نقل مکانی ⇐ انسانی زندگی کے ابتدائی دور میں جب اس کی ضروریات کی تسکین کے لئے زیادہ ذرائع نہیں تھے اور اسے کئی ایک مخالف طاقتوں سے نبرد آزما ہونا پڑتا تھا تو ایسی صورت میں وہ ان جگہوں کا رخ کرتے تھے۔ جہاں خود کو زیادہ محفوظ اور خوشحال رکھ سکیں ۔ یعنی انسانی معاشرے میں ابتداء سے ہی نقل مکانی پر عمل درآمد ہوتا رہا ہے۔ ابتدائی دور میں انسان نے جس چیز کو اپنے لیے اہم تصور کیا وہ پانی اور خوراک ہی تھی۔
جانوروں کا شکار
- لہذا جہاں کہیں یہ چیزیں اسے میسر آتیں
- وہ اسی جگہ رہائش اختیار کر لیتا۔
- اس آغاز میں اس نے جنگل میں اگے ہوئے قدرتی پھلوں اور سبزیوں پر گزار کیا۔
- رفتہ رفتہ جانوروں کا شکار بھی شروع کر دیا لیکن یہ دونوں ذرائع یعنی قدرتی طور پر اگی ہوئی اناج، سبزی، پھل
- اور قدرتی ماحول کے جانور اس دور کے انسان کی دلچسپی کا محور تھے۔
- ایسا کیوں تھا۔ اس لیے کہ سے نہ تو پودے لگانا آتا تھا اورنہ ہی جانور پالنا۔
انسان کی نقل مکانی کی وجوہات
- یہی وجہ تھی کہ جب کسی علاقے سے یہ چیزیں نایاب ہو جاتی تھیں
- تو وہاں سے انسان بھی نقل مکانی کر جاتے تھے اور وہ اس جانب بڑھتے تھے
- جہاں قدرتی وسائل کثیر تعداد میں موجود ہوتے تھے۔
- بلاشبہ انسان کی نقل مکانی کی بہت سی وجوہات ہوں گی
- لیکن یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ نقل مکانی کی واحد وجہ انسان کی بقائے حیات کا سوال تھا۔
- اس ضمن میں پانی چونکہ اہم ترین جزو رہا تھا
- لہذا زیادہ محفوظ اور فائدہ مند مقام کی تلاش کے دوران جو لوگ دریاؤں کے کناروں تک پہنچتے وہ وہاں مستقل قیام کر لیتے ۔
مختلف دھاتیں
- آج بھی جب آپ تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو قدیم ثقافتیں اور معاشرے دریاؤں کے کناروں پر ہی آباد نظر آتی ہیں۔
- کیونکہ وافر مقدار میں اور مسلسل ملنے والے پانی میں وہ کشش تھی کہ اس نے قدیم انسان کو اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کیا۔
- جب انسان نے ایک جگہ قیام کیا تو دھیرے دھیرے اسے دیگر ضرورتوں کا احساس ہونے لگا۔
- اس طرح اس نے اپنے تحفظ اور خوراک کی مسلسل فراہمی کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔
ان سوچوں اور کوششوں کے نتیجے میں مختلف دھاتیں دریافت ہوئیں اور مختلف آلات بھی وجود میں آئے۔ یعنی پہلے انسان نے پتھر اور لکڑی سے اپنے تحفظ کے اقدامات کئے حتی کہ اناج حاصل کرنے اور پیدا کرنے کے لئے بھی انہیں اوزاروں کا سہارا لیا گیا
قدیم ثقافتوں کا مقابلہ
پھر رفتہ رفتہ مختلف دھاتوں سے یہ اوزار بنائے گئے ۔ یہی نہیں ایک ساتھ ایک جگہ پر رہتے ہوئے بہت سے مشترکہ اوزار اور مشترکہ طریقہ کار کے استعمال کی وجہ سے ان میں یکسانیت کے آثار پیدا ہونے لگے جو رفتہ رفتہ ایک مخصوص انداز زندگی کی طرف انہیں لے گئے ۔
- انہوں نے نہ صرف پودے اگانے شروع کئے بلکہ اناج بھی اگانا شروع کیا۔
- اسے محفوظ کرنا بھی شروع کیا۔
- یہی نہیں مختلف جانور اور پرندے بھی پالنا شروع کئے
- اور پھر ان سے نہ صرف گوشت حاصل کیا
- بلکہ ان کی کھالوں بالوں اور پروں کو بھی زیر استعمال لائے۔
- اس لیے ہم جب تاریخ میں ان قدیم ثقافتوں کا مقابلہ
- اس دور کی غاروں اور جنگل میں رہنے والے دوسرے انسانوں سے کرتے ہیں۔
- تو وہ زیادہ ذہین اور منظم دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح انسان کی زندگی میں بے شمار تبدیلیاں رونما ہوتی گئیں۔
نقل مکانی کی تعریف
عام طور پر کسی ایک فرد یا گروہ کے مستقل یا عارضی طور پر کسی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کو نقل مکانی“ کہا جاتا ہے۔ بعض ماہرین نے فرد یا گروہ کی ایک سماجی نظام سے نکل کر دوسرے سماجی نظام میں جانے کو نقل مکانی “ کہا ہے۔
- نقل مکانی ایک ایسا فعل یا عمل ہے
- جس میں ایک فرد یا افراد کے گروہ کا کسی جغرافیائی مقام سے دوسرے جغرافیائی مقام کی طرف منتقل یا عارضی طور پر منتقل ہوتا ہے۔
- ذیل میں چند ماہرین کی پیش کردہ تعریفیں درج ہیں۔
میٹرس
نقل مکانی پیدائش یا موت کے علاوہ کسی اور طریقے سے ایک علاقے یا خاص آبادی میں داخل یا خارج ہونے کے عمل کا نام ہے۔
ہیگرسٹرینگ
کسی ایک فرد کا کسی ایک کلیسائی حلقے یا پنچائیت سے دوسرے کلیسائی حلقے یا پنچائیت میں اپنی رہائش کو تبدیل کرنا نقل مکانی ہے ۔”
وین بری
مستقل یا عارضی طور پر مخصوص مدت کیلئے اپنی قیام گاہ کوتبدیل کرنے کا نام نقل مکانی ہے ۔
برنبائی
نقل مکانی کا مطلب کسی ایک شخص کی بستی یا برادری میں تبدیلی ہے اور اسی طرح نقل مکانی افراد کی کسی مخصوص منزل کی طرف مستقل روانگی کا نام ہے نقل مکانی عام طور پر کسی ایک فرد یا چند افراد کا مستقل یا عارضی طور پر بستی یا برادری کو دوسری بستی یا برادری کے لئے چھوڑنا یا تبدیل کرنا ہے۔
- چونکہ کسی بستی یا برادری میں جغرافیائی لحاظ سے لوگ باہم مل جل کر رہتے ہیں۔
- اس لیے ایک بستی سے دوسری بستی میں منتقل ہونے کی وجہ سے فرد بستی کے رکن کی رکنیت میں کسی نمایاں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔
رسم و رواج کو اپنانا
اسکے ساتھ ساتھ علاقائی شناخت میں بھی خاصی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ جب ہم ایک جگہ چھوڑ کر کسی دوسری جگہ جاتے ہیں اور قیام کرتے ہیں تو ہمیں نہ صرف کچھ نئی باتیں اپنانا پڑتی ہیں
- بلکہ کچھ پرانی باتوں اور عادات کو چھوڑنا بھی پڑتا ہے۔
- نئی جگہ میں مروجہ رسم و رواج کو اپنانا ہے
- اسی طرح بحیثیت مجموعی زندگی کے نئے انداز اور اصول اپنانا پڑتے ہیں
- جنہیں ہم عرف عام میں معمولات زندگی کی کمی کہہ سکتے ہیں۔
- پھر رفتہ رفتہ یہ نیا انداز زندگی ہماری شناخت بن جاتا ہے۔
بیرونی نقل مکانی
بیرونی مکانی کو بین الاقوامی نقل مکانی بھی کہا جاتا ہے ۔ اس نقل مکانی کے تحت ایک یا ایک سے زائد ممالک کی سرحدیں عبور کی جاتی ہیں ۔ یہ سرحد میں ملحقہ ممالک ( علاقے ) کی ہو سکتی ہیں۔ اس طرح ایک براعظم سے دوسرے براعظم منتقلی بھی ممکن ہے۔ بیرونی نقل مکانی میں فاصلے کی کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔ علم بشریات میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے۔ بیرونی نقل مکانی کا مطلب ہے کہ ایک سے دوسری ریاست میں منتقلی ایسی نقل مکانی مقرر کردہ یا متعین کردہ یا متعین سرحدوں کو عبور کرنے سے واقع ہوتی ہے۔ عام طور پر ایک ملک سے دوسرے ملک میں منتقل ہونے کو بیرونی نقل مکانی کہا جاتا ہے۔”
بیرونی ملک نقل مکانی
دور حاضر چونکہ تکنیکی دور ہے جس میں بیرونی ملک نقل مکانی عملاً آسان اور تکنیکی لحاظ سے ایک پیچیدہ عمل ہے یعنی اب ایک ملک سے دوسرے ملک جاتا یا ایک براعظم سے دوسرے براعظم جانا چند گھنٹوں میں ممکن ہے جب کہ فرد کو اپنی مکمل شناخت کروا کر کلیرنس حاصل کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ تاہم ممالک کے مابین ہونے والے مختلف ایگریمنٹ کے ذریعے جانا نسبتا آسان ہے۔ اسی طرح اعلی تعلیم کی غرض سے جانا بھی قواعد و ضوابط کے تحت ہے جو نسبتا آسان ہے۔ دنیا اب ایک گلوبل ویلج کی صورت اختیار کر گئی ہے ۔ تاہم پھر بھی اگر کسی خطے میں قدرتی آفات یا انسان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والے ہولناک فسادات ہوں تو دوست ممالک سنجیدہ اور مہارتیں رکھنے والے افراد کو اپنے ملک میں آکر مثبت حیثیت سے رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “نقل مکانی“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…………… نقل مکانی …………..