پھلدار پودوں کی تیز دھوپ سے حفاظت کی اہمیت ⇐مختلف پھل دار پودوں کی دھوپ اور تیز شعاؤں سے محفوظ رہنے کی صلاحیت اور قوت مختلف ہے۔
The importance of protecting fruit plants from strong sunlight Different fruit plants have different abilities and strengths to protect themselves from the sun and harsh rays.
درجہ حرارت
جب درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو نازک پودوں کے خلیے (سیلز) مر جاتے ہیں۔ تیز دھوپ اور سورج کی شعاعیں پھل، پتوں اور چھلکوں پراثر انداز ہوتی ہیں۔ ایسے پودے اپنے اندر زیادہ گرمی جذب کر لیتے ہیں اور خارج کم کرتے ہیں اور اسی طرح گرمی کے موسم میں پتے مر جاتے ہیں۔ زمین اور ہوا میں نمی کی کمی کے باعث پودے مرنے کا احتمال ہو جاتا ہے۔ بسا اوقات زمین کی سطح کے قریب ہوا کی نسبت درجہ حرارت کئی ڈگری تک بڑھ جاتا ہے۔
Temperature
When the temperature rises, the cells of delicate plants die. The strong sun and the sun’s rays affect the fruits, leaves and peels. Such plants absorb more heat and release less, and in the same way, the leaves die in the summer season. Due to the lack of moisture in the soil and air, the plants are likely to die. Sometimes the temperature near the surface of the earth increases by several degrees compared to the air.
موزوں فصلیں کاشت کرنا
یہ اسی حالت میں ہو گا جب زمین پر سایہ نہ ہو۔ اس وجہ سے نرم اور نازک جڑیں مر جاتی ہیں یا بہت کم بڑھتی ہیں ایسی صورت میں جلدی آبپاشی کرنا یا باغ کے اندر موزوں فصلیں کاشت کرنا زیادہ مفید رہے گا۔ جلد بڑھنے والی فصلیں نہ صرف پھل دار پودوں کی جڑوں کو گرمی سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ عمل تبخیر کی نا پر ہوا میں خنکی آجاتی ہے۔
Planting suitable crops
This will happen in the same situation when there is no shade on the ground. Due to this, the soft and delicate roots die or grow very little. In such a case, early irrigation or planting suitable crops inside the garden will be more useful. Early growing crops not only protect the roots of fruit plants from the heat, but also cool the air due to the process of evaporation.
سورج کی گرمی سے جھلسنا
پھلدار پودوں کے مختلف حصوں پر براہ راست دھوپ اور سورج کی تیز شعاعیں پڑنے سے کافی نقصان ہو جاتا ہے۔ اسے سورج کی گرمی سے جھلسنا کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات کچھ لوگ اسے بیماری تصور کر لیتے ہیں۔ سورج کی تیز شعاؤں سے تنے کا چلکا پھٹ جاتا ہے۔
Sunburn
Direct sunlight and strong rays of the sun can cause considerable damage to various parts of fruit trees. This is called sunburn. Sometimes some people mistake it for a disease. The strong rays of the sun cause the bark of the trunk to crack.
شاخیں
پتے اور شاخیں جل جاتی ہیں ۔ پھل کے کچھ حصوں پر داغ پڑ جاتے ہیں جب پودے کے تنے پر سورج کی شعاعیں پڑتی ہیں اس کا درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے اور اس حصہ کی چھال سوکھنا شروع ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات پودے کے اس حصہ میں سے گوند نکلنا شروع شروع ہو جاتا ہے۔ سورج کی گرمی کا اثر زیادہ تر اس پہلو کی طرف ہوتا ہے ۔ جدھر دھوپ زیادہ وقت کے لیے پڑتی ہے۔
Branches
Leaves and branches get burnt. Some parts of the fruit get spots. When the sun’s rays fall on the stem of the plant, its temperature increases a lot and the bark of that part starts drying. Sometimes, the sap starts coming out of that part of the plant. The effect of the sun’s heat is mostly towards that side. Where the sun shines for a long time.
شعاؤں کا سایہ
ہمارے ملک میں اکثر جنوب مغرب کی طرف زیادہ وقت کے لیے شعاعیں پڑتی ہیں۔ اگر پودا لگاتے وقت تھوڑا جنوب مغرب کی طرف جھکا دیا جائے تو پو دا دھوپ کے اثر سے محفوظ رہتا ہے۔ اس طرح شعاؤں کا سایہ تنے پر پڑتا ہے۔ یہ نقصان زیادہ تر ایسے پھل دار پودوں میں ہوتا ہے جن کے پھل میں پانی کی مقدار زیادہ ہو اور چھلکا پھل کے ساتھ چمٹا ہوا نہ ہو۔
Shadow of the rays
In our country, the rays often fall for a long time in the southwest direction. If the plant is tilted slightly towards the southwest while planting, the plant is protected from the effects of the sun. In this way, the shadow of the rays falls on the stem. This damage mostly occurs in fruit plants whose fruit has a high water content and the peel is not attached to the fruit.
سنگترہ کی اقسام
گرم اور خشک علاقوں میں زیادہ تر نقصان سنگترہ، مالٹا، آم جیسے پھلوں پر زیادہ ہوتا ہے۔ خصوصاً دیسی سنگترہ کی اقسام دھوپ کے اثر کی وجہ سے گرم میدانی علاقوں میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہیں۔ ان اقسام میں عموماً چھلکا پھل کے ساتھ چمٹا ہوا نہیں ہوتا۔ پھل پر پورے رنگ کے داغ پڑ جاتے ہیں۔ چھلکا بری طرح گودے کے ساتھ چمٹ جاتا ہے۔ پھل کے ایسے حصے کی نشو و نما بالکل بند یا کم ہو جاتی ہے۔
Types of Orange
In hot and dry areas, most of the damage is on fruits like orange, mango, etc. Especially the indigenous orange varieties have completely failed in hot plains due to the effect of the sun. In these varieties, the peel is usually not attached to the fruit. The fruit gets stained all over. The peel sticks badly to the pulp. The growth and development of such part of the fruit is completely stopped or reduced.
شاخ تراشی کرتے وقت
پھل کا باقی حصہ تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس لیے پھل بدشکل ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات پھل دیکھنے میں تو تندرست نظر آتا ہے مگر کاٹنے پر گودا ایک طرف سے بالکل خشک ہوتا ہے۔ یہ بھی سورج کی گرمی اور زمین کی نمی کی بنا پر ہے۔ چھوٹے نازک پودے جنہیں کم آبپاشی دی جائے۔ سورج کی گرمی سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں ۔ نیز جن پودوں پر اونچا پیوند کیا گیا ہو اور شاخ تراشی کرتے وقت بہت اونچائی تک کاٹ دیئے گئے ہوں ۔
When pruning
The remaining part of the fruit grows rapidly. That is why the fruit becomes deformed. Sometimes the fruit looks healthy to look at, but when cut, the pulp is completely dry on one side. This is also due to the heat of the sun and the moisture of the soil. Small, delicate plants that should be given less irrigation. suffer more from the heat of the sun. Also, plants that have been grafted high and have been cut to a very high height while pruning.
تنے کا چھلکا
ملائم اور صاف ہو ۔ درخت کا جھکاؤ مشرق کی طرف ہو تو پودے کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ثابت کیا جا چکا ہے کہ مالٹا اور سنگترہ کے پودوں پر مختلف سمتوں میں دھوپ اور سورج کی تیز شعاؤں کا اثر مختلف ہوتا ہے مثلاً جنوب مغرب کی جانب 41 فی صد شمال مغرب کی جانب 24 فیصد اور جنوب مشرق کی جانب 15 فی صد اور شمال مشرق کی جانب 10 فی صد پھل متاثر ہوئے اس طرح سب سے زیادہ نقصان جنوب مغرب کی طرف ہوا۔
The bark of the trunk
should be smooth and clean. If the tree is leaning towards the east, the plant suffers more damage. It has been proven at the University of Agriculture, Faisalabad that the effect of sunlight and strong rays of the sun on the plants of Malta and Orange in different directions is different. For example, 41 percent of the fruits were affected in the southwest, 24 percent in the northwest, 15 percent in the southeast and 10 percent in the northeast. Thus, the most damage was caused in the southwest.
جنتر کے پودے
اس تجربے کے بعد یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اگر جنوب کی سمت جنتر کے پودے اگائے جائیں تو دھوپ کے اثر کی وجہ سے مالٹا اور سنگترہ کا پھل 50 سے 80 فی صد تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
Jantar Plants
After this experiment, it has also been proven that if Jantar plants are grown in the south direction, then due to the effect of the sun, the fruit of Malta and orange can be preserved by 50 to 80 percent.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پھلدار پودوں کی تیز دھوپ سے حفاظت کی اہمیت” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




