تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت

تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت ⇐ یہ کھاتہ تجارت اور نفع نقصان کے اکاؤنٹ کا پہلا جزو ہے۔  جو اس مقصد کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔  یہ دیکھا جا سکے کہ آیا کاروباری ادارے کو مال کی خرید و فروخت(تجارت)میں نفع ہوا ہے یا نقصان ۔ اس میں جو نفع ظاہر ہوتا ہے۔

تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت

حساب و کتاب کی اصطلاح

حساب و کتاب کی اصطلاح میں اس کو مجموعی نفع اور جو نقصان ہوتا ہے اس کو مجموعی نقصان کہتے ہیں۔ اس کھاتے میں بھی دوسرے کھاتوں کی طرح دو اطراف ہوتی ہیں ، ایک دین (ڈیبٹ) اور دوسرا لین (کریڈٹ) کہلاتا ہے۔

تجارتی کھاتہ

تجارتی کھاتے یا فرد تجارت کا خاکہ ذیل میں دیا گیا ہے۔ عموماً جن کھاتوں کا تعلق اس پہلے حصے سے ہے ان کا اندراج یہاں کر دیا گیا ہے اور جن کا تعلق دوسرے حصے سے ہے ان کو وہاں درج کیا گیا ہے۔

شکل نمبر 1

مینوفیکچرنگ / ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے فارمیٹ

تنظیم کا نام

مینوفیکچرنگ/ٹریڈنگ اکاؤنٹ

پر ختم ہونے والی مدت کے لیے

منافع اور نقصان کی شکل

تنظیم کا نام

منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ

پر ختم ہونے والی مدت کے لیے

مثال نمبر 1

تیس جون 2018 کو ختم ہونے والے سال کے لیے فرم وغیرہ کا نام ٹریڈنگ اور منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ

اصولوں کی واقفیت

یہ الفاظ صرف طالب علم کو سمجھانے کے لئے لکھے گئے ہیں عملی طورپر یہ الفاظ جذب کر دیئے جاتے ہیں کیونکہ بعد میں آہستہ آہستہ اصولوں کی واقفیت اور مہارت سے دین (ڈیبٹ)اور لین(کریڈٹ) طرفین کا تعین خود بخود واضح ہو جاتا ہے۔ مثال نمبر 1میں رقم خود سے فرض کی گئی ہے۔

اصولوں کی واقفیت

 تجارتی کھاتہ کی تیاری میں استعمال ہونے والی اصطلاحات

تجارتی کھاتہ کی تیاری میں جو اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ یہ تمام اصطلاحات تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت(ٹریڈنگ اے سی)میں شمار کی جاتی ہیں۔

ابتدائی ذخیرہ

اس سے مراد وہ مال یا اشیاء ہوتی ہیں جن سے کاروبار شروع کیا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو سابقہ تجارتی سال میں فروخت نہ ہوئی ہوں اور موجودہ تجارتی سال کے آغاز میں موجود ہیں۔ اس کو بائیں طرف لین (ڈیبٹ) جانب سب سے پہلے درج کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر ابتدائی ذخیرہ نہ ہو تو پھر درج کرنے کی ضرورت نہیں۔

خرید

اس سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو کسی تجارتی سال کے دوران دوبارہ بیچنے کی غرض سے خرید کی گئی ہوں ۔ ایسی اشیاء جو ہم دوبارہ بیچنے کی غرض سے نہ خریدیں بلکہ کاروبار میں استعمال کی غرض سے خریدیں انہیں اشیاء کی خرید میں شامل نہیں کریں گے بکہ یہ ہمارا اثاثہ کہلائیں گی اور حسابی کتب اثاثہ کے نام سے ہی درج کی جائیں گی۔ اس کو بھی بائیں جانب درج کریں گے۔

واپسی خرید

اس سے مراد خریدے ہوئے مال کا وہ حصہ جو مال کی خرابی یا نمونہ کے مطابق مال نہ ہونے کی بنا پر فروخت کار کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ اور اس کو کل خرید سے منفی کر دیا جائے گا۔ کیونکہ

خالص خرید(خالص خریداریاں)= کل خرید- واپسی خرید

اجرت

اس سے مراد وہ رقم ہے جو کسی مزدور کو اس کی محنت کے صلہ میں دی جائے ۔ اجرت ان مزدوروں کو دی جاتی ہے جو سال کی تیاری کے سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ چونکہ یہ بھی ہم اور است اخراجات ہیں۔

مال برداری کا خرچہ یا کرایہ

اس سے مراد وہ خرچہ ہے جو اشیاء کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں مال برداری پر برداشت کیا جاتا ہے۔ اگر یہ خرچہ اشیاء کی خرید پر برداشت کیا جائے تو اسے(بڑی اندر کی طرف)کہتے ہیں اور اگر یہ خرچہ اشیاء کی فروخت پر برداشت کیا جائے تو اسے (گاڑی باہر کی طرف) کہتے ہیں ۔ موخر الذکر چونکہ بالواسطہ خرچ (بالواسطہ اخراجات) ہے اس لئے صرف فرق سمجھانے کے لئے یہاں درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کا تعلق نفع و نقصان سے ہے۔ فرد تجارت یا تجارتی کھاتے سے نہیں۔

جہاز ریل کا کرایہ

اس سے مراد وہ خرچہ ہے جو اشیاء کی خرید و فروخت بذریعہ جہاز یا ریل مال برداری پر برداشت کیا جائے ۔ اگر یہ خرچہ اشیاء کی خرید پر برداشت کیا جائے تو اسے(اندرونی مال) کہتے ہیں اور اگر یہ خرچہ اشیاء کو فروخت کے سلسلہ میں برداشت کیا جائے تو اسے (مال باہر کی طرف) کہتے ہیں۔

جہاز ریل کا کرایہ

محصول 

اس سے مراد وہ رقم ہے جو بیرونی ممالک سے اشیاء کی درآمد پریا ملکی اشیاء کی پیداوار پر حکومت کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ محصول کی کئی اقسام ہوسکتی ہیں۔

کرگیری

محصول چونگی

محصول آبکاری

کرگیری

اس سے مراد وہ رقم ہے جو بیرونی ممالک سے اشیاء کی درآمد پر حکومت کوادا کی جاتی ہے اور یہ اخراجات بھی قیمت خرید میں شامل کر کے بائیں جانب درج کر دیئے جاتے ہیں۔

محصول چونگی

اس سے مراد وہ رقم ہے جو کہ ایک ہی ملک کے مختلف شہروں سے اشیاء کی درآمد پرمیونسپل کارپوریشن کوادا کرنا پڑتی ہے۔ یہ بھی بائیں طرف درج کر دی جاتی ہے۔

 محصول آبکاری

یہ ٹیکس تاجروں اور صنعت کاروں کو ملک اشیاء کی پیداوار اور مصنوعات پر حکومت کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ یہ بھی براہ راست خرچہ(براہ راست اخراجات)ہے لہذا یہ بھی یہاں قیمت لاگت یا قیمت خرید میں بائیں سمت شامل کر دیا جاتا ہے۔

 فروخت 

تیار شدہ مال کا وہ حصہ جو ب بیچ دیا جائے فروخت کہلاتی ہے۔ اگر اشیاء نقد رقم لے کر فروخت کی جائیں تو اسے نقد فروخت (کیش سیلز)کہتے ہیں اور اگر اشیاء نقد رقم لے کر فروخت نہ کی جائیں بلکہ معینہ وقت کے بعد ادائیگی کے وعدہ پر فروخت کی جائیں تو اسے ادھار فروخت یعنی(کریڈٹ سیلز) کہتے ہیں۔ لیکن دونوں فروختوں کو جمع کر کے تجارتی کھاتے یا فرد تجارت کے دائیں جانب درج کر دیا جاتا ہے۔

 اختتامی سٹاک

قابل فروخت اشیاء کا وہ حصہ جو سال کے آخر میں بچ جائے اور فروخت نہ ہو اس کو سال کے آخیر کا (کلوزنگ اسٹاک)کہتے ہیں ۔ لیکن اس کو تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت کے دائیں طرف درج کرتے ہیں اور گوشوارہ اثاثہ جات میں بھی درج کیا جاتا ہے۔

 اختتامی سٹاک

مجموعی منافع

مثال نمبر ا دیکھنے سے یہ پتہ چلے گا کہ بائیں طرف(ڈیبٹ سائیڈ) کے کالم میں ابتدائی سٹاک اور خرید کے اخراجات ہیں ۔ اس کے مقابلے میں دائیں ہاتھ (کریڈٹ سائیڈ) میں فروخت اور سال کا اختتامی اسٹاک ہے، دونوں طرفوں کو الگ الگ جمع کرتے ہیں۔

فائدہ

دائیں طرف کی میزان زیادہ ہوتو مجموعی نفع ہوتا ہے اور بائیں طرف زیادہ ہو تو مجموعی نقصان ، مذکورہ شکل میں بائیں طرف کا نوئل 330,000 روپے ہے اور دائیں طرف ( فروخت وغیرہ) کا 400,000 روپے۔ اس لئے مجموعی فائدہ ہوا۔ جس کی مقدار دونوں طرفوں کا فرق یعنی 400,000-30,000 یعنی 70,000 روپے ہے۔

توازن کے اصول

یہ فرق توازن کے اصول (توازن کا طریقہ کار) کے مطابق کم میزان والی طرف یعنی بائیں طرف لکھا جائے گا۔ اس طرح درج کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں طرفوں کی میزان ایک جتنی یعنی 400,000 روپے ہو جائے گی ۔ یہ فرق چونکہ گوشوارہ نفع نقصان کو منتقل ہوگا اس لئے (مجموعی منافع کیریڈ) (نیچے) لکھا جائے گا۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوتجارتی کھاتہ یا فرد تجارت  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….تجارتی کھاتہ یا فرد تجارت   …….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *