پیدل چلنے والوں کیلئے اصول ⇐ ٹریفک کے اصول اور ضابطے پیدل چلنے والوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ذیل میں پیدل چلنے والوں کیلئے ٹریفک کے اصول دیئے جارہے ہیں ۔ ان پر عمل کر کے ہم نہ صرف اپنا اور دوسروں کا وقت بچا سکتے ہیں بلکہ شہروں کی تیز رفتار ٹریفک میں خود کو حادثات سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
سڑک پہ پیدل چلنا
سڑک پہ پیدل چلتے وقت نہایت محتاط رہنا چاہیے ۔ اگر فٹ پاتھ موجود نہ ہو تو سڑک سے ہٹ کر ا س کے کچے حصے پر چلئے ۔ اگر کچا حصہ بھی نہ ہو تو سڑک کے انتہائی دائیں کنارے پر چلنا چاہیے ۔ اپنی توجہ کرنی چاہیے بلکہ سامنے سے آنے والی گاڑیوں پر توجہ سڑک پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔ اس طرح کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے حتی الامکان بچا جا سکتا ہے۔
فٹ پاتھ کا استعمال
بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ سڑک کے کنارے پر کھڑے ہو کر ٹریفک کا نظارہ کرتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ہیں ۔ آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کے اندر جھانکتے ہیں اور ایسا وہ صرف مشغلے کے طور پر کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر اخلاقی حرکت ہے بلکہ اس طرح فٹ پاتھ پر غیر ضروری بھیڑ ہو جاتی ہے جو پیدل چلنے والوں کیلئے رکاوٹ بن جاتی ہے یہ صورتحال نا خوشگوار ماحول کا سبب بنتی ہے۔
سڑک پہ کھڑے رہنا
سڑک پر کھڑے ہونے سے ہر ممکن طور پر پرہیز کرنا چاہیے ۔ ایسا کرنا فرد کی جان کیلئے خطر ناک ہے اور سڑک پر آنے جانے والی کسی گاڑی کو بھی حادثے سے دو چار کرنے کا باعث ہو سکتا ہے۔ اس طرح ایسے موڑ پر کھڑے ہونا بھی خطر ناک ہے جہاں گاڑیوں کے ڈرائیور دیکھ نہ سکیں ۔ ایسی صورت میں ہونے والے حادثے شدید نوعیت کے ہوتے ہیں اور اکثر جانی نقصان ہو جاتا ہے۔
سڑک پہ اترنا
جب بھی گاڑی سے اترنا ہو اور خاص طور پر وہاں جس جگہ پر مناسب فٹ پاتھ یا سٹاپ نہ ہو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔ پہلے دونوں طرف دیکھ کر اطمینان کر لینا چاہیے کہ کوئی ٹریفک دائیں یا بائیں سے تو نہیں آرہی اور یہ کہ سڑک دونوں جانب سے صاف ہے اور کوئی تیز رفتار گاڑی قریب نہیں ۔
سڑک پار کرنا
سڑک پار کرنے سے پہلے کنارے پر کھڑے ہوکر پہلے دائیں طرف دیکھے پھر بائیں طرف دیکھئے۔ اس کے بعد دوبارہ دائیں طرف دیکھ کر اس بات کا پختہ یقین کر لیں کہ کوئی گاڑی تو نہیں آرہی ۔ اس کے بعد سیدھے سڑک کو پار کر لیں ۔ اگر کہیں قریب سڑک پار کرنے کا نشان موجود ہو تو اس جگہ سے سڑک پار کرنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے سڑک پار نہیں کرنی چاہیے۔
سڑک پار کرنے کے نشانات
سڑک کو ہمیشہ اس جگہ سے پار کرنا چاہیے جہاں پر پیدل سڑک پار کرنے کے نشانات لگے ہوں تو ایسی صورت میں گاڑیاں سڑک عبور کرنے والوں کیلئے رکیں گی لیکن اچانک سڑک پر بھی نہیں نکلنا چاہیے سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو اتنا موقع ضرور دینا چاہیے کہ وہ رک سکیں۔
اشارے والے چوک کو کراس کرنا
اشارے والے چوک کو صرف اس وقت عبور کرنا چاہیے جب پیدل پار کرنے کا اشارہ نظر آئے یا جس سڑک کو پار کرنا مقصود ہو اس کی ٹریفک سرخ اشارے کی وجہ سے رکی ہوئی ہو۔ ایسا چوک جہاں ٹریفک کو پولیس کا ایک سپاہی کنٹرول کر رہا ہو تو ایسے چوک پر سپاہی کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے موقع ملنے پر سڑک پار کرنا چاہیے۔
بس گاڑی پر چڑ ھنا اترنا
کسی چلتی بس یا گاڑی پر چڑھنے یا اترنے کی کوشش ہرگز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے مناسب جگہ پر رکنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ گاڑی سے اترتے وقت جلدی بالکل نہیں کرنی چاہیتے اور نہ ہی کسی کو ایسے موقع پر دھکا دینا چاہیے ذرا سی غفلت نہ صرف کسی زخم یا شدید چوٹ کا سبب ہوسکتی ہے بلکہ ایسا کرنے سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔
ڈرائیور کی ذمہ داری
ٹریفک میں ڈرائیور کا کردار بنیاد نوعیت کا ہوتا ہے۔ ڈرائیور کی صحت اس کا مزاج اور ٹریفک کے اصولوں سے اس کی واقفیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ ڈرائیور کیلئے ضروری ہے کہ وہ تربیت یافتہ تجربہ کار اور قانون کی پابندی کرنے والا ہو ۔ ذیل میں ان امور اور عوامل کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کا جاننا اور خیال رکھنا کسی بھی ڈرائیور کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
ڈرائیور کی صحت
یہ ضروری ہے کہ ڈرائیور کی عام صحت اور نظر بالکل ٹھیک ہو ۔ سڑک پر اس وقت تک ڈرائیونگ نہیں کرتی چاہیے جب تک ڈرائیور (مرد عورت ) جسمانی اور ذہنی طور پر چست نہ ہو ۔ کسی قسم کا نشہ اور تھکن انسان کی یکسوئی چستی اور احتیاط پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔
گاڑی کی حالت
گاڑی چلانے سے پہلے اس بات کا اطمینان کر لینا چاہیے کہ گاڑی سڑک پر چلنے کیلئے بالکل صحیح حالت میں ہے۔ اس کی بریکیں سٹیرنگ ٹائر ہیڈ لائٹ اور سمت بتانے والی بتیاں (انڈیکیٹرز) بالکل ٹھیک حالت میں ہیں ۔ گاڑی کی کھڑکیاں اور شیشے ہمیشہ صاف رکھنے چاہئیں تاکہ سامنے سے آنے والی گاڑیاں اور آس پاس کا منظر صاف دکھائی دے۔
وزن
گاڑی پر اس قدر وزن رکھنا چاہیے جو بآ سانی ایک سے دوسری جگہ لے جایا جا سکے۔ حد سے زیادہ بوجھ کی وجہ سے گاڑی الٹ بھی سکتی ہے جسکے نتیجے میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
حفاظتی خول (ہیلمٹ )
وہ ڈرائیور جو موٹر سائیکل یا سکوٹر چلاتے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی خول یعنی ہیلمٹ وغیرہ کا استعمال کیا کریں تاکہ حادثے کی صورت میں زیادہ تکلیف اور نقصان سے بچا جا سکے۔
اشارے کا استعمال
رکنے آہستہ ہونے مڑ نے یا لین بدلنے کے موقع پر بتی یا ہاتھ کا اشارہ واضح ہونا چاہیے اور ایسے اشارے بر وقت دینے چاہئیں تا کہ حادثے کا اندیشہ نہ رہے۔
ہارن کا مناسب استعمال
گاڑی کے ہارن کو بلاضرورت استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس وقت کرنا چاہیے جب کوئی ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہو ۔ ہارن کو اپنی آمد کی اطلاع کے طور پر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ جن علاقوں میں ہارن بجانے کی ممانعت کی گئی ہو ( مثلا ہسپتال ، تعلیمی ادارے وغیرہ ) وہاں ہارن بجانے سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پیدل چلنے والوں کیلئے اصول“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……. پیدل چلنے والوں کیلئے اصول ……..