ذخیرہ کاری کی تعریف

ذخیرہ کاری کی تعریف اشیاء کو وسیع پیمانے پر پیدا کرنا اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ان اشیاء کو بڑے گوداموں میں ذخیرہ اندوزی کہلاتا ہے۔

ذخیرہ کاری کی تعریف

موسمی پیداوار

کچھ اشیاء مخصوص موسموں میں پیدا ہوتی ہیں مثلاً زرعی اجناس وغیرہ۔ لیکن لوگ سارا سال ان اشیاء کو استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے ایسی اشیاء کو بڑے گوداموں میں ذخیرہ کر کے پورا سال ان کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اگر مناسب گودام موجود نہ ہوں تو ایسی اشیاء یا تو خراب ہو جاتی ہیں یا پھر اونے پونے داموں انہیں فوری فروخت کرنا پڑتا ہے جس سے پیدا کار کو نقصان ہوتا ہے۔

موسمی طلب

کچھ مصنوعات سارا سال یعنی ہر موسم میں بنتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کی کھپت مخصوص موسم میں ہی ہوتی ہے۔ مثلا گرم کپڑے پیر سیکھے وغیرہ۔ ان اشیاء کو ذخیرہ کر کے انہیں مناسب موسم میں فروخت کیلئے پیش کیا جا سکتا ہے۔

زائد پیداوار

عموما صنعتی اشیاء سے طلب کا تعین کرکے بنائی جاتی ہیں۔ انہیں کارخانہ دار پیدائش طلب تک مناسب طریقے سے ذخیرہ کر کے محفوظ کر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ تھوک فروش مال خرید نے کیلئے تیار ہو جائے اور تھوک فروش اس وقت تک مال کا ذخیرہ کرتا ہے، جب تک پرچون فروش مال خرید نے کیلئے تیار نہ ہو جائے ۔

خام مال

بڑی بڑی صنعتیں خام مال درآمد کر کے اس کو گوداموں میں محفوظ کر لیتی ہیں۔ اس طرح یہ منتیں خام مال کی مسلسل فراہمی کی وجہ سے اشیاء کی تیاری کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکتی ہیں۔

تیاری کا عمل

ہے۔ مثلا کچھ اشیاء کو مکمل طور پر استعمال کے قابل بنانے کیلئے انہیں کچھ عرصہ گوداموں میں رکھا جاتا آموں کو فروخت سے پہلے گودام میں رکھ جاتا ہے۔ تاکہ پوری طرح پک کر فروخت کے قابل ہو جائیں۔

ذخیرہ کرنا

مال کا مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنا، ذخیرہ کاری کا بنیادی عمل ہے۔ دور جدید میں زرعی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے پیدا شدہ مال کا ذخیرہ کرلیا جاتا ہے۔ تا کہ اسے فروکت کرنے تک محفوظ رکھا جا سکے۔

رسد کو متوازن رکھنا

اشیاء کی پیداوار اور ان کی طلب دونوں موسمی ہو سکتے ہیں۔ لہذا اشیاء کو ذخیرہ کر کے طلب کی مناسبت سے رسید کو کم یا زیادہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح رسد کی کمی کا مسئلہ نہیں رہتا ۔

قیمتوں کو موستحکم رکھنا

ذخیرہ کاری سے اشیاء کی طلب و رسد میں توازن پیدا کر کے ان کی قیمتوں کو موستحکم رکھا جاتا ہے۔ اگر رسد و طلب میں توازن برقرار شدر ہے تو قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات پیش آتی ہیں۔

مال کا نمونہ دکھانا 

متوقع خریدار مال خریدنے سے پہلے مالک کا نمونہ دیکھ کر اس کے معیار کی تسلی کرتا ہے۔ گودام کی انتظامیہ مالک کے کہنے پر گاہک کو مال کا نمونہ پیش کرتی ہے۔

خطرہ اٹھانا

گودام میں رکھی ہوئی اشیاء کسی وجہ سے خراب بھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن مال کا مالک انہیں گودام میں ذخیرہ کر کے تمام خطرہ گودام کی انتظامیہ کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔ کیونکہ مال وصول کرنے کے بعد مارے نقصان کی ذمہ داری گودام کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

اچھے گودام کی خصوصیات

ذخیرہ کاری کے گوداموں میں چونکہ قیمتی سامان ذخیرہ کیا جاتا ہے لہذا انہیں ہر طرح سے محفوظ اور مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے:

مناسب جگہ گنجائش

اچھے گودام میں اشیاء کو ذخیرہ کرنے کیلئے مناسب جگہ موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے مال کی کوالٹی خراب ہونے اور ٹوٹ پھوٹ کا امکان نہیں ہوتا ۔

مناسب جائے وقوع

ی جگہ پھیر کرنا چاہے گودام کو ایسی جگہ پر کم آتے ہوں ۔ ریلوے لائن کے قریب یا بندرگاہ پر گودام کی تمیز زیادہ موزوں رہتی ہے۔ ماں پر مال کی پہنچ اور روانگی آسان ہو اور اس پر اخراجات بھی ہیں

ٹرانسپورٹ کی سہولت

گودام میں مال لانے اور لے جانے کیلئے ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت کیلئے مناسب جگہ ہونی چاہیے تا کہ ٹک اور ر ار وغیرہ با آسانی آ جاسکیں۔ انہیں ایسی سڑک پر عمیر کرنا چاہیے جو بڑی شاہراہ سے ملتی ہو یا پھر بڑی شاہراہ پر ہی تعمیر کیا جائے ۔

اخراجات میں بچت

ایسے گودام جہاں اشیاء کو خیرہ کرنے پر کم اخراجات آتے ہوں اچھے گودام تصور کیے جاتے ہیں۔ اس میں حفاظتی اقدامات کے اخراجات بھی بہت معمولی ہونے چاہئیں۔

مال کا تحفظ

گودام میں مال کی حفاظت کے لیے مکمل انتظامات ہونے چاہئیں۔ روزانہ 24 گھنٹے گودام کی نگرانی ہوئی چاہیے۔ اس کے علاوہ سردی گرمی نمی اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کا بھی مناسب بندوبست ہونا چاہیے۔

کفالت برائے قرض

اچھے گودام یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ ان کی جاری کردہ رسید کو بنک میں بطور کفالت ( پیش کر کے بنک سے قرض حاصل کیا جا سکے۔

مارکیٹنگ منڈی کاری کا نظام

مارکیٹنگ سے مراد وہ جگہ یا علاقہ ہے جہاں کسی شے کو فروخت کرنے والے اور خریدنے والے اس نشے کا سودا کرتے ہیں ۔ مارکیٹنگ سے مراد کوئی مخصوص جگہ نہیں ہوتی جہاں ہر قسم کی اشیاء فروخت کی ایک ایسی جاتی ہیں بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں خریدنے والوں اور فروخت کرنے والوں میں کسی شے کا سودا کرنے کیلئے آپس میں رابطہ قائم ہوتا ہے۔

پاکستان میں مارکیٹنگ کے نظام کا تنقیدی جائزہ

کاروبارکی ترقی کا دارو مدار مختلف عوامل پر ہوتا ہے یہ عوامل جتنے مؤثر ہوں گے کا روبار کی ترقی کا عمل اتاری جلد شروع ہوگا۔ پاکستانمیں مارکیٹنگ کا نظام بہت وسیع ہے لیکن اس میں ترقی بہت ست رفتاری سے جاری ہے پاکستان میں مارکیٹنگ کے نظام کا تنقیدی جائزہ درجہ ذیل ہے۔ بار برداری: خرید و فروخت کی سرگرمیاں اس وقت تک تشنہ تکمیل رہتی ہیں۔ جب تک کہ اشیاء کی منتقی عمل میں نہ آجائے اشیاء کی ملکیت بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کا مقام تبدیل کیا جائے ۔ ظاہر ہے کہ خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان جس قدر فاصلہ زیادہ ہو گا بار برداری کی اہمیت اس قدر زیادہ ہو گی۔ فی الواقعہ اشیاء کی خرید وفروخت کے مصارف کا جزو اعظم ہی بار برداری کی اہمیت اسی قدر زیادہ ہوگی ۔ فی الواقعہ اشیاء کی خرید و فروخت کے مصارف کا جزو اعظم ہی بار برداری کے اخراجات ہوتے ہیں۔ گویا اشیاء کی خرید و فروخت کو متاثر کرنے والی ایک اہم سرگرمی اشیاء کی بار برداری ہے۔

معیار بندی اور درجہ بندی

معیار بندی اور درجہ بندی دونوں ہی اشیاء کی خرید و فروخت میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ معیار بندی کا مطلب یہ ہے کہ اشیاء کو ان کی اندرونی و بیرونی ماہیتوں، صلاحیتوں کے اعتبار سے ممتاز کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اشیاء کی نشاندہی کر دی جائے ۔ لہذا آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بہت ساری فر میں اپنی اشیاء کے معیار کے تعین کے لیے ٹریڈ مارکس کا استعمال کرتی ہیں۔

سرمایہ کی فراہمی

پائل کے الفاظ میں مارکیٹنگ کے نظام کو تسلسل بخشنے والا اہم ترین آلہ سرمایہ ہے۔ جن افراد کے ہاتھوں اشیاء منتقل ہوتی ہیں ان میں صنعت کار، تھوک و فروش پر چون فروش شامل ہیں۔ پھر نہیں اشیاء صارف تک پہنچتی ہیں۔ قدرتی طور پر صنعت کار تھوک فروش و پر چون فروش کو کچھ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ جن میں سیلز مینوں کے مشاہرے، اشتہار بازی، بار برداری اور دفتر کے درست رکھنے کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔ صارف میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ شے کے وصول پا جانے کے بعد ہی قیمت کی ادائیگی کرتا ہے۔ جبکہ متذکرہ بالا اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے فوری طور پر سرمائے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر کاروبار در آمد بر آمد و تو مارکیٹنگ کے لیے سرمائے کی فراہمی اور زیادہ اہمیت اختیار کر لیتی ہے۔

پیکنگ

پیکنگ کا مطلب اشیاء کو پیک کرنا اور انہیں بند کرنا ہے۔ اس طرح اشیاء چوری ہو جانے ، ضائع ہو جانے، بہہ جانے ، گل سڑ جانے اور اسی طرح کے دیگر خطرات سے محفوظ ہو جاتی ہیں۔ تھوک فروش اشیاء کو ہوج بڑی مقدار، اور پر چون فروش چھوٹی مقدار میں سر بند کرتے ہیں۔ پیکنگ کے لیے کسی قسم کا مواد استعمال کیا جائے؟ اس کا فیصلہ شے کی نوعیت کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔ پرانے زمانے میں اشیاء مٹی کے برتنوں میں پیک کی جاتی تھیں۔ لیکن اب یہ طریقہ غیر موزوں سمجھا جانے لگا ہے اور اس مقصد کے لیے کاغذ کپڑا لکڑی ، شیشہ اور پلاسٹک وغیرہ استعمال ہوتا ہے ۔ عام طور پر ٹھوس اشیاء کو گانٹھوں میں باندھا جاتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کو لکڑی کے ڈبوں میں شیشے کی اشیاء کو گتے کے اندر اور ادویہ کو پلاسٹک کی بوتلوں وغیرہ میں رکھا جاتا ہے۔ پیکنگ کے لیے دیدہ زیب رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف رنگ مختلف انسانی جذبوں کی عکاسی کرتے ہیں مثلاً سفید رنگ پاکیزگی، سبز رنگ تازگی، نیلا رنگ ٹھنڈک اور سرخ رنگ گرمی کی علامت ہوتے ہیں۔ لہذا شئے کی نوعیت کے اعتبار سے رنگ کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ بڑی عمر کے لوگوں کے استعمال کی اشیاء پیکنگ سنجیدہ رنگوں والے مواد اور بچوں کے کھلونوں وغیرہ کی پیکنگ شوخ رنگ کے مواد سے کرنی چاہیے۔ پیکینگ کے اوپر سر بند شدہ شے کی تصویر کی بھی ہو سکتی ہے۔ جس سے شے بآسانی شناخت پذیر ہو جاتی ہے۔ ادویات کی پیکنگ پر استعمال کنندہ کے لیے ہدایات درج کی جاتی ہیں۔

خطرے کا احتمال

نقصان کے امکان کو خطرے کا نام دیا جاتا ہے۔ کاروبار میں شے کے چوری ہو جانے ۔ آگ لگ جانے ۔ سیلاب میں بہہ جانے اور کساد بازاری کا ڈر رہتا ہے۔ کاروباری شخص ان غیر یقینی حالات سے واقف ہوتا ہے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ لہذا مارکیٹنگ کا ایک فرض یہ بھی ہے کہ خطرے کو اٹھایا جائے ۔ مارکیٹنگ کے خطرات جس قدر کم ہوں گے اشیاء کی خرید و فروخت اسی قدر زیادہ ہوگی۔ اور یہ خطرات جتنے گھمبیر ہوں گے فروخت کا حجم کم ہو جائے گا۔ کاروباری شخص مارکیٹنگ کے خطرات پر مندرجہ ذیل طریقوں سے قابو پا سکتا ہے۔ -1 کاروباری شخص خطرے سے بچ سکتا ہے۔ مثلاً وہ اشیاء کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فریج کا استعمال کرتا ہے۔ ایسی عمارت میں کاروبار کرتا ہے جہاں آگ نہ لگ سکے۔ وہ خطرے کے امکان کو کم کر سکتا ہے اور یہ طریقہ زیادہ قابلِ عمل ہے، جیسے آگ کے لگ جانے کو روکنے کے لیے آگ بجھانے والے عملے کی تعیناتی کرنا ، کساد بازاری کے رجحان کو بھانپنے کے لیے منڈی کے حالات میں گہری دلچسپی لیتا۔ کچھ ایسے خطرات ہیں جو کاروباری شخص کو بہر حال اٹھانے پڑتے ہیں جس کے لیے اس آپ کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس مقصد کے لیے وہ تم مخصوص کر دیتا ہے۔ حصہ مارکیٹنگ کے خطرات کو ایسے افراد کی سمت منتقل کیا جا سکتا ہے جو خطرات کو اٹھانے میں تخصیص یافتہ ہوں ۔ کاروباری شخص اپنی اشیاء کا بیمہ کر سکتا ہے اور اس طرح وہ بلا خوف و خطر خرید و فروخت کے عمل کو جاری رکھ سکتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "ذخیرہ کاری کی تعریف"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment