ہنر مند کی آمدنی

ہنر مند کی آمدنی ⇐ بجلی کا کام کرنے والوں میں یہ فرق پانچ سوڈالرکا تھا تھوڈر شلر  نے امریکہ میں ابتدائی ثانوی اور کالج کی تعلیم سے فارغ ہونے والے لوگوں کی آمدنیوں کا موازنہ کیا۔

Skilled worker’s income  The difference between those who worked as electricians was five dollars. Theodore Shiller compared the incomes of people who graduated from elementary school and college in the United States.

ہنر مند کی آمدنی

سسٹر ومیلن

وہ ا س نتیجے پر پہنچاکہ 1956ء میں کالج سے فارغ ہونے والا ایک شخص اپنی زندگی میں ایک ایسے شخص سے ایک لاکھ بیس ہزارڈالر زیادہ کماتا ہے جس نے صرف ثانوی درجے تک تعلیم جس نے حاصل کی تھی۔ سٹینلے سسٹر ومیلن نے یہ اندازہ لگایا کہ روس میں صرف ایک سال کی ابتدائی تعلیم والے ہنر مند کی آمدنی ان پڑھ مزدور سے تیس فیصد زیادہ ہے۔

Sister Weilman

He concluded that a person who graduated from college in 1956 would earn $120,000 more in his lifetime than someone who had only a high school education. Stanley Sister Weilman estimated that in Russia, a skilled worker with only one year of primary education earned 30 percent more than an uneducated worker.

لارنس ہیڈلے

لارنس ہیڈلے نے 1976ء میں پاکستان میں تعلیم کے نفع بخش ہونے کا اندازہ لگایا۔ اس نے معلوم کیا کہ گیارہ سے بیس  سال کے میٹرک پاس مزدور پیشہ لوگوں کی سالانہ آمدنی ان پڑھ مزدوروں سے تقریبا چار گنا زیادہ ہے۔ جبکہ اکیس اور تیس برس کے گریجویٹ مزدور پیشہ لوگ اسی عمر کے ان پڑھ مزدوروں سے تقریباً پندرہ گنا زیادہ کماتے ہیں۔

Lawrence Hadley

Lawrence Hadley assessed the returns to education in Pakistan in 1976. He found that matriculated workers aged 11 to 20 earned about four times more per year than uneducated workers. Graduate workers aged 21 to 30 earned about fifteen times more than uneducated workers of the same age.

پیشہ ورانہ تعلیم

اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں بھی تعلیم ایک پیداواری اکائی ہے اور آمدنی تعلیم کی ترقی کے ساتھ بتدریج بڑھتی ہے اور بڑھوتری کی یہ شرح کالج تک کی پیشہ ورانہ تعلیم کے بعد نسبتاً زیادہ ہو جاتی ہے۔

Vocational Education

This shows that education is a unit of production in Pakistan as well and income increases gradually with the development of education and this rate of growth becomes relatively higher after vocational education up to college.

 اقتصادی ترقی اور تعلیم کی نوعیت

تعلیم کی ایک اہم ذمہ داری معاشرے کی اقتصادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ چونکہ معاشرہ تعلیم برائے حصول معاش کا تقاجا کرتا ہے۔ اس لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کس قسم کی تعلیم دی جائے ۔ جس سے معاشرے میں اقتصادی ترقی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہو۔

Economic Development and the Nature of Education

An important responsibility of education is to meet the economic needs of society. Since society relies on education for livelihood, it is important to see what kind of education should be provided that will increase the rate of economic development in society.

 اقتصادی ترقی اور تعلیم کی نوعیت

پاکستان کیلئے زرعی تعلیم کی اہمیت

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ زمین ایک قدرتی وسیلہ ہے۔ تربیت یافتہ کسان بھی معاشرے کی افرادی قوت ہیں۔ کیونکہ وہ نئے بیجوں جدید آلات زراعت اور کاشتکاری کے موزوں طریقوں کا استعمال کر کے اس میں پیداوار کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔

Importance of Agricultural Education for Pakistan

Pakistan is primarily an agricultural country. Land is a natural resource. Trained farmers are also the workforce of the society. Because they can increase the amount of production in it by using new seeds, modern agricultural equipment and appropriate farming methods.

معاشرے کی بنیادی ضروریات

اس طرح وہ اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کر کے معاشرے کی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔

Basic needs of society

Thus, they can meet the basic needs of society by increasing their income as well as increasing the gross national product.

زراعت

اس لیے ضرورت ہے کہ زرعی تعلیم کا اس طرح سے انتظام کیا جائے کہ ہر سطح تعلیم پر زراعت کے عملی کام پر زور دیا جائے اور وہ طلبہ جو زرعی تعلیم کو بطور مضمون پڑھتے ہیں ان کسانوں کی نسبت ہر لحاظ سے بہتر کسان ہوں جو روایتی طریق کار سے اپنے بڑوں کے ساتھ کھیتوں پر کام کر کے کا شتکاری کا فن سیکھتے ہیں۔

Agriculture

Therefore, there is a need to organize agricultural education in such a way that the practical work of agriculture is emphasized at every level of education and that students who study agricultural education as a subject become better farmers in every respect than those farmers who learn the art of farming by working in the fields with their elders in the traditional way.

سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے اثرات ہمارے معاشرے میں دن بدن بڑھ رہے ہیں۔ چنانچہ معاشرے کی ایک اہم ضرورت سائنس اور ٹکنیکل تعلیم کا انتظام کرنا ہے۔ تا کہ مناسب تعداد میں سائنس دان انجینئر ڈاکٹر اور ماہرین میسر آسکیں اور پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہو سکے۔

Promotion of Science and Technology Education

The impact of science and technology development in our society is increasing day by day. Therefore, one of the important needs of society is to organize science and technical education. So that an adequate number of scientists, engineers, doctors and experts are available and Pakistan can become self-sufficient in this matter.

سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ

پاکستان کی جدید ترین پالیسیوں کے مطابق

پاکستان کی جدید ترین پالیسیوں کے مطابق جہاں تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا گیا ہے وہاں ثانوی اور اعلی درجوںمیں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ میں سے دو تہائی طلبہ کیلئے سائنسی ٹیکنالوجی کی علم حاصل کرنا بھی ضروری سمجھا گیا ہے۔ کیونکہ علم کےیہ شعبے مادی اعتبار سے زیادہ منفعت بخش ہیں اور معاشرے کی بنیادی ضروریات پورا کرتے ہیں۔

According to Pakistan’s latest policies

According to Pakistan’s latest policies, where emphasis has been placed on universalizing education, it has been considered necessary for two-thirds of students studying at secondary and higher levels to acquire knowledge of scientific and technological knowledge. Because these fields of knowledge are more profitable in material terms and meet the basic needs of society.

 

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو ہنر مند کی آمدنی”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *