ٹریفک کے بنیادی ضابطے ⇐ جدید ترین ٹیکنا لوجی سے چلنے والی مختلف گاڑیوں سے فائدہ اٹھانے اور دوران سفر نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک کے بنیادی ضابطوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ ٹریفک کے چند بنیادی ضابطے مندرجہ ذیل ہیں ۔
متحمل مزاجی
گاڑی ہمیشہ مشکل سے اور سڑک پر چلنے والی ٹریفک کا خیال رکھتے ہوئے چلانا چاہیے غیر ضروری جلد بازی سے نہ صرف مالی بلکہ بعض اوقات جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ۔
رفتار کے مطابق
غور کیا جائے تو خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ سے محض چند منٹ کا فرق پڑتا ہے لیکن اس طرح حادثے کا اندیشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ سڑک پر مقررہ حصوں پر لکھی ہوئی رفتار کے مطابق ہی گاڑی چلانا چاہیے۔
مستعدی
یہ سمجھنا غلط ہے کہ صرف ڈرائیونگ کرنے والے یا سڑک کراس کرنے والے شخص ہی کی غلطی حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ۔ اکثر و بیشتر حالات میں دوسروں کی غلطی کی وجہ سے بھی حادثہ ہو جاتا ہے ۔
قواعد و ضوابط کے مطابق
ایک فرد تو تمام قواعد و ضوابط کے مطابق ڈرائیونگ کرتا ہے لیکن سامنے سے آنے والے ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ لہذا سڑک پر نہایت مستعد اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تا کہ دوسری گاڑیوں کی حرکت کو پیشگی سمجھا جا سکے اور محفوظ طریقہ اختیار کیا جا سکے۔
بچے بوڑھے اور اندھے افراد پر نظر رکھنا
کوئی بھی فرد خواہ وہ گاڑی چلا رہا ہو یا سڑک عبور کر رہا ہو یا فٹ پاتھ پر چل رہا ہوا اسے اپنے گرد بچوں نابیناؤں اور ضعیف العمر لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ یا ایسے لوگوں کا حق ہے کہ دوران سفر اور سڑک پر ان کا خیال رکھا جائے۔
ٹریفک کے اشارے
ہر شہری کے فرائض میں شامل ہے کہ اسے ٹریفک کے اشاروں آمد و رفت کے تمام نشانات اور اشاروں سے اچھی طرح واقفیت حاصل ہو ۔ یہ سمجھنا درست نہیں کہ ٹریفک کے اصول اور ضوابط صرف گاڑیاں چلانے والوں کیلئے ہیں۔ یہ ضوابط پیدل چلنے والوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔
سڑک پر کھیلنا
معاشرے کے ہر فرد کو سڑک پر چلنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے ۔ ضروری ہے کہ بچوں کو سڑک عبور کرنے کا صحیح طریقہ سکھایا جائے ۔ بچوں کو کوئی بھی بالغ شہری سڑک پار کروائے کیونکہ بچے ذہنی طور پر اس قدر مضبوط نہیں ہو تے ۔
حادثے کا شکار
ان کے نا پختہ ذہن جلد خوفزدہ ہو جاتے ہیں جس سے حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ بعض اوقات بچے کھیل میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ سڑک پر آ نکلتے ہیں اور کسی نا خوشگوار حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثال پتنگ بازی کرکٹ میں کھیلوں سے دی جاسکتی ہے۔ بچوں کو سڑک پر یا سڑک کے نزدیک ہرگز کھلنے نہ دیا جائے۔
ڈرائیور کی توجہ
موٹر یا گاڑی چلانا ایک تکنیکی او توجہ طلب عمل ہے۔ اس میں ذراسی لا پرواہی یا سستی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
ڈرائیونگ سیٹ
ڈرائیونگ سیٹ پر خواہ مرد ہو یا عورت سفر کے دوران میں باتیں کر کے گنگنا کر یا کسی بھی طریقے سے ڈرائیور کواپنی طرف متوجہ نہیں کرنا چاہیے۔ وقتی مذاق کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اوقات
ڈرائیور اپنے علاوہ گاڑی میں موجود ہر فرد کی جان کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ ڈرائیور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں اور بہت سی دوسری قیمتی جانیں بھی اپنے ساتھ ختم کر بیٹھتے ہیں۔
راستوں پر کوڑا کرکٹ
ہرشہری کا اخلاقی فرض ہے کہ گلی محلے کواپنے گھر کی طرح صاف رکھا جائے ۔ سڑک پر گندگی پھیلانا اخلاقی جرم ہے۔ ایسا کرنا غیر منظم اور غیر شائستہ ہونے کی علامت ہے۔ سڑک پر جلتا ہوا سگریٹ کبھی نہیں پھینکنا چاہیے بعض اوقات چھوٹی سی غفلت یا بے احتیاطی کئی جانوں کے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے ہونے والے نقصانات
شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ لوگوں کے پاس نجی گاڑیاں بھی کثرت سے ہیں ۔ عام مشاہدہ یہ ہے کہ لوگ عموماً ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کرتے ۔ اس بات کی وضاحت کیلئے ذیل میں اس کی مختلف صورتیں بیان کی جارہی ہیں ۔
لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ
لوگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے حادثات ہوتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ بعض اوقات 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلاتے دیکھا جاتا ہے جو قانوناً جرم ہے اور اس کے نتائج خطرناک ہوتے ہیں۔
جرمانہ
سرخ اشارے پر گاڑی روکنے کے بجائے نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ یہ سنگین خلاف ورزی ہے ۔ اکثر اس پر جرمانہ بھگتنا پڑتا ہے۔
ٹریفک قوانین
کچھ لوگ ٹریفک قوانین کے علاوہ ڈرائیونگ سے بھی اچھی طرح واقف نہیں ہوتے۔ زیر تربیت ڈرائیور بھی قانون شکنی اور حادثے کا سبب بنتے ہیں۔
پیشہ ور ڈرائیور
پیشہ ور ڈرائیور ڈرائیونگ کے ماہر ہوتے ہیں لیکن وہ گانے سننے کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ لمبےراستوں پر چلنے والے بعض ڈرائیور منشیات کے بھی عادی ہوتے ہیں۔ یہی حالت شہروں میں ویگن سوزوکی اور بس کے ڈرائیوروں کی ہے۔
اوور ٹیکنگ
غلط اوور ٹیکنگ اور ریس لگانا بھی ٹریفک حادثوں کا باعث بنتا ہے۔
ٹریفک کے قوانین
بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور چوری کی گاڑیاں چلانا بھی ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
شہروں میں صنعتی اداروں
شہروں میں صنعتی اداروں، فیکٹریوں، منڈیوں اور دفاتر کے علاوہ شاپنگ پلازہ و غیرہ میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کا رش بھی قانون شکنی کا سبب بنتا ہے۔
ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی
ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کی بہت سی اور وجوہ بھی ہیں مگر اس نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے ہر کوئی واقف ہے۔ ہر قانون شکنی کی سزا موجود ہے لہذا ہر گاڑی چلانے والے کو ان تمام امور سے واقف ہونا چاہیے اور ٹریفک کے اصول وضوابط کا خیال رکھنا چاہیے ۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ٹریفک کے بنیادی ضابطے“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…….ٹریفک کے بنیادی ضابطے …….