کمپنی کا اجلاس

کمپنی کے اجلاس کی مختلف اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

آئینی اجلاس

عموماً آئینی اجلاس کمپنی کا پہلا اجلاس ہوتا ہے۔ اس کے انعقاد کا مقصد حصہ داران کو کمپنی کے امور سے روشناس کرانا ہوتا ہے۔ ماسوائے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے یہ اجلاس کاروبار کا تصدیق نامہ مل جانے کے چھ ماہ کے اندر اندر بلایا جاتا ہے۔ یہ پابندی کمپنی ایکٹ کی رو سے عائد کی گئی ہے۔ اجلاس کی تجویز کردہ تاریخ سے اکیس یوم پہلے سیکرٹری معتمد ہر حصہ دار کو دعوت نامہ بھیجتا ہے جس کے ہمراہ ایک رپورٹ بھی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ پر کم از کم نظما یا صدرنشین سے اختیار حاصل کرنے والے ناظم اور تنقیع کار کے دستخط ثبت ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ بہت ہی احتیاط سے تیار کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کو آئینی رپورٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس کے مشمولات درج ذیل ہیں

  1.  الاٹ شدہ حصص اور وصول کردہ رقم کی تفصیل
  2.  ابتدائی اخراجات کا تخمینہ
  3.  کتنے تنقیع ضمانت کے تحت جاری کئے گئے ہیں
  4. ایسا معاہدہ جس میں تبدیلی لانی ناگزیر ہے
  5.  نظماء تنقید ساز، انتظامی ناظم معتمد اور مینجر کے نام اور پتے
  6. مینجر ، انتظامی نمائندے، نظماء کی زیر کفالت حصص رقوم
  7. عہدہ داران کو حصص کی فروخت پر دیا گیا کمشن

مندرجہ بالا کوائف رجسٹرار کے دفتر میں داخل کرائے جاتے ہیں۔ اگر یہ اجلاس مقررہ وقت کے اندر نہ بلایا جائے یا آئینی رپورٹ رجسٹرار کے دفتر میں داخل نہ کروائی جائے تو کوئی ممبر بھی عدالت کی وساطت سے کمپنی کوختم کروانے کے لئے قدم اٹھا سکتا ہے ۔ عدالت کی کوشش سے اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ اور قصور وار شخص کو ایکٹ کے مطابق جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سالانہ اجلاس 

سالانہ اجلاس حصہ داران کی عمومی اجلاس ہوتا ہے۔ آغاز کار کا اجازات نامہ مل جانے کے ڈیڑھ سال کے اندراندرا اجلاس بلانا ضروری ہے ۔ بعد ازان ہر مالی سال کے ختم ہونے کے بعد و ماہ کے اندر اندر اجلاس بلایا جاتا ہے۔ اس اجلاس کے مقاصد درج ذیل ہیں

  1. قواعد کمپنی کا درج شدہ امور کا فیصلہ کرنا
  2.  نظماء اور تنقیع ساز کی رپورٹ پیش کرنا
  3. نئے نظماء کار کا انتخاب، تنقیع ساز کا تقرر اور معاوضہ کا فیصلہ

آئینی اجلاس میں تنقیع سازوں کی تقرری نظما کرتے ہیں۔ جو پہلے سالانہ اجلاس عام تک کام کرتے رہتے ہیں۔ بعد ازاں تنقیع سازوں کی تقرری عمل میں نہ آئے۔

ہنگامی اجلاس

عام سالانہ اجلاس کے علاوہ جب بھی خصوصی مسئلہ پر بحث کرنا ہو تو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے ۔ حادثاتی واقعہ پیش آئے تو اس کی نوعیت کے حساب سے جلد ہی اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے اجلاس میں حصہ دار اس کی منظوری کے لئے رضامندی کا اظہار کرتے ہیں ۔ یہ اجلاس کمپنی کے ناظم کو درخواست دے کر بلایا جاتا ہے۔ اگر ناظم اکیس دن کے اندر اجلاس بلانے میں ناکام رہے تو حصہ داروں کو خود اجلاس بلانے کی اجازت ہوتی ہے۔

اخراجات

اجلاس کے طلب کرنے میں جو اخراجات اٹھیں انہیں کمپنی ہی ادا کرے گی ۔ اس طرح جو اجلاس بھی بلایا جاتا ہے ۔ اس کا ریکارڈ کرنا ضروی ہے۔ اگر اس اجلاس میں کوئی قرار داد پیش کرنے کا منصوبہ ہو تو اراکین کو اٹھائیس دن پہلے دعوت نامہ جاری کیا جاتا ہے ۔ ہنگامی اجلاس بلانے کے سلسلے میں ہر ادارہ یا تنظیم اپنے اپنے قوانین مرتب کرتی ہے ۔ لہٰذا اجلاس بلانے کے لئے کم از کم میعاد پر تنظیم کی صورت میں مختلف ہوگی ۔

 

 

Leave a comment