کوائف

کوائف ⇐ انفارمیشن ٹیکنا لوجی میں سب سے اہم کردار کوائف  کا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی گئی تمام انفارمیشن کا دارو مدار کوائف یعنی ڈیٹا پر ہے۔یعنی ڈیٹا پر ہیں کوائف ڈیٹا وہ اعدادو شمار ہیں جو کمپیوٹر سسٹم کو مہیا کیے جاتے ہیں۔

کوائف

مثال

مثال کے طور پر 360 کورس میں داخلہ لینے والے طلبہ کے نام، آپ کے موبائل فون کی ایڈرس بک میں ذخیرہ نمبرز اور ان سے منسلک آپ کے دوست احباب کے نام وغیرہ۔ کمپیوٹر اعدادو شمار پر مشتمل کوائف پر بہت تیزی سے عمل کرتا ہے اور اسے معلومات کی شکل دیتا ہے۔ اس تمام عمل کو برائے کار لانے کے لئے کمپیوٹر کوائف کو ذخیرہ کرتا ہے۔

کوائف کی درجہ بندی

کوائف کی حیثیت ایک خام مال کی طرح ہے جو مختلف مراحل سے گزر کر ایک مقام حاصل کرتا ہے۔ کمپیوٹر اعداد و شمار کے اس خام مال پر بہت تیزی سے عمل کرتا ہے۔ اور اسے معلومات کی شکل دیتا ہے۔ اس تمام عمل کو بروئے کار لانے کے لئے کمپیوٹر کوائف کو ذخیرہ کرتا ہے اور یہ ذخیرہ اندوزی، درجہ بندی  کی بنیاد پر ہوتی ہے۔کمپیوٹر کی ذخیرہ اندوزی کے چھ بنیادی کوائف ہیں

بٹ

اس سے مراد و ہند سے 0 یا  1ہیں ۔

 کریکٹر

یہ بٹس  کا ملاپ ہیں۔ مثال کے طور پرزیڈ آ ئ او ایم

فیلڈ

دو یا دو سے زیادہ کریکٹر ز کا ملاپ مثال کے طور پر سٹوڈنٹ کا نام

ریکارڈ

ایک جیسے فیلڈ کو ملا کر ریکارڈ بنتا ہے۔ مثال کے طور پر سٹوڈنٹ کا ریکارڈ سٹوڈنٹ کے نام ، رول نمبر، رجسٹریشن نمبر، پتہ پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

فائل

ایک جیسے ریکارڈ کے مجموعے کو فائل کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ سٹوڈنٹ کے ریکارڈ کا مجموعہ

 ڈیٹا بیس

ایک جیسی فائلز کا مرکب مثال کے طور پر سٹوڈنٹ ڈیٹا ہیں ان تمام فائلز کا مرکب ہے جو سٹوڈنٹ کی تمام معلومات پر مشتمل ہو سکتا ہے ۔

 ڈیٹا بیس


 کوائف کا بیک اپ

کوائف کی درجہ بندی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو ذخیرہ کرنے کے دو بنیادی طریقے ہیں۔ یہ فائلز اور ڈیٹا میں پر مشتمل ہیں۔ ان دونوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے کوائف کو کمپیوٹر سسٹمز میں محفوظ بنا سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کس حد تک محفوظ ہیں ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو ان اعداد و شمار کا یہ خزانہ ضائع بھی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ اسے محفوظ بنانے کے لئے بیک اپ کی اصطلاح اپنائی گئی۔

کمپیوٹر پر موجود اعدادوشمار فائلز

بیک اپ ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک کمپیوٹر پر موجود اعدادوشمار فائلز اور ڈیٹا بیسز کو دوسرے سسٹمز میڈیا پر رکھا جاتا ہے جو کسی بھی نقصان کی صورت میں اعداد و شمار کی بحفاظت واپسی کا ذریعہ ہے۔ بیک اب لینے کا عمل کوائف کی مقدار اور اس کے تبدیل ہونے کی شرح پر منحصر ہے۔ کم مقدار کی صورت میں کوائف کا بیک اپ مندرجہ ذیل میڈیا پر لیا جاسکتا ہے۔

  • کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک
  •  فلیش میموری
  •  سی ڈی اور ڈی وی ڈی
  •  ای میل

اعداد و شمار کے بیک اپ کے لئے اصول

زیادہ مقدار اور حساس کوائف کی صورت میں بیک اپ دوسرے کمپیوٹر سسٹمز میں رکھے جاتے ہیں ۔ تاہم کسی بھی اعداد و شمار کے بیک اپ کے عمل میں مندرجہ ذیل اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔  تمام اعداد و شمار کا بیک اپ لے کر رکھیں ۔  روزانہ یا ہفتہ وار بیک اپ کو اپ ڈیٹ  کریں اور باقاعدہ ایک شیڈول بنائیں ۔  تمام پرانے بیک آپس کا با قاعدگی کے ساتھ معائنہ کرتے رہیں۔  بیک اپ کی حفاظت کا مناسب بندو بست کریں۔  خفیہ معلومات کی حفاظت کے لئے پاس ورڈ کا استعمال کریں۔ اعداد و شمار کی حفاظت کے لئے وائرس سے بچاؤ بھی ضروری ہے۔

کمپیوٹر وائرس

جس طرح کوئی جرثومہ ایک صحت مند انسان کو بیمار کر سکتا ہے۔ اسی طرح کمپیوٹر وائرس ایک نقصان دہ بیماری کی طرح کمپیوٹر کے عوامل میں دخل اندازی شروع کر دیتا ہے اور مناسب علاج نہ کرنے کی صورت میں اعدادو شمار کونا قابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کمپیوٹر وائرس ایک کمپیوٹر پروگرام ہے جو کہ ایسی ہدایات پر مشتمل ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو لا متناہی عوامل میں دھکیل دیتا ہے یا ایسی فائلز کو نقصان پہنچاتا ہے جو کمپیوٹر کو چلانے کے لئے ضروری ہیں مثلاً آپریٹنگ سٹم فائلز ۔ کچھ وائرس ایسے بھی ہیں جو صرف آپ کے اعدادو شمار کونشانہ بناتے ہیں اور انہیں ناکارہ بنا دیتے ہیں۔ چنانچہ کمپیوٹر وائرس سے بچنے کے لئے ایک مربوط سکیورٹی نظام کا ہونا ضروری ہے۔

کمپیوٹر وائرس

کمپیوٹر وائرسز کی اقسام

مشہور کمپیوٹر وائرسز میں مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں۔

  • ٹروجن ہارس
  •  وورم
  •  بوٹ سیکٹر وائرس
  •  میکر و وائرس
  •  میموری ریزی ڈنٹ وائرس
  • ای میل وائرس

وائرس کسی طرح پھیلتے ہیں 

کمپیوٹر وائرس پھیلنے کے مختلف طریقے اور وجوہات ہیں۔ چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔

 ای میل فائلز 

ای میل سے منسلک فائلز وائرس زدہ ہو سکتی ہیں جنہیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے یہ کمپیوٹر میں نقل ہو سکتے ہیں ۔

 فلیش ڈسک

کوائف کو کاپی کرنے کے لئے فلیش ڈسک کا استعمال کسی دوسرے کے کمپیوٹر کا وائرس آپ کے کمپیوٹر میں منتقل کر سکتا ہے۔

 نیٹ ورک

اگر آپ کا کمپیوٹر نیٹ ورک سے منسلک ہے تو کمپیوٹر وائرس اس نیٹ ورک کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر میں آسکتا ہے۔

انجانی ویب سائٹس

کسی انجانی ویب سائٹ پر جانے سے وائرس آپ کے کمپیوٹر میں آسکتا ہے۔

وائرس زدہ پروگرامز اور گیمز

انٹرنیٹ پر موجود فری پروگرام اور گیمز وائرس زدہ ہو سکتے ہیں جو آپ کے کمپیوٹر میں منتقل ہو سکتے ہیں ۔

غیر رجسٹرڈ آپریٹنگ سسٹم اور پروگرام

غیر رجسٹرڈ آپریٹنگ سسٹم اور پروگرامز کا استعمال وائرس زدہ ہو سکتا ہے۔

وائرس کی کمپیوٹر ڈیٹا پر نقصانات

کمپیوٹر یوزرز کو اپنے کمپیوٹر کو وائرس سے محفوظ رکھنے کی سخت ضرورت رہتی ہے۔ کمپیوٹر وائرس مندرجہ ذیل طریقے سے کمپیوٹر پروگراموں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں:  بہت سے وائرس کمپیوٹر کی عام سپیڈ کو کم کر دیتے ہیں۔  وائرس کمپیوٹر کے ڈیٹا میں ردو بدل یا ترمیم کر کے عجیب و غریب حروف لکھ دیتے ہیں۔ وائرس مختلف قسم کی کمانڈ کے عمل کو الٹ پلٹ کر دیتے ہیں ۔ مثلا سیو  کرنے کی کمانڈ کو  یعنی ڈیٹا صاف کرنے کی کمانڈ سے بدل سکتے ہیں جس سے تمام ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوکوائف  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….کوائف  …….

Leave a comment