پرائمری سٹوریج ⇐ پرائمری میموری کمپیوٹر کے اجزاء میں ایک نہایت اہم سٹوریج ہے۔ پرائمری میموری سی پی یو کو سہولت مہیا کرتی ہے اور وہ تمام ڈیٹا اور ہدایات کو ذخیرہ کرنے کی جگہ مہیا کرتی ہے جو سی پی یو کو وقتا فوقتا در کار ہوتے ہیں۔ پرائمری میموری کمپیوٹر میں ایک عارضی سٹوریج کی جگہ ہے جہاں عمل کاری کرنے والے پروگرام اورڈیٹا کومحفوظ کیا جاتا ہے۔ پرائمری میموری کی خاص بات ڈیٹا اور پروگرامز کے منتقل ہونے کی رفتار ہے جوسی پی یو اور میموری کے دوران برق رفتاری سے منتقل کیے جاسکتے ہیں ۔ صرف ایک بائٹ ، سیکنڈ سے بھی انتہائی کم وقت میں ادھر سے ادھر اور واپس منتقل کی جاسکتی ہے۔ اس کی بے پناہ رفتار سے آر آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پروسیسر کی رفتار اور قابلیت میں پرائمری میموری کا کردار کتنا اہم ہے۔
پرائمری میموری اسٹوریج کی اقسام
پرائمری میموری کی دو مشہور اقسام ہیں۔
- وولا ٹائل میموری
- نان وولا ٹائل میموری
وولا ٹائل میموری
وولا ٹائل کا مطلب ہے کہ اڑ جانا یا ختم ہو جانا ۔ وولا ٹائل میموری کو عارضی میموری بھی کہا جاتا ہے۔ جب ہم کسی بھی پروگرام میں کام ختم کر چکے ہوتے ہیں تو اس کا ڈیٹا اور ہدایات واپس سیکنڈری سٹوریج میں چلی جاتی ہیں۔ اسی طرح جب ہم کمپیوٹر آف کر دیتے ہیں تو وولا ٹائل میموری میں پڑا ہوا ڈیٹا اور ہدایات واپس سیکنڈری سٹوریج میں چلی جاتی ہیں۔ اس لیے اسے وولا ٹائل میموری کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس نان وولا ٹائل میں پڑا ہواڈ یٹا یا ہدایات کمپیوٹر بند کرنے کے بعد بھی اس میں موجود رہتا ہے۔
ریم
کمپیوٹر کام کرتے وقت ڈیٹا، انفارمیشن یا ہدایات کو ہمہ وقت یا عارضی طور پر اپنے پاس رکھتا ہے۔ ی ڈیٹا یا تو آپریٹنگ سسٹم کا ہوتا ہے یا ایسے سافٹ وئیر سے متعلق ہوتا ہے جو صارف استعمال کر رہا ہے۔ اس تمام ضروری ڈیٹا کو فوری طور پر استعمال کرنے کے لئے ایک تیز رفتار سٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے تا که ضرورت کے وقت فوراً استعمال کیا جا سکے۔ کمپیوٹ میں فوری رسائی کے سٹوریج کی جگہ یا ڈیوائس کو ریم کہا جاتا ہے۔ ریم رینڈم ایکسیس میموری کا مخفف ہے۔ اس کو مین میموری بھی کہا جاتا ہے۔ ریم ایک الیکٹرانک چپ پرمشتمل ڈیوائس ہے جوڈیٹا کی فوری رسائی کے لئے اپنے پاس سٹور رکھتی ہے۔
ریم کی اقسام
ریم کی مزید کچھ اہم اقسام ہیں۔
ڈائنیمک ریم
ڈائنیمک ریم کوڈی ریم بھی کہا جاتا ہے یہ ریم ڈیٹا کو سٹور کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی کے ساتھ اسے تازہ یا اپ ڈیٹ کرتی ہے۔ ڈائنیمک ریم پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال کی جاتی ہے اس کی بہت سی اقسام ہیں مثال کے طور پر ایس ڈی ریم ، ڈی ڈی آرایس اور آرڈی ریم
سٹیٹک ریم
سٹیٹک ریم کو ایس ریم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ریم ڈیٹا کو سٹور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس ریم کو باقاعدگی سے تازہ یا اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں اور اس میں موجود ڈیٹا کمپیوٹر کے آن رہنے تک موجود رہتا ہے۔ ایس ریم قیمت میں مہنگی ہونے کی وجہ سے مخصوص جگہوں مثلاً کیشے میں استعمال کی جاتی ہے۔ کیشے میموری کے بارے میں ہم آگے پڑھیں گے۔
مقناطیسی ریم
یہ ریم کی ایک نئی قسم ہے جس کو ایم ریم بھی کہتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا کو الیکٹریکل چارج کی بجائے مقناطیسی چارج کی شکل میں سٹور کیا جاتا ہے۔ اس کے تیار کنندگان کا دعوی ہے کہ اس کے سٹور کرنے کی خاصیت زیادہ اور توانائی کا استعمال کم ہے۔ اس کے علاوہ اس کی سپیڈ الیکٹرانک ریم سے زیادہ ہے۔ اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ بجلی کے بند ہونے سے اس کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوتا ۔ یہ بہت ہی مہنگی ہے مگر ماہرین کی رائے کے مطابق جیسے ہی اس کی قیمت کم ہوگی یہ دوسری ریمز کی جگہ استعمال کی جاسکے گی۔
کیشے میموری
کیشے میموری ایک نہایت تیز رفتار میموری ہے جو کہ کمپیوٹر کی پروسیسنگ سپیڈ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیشے سٹوریج دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک میموری کیئے اور دوسری ڈسک کیشے میموری کیشے ایک ایسی کیشے ہے جو اپنے اندر بار بار یعنی بہت زیادہ بار استعمال ہونے والا ڈیٹا اور ہدایات کو سٹور رکھتی ہے۔ جب پروسیسر کو کسی ڈیٹا یا ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلے اس کو میموری کیشے میں تلاش کرتا ہے۔ اس طرح ڈسک کیشے بھی زیادہ بار یا بار بار حاصل کیا جانے والا ڈیٹا، انفارمیشن یا ہدایات کو اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ جب ہارڈ ڈسک کو کسی ڈیٹا کی ڈیمانڈ آتی ہے تو ڈسک سب سے پہلے اسے اپنے کیشے میں تلاش کرتی ہے۔ اگر مل جائے تو ڈیمانڈ کا فوراً جواب دیا جاتا ہے، اگر نہ ملے تب اس کو پوری ہارڈ ڈسک سے تلاش کیا جاتا ہے۔ ڈسک کیشے بھی پروسیسنگ سپیڈ بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
کیشے میموری کی اقسام
کیشے میموری تین طرح کی ہوتی ہے۔
1 ایل
ایل – 1 یعنی لیول 1 پروسیسر کے ساتھ منسلک کیشے میموری ہے۔ یہ پروسیسر کی چپ میں ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔ ایل 1 میموری کی ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہایت کم ہوتی ہے۔ یہ عموما 8 کلو بائٹ سے لے کر 128 کلوبائٹ تک ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایل 2
یعنی لیول 2 بھی پروسیسر کے ساتھ واقع ایک میموری ہے تاہم یہ الگ چپ میں بنائی جاتی ہے جو پروسیسر کے ساتھ واقع ہوتا ہے۔ یہ ایل 1 سے قدرے سست ہوتی ہے مگر اس کی ڈیٹا کو سٹور کرنے کی صلاحیت کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ 64 کلو بائٹ سے لے کر میگا بائٹ تک ڈیٹا کو سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایل 3
ایل 3 یعنی لیول 3 کیشےمیموری کی ایک اور قسم ہے جو مدر بورڈ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے ۔ یہ صرف انہی کمپیوٹر میں استعمال ہوتی ہے جس میں ایل۔ 1 اور ایل 2 کیشے بھی موجود ہوں۔ جو ضروری ڈیٹا ایل 1 اور ایل 2 میں موجود نہ ہو پروسیسر اسے ایل 3 میں رکھ کر استعمال کرتا ہے ۔ یہ میموری عمل کاری کی رفتار میں اضافے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
نان و ولا ٹائل میموری
نان وولا ٹائل میموری ایک کمپیوٹر میموری ضروری معلومات یا ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ نان وولا ٹائل میموری کی یا یاد داشت اچانک بجلی کے چلے جانے سے یا کمپیوٹر کو بند کرنے سے ضائع نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی جگہ پر اصل حالت میں موجود رہتی ہے۔ اسکی متعدد مثالوں میں روم یا ریڈاونلی میموریک موس اور سیکنڈری سٹوریج وغیرہ شامل ہیں۔
روم یاریڈاونلی میموری
روم ڈیٹا اور ہدایات کو مستقل طور پر سٹور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ڈیٹا کو صرف پڑھا جا سکتا ہے مگر تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس لیے اس کو مستقل سٹوریج بھی کہا جاتا ہے ۔ لہذا روم میں مستقل بنیادوں پر معلومات ذخیرہ کی جاتی ہیں جو آپریٹنگ سسٹم کو سہولت مہیا کر سکے ، مزید برآں بہت سی اور ڈیوائسز بھی روم کو استعمال کرتی ہیں مثال کے طور پر پرنٹر فونٹ کے ڈیٹا کو سٹور کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔ روم ہارڈ وئیر کی تیاری کے دوران ہی ضروری معلومات اس پر سٹور کر دی جاتی ہیں ایسی میموری چپس کو فرم وئر بھی کہا جاتا ہے ۔ جب کوئی صارف کمپیوٹر آن کرتا ہے تو کمپیوٹر ایک بوٹ عمل کے مرحلے سے گزرتا ہے۔ اس مرحلے کو آپریٹنگ سسٹم کنٹرول کرتا ہے اور اس کے لئے ضروری معلومات روم کے ذریعہ حاصل کرتا ہے۔
روم کی اقسام
روم کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔
- پروم
- ای پروم
- ای ای پروم
پروم
پروم بنیادی روم کی طرز پر ایک میموری ہے جس میں ایک بار معلومات یا ہدایات کو لکھا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک مرتبہ پروگرام کرنے کے بعد دوبارہ اس پر معلومات یا ہدایات نہیں لکھی جاسکتیں ۔
ای پروم
ای پروم بھی روم کی ایک قسم ہے۔ اسی پروم پر موجود معلومات یا ہدایات کو صاف کر کے دوبارہ سے لکھا جا سکتا ہے۔ پرانا ڈیٹا یا معلومات ایک دفعہ صاف کرنے کے بعد دستیاب نہیں ہو سکتیں۔
ای ای پروم
ای ای پروم میں پرانی معلومات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔
سی ماؤس
سی ماؤس ایک نان وولا ٹائل میموری ہے۔ سی موس سے مراد کمپلیمنٹری میٹل آکسائیڈ ہے۔ یہ میموری کمپیوٹر سے متعلق کچھ بنیادی معلومات مثلا وقت، تاریخ اور ہارڈوئیر کی ترکیبات اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔ میموری میں اس کے استعمال کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو اس کی ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ زیادہ ہے اور دوسری یہ پاور کو بہت کم استعمال کرتی ہے ۔ سی موس کی پاور کے لئے بیٹری کو استعمال کیا جاتا ہے تا کہ پاور کی عدم دستیابی پر بھی یہ انفارمیشن کو سٹور رکھ سکے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پرائمری سٹوریج“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…………….. پرائمری سٹوریج ……………