مشارکہ ⇐ مشارکہ عربی زبان کا لفظ ہے جو لفظ شرکت سے نکلا ہے۔ اس کے معنی شامل یا شریک ہونے کے ہیں۔ اصطلاحات مشارکہ سے مراد ایسی کا روباری تنظیم ہے جس میں دو یا دو سے زیادہ فریق با ہم نفع نقصان کی تقسیم کی غرض سے اپنا سرمایہ اور محنت یکجا کر دیتے ہیں۔ مشارکہ میں نفع و نقصان کی تقسیم پہلے و سے طے شدہ نسبت سے کی جاتی جاتی ہے۔ مشارکہ میں : شامل تمام فریق آپس میں معاہدے کے ذریعے یہ تنظیم قائم کرتے ہیں اور بعد میں تمام کاروباری و انتظامی امور نمٹانے کے لئے اس معاہدے سے راہنمائی لیتے ہیں ۔ پاکستان میں مشارکہ سے مراد عارضی شراکت لی جاتی سے ہے جو کہ تجارتی بنک اپنے گاہکوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے سلسلے میں قائم کرتے ہیں۔ بنک کے مشارکہ میں نفع کی تقسیم پہلے سے طے شدہ نسبت سے کی جاتی ہے لیکن نقصان کی تقسیم ہر حال میں لگائے گئے سرمایہ کی نسبت سے ہی کی جاتی ہے۔
مضاربہ
مضاربہ کاروباری تنظیم کی اسلامی اصطلاح ہے۔ مضاربہ سے میراد اینا کاروبار ہے جس میں ایک شخص یا فریق اپنا سرمایہ لگاتا ہے اور دوسرا شخص یا فریق اپنی محنت اور تجربہ کاروبار کے حوالے کرتا ۔ لیے کرتا ہے۔ کا روبار سے حاصل ہونے والا نفع دونوں فریق آپس میں طے شدہ نسبت (Ratio) سے تقسیم کرتے ہیں۔ اگر کاروبار میں نقصان ہو جائے تو تمام تر نقصان سرمایہ لگانے والے فریق کو اکیلے طور پر برداشت کرنا پڑتا ہے۔ مضاربہ میں سرمایہ لگانے والے کو رب المال جب کہ دوسرے فریق کو مضارب کہا جاتا ہے ۔ حکومت پاکستان نے کاروبار کو اسلامی قوانین کے تحت ڈھالنے کے لئے جنوری 1980ء میں با قاعدہ مضاربہ آرڈینینس جاری کیا۔ مضاربہ ایسا معاہدہ ہے جس کے تحت ایک شخص سرمایہ لگاتا ہے تو دوسرا شخص اپنی محنت اور تجربہ، دونوں فریق ایک معاہدہ کے مطابق آپس میں نفع تقسیم کرتے ہیں ۔
مشترک سرمایہ کمپنی کی تعریف
رتم اور رقم والی چیز کو مشترک مقصد کے لئے مشترک سرمایہ میں لگاتے ہیں ۔ یہ افراد کی ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ منافع حاصل کرنے کی غرض سے قائم کی جاتی ہے۔ اس کمپنی کا سرمایہ قائم کرنے والے ممبران کا فراہم کردہ ہوتا ہے۔ سرمایہ کی تقسیم حصص کی شکل میں ظاہر کی جاتی ہے۔ اس کے حصے ایک دوسرے کے حق میں قابل انتقال ہوتے ہیں۔ ان کی خرید و فروخت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آتی اور ہر ممبر ایک یا ایک سے زیادہ حصص خریدنے کا مجاز ہوتا ہے۔ ایک ایسی کاروبار تنظیم جس کا وجود جدا گا نہ لیکن مصنوعی ہوتا ہے۔ ایک جداگانہ حیثیت تنظیم جس کا بانیوں اور ممبروں کی ذات سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہوتا اور اس کو یک مستقل قانونی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ مشترک سرمایہ وہ کمپنی ہوتی ہے جس کا مقررہ سرمایہ ادا کردہ اور عرفی حصص میں منقسم ہوتا ہے۔ اس کے حصص ایک سے دوسرے ممبر کے نام منتقل ہو سکتے ہیں۔
کمپنی کی وسعت
مشترک سرمایہ کمپنی ایک وسیع کا روباری ادارہ ہے یہ کمپنی ملک گیر شہرت کے منصوبوں کی تکمیل کا ذمہ اٹھاتی ہے۔ لہذا کمپنی کی تشکیل کا منتظم ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ کمپنی کی تشکیل جب قانونی طور پر وجود میں آتی ہے تو اس کو ہر قسم کے نقصانات کے خلاف عمل کاری میں تحفظ مل جاتا ہے ۔ قانونی کارروائی کو پورا کرنے کے لئے تشکیل کے سلسلہ میں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ لوگ اس کے حصص بھی اس وقت خریدتے ہیں جب اس کو قانونی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے۔ سرمایہ کو ہر قسم کا تحفظ مل جاتا ہے۔ چونکہ کمپنی کے مقاصد سرمایہ کے بغیر پورے نہیں ہو سکتے ۔ اس لئے کمپنی کو جلد ہی تمام تر قانونی پابندیاں پوری کرنی پڑتی ہیں تا کہ حصص کی فروخت جلد معرض وجود میں آئے اور کمپنی اپنا کام شروع کردے۔ کمپنی کو اپنا کاروبار وسیع کرنے کے لئے وافر سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سرمایہ شخص کی فروخت سے ہی دستیاب ہوتا ہے ۔ جب کمپنی تمام پابندیاں کر لیتی ہے تو اسے قانونی طور پر کاروبار شروع کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ جس قدر سر ما یہ دستیاب ہوگا اس قدر کمپنی وسیع ہوتی جائے گی۔
مشترک سرمایہ کمپنی کی اقسام
منشوری کمپنی
منشوری کمپنی فرمان شاہی کے ذریعہ وجود میں آتی ہے۔ ریاست کی طرف سے عوام کی ایک جماعت کو کچھ اختیارات مل جاتے ہیں کہ وہ خاص کا روباری سرگرمیوں کو خاص جگہوں پر ریاست کی حدود کے اندر اندر جاری کرے۔ اس قسم کی کمپنیوں کے اختیارات بہت وسیع ہوتے ہیں۔ سترھویں صدی میں فرمان شاہی کے ذریعے انگلستان میں بہت سی کمپنیاں معرض وجود میں آئیں۔ جن میں سے ہندوستان میں قائم کی جانے والی ایک کمپنی کا نام ایسٹ انڈیا کمپنی اور بنک آف انگلینڈ قابل ذکر ہیں ۔ لیکن ان ذکر ہیں۔ کمپنیوں کا وجود شہنشاہیت کے وجود کے ساتھ وابستہ رہا، جو نہی شہنشاہیت ختم ہوئی ان کمپنیوں کا وجود ہی ختم نہیں ہوا بلکہ کمپنیوں کی داغ بیل کا رواج بھی ختم ہو گیا۔ منشوری کمپنیوں کی چند بنیادی خصوصیات ملاحظہ ہوں۔ ان کمپنیوں کے نام کے ساتھ محدود کے لفظ کا اضافہ نہیں کیا جاتا کمپنی کے نام کے ساتھ ایسا لفظ بطور جزو بھی شامل نہیں کیا جا سکتا۔ کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے کمپنی جو قرضہ وصول کرتی ہے ممبروں کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ وہ ہی اس قرض کی ادائیگی کے ذمے دار ہوتے ہیں۔ کمپنی کو پہلے ہی وسیع اختیارات دیئے جاتے ہیں ۔ لہذا ان اختیارات سے تجاوز کرنا مناسب نہیں۔ اگر کمپنی اختیارات کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ اس کمپنی کو مخصوص حدود کے اندر کاروبار کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
آئینی کمپنی
عوام کے مفاد کی خاطر آئینی کمپنی وجود میں آتی ہے ۔ جس کی تشکیل کی اجازت مجلس آئین ساز سے حاصل کی جاتی ہے۔ ایسی کمپنی کے اجراء کی تحریک خود حکومت کی طرف سے ہوتی ہے پاکستان میں اس قسم کی کمپنیوں کی مثال ریلوے، پانی گیس اور بجلی وغیرہ کے ادارے ہیں ۔ ان کمپنیوں کو حاصل نہیں ہوتے۔ یہ آئینی کمپنی کے یہ اختیارات اس کو دوسری کمپنیوں سے ممیز کر دیتے ہیں۔ ان کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے پورا پورا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ ان کمپنیوں کی تشکیل مجلس آئین ساز کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ کمپنیاں اپنے شعبے میں مکمل طور پر اجارہ داری حاصل کر لیتی ہیں۔ ان کمپنیوں کے ممبران اپنے شخص کی ملکیت تک ہی نقصان کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ کمپنیاں مقامات عامہ کو استعمال کرنے کا بھی حق رکھتی ہیں۔
رجسٹرڈ کمپنی
ایسی کمپنیاں رجسٹرڈ کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ بصورت دیگر ایسی کمپنیاں وجود میں نہیں آسکتیں۔ ان کمپنیوں کی تشکیل ، انتظام اور تنسیخ کمپنی ایکٹ کے تحت واقع ہوتی ہے۔ پاکستان میں متعدد کمپنیاں رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔ ذمہ داری کے لحاظ سے رجسٹرڈ کمپنی ، محدود به ضمانت کمپنی اور محدود به تحص کمپنی تین اقسام میں تحریر میں ان کا تسلسل قائم رکھا گیا ہے۔
غیر محدود کمپنی
اس قسم کی کمپنی میں ممبران کی ذمہ داری غیر محدود ہوتی ہے۔ جیسا کہ ملکیت فرد واحد اور شراکت داری میں ہوتی ہے۔ اگر اس کمپنی کو نقصان اٹھانا پڑے تو حصص کی مالیت کے علاوہ مہران کی ذاتی املاک بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ غیر محدود کمپنی اور شرکت داری میں صرف یہ فرق ہے کہ کمپنی مبران کی تعداد غیر محدود جبکہ شراکت داری تنظیم میں ممبران کی تعداد محدود ہوتی ہے۔ غیر محدود کمپنی میران پر واجبات کی ادائیگی کی ذمہ داری ممبری کے ایک سال بعد تک رہتی ہے جبکہ شراکت داری میں مدت کا کوئی تعین نہیں۔ شراکت داری کو وجود میں آنے کے لئے جن پابندیوں کو پورا کرنا ہوتا ہے غیر محدودان پابندیوں سے یکسر پاک ہے۔
محدود به ضمانت کمپنی
اس کمپنی سے مراد ایسی کمپنی ہے جس کے ممبران اس بات کی تحریری ضمانت دیتے ہیں کہ وہ کمپنی کی منیخ کے اخراجات یا واجبات کی ادائیگی کی صورت میں کمپنی کو ایک مقررہ رقم ادا کریں گے۔ یہ شرط ملے اس سے مراد ہیں۔ کر لی جاتی ہے کہ یہ ضرورت ان کی ممبری کی معیاد کے دوران پڑے گی یا مبری کی معیاد ختم ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر وقوع پذیر ہوتی ہے۔ محدود به ضمانت کمپنیاں کمپنی ایکٹ کے تحت رجسٹر ڈ ہوتی ہیں۔ متذکرہ شرائط آئینی کمپنی میں شامل کر دی جاتی ہیں ۔ اس کمپنی کی تشکیل کے بغیر حصص سرمایہ کے . ساتھ وجود میں آتی ہے۔ اگر کمپنی بغیر سرمایہ شخص کے ساتھ وجود میں آئے تو ہر ممبر کی ذمہ داری اس کے حصول کی مالیت تک محدود ہو گی۔ یہ کمپنیاں تعلیمی ترقی ، کھیلوں ، مذہبی یا خیراتی مقاصد کے لئے وجود میں آتی ہیں۔ ہر مبر کو داخلے کے لئے چندہ یا فیس داخلہ ادا کرنا پڑتی ہے۔ محدود بہ ضمانت کمپنیاں مزید او اقسام میں تقسیم ہو جاتی ہیں جن میں سے ایک کمپنی کا سرمایہ مختلف حصوں میں تقسیم ہوتا ہے اور دوسری بینی کا سرمایہ مختلف حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا۔ سرمایہ کی تقسیم کا انحصار ممبروں کی صوابدید پر ہوتا ہے۔ بعض دفعہ کمپنی کے موس خود فراہم کرتے ہیں اور بعض دفعہ حصص بیچ کر سرمایہ اکٹھا کر لیا جاتا ہے۔ ان کمپنیوں کا بنیادی مقصد نفع کمانا نہیں بلکہ ہے۔ اس کمپنی کی مندرجہ ذیل اہم خصوصیات ہیں۔ خدمت خلق یا روائتی ثقافت کی محافظت ہوتا اس کمپنی کا سرمایہ ممبران ہی فراہم کرتے ہیں۔ حصص میں تقسیم نہیں ہوتا ۔ اس کمپنی کے اغراض و مقاصد مذہب، سماج اور ثقافت کی خدمت کرنا ہے۔ عوام جن کا مقصد سرمایہ کاری سے منافع کمانا ہوتا ہے وہ اس کے حصص نہیں خرید تے ۔ لہذا یہ کمپنیاں بھی بھی ہو سکتی ہیں اور عوامی بھی۔ یہ کمپنیاں منظور شدہ سرمایہ کے بغیر ہی رجسٹرڈ کروائی جاسکتی ہیا منظور شدہ سرمایہ کے ساتھ بھی۔ لیکن ممبران اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ درست واجبات اور مطالبات کی ادائیگی کے لئے ایک مقررہ رقم فراہم کرتے رہیں گے۔ یہ ضرورت ممبری کے دوران یا معیاد ختم ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پڑ سکتی ہے۔ اگر مرکزی حکومت سے اس بات کی اجازت لی جائے کہ کمپنی کو اپنے نام کے ساتھ محدود کا لفظ لکھنا ضروری نہیں ہوتا بشر طیکہ مرکزی حکومت سے اس کی اجازت لی گئی ہو۔
محدود ب خصص لمپنی
اس کمپنی کا تمام کا تمام سرمایہ مختلف حصوں میں منقسم ہوتا ہے ۔ کمپنی کی حصہ داری کی ذمہ داری ان کے حصص کی مالیت تک محدود ہوتی ہے۔ نقصان کی صورت میں کمپنی اس کے حصول سے زیادہ مالیت کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔ چونکہ حص کی ادائیگی عام طور پر اقساط میں ہوتی ۔ طور پر اقساط میں ہوتی ہے۔ اس لئے ان حصہ داروں سے جنہوں نے پوری رقم ادا نہ کی ہو بقایا رقم کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ حصوں کی پوری اقساط ادا کر دینے کے بعد حصہ داری کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔
نجی کمپنی
کمپنی کی رو سے نجی کمپنی کی تعریفیں اس طرح اخذ کی جاتی ہیں۔ جو کہ پچاس کی تعداد تک ممبران کو محدود کر دیتی ہے۔ جو کہ عوام کو قصص اور تمسکات کی خرید کے لئے دعوت نہیں دیتی۔ لئے جو کہ حصص کی انتقال پذیری پر پابندی لگا دیتی ہے۔ جو کہ ک از کم دو عمران سے شروع کی جاتی ہے۔ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس کمپنی کو چلانے کے لئے صرف انہی آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک دوسرے کو جانتے ہوں ۔ عوام کو شرکت کی دعوت نہ دینا اس کی عام خصوصیت ہے ۔ پرائیویٹ لمٹیڈ کا لفظ کمپنی کے نام کے ساتھ ایک جزو کی حیثیت سے لکھا جانا ضروری ہے۔ اس کمپنی میں شرکت کے لئے دوستوں اور رشتہ داروں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو کم ہی موقع ملتا ہے۔ ان مخصوص خصوصیات کی بنا . پر اسے کچھ آسانیاں بھی میسر آجاتی ہیں۔ کم از کم دو آدمیوں سے اس کی تشکیل مکمل ہو جاتی ہے۔ انتظامی امور کے لئے نظماء کا تقر رضروری نہیں اسے اپنے سالانہ حسابات رجسٹرار کے پاس داخل کرانے پر یا ممبران کے پاس بھیجنے پر پابندی نہیں ہوتی ۔ اس کو کمپنی ایکٹ 1913ء کی شرائط کو پورا کرنے سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے لئے یہ بھی ضروری نہیں کہ آئینی اجلاس طلب کرے۔ اس کمپنی کو اجازت ہے کہ اپنے حسابات کی پڑتال غیر مستند تخلیح سازوں سے کرائے۔ حصہ داروں کی فہرست رکھنے کی پابندی سے بھی آزاد ہوتی ہے۔
عوامی محدود کمپنی
اس کمپنی کا کل سرمایہ مختلف اور متعدد حصص میں منقسم ہوتا ہے۔ حصص کی خرید کی دعوت ہر خاص و عام کو دی جاتی ہے۔ لہذا اس کمپنی کے شرکاء عوام پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کمپنی کی تشکیل کے لئے کم از کم سات ممبروں کی ضرورت ہے۔ اس کمپنی کی درج ذیل اہم خصوصیات ہیں۔ 1- یہ کمپنی اخبارات اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو شخص کی خرید کے لئے شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ اس سے کمپنی کی بنیا د شروع ہوتی ہے۔ اس کمپنی کے شرکاء پر اپنے حمص دوسروں کے نام نقل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ، صرف کمپنی کو منتقلی کی اطلاع دے کر ہر حصہ دار اپنا حصہ منتقل کر سکتا ہے۔ کم از کم ممبران کی تعداد سات اور زیادہ سے زیادہ ہزاروں تک ہوسکتی ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "مشارکہ" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ