کھاد کی اہمیت ⇐ زراعت اور باغبانی میں زمین کی زرخیزی ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اگر زمین میں با قاعدگی کے ساتھ اور خاص طے شدہ پروگرام کے تحت کھاد مہیا نہ کی جائے تو زمین کی زرخیزی اور پیداوار میں کمی ہو جا نالازمی امر ہے۔ اس طرح پودوں کی نشو و نما رک جاتی ہے اور پھل کی مقدار میں کمی آجاتی ہے۔ پاکستان کی زمین بالعموم اعلی قسم کی ہے۔ ہماری زمینوں میں نائٹروجن اور نباتاتی مادہ کی کمی ہے۔
The importance of fertilizer Soil fertility is a major issue in agriculture and horticulture. If the soil is not fertilized regularly and under a specific program, then the fertility and productivity of the soil inevitably decrease. Thus, the growth of plants stops and the quantity of fruit decreases. The soil of Pakistan is generally of high quality. Our soils are deficient in nitrogen and plant matter.
نباتاتی مادہ
لہذا ضروری ہے کہ یہ دونوں اجزائے خوراک یعنی نائٹروجن اور نباتاتی مادہ با قاعدگی سے مہیا کیے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور آمدنی حاصل کی جا سکے۔ دراصل کھاد دینے سے نہ صرف زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بلکہ اس سے بہت سی خرابیاں دور ہو جاتی ہیں ۔ جب زمین کی زرخیزی میں کمی واقع ہو جائے تو پودوں کی نشود نماسست ہو جاتی ہے یا رک جاتی ہے اور غذا میں بے قاعدگی سے پھپھوندی کی بیماریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔
Plant Matter
Therefore, it is important that both these food components, namely nitrogen and plant matter, are provided regularly so that maximum production and income can be achieved. In fact, applying fertilizers not only increases the fertility of the soil. It also removes many defects. When the fertility of the soil decreases, the growth of plants becomes sluggish or stops and due to irregularity in the diet, fungal diseases start appearing.
نقصان دہ کیڑے
نقصان دہ کیڑے حملہ شروع کر دیتے ہیں اور باغ نا کام ہو جاتا ہے۔ ظاہری طور پر پھلدار پودوں کو کھاد دینے کا مسلہ عملی صورت میں اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کے بہت سے پہلو ہیں ہمارے ملک میں پودوں کو کھاد دینے کے سلسلہ میں تحقیقات کا کام بہت کم کیا گیا ہے۔ لہذا باغات میں کھا د دینے کا مسئلہ دیگر مسائل سے ضروری اور توجہ طلب ہے۔ پھل دار پودوں کو کھاد دینے کا طریقہ عام فصلوں کو کھا د دینے کے طریقے سے بہت مختلف ہے۔
Harmful insects
Harmful insects start attacking and the garden becomes useless. Apparently, the problem of fertilizing fruit plants is not so simple in practice. It has many aspects. In our country, very little research has been done on fertilizing plants. Therefore, the problem of fertilizing gardens is more important and requires attention than other problems. The method of fertilizing fruit plants is very different from the method of fertilizing ordinary crops.
کاشت
عام فصلوں کی صورت میں ہیر پھیر ممکن ہے اور ایک زمین میں ہر سال مختلف قسم کی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں۔
اس کے برعکس پھلدار پودے ایک ہی قطعہ زمین سے مستقل جگہ پر لگائے جاتے ہیں اور وہیں کھڑے رہتے ہیں اور اسی زمین سے تمام عمر کے لیے خوراک حاصل کرتے ہیں۔
اس طرح پودے ایک مخصوص اور محدود جگہ سے ہی غذا حاصل کر سکتے ہیں۔
Cultivation
- In the case of general crops, it is possible to vary the crop and different types of crops can be grown in the same land every year.
- In contrast, fruit plants are planted in a permanent place from the same piece of land and remain there and get food from the same land for their entire life.
- In this way, plants can get food from a specific and limited place only.
پھل دار پودوں کو کھاد دینا
ہمارے یہاں زیادہ تر باغ کے مالک دانستہ یا نادانستہ طور پر پھل دار پودوں کو کھاد دینا ضروری نہیں سمجھتے۔ بعض مقامات پر باغبان کھاد دینے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے پھر غلط وقت پر کھا د دیتے ہیں۔
کھاد کی مقدار
بعض جگہ وہ پودوں کو کھا د دینے کی ضرورت اور اہمیت سے تو واقف ہیں مگر کھاد کی مقدار ، طریقہ اور صحیح وقت کے بارے میں زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ۔ چند ایک مقامات پر دیکھا گیا ہے کہ پودوں کے تنے کے گرد دیسی کھاد کا ڈھیر لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح پودوں کو فائدہ کی بجائے نقصان پہنچتا ہے۔
Fertilizing Fruit Plants
Most of our garden owners, knowingly or unknowingly, do not consider it necessary to fertilize fruit plants. In some places, gardeners do not know the correct method of fertilizing and then fertilize at the wrong time.
Amount of fertilizer
- In some places, they are aware of the need and importance of fertilizing plants, but they are not very aware of the amount, method and correct time of fertilization. In some places, it has been seen that a pile of indigenous fertilizer is placed around the stem of plants. In this way, the plants are harmed instead of benefiting them.
کھا دیں دینے کا وقت
ہر قسم کی کھاد دینے کے وقت کا انحصار کئی ایک عناصر پر ہے۔ مثلا یہ دیکھ لینا ضروری ہے کہ کھاد گوبر کی ہے یا کیمیاوی کھاد میں نائٹروجن غذا کی صورت میں موجود ہے یا نہیں یا پھر نائٹروجن کو حل ہونے کے لیے کتنا وقت یا عرصہ درکار ہے۔ نیز نباتاتی بڑھوتری شروع ہونے کے وقت، پھول آنے اور پھل بننے کا وقت اور پھل کا قد بڑھنے اور پکنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے ۔ عام اصول یہ ہے کہ کھاد موسم سرما کے اخیر میں اور موسم بہار شروع ہونے سے پہلے ڈالنی چاہیے ۔ پہاڑی پھل دار پودوں میں شاخیں اور پھول بہت جلد نکل آتے ہیں۔
Time to apply fertilizer
The time to apply each type of fertilizer depends on several factors. For example, it is important to see whether the fertilizer is cow dung or whether the nitrogen in the chemical fertilizer is present in the form of food or not, or how much time or period it takes for the nitrogen to dissolve. Also, the time when vegetative growth begins, the time of flowering and fruit formation, and how much time it takes for the fruit to grow and ripen. The general rule is that fertilizer should be applied in late winter and before the onset of spring. In mountain fruit plants, branches and flowers come out very quickly.
پہاڑی علاقہ
عموماً کم بلندی والے پہاڑی علاقہ میں آڑو ۔ بادام کے پودوں پر دسمبر اور جنوری میں پھول نکلتے ہیں۔ اس لیے کھا د دسمبر جنوری میں ڈالنی چاہیے۔ بلند پہاڑی علاقہ میں جہاں برف پڑتی ہے۔ اس لیے دیسی کھاد دسمبر میں ڈال لی جائے تا کہ برف پڑنے سے کھا د اچھی طرح زمین میں حل ہو جائے اور نئی شاخیں پھوٹنے اور پگھلنےکے ساتھ ہی پودے کھاد کو پوری طرح استعمال میں لاسکیں ۔ کمزور، کم بڑھنے والے اور بیمار دکھائی دینے والے پودوں کو کھاد کی ایک زائد خوراک موسم برسات میں دینی چاہیے تا کہ پوری غذا ملنے سے پودوں کی طاقت اور صحت قائم رہے۔
Hilly Region
Generally, in low-altitude hilly areas, peaches and almonds bloom in December and January. Therefore, fertilizer should be applied in December and January. In high-altitude hilly areas where there is snowfall, indigenous fertilizer should be applied in December so that the fertilizer can be well dissolved in the soil by snowfall and the plants can fully utilize the fertilizer as new branches sprout and melt. Weak, slow-growing and diseased plants should be given an additional dose of fertilizer in the rainy season so that the plants can maintain their strength and health by getting complete nutrition.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “کھاد کی اہمیت” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




