چارٹس کے ساتھ کام کرنا ⇐ مائیکروسافٹ ایکسل، چارٹس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے ڈیٹا کو تصویری شکل میں دکھاتا ہے۔ چارٹس اپنے ناظرین کو زیادہ آسانی سے سپریڈ شیٹ میں تعداد کے پیچھے معنی کو دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
چارٹ بنانا
- ورک شیٹ کا انتخاب کریں ۔ جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں۔
- مارک شیٹ کے سیلوں کو منتخب کریں جس کا آپ چارٹ بنانا چاہتے ہیں۔
- داخل کریں انسرٹ کے ٹیب پر کلک کریں۔
- چارٹ گروپ میں چارٹ کے مختلف آپشنز کا جائزہ لیں ۔
- کسی ایک چارٹ آپشن کا انتخاب کریں۔
ڈیزائن ٹیب
- ڈیزائن ٹیب کو منتخب کریں۔
- چارٹ کی قسم تبدیل کرنے کی کمانڈ پر کلک کریں۔ ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔
- کسی اور چارٹ کی قسم کا انتخاب کریں۔
- او کے بٹن پر کلک کریں۔
چارٹ سٹائل کو تبدیل کرنا
- ڈیزائن ٹیب کو منتخب کریں۔
- چارٹ سٹائل گروپ کو تلاش کریں۔
- مزید شامل آپشنز کو دیکھنے کے لئے تیر کے نشان پر کلک کریں۔
- اپنے مطلوبہ مشائل پر کلک کریں
ایک چارٹ کو دوسری ورک شیٹ پر لے جانا
ڈیزائن ٹیب کو منتخب کریں۔ مووچارٹ کمانڈ پر کلک کریں۔ ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔ جس میں چارٹ کی موجودہ جگہ منتخب ہوگی۔
ورک شیٹ کا انتخاب
چارٹ کے لیے مطلوبہ جگہ کا انتخاب کریں ۔ موجودہ ورک شیٹ کا انتخاب کریں۔یا نئی ورک شیٹ منتخب کریں اور اس کا نام دیں۔
کوائف کو ترتیب دینا
ایکسل ہمیں سیلوں میں موجود کوائف کو ترتیب دینے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ سٹوڈنٹس مارک شیٹ کی ورک شیٹ درج ذیل ہے۔ ٹوٹل مارک کی بنیاد پر اس کو ترتیب دیتے ہیں۔ ٹوٹل مارک کے سیلوں کو ترتیب دینے کے لئے منتخب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر اوپری دائیں جانب سورٹ اینڈ فلٹر کو کلک کریں۔ بڑے سے چھوٹا کو کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس آئے گا۔ اپنے انتخاب کی توسیع کو منتخب کریں۔سورٹ کے بٹن پر کلک کریں۔ انتخاب کی توسیع آپ کی مارک شیٹ ٹوٹل نمبروں کی بنیاد پر ترتیب میں آجائے گی۔
انٹرنیٹ
دوسرے انٹرنیٹ سے مراد لاکھوں کمپیوٹرز کا ایسا مجموعہ ہے جو پوری دنیا میں ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ یہ کمپیوٹرز کا عالمی نیٹ ورک ہے۔ یہ کمپیوٹر ز آپس میں مختلف ذرائع سے منسلک ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز کو منسلک کرنے کے چند اہم ذرائع درج ذیل ہیں
- ٹیلیفون لائنیں
- فائبر آپٹکس لائنیں
- سیٹیلائٹ
- وائرلیس کنیکشن وغیرہ
انٹریٹ کے ذریعے مختلف کمپیوٹرز پر محفوظ کی گئی معلومات حال کی جاسکتی ہیں۔ ایسے کمپیوٹرجن پر محفوظ معلومات تک پوری دنیا میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے انہیں ہوسٹ یا سرور ٹی سی پی آئ پی کہا جاتا ہے۔ یہ کمپیوٹر ایک دوسرے کیسا تھ رابطہ کرنے کے لیے جو پروٹوکول استعمال کرتے ہیں اسے کہا جاتا ہے ٹرانسمشن کنٹرول پروٹوکول انٹرنیٹ پروٹوکول کا مخفف ہے۔ سرور کمپیوٹر لوگوں کو مختلف قسم کی معلومات مہیا کرتے ہیں۔
معاشرے پر انٹرنیٹ کے مثبت اثرات
معاشرے پر انٹرنیٹ کے مثبت اثرات درج ذیل ہیں
گلوبلائزیشن
انٹرنیٹ سے دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ نسلک رہتے ہیں۔ اس نے رابطے کے زیادہ مواقع مہیا کئے ہیں۔ اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے نظریات سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
معلومات کا بہاؤ
انٹرنیٹ پر ہر موضوع سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ لوگ کسی بھی موضوع پر معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کرنے کے لیے سرچ انجن استعمال کئے جاتے ہیں۔
بہتر سمجھ بوجھ
انٹرنیٹ ایک دوسرے کیسا تھ رابطہ کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ لوگ ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیالات کر سکتے ہیں جس سے ایک دوسرے کو سجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس سے دنیا میں امن و آشتی پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آرام دہ زندگی
انٹرنیٹ کے ذریعے زندگی میں بے شمار آسائشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ لوگ اپنے کام آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کر سکتے ہیں اور کاروبار چلا سکتے ہیں۔
علم
انٹرنیٹ معلومات کا وسیع سمندر ہے۔ لوگ مختلف ویب سائٹس سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ لوگ مختلف سکالرز اور پڑھے لکھے لوگوں سے رابطہ کر کے علم حاصل کر سکتے ہیں۔
معاشرے پر انٹرنیٹ کے منفی اثرات
معاشرے پر انٹرنیٹ کے منفی اثرات درج ذیل ہیں
اخلاق با ختگی
انٹرنیٹ پر بہت سی غیر اخلاقی ویب سائٹس بھی موجود ہیں۔ ان ویب سائٹس پر ایسا مواد ہوتا ہے جو ہمارے معاشرے کی اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ یہ ویب سائٹس نوجوان طبقے میں اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔
سکیورٹی مسائل
انٹرنیٹ کی وجہ سے بہت سے سکیورٹی مسائل پیدا ہو گئے ہیں جن میں ہیکنگ بھی شامل ہے۔ ہیکر زانٹرنیٹ کے ذریعے مختلف کمپیوٹرز پر محفوظ ڈیٹا چوری کرتے ہیں اور اسے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہیکرز مختلف ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر کے وہاں موجود ڈیٹا ضائع کر دیتے ہیں۔
وائرس
انٹرنیٹ مختلف کمپیوٹرز پر وائرس پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ لوگ انٹرنیٹ اور ای میل کے ذریعے وائرس پھیلاتے ہیں۔ بہت سی ویب سائٹس پر موجود وائرس لوگوں کے کمپیوٹر پر منتقل ہو جاتے ہیں۔
وقت کا ضیاع
بہت سے لوگ کمپیوٹر کو کسی مثبت مقصد کے بغیر استعمال کرتے ہیں۔ وہ بے تحاشہ گیمز کھیلتے ہیں۔ اور بھی چیٹنگ کرتے ہیں جس سے وقت اور توانائی کا ضیاع ہوتا ہے۔
کمپیوٹر جرائم
بہت سے لوگ کمپیوٹر کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کے کریڈٹ کارڈ نمبر حاصل کر کے انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “چارٹس کے ساتھ کام کرنا“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…….چارٹس کے ساتھ کام کرنا …….