ہیلوجن ⇐غیر دھاتی عناصر کے ایک گروہ کا نام ہیلو جن ہے۔ اس گروہ میں مندرجہ ذیل عناصر شامل ہیں۔
(F) فلورین
(CL) کلورین
(BR) برومین
(I) آئیوڈین
Halogens A group of non-metallic elements is called halogens. This group includes the following elements.
(F) Fluorine
(CL) Chlorine
(BR) Bromine
(i) Iodine
عناصر
یہ چاروں عناصر انتہائی عامل ہیں۔ اس لیے ہمیشہ مرکبات کی شکل میں ملتے ہیں۔ ان کے خواص میں بہت یکسانیت پائی جاتی ہے۔ ان تمام عناصر کے جوہروں کے آخری مدار میں سات الیکٹران ہوتے ہیں۔ کیمیائی عمل کے دوران یہ دوسرے عنصر سے ایک الیکٹران لے لیتے ہیں اور اپنا آخری مدار مکمل کرتے ہیں یعنی اس میں آٹھ الیکٹران ہو جاتے ہیں۔ کلورین اس گروہ کا دوسرا عنصر ہے۔ یہ ہلکے زرد رنگ کی زہریلی اور کیمیائی طور پر انتہائی عامل گیس ہے۔ اس کی تیز چھبتی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ گیس فورا ناک اور حلق کی جھلی پر حملہ کرتی ہے جس سے تکلیف دہ جلن شروع ہو جاتی ہے۔
Elements
These four elements are highly reactive. Therefore, they are always found in the form of compounds. Their properties are very similar. The atoms of all these elements have seven electrons in the outermost shell. During chemical reactions, they take one electron from another element and complete their outermost shell, that is, they have eight electrons. Chlorine is the second element in this group. It is a light yellow, toxic and chemically highly reactive gas. It has a sharp pungent odor. This gas immediately attacks the membranes of the nose and throat, causing painful irritation.
کلورین کے عناصر
پہلی جنگ عظیم میں اسے دشمنوں پر استعمال کیا گیا تھا۔ کلورین دوسرے عناصر سے مل کر مرکبات بناتی ہے مثلاً سوڈیم دھات کے ساتھ مل کر سوڈیم کلورائیڈ بناتی ہے۔ یہ کھانے کے نمک کا کیمیائی نام ہے۔ کلورین خود زہریلی ہے۔ لیکن سوڈیم کے ساتھ مرکب بنانے کے بعد اس کا زہر یلا پن ختم ہو جاتا ہے۔ سمندری پانی میں تقریباً تین فیصدسوڈیم کلورائیڈ حل شدہ حالت میں ہوتا ہے۔
Chlorine elements
It was used on enemies in World War I. Chlorine combines with other elements to form compounds, for example, sodium metal combines with sodium chloride to form sodium chloride. This is the chemical name for table salt. Chlorine itself is poisonous. But after combining with sodium, its toxicity disappears. About three percent of sodium chloride is dissolved in seawater.
پانی کی تبخیر
سمندری پانی کی تبخیر سے نمک حاصل ہوتا ہے۔ سوڈیم کلورائیڈیا کھانے کے نمک کے ذخائر خشکی پر بھی ملتے ہیں۔ مثلا پاکستان میں کھیوڑہ کے مقام پر نمک کی کانیں ہیں، یہ نمک ایک اہم مرکب ہے۔ اس کی برق پاشیدگی سے سوڈیم دھات اور کلورین گیس حاصل ہوتی ہے۔ سوڈیم دھات کا سٹک سوڈے کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ کاسٹک سوڈ اصابن کی صنعت کے علاوہ کپڑے کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ کلورین گیس میں چونکہ رنگ کاٹنے کی خاصیت ہوتی ہے اس لیے اس سے رنگ کاٹ سفوف بنائے جاتے ہیں ۔ کلورین گیس بہت کی جراثیم کش ادویات مثلا ڈی۔ ڈی۔ ٹی کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ اس سے کیڑے مار ادویات بھی تیار ہوتی ہیں ۔
Evaporation
Salt is obtained by evaporation of sea water. Sodium chloride or table salt is also found on land. For example, there are salt mines in Khewra, Pakistan. This salt is an important compound. Its electrolysis produces sodium metal and chlorine gas. Sodium metal is used in the manufacture of caustic soda. Caustic soda is also used in the textile industry in addition to the detergent industry. Since chlorine gas has the property of stripping dyes, it is used to make dyed fabrics. Chlorine gas is used in the manufacture of many disinfectants such as DDT. Pesticides are also produced from it.
ایتھائل کلورائیڈ
کلورین اور بینزین کا ایک مرکب ٹڈی دل کو تباہ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کلورین کے دو اور اہم مرکبات کلوروفام اور ایتھائل کلورائیڈ ہیں جو دوران جراحی مریضوں کو بے ہوش کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ایتھائل کلورائیڈ سے کئی دوسرے مرکبات تیار ہوتے ہیں مثلا سلی کون، یہ مرکب موٹروں اور فرنیچر کی پالش تیار کرنے پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کا ایک مشہور مرکب پولی وینائل کلورائیڈ ہے۔ یہ ایک پلاسٹک ہے اس سے پانی کے نل اور چادر میں بنتی ہیں۔ کلورین اور کاربن کا ایک مرک کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ خشک دھلائی کی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Ethyl chloride
A mixture of chlorine and benzene is used to kill locusts. Two other important compounds of chlorine are chloroform and ethyl chloride, which are used to anesthetize patients during surgery. Ethyl chloride is used to make many other compounds, such as silicone, a compound used in the manufacture of motor and furniture polish. One of its most famous compounds is polyvinyl chloride. It is a plastic used to make water pipes and sheets. Chlorine and carbon tetrachloride, a compound of carbon, are used in the dry cleaning industry.
کاربن ٹیٹراکلورائیڈ
کاربن ٹیٹراکلورائیڈ تیل، چربی اور فاسفورس کیلئے بہت اچھا عمل ہے۔ اس لیے خشک دھلائی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے بیجوں سے تیل نکالنے اور پلاسٹک کی صنعت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہائیڈروکلورک ایسڈ، ہائیڈروجن اور کلورین کا مرکب ہے۔ یہ چمڑارنگنے، رنگ سازی اور سوتی کپڑے کی چھپائی میں استعمال ہوتا ہے۔
Carbon Tetrachloride
Carbon tetrachloride is a very good solvent for oils, fats and phosphorus. Therefore, it is used in dry cleaning. It is also used in the extraction of oil from seeds and in the plastics industry. Hydrochloric acid is a mixture of hydrogen and chlorine. It is used in leather dyeing, dyeing and printing of cotton fabrics.
برومین
- ہیلوجن خاندان کا تیسرا رکن برومین ایک مائع ہے۔ یہ نمک روشنی کیلئے بے حد حساس ہے اس لیے اسے عکاسی کی تختیوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Bromine
- The third member of the halogen family, bromine, is a liquid. This salt is very sensitive to light, so it is used in the manufacture of reflecting plates.
ٹنکچرآئیوڈین
آئیوڈین اس خاندان کا چوتھا رکن ہے یہ ٹھوس کی شکل میں ہوتا ہے اسے گرم کرنے سے آئیوڈین کے جامنی رنگ کے بخارات پیدا ہوتے ہیں۔ آئیوڈین کو الکوحل میں حل کر کے ٹنکچرآئیوڈین بنایا جاتا ہے۔ ٹنکچر آئیوڈین جراثیم کش ہے اور زخموں کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔
Tincture of iodine
Iodine is the fourth member of this family. It is in solid form and when heated, it produces purple iodine vapors. Tincture of iodine is made by dissolving iodine in alcohol. Tincture of iodine is antiseptic and is used to keep wounds sterile.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ہیلوجن“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ