تجارتی انجمنوں کی اہم سرگرمیاں

تجارتی انجمنوں کی اہم سرگرمیاں تجارتی انجمنیں درج ذیل اہم سرگرمیاں سرانجام دیتی ہیں۔

تجارتی انجمنوں کی اہم سرگرمیاں

  • قیمتوں میں استحکام
  • پیداوار پر کنٹرول
  • اطلاعات و معلومات کی فراہمی
  • اعداد شمار کی فراہمی
  • قیمتوں کی رپورٹ کی فراہمی
  • حکومت سے رابطہ
  • عوام سے رابطہ
  • آجر اور اجیر میں تعلقات قائم کرنا
  • و بیوپار
  • جھگڑوں کا تصفیہ

قیمتوں میں استحکام

تجارتی انجمنیں قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی کونسلوں یا کمیٹیوں کی خدمات حاصل کر کے قیمتوں کا ایک شیڈول تیار کرتی ہیں جس پر عمل کرنے کے لیے تمام ممبران پابند ہوتے ہیں۔ اگر کوئی بھی ممبر ادارہ اس شیڈول پر عمل پیرا نہ ہو تو اس کا یہ عمل معاہدہ کی صریحاً خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتوں میں استحکام کا یہ قدم خوردہ فروش کے لیے قیمت خرید اور قیمت فروخت میں ایک مناسب مارجن پیدا کرنے کے لیے اٹھایا جاتا ہے۔ ان اشیاء میں عام طور پر ایسی اشیاء شامل ہوتی ہیں جن کے اوپر قیمتیں درج ہوتی ہیں اور ان پر ٹریڈ مارک اور تیار کرنے والے کا نام درج ہوتا ہے۔

پیداوار پر کنٹرول

تجارتی انجمنیں دوسری اہم سرگرمیوں اور پیداوار کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس اصول کے تحت ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے ہر مبر کو موی پیداوار میں کوٹہ سٹم کے تحت اشیاء کا ایک مخصوص حصہ ہی پیدا کرنے کے لیے دیتی ہیں۔ ایک عرصہ کے آخر میں پھر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کس ممبر ادارے نے اپنے کوٹہ سے زائد پیداوار کی ہے اور اس طرح اسی اصول کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر ادارہ کو جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

اطلاعات و معلومات کی فراہمی

تجارتی انجمنوں کا یہ کام بھی ہے کہ وہ اپنے ممبران کو ان کے مفاد کے لیے اطلاعات بہم پہنچائے۔

اعداد و شمار کی فراہمی

تجارتی انجمنیں اعداد وشمار کی بہت بڑی اطلاعات اکٹھی کرتی ہیں اور پھر اپنے ممبران کو بہم پہنچاتی ہیں۔ ان میں خاص طور پر پیداوار کی مقدار، فروخت کی مقدار، منڈی کا رجحان وغیرہ کی اطلاعات شامل ہوتی ہیں اندرونی و بیرونی معاشی حالات کے بارے میں ماہانہ خبر نامے شائع کر کے ممبران کو آگاہ رکھا جاتا ہے۔

قیمتوں کی اطلاع کی فراہمی

بعض انجمنوں نے اپنے آپ کو صرف اور صرف اشیاء کی فروخت کے سلسلہ میں شرائط اور حالات ممبر ان اداروں تک پہنچانے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ ایسوسی ایشن کا یہ قدم موثر مقابلہ کے لیے بڑا ہی معاون ثابت ہوتا ہے۔

حکومت سے رابطہ

تجارتی انجمن صنعت و تجارت کے لیے ایک نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ ایسے تمام مسائل جن سے تجارتی ادارے دو چار ہوں ، ان کے حل کے لیے یہ ایسوسی ایشن حکومت سے رابطہ قائم کرتی ہے۔

عوام سے رابطہ

تجارتی انجمنیں مختلف صنعتوں کے وقار کو عوام الناس کی نظروں میں بلند کرنے کے لیے بھی کوشاں رہتی ہیں۔ یہ اشتہار بازی کے ذریعے تجارتی ترقی اور صارفین کی طلب کو بڑھانے کے لیے بھی کافی اہم اقدامات کرتی ہیں ۔ آج کے دور میں یہ ایسوسی ایشن عوام الناس سے رابطہ کر کے انہیں گھٹیا پیداوار کے بارے میں نہ صرف خبردار کرتی ہیں بلکہ بڑھیا اشیاء کے حصول کے لیے راہنمائی بھی کرتی ہیں۔

آجر اور اجیر کے تعلقات

بہت ساری ایسوسی ایشیز منعتی جھگڑوں اور مالک اور مزدور کے جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے بھی اپنی اہم خدمات بروئے کارلاتی ہیں۔

بیوپار

معیاری اشیاء کے لین دین میں نا جائز طریقوں کوختم کرنے کیلے انجمنیں از خورخریدو فروخت کا کام بھی کرتی ہیں۔

کاسٹ اکاؤنٹنگ

مقابلہ کی شرائط کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو اشیاء کی تیاری کے سلسلہ میں پیشگی تخمینہ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

جھگڑوں کا تصفیہ

ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ممبر ادارے اگر جھگڑوں کی صورت میں اس سے رابطہ یا رجوع کریں تو یہ ایسوسی ایشنز بطور ثالث ان کے جھگڑے ختم کروانے کیلئے انتہائی اہم اور مؤثر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

پیداوار کے معیار کی بلندی و سادگی

تجارتی انجمنیں پیداوار کی سادگی اور ان میں یکسانیت پیدا کرنے کے لیے ایک معیار مقرر کر دیتی ہیں جن سے ان کی قیمت مقرر کرنے میں بڑی سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔

اعداد و شمار سے استفاده

ٹریڈ ایسوسی ایشنز معاشی معاملات کے بارے میں اعداد و شمار کی فراہمی کی خدمات سر انجام دیتی ہیں ۔ یہ اعداد وشمار تاجر برادری کو مستقبل کے بارے میں پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد دیتے ہیں۔

فنی ہدایات وراہنمائی

یہ انجمنیں اپنے ممبر ان کو اشیاء کی تیاری کے طریقوں کو بہتر بنانے ، اشیاء بہتر فروخت کے لیے اقدامات کرنے، غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے، کام کی رفتار کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی تیاری و فروخت کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے نہ صرف فنی ہدایات فراہم کرتی ہیں بلکہ ان کی مد بھی کرتی ہیں۔

تجارتی اتحاد میں اضافہ

تجارتی انجمنیں اپنے ممبران کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مد د یتی ہیں پھروہ اپنی اشیاء کے ڈیزائن، پیدائشقیمت فروخت اور کاریگروں جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے اپنے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس قسم کا اتحاد شتر کہ مفاد اور پیدائش کے سلسلہ میں کفائیتوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

قیمتوں کا استحکام

قیمتوں کے بارے میں معاہدہ جات قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح تجارتی تنظیمیں صنعت کاروں کو معاشی تباہی سے بچالیتی ہے۔

مالک اور مردوں کے اختلافات کو دور کرنا

یہ تجارتی تنظیمیں آجر اور مزدور کے باہمی اختلافات کو دور کر کے پیداوار میں اضافہ کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

برآمدی اشیاء کا معاینہ

قابل برآمد اشیاء کا معاینہ کرنا اور برآمد کے بارے میں ضروری قواعد وضوابط کی تشکیل بھی یہ عظیمیں کرتی ہیں۔ اشیاء کے معاینہ کرنے کے بعد تصدیق ناموں کا اجراء بھی یہ عظیمیں کرتی ہیں۔

شکایات کا جائزہ

غیر ملکی در آمد کنندگان اور مکی برآمد کنندگان کی شکایات کا جائزہ لیکر معاہدہ جات کے مطابق ان کا ازالہ کرنا۔ تجارتی انجمنوں کے نقصانات درج ذیل ہیں۔

بے جا دباؤ

بعض اوقات تجارتی انجمنوں کا حکومت کے ساتھ اچھا خاصا اثر ورسوخ ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ حکومت کی پالیسیاں نافذ کرانے کے لیے ممبر اداروں کو مجبور کرتی ہیں جس کا تمام صارفین کو نقصان پہنچتا ہے۔

اجارہ داری کارجحان

ممبر اداروں کے درمیان پیداوار کو کنٹرول کرنے یا مقابلہ سے اجتناب یا قیمتوں کو مقرر کرنے کا عمل اجارہ داری کی طرف ایک ثابت قدم ہوتا ہے۔ یعنی یہ اجارہ داری کو دعوت دیتا ہے۔

 خود غرضی کی فضا

یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ کچھ مفاد پرست لوگ ایسوسی ایشنوں کے ممبر ہی ذاتی مفادات کے پیش نظر بنتے ہیں۔ جب مشکل کے وقت پیداوار کی حد بندی کر دی جاتی ہے۔ اس وقت اشیاء کی قیمتیں تیز ہو جاتی ہیں۔ پھر یہ ممبر ان تنظیم کے اصولوں کو توڑ کر اپنی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ کر لیتے ہیں اور ناجائز منافع خوری کرتے ہیں ۔ ان کا یہ قدم ایسوسی ایشن کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

بے جاپا بندیاں

قیمتوں میں استحکام کی خاطر ٹریڈ ایسوسی ایشنز پیداوار کو کنٹرول کرتی ہیں ۔ مگر اس بے جا کنٹرول ان ممبر اداروں کو نقصان پہنچتا ہے۔ جن کے پاس جدید اور بڑی مشینری موجود ہو اور انہیں پیدائش پر صغیر پر مجبور کیا جائے ۔ اس کے نتیجہ میں انفرادی ملکیت کے اداروں کو نشو و نما کا موقع نہیں ملتا۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "تجارتی انجمنوں کی اہم سرگرمیاں"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment