ایوان تجارت کی تعریف

ایوان تجارت کی تعریف ایوان تجارت تاجروں، کاروباری آدمیوں ، صنعت کاروں، اور سرمایہ کاروں کی ایک ایسی رضا کارانہ تنظیم ہے جو عموما ضلع سطح پر تاجر برادری کے جائز کاروباری ، تجارتی، معاشی مفادات کی نگرانی کاروبار کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔ یہ ایوان عام طور پر ایسے اضلاع میں قائم کیے جاتے ہیں جو کاروباری لحاظ سے زرخیز ہوں۔ جیسے چیمبر آف کامرس لاہور، پشاور، کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ وغیرہ یہ ب بین الاقوامی ادارہ ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہ یہ ادارہ نہ صرف ایک آزاد معیشت میں عام ہے بلکہ مرکزی کنٹرولڈ معیشت میں بھی ان کا رواج ہے۔ اپنے کاروبار کی بہتری اور ترقی کیلئے تاجر اور صنعت کار چیمبرز آف کامرس کی رکنیت حاصل کرتے ہیں اور با قاعدہ چندہ کی ادائیگی کر کے ایک ضروری اور اضافی خرچ کی صورت میں اخراجات برداشت کرتے ہیں۔

ایوان تجارت کی تعریف

اطلاعات کی فراہمی

ایوان تجارت کا دوسرا مقصد اپنے ممبران کو ملکی وغیر ملکی منڈیوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ ، حکومتوں کی پالیسیوں سے باخبر رکھنا اور دیگر ضروری اطلاعات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایوان تمام تاجران کو بدلتے ہوئے حالات سے فوری طور پر آمادہ کرتا ہے۔ ان اطلاعات کی فراہمی کے لیے ایوان تجارت نے با قاعدہ ایک شعبہ نشرو اشاعت قائم کر رکھا ہے جو اپنے ممبران کے لیے نشر واشاعت کے سلسلہ میں درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے۔

ایوان کا ہفت نامہ

ایوان تجارت سالانہ رپورٹ بھی جاری کرتا ہے جو کہ اس کی مخلصانہ کوششوں اور خدمات کی آئینہ دار ہوتا ہے۔ اس میں سالانہ ترقی کا جائزہ درج ہوتا ہے۔

ممبران کا کوائف نامہ

ایوان ممبر ان کے ناموں، ان کے کاروبار کی نوعیت کے بارے میں ایک مکمل کوائف نامہ شائع کرتا ہے

عبوری نشر و اشاعت

ایوان اپنے ممبران کے مفاد کے لیے مصنوعات پر بھی وقتاً فوقتاً مواد شائع کرتا ہے۔

تجاویز و آراء

ایران تجارت حکومت کو ملکی تجارت کے فروغ و ترقی کے لیے وقتاً فوقتاً اپنی سفارشات مرتب کر کے ارسال کرتا ہے۔ ان سفارشات میں سے قابل عمل سفارشات پر حکومت عمل کر کے ملکی تجارت کی سعت کے لیے اقدامات کرتی ہے۔ بعض اوقات بحث، درآمدی، برآمدی پالیسی وغیرہ کے بارے میں تاثرات کے اظہار کے لیے حکومت خود بھی ایوان تجارت کو کہتی ہے۔ اس طرح حکومت کے کہنے پر بھی یہ اموران حکومت کو اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کرتا ہے۔

ناقابل عمل پالیسیوں پر اظہار

ایران تجارت کے قیام کا یہ بھی مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کی طرف سے اگر کوئی ایسی پالیسی وضع کی گئی ہو جونا قابل عمل ہو یا ممبران کے مفادات کے خلاف ہو تو ایوان حکومت کو اس مناسب ترامیم کے لیے قائل کرتا ہے اور اگر حکومت محسوس کرے کہ ایوان کی یہ بات واقعی جائز ہے تو پھر اسے بھی بدل لیتی ہے۔

ثالث کی خدمات 

ایوان کے باقاعدہ ممبران میں اگر کسی سطح پر کوئی لڑائی جھگڑا یا غلط نہی پیدا ہو جائے تو پھر ایوان کی تظامہ بطور ثالث اس جھگڑے یا غلط انہی کو دور کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

حقیقی خدمات

ایوان تجارت ملکی تجارت کی راہ میں حائل مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے اور حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر بنانے کے لیے بھی تحقیقی خدمات کر کے منڈی کے حالات ، خام مال کی فراہمی وغیرہ کی شرائط کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

وزارت تجارت و حکومت سے رابطہ

ایران تجارت کے قیام مقصد وزارت تجارت سے مربوط بھی ہوتا ہے۔ لہذا وزارت تجارت ملکی سے درآمد و بر آمد کے لیے جو اقدامات کرنے والی ہو، ایوان کی انتظامیہ ان سے باخبر رہتی اور اپنے دوسرے ممبران کو بھی ہر وقت آگاہ کرتی ہے۔

تجارتی وفود کی نامزدگی

حکومت پاکستان کے شعبہ برآمدات کے استفسار پر ایوان کامیاب اور ماہر تجربہ کار تاجروں کو غیر پر ممالک کے دوروں کے لیے نامزدگی کرتا ہے۔ ایوان کا یہ عمل تاجر برادری کو ان کی برآمدات بڑھانے کے لیے اچھا موقعہ کا کام دیتا ہے۔

اعلیٰ حکام سے گفت و شنید

ممبران کے خصوصی مسائل کے حل کے بارے میں ممبران کے خیالات و نظریات سے استفادہ کے بارے : کرنے کے لیے اعلی حکام سے گفت شنید کے انتظامات کرنا بھی ایوان کے مقاصد میں شامل ہوتا ہے۔ بعض اوقات حکام کو ایوان میں مجلس عاملہ اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔

تجارتی وفود سے ملاقات

جب بھی بیرونی وفد پاکستان کا تجارتی دورہ کرتا ہے تو یہ ایوان اس کے ساتھ ملاقات اور گفت شنید کے انتظامات کرتے ہیں۔ ان میں تمام ممبران کو بھی مختصر سے وقت میں مدعو کیا جاتا ہے تا کہ وہ مذکورہ وفود سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کر سکیں۔

تجارتی نمائشوں وسیلہ جات کے لیے نامزدگی

شعبه ترقی و برآمدات ہر سال بیرون ملک مختلف نمائشوں اور میلہ جات کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کے لیے ایوان صنعت و تجارت تعاون کرتا ہے۔ شبعہ ترقی و برآمدات ایوان تجارت کی سفارشات پر ہی موزوں تاجروں کو ان میلوں اور نمائشوں میں حصہ لینے کے لیے اجازت دیتا ہے۔ تاجروں کی ان میلہ جات میں شرکت نہ صرف ممبران کی اشیاء کو فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ تاجر آرڈرز یک کرتے ہیں۔ بیرونی خریداروں سے رابطہ بڑھاتے ہیں اور بیرونی منڈیوں کا جائزہ لے کر اپنی مصنوعات کو اچھے داموں فروخت کرتے ہیں۔

تعارفی خطوط کا اجراء

ایوان تجارت بین الاقوامی معیار کا ادارہ ہونے کی حیثیت سے دوسرے ممالک کے ایوانوں سے خط کتابت کرتا ہے۔ اسے ممبران جو بیرون ملک دورہ کرنا چاہتے ہوں تو ان کو ایوان تجارت تعارفی خطوط جاری کرتا ہے تا کہ وہاں انہیں ضروری سہولیات میسر آسکیں ۔ ان خطوط کو دوسرے ممالک کے ایوان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تجارتی ویزا کے اجراء کی سفارشات

ایسے تاجر جو کاروباری مقاصد کیلئے بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں، ان کیلئے باہر سے آنے والے سفارتی حکام کو ایوان صنعت و تجارت ویزا جاری کرنے کی سفارشات بھی کرتا ہے اور سفارتی مشن ان سفارشات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ بہت سارے تاجروں کے بارے میں خود ایوان تجارت کی سفارشات طلب کرتا ہے۔

زرمبادلہ کی ادائیگی کی سفارشات

وہ تاجر جو بیرونی ممالک سے لین دین کرنا چاہتے ہوں۔ ان کے لیے ایوان تجارت مرکزی بنک سے زر مبادلہ حاصل کرنے کی بھی سفارش کرتا ہے۔

غیر ملکی تاجروں سے تنازعات کے خاتمہ کے لیے خدمات

لین دین کے دوران ممبر تاجروں کے بیرونی تاجروں سے ہونے والے تنازعوں کے خاتمہ کے لیے بھی ایوان اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

لائبریری کی خدمات

ایوان ممبران کی سہولت کے لیے لائبریری کی سہولت بہم پہنچاتے ہیں۔ تجارتی ڈائریکٹری، گائیڈز، بین الاقوامی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فہرست ، ڈائریاں، کشم کے ضوابط مخصوص صنعتوں اشیاء اور در آمدات، برآمدات کے بارے میں اطلاعات بہم پہنچانا ہے۔ ایوان کی لائبریری میں پاکستان کی معیشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی کتابوں کی شکل میں مواد فراہم کرتا ہے۔

تصدیق ناموں کا اجراء

ایوان تجارت برآمد کی جانے والی اشیاء کی صحت کے بارے میں تصدیق نامہ جاری کرنے کے مجاز ہوتے ہیں اور ان تصدیق ناموں کو بیرون ملک بڑا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ (2) بحری جہاز ان کمپنیوں کو کرایہ وغیرہ کے تعین کے لیے مال کے وزن کے بارے میں مطلوبہ تصدیق نامے بھی جاری کرتا ہے۔   ایوان تجارت مال کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں غیر ملکی تاجروں کی تسلی کے لیے بھی تصدیق نامے جاری کرتا ہے۔

کاروباری ساکھ کی رپورٹ

بیرونی در آمد کنندگان اور بیرونی ممالک کے مشن پاکستان کی کمپنیوں کے بارے میں  کاروباری مقاصد کے سلسلہ میں  جب حوالہ جات اور کاروباری ساکھ کی رپورٹ طلب کرتے ہیں تو ایوان تجارت انہیں ایسی رپورٹیں فراہم کرتے ہیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "ایوان تجارت کی تعریف"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment