آئین کی تعریف

آئین کی تعریف ⇐ مختلف مفکرین نے آئین کی تعریفیں بیان کی ہیں۔

آئین کی تعریف

ارسطو کے نزدیک

آئین سے مراد ایسا طریقہ کار ہے جس کے مطابق کسی ریاست کے شہریوں کے باہمی تعلقات مرتب ہوتے ہیں۔”

آسٹن کے مطابق

دستور ریاست کی حکومت اعلیٰ کا ڈھانچہ متعین کرتا ہے۔”

ولز کے نزدیک

آئین ان اصولوں کا مجموعہ ہے جس کے مطابق حکومت کے اختیارات اور شہریوں کے حقوق متعین کئے جاتے ہیں اور ہر دو کے درمیان تعلقات کو مناسب شکل دی جاتی ہے ۔

لارڈ برائس کے مطابق

یہ قوانین اور اصولوں کا مجموعہ ہے جس کے مطابق ریاست کی زندگی گزرتی ہے ۔

مجموعہ

قوانین اور رسم و رواج کا مجموعہ جس کے تحت ریاست کی زندگی چلتی ہے۔

 گلکرائسٹ کے مطابق

آئین تحریری یا غیر تحریری ضوابط اور قوانین کا وہ مجموعہ ہے جو حکومت کی تنظیم اس کے مختلف شعبوں میں اختیارات کی تقسیم اور ان عام اصولوں کو متعین کرتا ہے جن کے مطابق یہ اختیارات عمل میں آتے ہیں ۔

 گلکرائسٹ کے مطابق

ڈاکٹر فائز کے مطابق

بنیادی سیاسی اداروں کے نظام کی بنیاد آئین پر ہوتی ہے۔

آئین کا مفہوم

عام الفاظ میں آئین ان اصولوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو حکومت کی ہیٔت ترکیبی اس کے دائرہ کار اور اس کے باہمی تعلق کی وضاحت کرتا ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے اور لوگوں کے مفاد کیلئے ریاست کا وجود ضروری ہے۔ گویا آئین دستاویزات کا ایک ایسا مجموعہ ہوتا ہے جو ملک کے نظام حکومت کا تعین کرتا ہے اور حکومت کے مختلف شعبوں کی تنظیم ان کے باہمی تعلق اور ان کے دائرہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔

آئین اور قانون میں فرق

آئین اور قانون میں قدرے فرق ہے۔ قانون ایک عام ضابطہ ہے جسے مقننہ منظور کرتی ہے اور جو لوگوں کی بہتری ان کی جان، مال، عزت اور آزادی کی حفاظت کیلئے ہوتا ہے لیکن آئین حکومت چلانے کیلئے بنیادی اصولوں کا مجموعہ ہے۔ آئین میں ترمیم وتنسیخ کرنا قانون میں ترمیم کرنے کی نسبت قدرے مشکل ہے۔

بنیادی اہمیت

آئین تیار کرنے میں لوگوں کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور امور مملکت میں حصہ دار بننے کا مطلب یہی ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کے ذریعے حکومت چلائیں۔

آئین کی اقسام

آئین کی کئی قسمیں ہیں ۔ ہنری مین کے نزدیک یہ تقسیم تاریخی ارتقائی اور نظریاتی بنیادوں پر کی جاسکتی ہے۔ بعض آئین تاریخی عمل کی پیداوار ہوتے ہیں اور تاریخ کی گردش کے ساتھ ساتھ نشو و نما پاتے رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں ضروری اقدار شامل ہوتی رہتی ہیں اور غیر ضروری اقتدار خود بخود ختم ہوتی رہتی ہیں ۔

نظریاتی مملکت

نظریاتی مملکت یا ریاست میں آئین کی بنیاد اس مملکت کا نظریہ ہوتا ہے۔ تمام آئینی اداروں کی تنظیم اس نظریے کے مطابق ہوتی ہے۔ نظریاتی آئین کسی خاص فلسفہ یا نظریے کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ تاریخی دستور کی مثال انگلستان کی ہے اور نظریاتی دستور کی فرانس کی ۔ اسکے علاوہ روس اور پاکستان کے آئین بھی نظریاتی ہیں۔

نظریاتی مملکت

غیر سائنٹفک تقسیم

لیکن تحریری اور غیر تحریری زمین کی تقسیم غیر سائنٹفک قرار دی جاتی ہے کیونکہ کوئی بھی آئین مکمل طور پر تحریری نہیں ہوتا اور نہ ہی مکمل طور پر غیر تحریری ہوتا ہے۔

برطانیہ کا آئین

جیسا کہ برطانیہ کا آئین غیر تحریری قرار دیا جاتا ہے لیکن اس میں بہت سے قوانین تحریری بھی ہیں جیسا کہ میگنا کارٹا بل آف رائٹس (حقوق کا بل) اور پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین ۔

صدر کے انتخاب کا طریقہ

اس طرح امریکہ کا آئین تحریری آئین کی ایک بڑی مثال ہے لیکن اس میں بھی کچھ ایسے عناصر ہیں جو غیر تحریری ہیں۔ مثلا صدر کے انتخاب کا طریقہ وغیرہ ۔ ماہرین آئین کو دو واضح اقسام میں تقسیم کرتے ہیں جو یہ ہیں۔

 تحریری آئین

 غیر تحریری آئین

 تحریری آئین

تحریری آئین سے مراد وہ آئین ہے جو واضح اور تفصیلی طور پر لکھا ہوا موجود ہو اور اس کو با قاعدہ کی آئین ساز اسمبلی نے بنایا ہو اور اس میں ہر بنیادی اور اہم چیز درج ہو ۔

ماہرین قانون کے مطابق

ماہرین قانون کے مطابق آج سے 200 سال پہلے تحریری آئین کی بنیاد ڈالی گئی۔ سب سے پہلا تحریری آئین امریکی آئین ہے جو 1787ء میں بنایا گیا ہے اس کے بعد سوئٹزر لینڈ میں 1848ء میں تحریری آئین تیار کیا گیا۔ تیسرافرانس کا آئین جو 1875ء میں بنا تھاوہ بھی تحریری نوعیت کا تھا ۔

دنیا کا پہلا تحریری آئین

دنیا کا پہلا تحریری آئین حضور اکرم السلام کے دور میں  میثاق مدینہ ہے جو کہ 42 دفعات پر مشتمل ہے جس کو 622ء میں ہجرت مدینہ کے بعد مدینہ میں نافذ کیا گیا تھا۔

دنیا کا پہلا تحریری آئین

دستور ساز کنونشن

تحریری آئین عام طور پر تین طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ کسی دستور ساز کنونشن نے بتایا ہو جیسا کہ فلا دولفیاں کنونشن میں امریکی دستور بنایا گیا تھا۔

آ ئین ساز اسمبلی

کسی دستور ساز ادارہ کا بنایا ہوا جیسا کہ 1973ء میں پاکستان کا دستور آ ئین ساز اسمبلی نے تیار کیا تھا۔ کسی ایک فرد کا بنایا ہوا جیسا کہ پاکستان کا 1962 ء کا دستور اس وقت کے صدر مملکت جنرل ایوب نے جاری کیا تھا۔

غیر تحریری آئین

غیر تحریری آئین سے مراد وہ آئین ہے جو تحریری شکل میں موجود نہ ہو بلکہ محض لوگوں کے سینوں اور یادداشتوں میں محفوظ ہو اور غیر تحریری آئین میں عقل اتفاق اور موقع کی مناسبت سے ترامیم ہوتی رہتی ہیں ۔

ترقی وتعمیر

اس کی ترقی وتعمیر درجہ بدرجہ اور اس میں تبدیلیاں غیر محسوس اور غیر متوقع طور پر پیدا ہوتی ہیں ۔ برطانیہ کا آئین غیر تحریری آئین کی مثال ہے۔ غیر تحریری آئین لیے تاریخی ورثے کا حامل ہوتا ہے۔ 

لائحہ عمل مرتب کرتا

 ہر بادشاہ ماحول اور ضرورت کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرتا اور اس میں ترمیم وتنسیخ کرتا رہتا تھا مثلا جتنی بھی قدیم ریاستیں تھیں ان سب کے آئین غیر تحریر ہی تھے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوآئین کی تعریف  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

………آئین کی تعریف   ……….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *