاش میں کی جاتی ہے۔ اس نقل مکانی میں خاندان کے تمام افراد یا قبیلے شامل نہیں ہوتے ہیں۔

خانہ بدوش مسلسل نقل مکانی انفرادی سطح پر

مناسب رہائش اور کھانا

جو یہ نقل مکانی کرتے ہیں۔ مناسب رہائش اور کھانا نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ فارغ اوقات میں منفی سرگرمیاں اختیار کر لی جاتی ہیں جو کہ کسی حد تک سٹریٹ کرائم میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں ۔ دھوکہ دہی کے واقعات بھی عموما انہی افراد سے وابستہ ہوتے ہیں۔

خانہ بدوش و مسلسل نقل مکانی اجتماعی طور پر

مسلسل نقل مکانی میں پورے پورے خاندان اور مخصوص قبیلے شامل ہوتے ہیں۔ آپ نے اکثر اپنے شہروں کے ارد گرد ایسی بستیاں دیکھی ہوں گی جو محدود و مدت کے لئے پڑاؤ ڈالتی ہیں۔

اجازت نامہ

ان لوگوں کے مخصوص قسم کے روز گار ہوتے ہیں چھوٹے چھوٹے گتے کاغذ اور مٹی کے کھلونے بنانا بندر بکری ریچھ اور سانپ وغیرہ کے کھیل تماشے دکھانا۔ ان افراد کے پاس کسی جگہ رہائش رکھنے کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں ہوتا ہے

بلدیاتی کمیٹیاں

جب بھی بلدیاتی کمیٹیاں ان کی موجودگی کی وجہ سے پریشانی اور مسائل کو محسوس کریں تو وہ انہیں ان علاقوں سے بے دخل کر دیتی ہیں۔ یہ اپنے خیمے بھی کپڑوں اور چٹائیوں سے بناتے ہیں لہذار دباؤ پڑنے پر اپنے مال برداری کے جانوروں کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی کالونی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طرح یہ سلسلہ تقریبا ہرموسم میں پورا سال جاری رہتا ہے۔

قدیمی نقل مکانی 

ماحولیاتی کیفیات کے باعث جب کوئی فرد  مختلف افراد کی ایک مقام کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی طرف رخصت ہو جا ئیں مثلا قدرتی وسائل ختم ہو جائیں

بیماریاں حملہ آور

قحط پڑ جائے بیماریاں حملہ آور ہوں دشمنوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ دیں سوات کے علاقے سے دہشت گردی کے خوف کی وجہ سے ہونے والی نقل مکانی ، تو اسے قدیم نقل مکانی کہا جاتا ہے۔ دراصل یہ وجوہات تھیں جو زمانہ قدیم سے نقل مکانی کی وجہ رہیں۔

قدیمی نقل مکانی 

دنیا کے مختلف خطے

دنیا کے مختلف خطے بھی اسی نقل مکانی کی وجہ سے آباد ہوئے ہیں۔ ولیم پیٹرسن ” “پرانے زمانے میں لوگوں کے محض ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومنے پھرنے کو نقل مکانی نہیں کہہ سکتے بلکہ نقل مکانی انسان کی بے بسی ولا چاری کے باعث وجود میں آئی۔ جب وہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کا اہل نہیں تھا۔ یعنی اس کے گرد نواح میں خرابیاں یا بگاڑ پیدا ہوتا ہے تو اس کا رد عمل نقل مکانی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

 جبری نقل مکانی 

حکومت یا کسی طاقتور حکمر ان کی طرف سے اگر علاقہ چھوڑنے کا حکم صادر ہو تو اسے جبری نقل مکانی کہا جاتا ہے۔ ایسی نقل مکانی فرد کی مرضی سے نہیں ہوتی ہے سیاسی مخالفین، اقلیتی گروہ  کسی بھی وجہ سے زبردستی لوگوں کو ملک کی حدود سے نکال دینا جبری نقل مکانی کی ایک شکل ہے ۔

منصوبوں کو عملی جامعہ

اسی طرح ملک کے اندر بعض ۔ اوقات انتہائی اہمیت کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے بھی کسی ایک جگہ کے مستقل باشندوں ( لوگوں ) کو بھی دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے ۔ ان لوگوں کو اس بے دخلی ( جبری منتقلی ) کا معاوضہ بھی دیا جاتا ہے ۔

ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل

اس طرح کئی ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے وہاں کے مستقل رہائشیوں کو نقل مکانی کر دائی جاتی ہے۔ انہیں معاوضہ تو دیا جاتا ہے لیکن اس جگہ کو چھوڑنا یا وہاں سے مستقل بے دخل ہونے کا فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف ہوتا ہے۔ منگلا ڈیم آئل ریفائنر و پلانٹ اور اسی طرح اور بہت سے دوسرے ترقیاتی پراجیکٹ کی مثالیں اس زمرے میں آتی ہیں ۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کونقل مکانی کی اقسام  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………نقل مکانی کی اقسام    …………

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *