ڈیٹا کمیونی کیشن سپیڈ ⇐ ڈیٹا کمیونی کیشن سپیڈ کی بھی کمیونی کیشن سٹم میں بینڈ کی چوڑائی ڈیٹا کمیونی کیشن کی گنجائش کا اظہار ہوتی ہے، یہ اصل میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لئے دستیاب فریکونسیز کی رینج ہوتی ہے۔
کمیونی کیشن کی رفتار ماپنے کا طریقہ
ڈیٹا کمیونی کیشن کی رفتار جس اکائی میں ماپی جاتی ہے وہ باڈ کہلاتی ہے ، عمومی طور پر باڈبائٹ فی سیکنڈ تعداد ہی ہوتی ہے۔ ایک باڈ ایک سیکنڈ میں ایک سگنل چینج کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ ایک بائٹ فی سیکنڈ کے برابر ہوتا ہے۔
اقسام
چینلز کے درمیان ڈیٹا کی منتقلی کے لئے مختلف درجے کے چینل مختلف سپیڈ فراہم کرتے ہیں ، ان چینلز کو تین درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
کم رفتار یا نیرو بینڈ
کم رفتار یا نیرو بینڈ میں بائٹ ٹراکمیشن ریٹ 40 سے 300 باؤ ہوتا ہے، اس درجے کی کمیونی کیشن میں ٹیلی گراف کمیونی کیشن لائنز شامل ہیں۔
درمیانی سپیڈ یا وائس بینڈ
میڈیم سپیڈ لائنز پر ڈیٹا کمیونی کیشن کی رفتار 300 باڈ سے 56 ہزار باڈ تک ہو سکتی ہے، اس درجے کی کمیونی کیشن کے لئے ان لائنز کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ عام طور پر آواز پہنچانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں اسی لئے اسے وائس بینڈ کہا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے عام ذریعہ ٹیلی فون کی لائنز ہیں، جس پر عام طور پر سپیڈ 6 ہزار 12 سو ، 24 سو، 48 سو ، 96 سو، 14 ہزار 4 سو ، 28 ہزار 8 سو اور 56 ہزار باڈ ہوتی ہے۔
تیز رفتار یا براڈ بینڈ
ہائی سپیڈ کمیونی کیشن چینل براڈ بینڈ یا وائڈ بینڈ کہلاتے ہیں ، ان کے ذریعے ڈیٹا کمیونی کیشن کی رفتار 56 ہزار باڈ سے زیادہ ہوتی ہے، زیادہ تر اس چینل پر دس لاکھ باڈ یا اس سے زیادہ رفتار سے ڈیٹا منتقل ہوتا ہے ، براڈ بینڈ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب بڑی تعداد میں ڈیٹا فوری طور پر منتقل کرنا مقصود ہو ۔
اسائنکر ونس ٹرانسمیشن
مائکرونس کے مقابلے میں اسائمنکر ونس ٹرانسمیشن میں ایک وقت میں ایک ہی بائٹ بھیجی اور وصول کی جاسکتی ہے، اسائنکر ونس ٹرانسمیشن کمیونی کیشن کی وہ قسم ہے جس میں کلاک کے بجائے فلو کنٹرول کے ذریعے ڈیٹا بھیجا جاتا ہے ، اس قسم کی ٹرانسمیشن کا استعمال مائیکرو کمپیوٹرز یا کم رفتار والے کمپیوٹرز کے لئے ہوتا ہے ، اس ٹرانسمیشن میں کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے حرف بہ حرف ڈیٹا منتقل ہوتا ہے ،
مارک سٹیٹ
- جبکہ ہر کریکٹر کے درمیان مختلف دورانیے کے وقفے ہوتے ہیں
- تاہم یہ طریقہ استعمال میں سستا ہوتا ہے ،
- اور ڈیٹا بھیجنے سے قبل اسے محفوظ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی
- اسائنکر ونس لائن جو جامد ہو
- اس کی ایک کی قدر سے شناخت ہوتی ہے جسے مارک سٹیٹ بھی کہتے ہیں
- ، یہ قدر بتاتی ہے کہ اس وقت کسی قسم کا ڈیٹا منتقل نہیں ہو رہا،
- جبکہ آلات جامد لائن اور منقطع لائن میں فرق با آسانی پہچان لیتے ہیں
- جب کوئی کریکٹر ٹرانسمٹ ہونے کو ہوتا ہے
- تب ابتدائی بائٹ بھیجی جاتی ہے، سٹارٹ بائٹ کی قدر زیرو ہوتی ہے
- جسے سپیس سٹیٹ بھی کہا جاتا ہے۔
ٹرانسمیشن میڈیا
ٹرانسمیشن چینل ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے کوائف ایک مشین سے دوسری مشین میں منتقل کئے جاتے ہیں۔ کوائف کی منتقلی کے مندرجہ ذیل ذرائع ہیں۔
تار
کوائف کی منتقلی کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ تا ر ہے۔ تار ایک ایسا میڈیم یا ذریعہ ہے جس کے ذریعے کوائف ایک مشین سے دوسری مشین میں تیز رفتاری اور کم خرچ کے ذریعے منتقل کئے جاسکتے ہیں۔ تار ڈیٹا ٹرانسمیشن کا ایک آسان اور موثر طریقہ انتخاب ہے ۔ کیبل یا تار کی مندرجہ ذیل مشہور اقسام ہیں ۔
ٹووسٹڈ پیئر کیبل
- ٹووسٹڈ پیئر ایک عام کا پر کی بنی ہوئی تار ہے
- جو کمپیوٹرز اور ٹیلی فون سسٹمز میں استعمال کی جاتی ہے۔
- یہ تاروں کے ایک جوڑے پر مشتمل ہوتی ہے۔
- یہ دونوں تاریں متوازن جوڑ اور بل کے ذریعے آپس میں منسلک کی جاتی ہیں
جو سگنل کو منزل مقصود پر پہنچانے میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ بعض اوقات تاروں کے اس جوڑے کو پلاسٹک میں محفوظ کر کے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیبل کم فاصلے ( ایک کلومیٹر تک ) اور لوکل ٹیلی فون کمیونیکیشن کے ۔ ٹیلی فون کمیونیکیشن کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ان کی تنصیب آسان اور کم وزن ہے لیکن ان کا استعمال محدود ہے کیونکہ یہ آواز کے سکیل سے متاثر ہو کر ٹرانسمیشن میں خلل پیدا کرتی ہیں۔
کوائیکسل کیبل
کوائیکسل کیبل مخصوص تہوں پر مشتمل ایک مخصوص تا ر ہے اس میں دو موصل ہوتے ہیں ۔ ایک درمیانی کاپر کی تار، دوسرا اس کے باہر موجود کاپر کی تاروں پر مشتمل جال کا خول ، مزید برآں ایک بار یک کو ایکسل کیبل میں کوائف کی منتقلی کی رفتار تیز اور موثر ہے جو زیادہ فاصلے میں ٹرانسمیشن کو ممکن پاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تار کو ٹیلی فون اور کیبل ٹیلی ویژن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آپٹیکل فائبر
- آپٹیکل فائبر ڈیٹا ٹرانسمیشن کا ایک با اعتماد اور جدید ذریعہ ہے۔
- تاروں کے برقیاتی نظام کے بجائے آپٹیکل فائبر روشنی کے سگنل کے تحت ٹرانسمیشن کو بروئے کار لاتا ہے ۔
- آپٹیکل فائبر کی تیاری میں پلاسٹک اور شیشے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- فائبر آپٹیکل کیبل گلاس فائبر کی طرح پائپ نما ہوتی ہے ب
- نیادی طور پر یہ تار چار تہوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
- کوائف یا ڈیٹا لائٹ کے سگنل میں تبدیل کئے جاتے ہیں
- جو ٹوٹل انٹرنل رفلیکشن کے اصول کے تحت اپنا سفر طے کرتے ہیں۔
اینا لاگ اور ڈیجیٹل سگنل
یہی وجہ ہے کہ آپٹیکل فائبر کے ذریعے کوائف نہایت تیز رفتاری سے منزل مقصود کی جانب سفر کرتے ہیں ۔ فاصلے کی زیادتی اس کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوتی ۔ فائبر آپٹک کی بینڈ وتھ 300 میگا ہرٹز فی کلومیٹر سے 3 گیگا ہرٹز فی کلو میٹر 3-ہے۔ رفتار کے ساتھ ساتھ یہ انتہائی محفوظ ذریعہ ہے جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ معلومات کم سے کم وقت میں حفاظت کے ساتھ ایک . مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کی جاسکتی ہے ۔ اینا لاگ اور ڈیجیٹل دونوں طرح کے سگنل ، آپٹیکل فائبر کے ذریعے ٹرانسفر کئے جاسکتے ہیں۔
مائیکروویو
مائیکرو ویو کمیونیکیشن کا ایک جدید طریقہ ہے۔ یہ نظام تاروں کا محتاج نہیں ہے ۔ جس طرح ٹی وی اور ریڈیو کے سگنلز کے لئے تاروں کی بجائے فضا کا استعمال کیا جاتا ہے بالکل اس طرح مائیکرو ویوٹرانسمیشن ایک فضائی نظام ہے جس میں کوائف کی نقل بغیرکسی ایک میل کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہے۔ مائیکرو ویو دراصل زیادہ فریکونسی کے ریڈیو سگنلز ہیں جو کہ فضا کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کئے جاتے ہیں ۔ یہ ریڈیوسگنلز ایک سیدھے راستے پر سفر کرتے ہیں جو کسی رکاوٹ مثلاً پہاڑیا بلڈنگ میں سے گزر سکتے ہیں ۔
کوائف کی منتقلی
- اسی لئے ان کے سفر کو انتہائی بلندی پر عمل میں لایا جاتا ہے
- جس کے لئے بلند مقامات پر مینار لگا کر ٹرانسمیٹر نصب کئے جاتے ہیں۔
سگنلز کی طاقت بحال رکھنے کے لئے پچیس سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر رپیٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مائیکرو ویو کے ذریعے کوائف انتہائی تیز رفتاری سے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کئے جاسکتے ہیں لیکن یہ ایک مہنگا نظام ہے جس کے اخراجات تاروں کے نظام کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ یہ نظام کوائف کی منتقلی کے لئے 16 میگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار تک کی اجازت دیتا ہے اس کے علاوہ ہزاروں آواز کے چینلز کو بھی سہولت مہیا کر سکتا ہے۔
سیٹلائٹ
فاصلہ اگر زیادہ ہو تو رپیٹر ز کا استعمال سسٹم کو مہنگا اور پیچیدہ بنا دیتا ہے اس مقصد کے لئے ریپیٹرز کی بجائے سیٹلائٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کو زمین سے خلا میں ایک خاص بلندی خط استوا سے 36000 کلومیٹر پر متعین کیا جاتا ہے جہاں سے یہ سیٹلائٹ زمینی سٹیشنوں کو آپس میں کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ڈیٹا کمیونی کیشن سپیڈ“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……….. ڈیٹا کمیونی کیشن سپیڈ ………..