پاکستان میں آبپاشی کی وسیع

پاکستان میں آبپاشی کی وسیع ⇐ پاکستان میں آبپاشی کے وسیع ذرائع موجود ہیں ۔ نہری پانی کے علاوہ کنویں اور ٹیوب ویل کافی زیادہ تعداد میں لگائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی حکومت کی طرف سے فنی اور اقتصادی مدد حاصل ہے۔ نیز بارانی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے بند اور پانی محفوظ کرنے کے تالاب اور دیگر آبپاشی کی سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں۔

Extensive irrigation in Pakistan  There are extensive sources of irrigation in Pakistan. In addition to canal water, wells and tube wells have been installed in large numbers. In this regard, technical and financial assistance is also available from the government. Also, small dams and water storage ponds and other irrigation facilities are provided in the rainy areas.

پاکستان میں آبپاشی کی وسیع

زرعی

صوبائی زرعی توسیعی سروس حکومت پاکستان نے پچھلے چند سالوں میں زیادہ پھول دار پودے اگاؤ کی مہم کو خاص اہمیت دی ہے۔ بسا اوقات سیب اور دیگر پھلدار پود نے معمولی قیمت پر مہیا کیے جاتے ہیں۔ تاکہ ایک عام کا شتکار کی آمدنی میں اضافہ ہو اور پھلوں کی صنعت میں بھی ترقی ہو۔

Agricultural

The Provincial Agricultural Extension Service of the Government of Pakistan has given special importance to the campaign to grow more flowering plants in the last few years. Sometimes apples and other fruit plants are provided at a modest price. So that the income of a common farmer increases and the fruit industry also develops.

صوبائی

صوبائی زرعی توسیعی سروس پاکستان کا عملہ زمین کی جانچ پڑتال باغ لگانے کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب ۔ باغ کی داغ بیل اور نقشہ کی تیاری۔ آبپاشی ۔ شاخ تراشی ۔ کیڑوں اور بیماریوں سے حفاظت ۔ اعلیٰ قسم کے پودوں کا حصول ۔ آم اور دیگر تخمی پودوں پر اعلیٰ اقسام کے چشمے چڑھانا پودوں کی دیکھ بھال اور پرانے باغات کو بہتر بنانا اور باغبانی کے متعلق مفید معلومات اور دیگر فنی اور عملی مشورے مہیا کرتا ہے۔

Provincial

The staff of the Provincial Agricultural Extension Service of Pakistan provides useful information and other technical and practical advice on soil testing, selection of suitable sites for planting orchards, preparation of orchard plots and maps, irrigation, pruning, protection from pests and diseases, obtaining high-quality seedlings, grafting of mango and other seed plants, plant care, improvement of old orchards and gardening.

کاشتکاروں

نیز پھلدار پودوں کی ترقی پر جو تحقیقات کا کام ہو اس کے نتائج سے کاشتکاروں کو پھلوں کی نمائش اور عملی مظاہرہ کی صورت میں آگاہ کیا جاتا ہے اس طرح کا شتکاروں میں باغات لگانے میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ ہر کا شتکاروں  اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم چار پھلدار پودے لگائے ۔ اس سلسلہ میں گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر زیادہ پھل اگاؤ کی مہم جاری کی گئی ہے۔

Farmers

The results of the research work on the development of fruit plants are made known to the farmers in the form of fruit exhibitions and practical demonstrations, which has created interest in planting gardens among such farmers. The Government of Pakistan is trying to ensure that every household should plant at least four fruit trees to meet their domestic needs. In this regard, a campaign has been launched at the village and union council levels to grow more fruits.

کاشتکاروں

پھل انسانی صحت

زرعی اصلاحات کے قانون کے پیش نظر پچھلے پندرہ سے ہیں سالوں میں باغات کے تحت رقبہ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ بڑے بڑے زمینداروں نے اپنی اراضی کے بیشتر رقبہ پر باغات لگائے ہیں۔ تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں پھلوں کی غذائی اہمیت زیادہ واضح ہو رہی ہے۔ پھل انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری غذائیں ہیں۔ پھلوں میں حیاتین کی کافی مقدار ملتی ہے۔ اس لیے زیادہ پھل پیدا کرنا ، قومی صحت کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے۔

Fruits for Human Health

In view of the Agrarian Reform Act, the area under orchards has increased considerably in the last fifteen years. Large landowners have planted orchards on most of their land. Along with the development of education, the nutritional importance of fruits is becoming more evident among the common people. Fruits are very essential foods for maintaining human health. Fruits contain a sufficient amount of vitamins. Therefore, producing more fruits is also important from the point of view of national health.

فروٹ

کواپریٹو    فروٹ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے بھی باغوں کی ترقی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح باقی صوبوں میں کو اپریٹو فروٹ بورڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ پنجاب بورڈ کے ذخیرہ جات سے اعلیٰ قسم کے پودے سالانہ موزوں نرخوں پر مہیا کیے جاتے ہیں۔ نیز باغبانی پر ایک جامع اور مفید رسالہ پنجاب فروٹ جنرل اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ اس وقت بورڈ کے دو ہزار سے زائد تاحیات ممبر ہیں جو کہ اس کی کامیابی کا بین ثبوت ہیں۔ یہ رسالہ پڑھے لکھے کا شتکاروں اور باغات کے مالکوں کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔

Fruit

The Cooperative Fruit Development Board Punjab has also played an important role in the development of orchards. Similarly, Cooperative Fruit Boards are being established in other provinces. High quality seedlings are provided from the Punjab Board’s stocks annually at reasonable rates. Also, a comprehensive and useful magazine on horticulture, Punjab Fruit General, is published in Urdu and English languages. At present, the Board has more than two thousand life members, which is a clear proof of its success. This magazine has proved to be useful for educated farmers and orchard owners.

صوبائی محکمہ

اس کے علاوہ صوبائی محکمہ اطلاعات و اشاعت سرحد بلوچستان اور سندھ سے ماہانہ زراعت کے پرچہ جات اور رسالے مہیا کیے جاتے ہیں۔ شعبہ زرعی سائنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد فاصلاتی طریقہ تعلیم کے مطابق باغبانی کا عملی کورس پیش کر رہا ہے۔ کورس کی کتاب جامع ہے۔ جس میں پھلدار پودوں کی کاشت کے جدید طریقوں کے بارے میں عملی ہدایات دی گئی ہیں اور آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان کے مشہور علاقوں میں پھلدار پودوں کے لیے موزوں کاشتی عوامل کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ حکومت پاکستان دیگر ممالک سے تجربات کے لیے پھلدار پودوں کی نئی اقسام با قاعدگی سے درآمد کرتی ہے۔ خصوصاً آم کھجور ، سیب ، انار، کیلا، ایو کیڈو اور پرسیمین ( جاپانی پھل ) جیسے پھلدار پودوں پر وسیع پیمانے پر تجربات شروع کیے گئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Provincial Department

In addition, monthly agricultural pamphlets and magazines are provided by the Provincial Information and Publication Department of Balochistan and Sindh. The Department of Agricultural Science, Allama Iqbal Open University, Islamabad, is offering a practical course in horticulture through distance learning. The course book is comprehensive. It provides practical instructions on modern methods of cultivation of fruit plants and considers the suitable cultivation factors for fruit plants in the climatically famous areas of Pakistan. The Government of Pakistan regularly imports new varieties of fruit plants for experiments from other countries. Extensive experiments have been started on fruit plants such as mango, date, apple, pomegranate, banana, avocado and persimmon (Japanese fruit), however, better planning is needed in this regard.

صوبائی محکمہ

زرعی یونیورسٹی

باغبانی کی نشوونما کے لیے پیوند شدہ اور اعلیٰ قسم کی اقسام کا انتخاب، لیموں کے خاندان کے لیے موزوں ذخیرے، آم کا بروقت نکلنا اور نئے پھلوں کے پودوں کی کاشت کا امکان کچھ اہم خصوصیات ہیں۔

University of Agriculture

Selection of grafted and high-quality varieties for the development of horticulture, suitable stocks for the citrus family, timely emergence of mango and the possibility of cultivation of new fruit plants are some of the important features.

خوراک

یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ حال ہی میں وفاقی سطح پر وزارت خوراک، زراعت نے فروٹ ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دیا ہے۔ جس میں صوبائی محکمہ زراعت کے نمائندوں کے علاوہ ترقی یافتہ باغات کے مالکان اور کاشتکاران بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فروٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی اہم ذمی داری، پھلدار باغات کی ترقی اور باغبانی کے اہم مسائل کی نشاندہی اور ان کا عملی حل معلوم کرتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس اہم اقدام سے باغبانی کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ باغوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ پھلوں کو محفوظ کرنے کی صنعت میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ فاضل پھل سے سکوائش ، مربہ ، چٹنی، جام، جیلی، اچار، شربت وغیرہ تیار کیے جاتے ہیں نیز پھلوں کو ڈبوں میں بند کر کے محفوظ کرنے کے بھی روشن امکانات ہیں

Food

It is encouraging that recently at the federal level, the Ministry of Food and Agriculture has formed a Fruit Development Board. In which, apart from representatives of the provincial agriculture departments, owners and farmers of developed orchards have also been included. The main responsibility of the Fruit Development Board is to identify the main problems of orchards and horticulture and find practical solutions to them. It is hoped that this important step will give a boost to the horticulture industry. Along with the development of orchards, the fruit preservation industry has also developed. Squash, marmalade, chutney, jam, jelly, pickle, syrup etc. are prepared from the surplus fruits. There is also a bright prospect of preserving the fruits by packing them in boxes.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پاکستان میں آبپاشی کی وسیع  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *