کھاتہ نویسی کی ضرورت

کھاتہ نویسی کی ضرورت ⇐ اگرچہ ایک عام تاجر کے لئے اپنے حسابات مرتب کرنا قانونالازمی نہیں لیکن ایک کاروباری ادارے کے لئے اپنے حسابات مرتب کرنے کی عدم موجودگی سے بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اس لئے ہر کاروباری ادارے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام لین دین کو با قاعدہ طریق سے محفوظ رکھے۔ کسی کاروباری ادارے کے لئے کھاتہ نویسی مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر ضروری سمجھی جاتی ہے۔

کھاتہ نویسی کی ضرورت

 یادداشت

فی زمانہ کوئی تا جر خواہ کتنا ہی عقل مند اور ذہین کیوں نہ ہو اس کے لئے یہ بہت ہی مشکل ہے کہ وہ اپنے تمام کاروباری لین دین کو زبانی طور پر یاد رکھ سکے۔ لہٰذا ہر کاروباری شخص کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ اپنے کاروباری حاصل کرنے میں لین دین کو مکمل اور باقاعدہ طریق سے رکھے تا کہ اس کو اپنے کاروبار کے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے میں سہولت رہے اور کسی قسم کی غلطی یا دھوکہ کا احتمال نہ رہے۔

 نفع نقصان کا اندازہ

چونکہ ہر قسم کے کاروبار کا بنیادی مقصد نفع کمانا ہوتا ہے اس لئے ہر تاجر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے سال کے انتقام پر یہ معلوم ہو سکے کہ اس کی سال بھر کی محنت کا حاصل کیا ہے؟ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہو گا جب کہ تاجر نے۔ اپنے کاروبار سے متعلق تمام لین دین کا مکمل اور باقاعدہ طریقہ سے اندراج کر رکھا ہو۔ اگر اس نے اپنا حساب کتاب با قاعدہ طریقہ سے نہ رکھا ہو تو اس کے لئے یہ جاننا مشکل ہو گا کہ سال کے اختتام پر اسے کتنا نفع یا نقصان ہوا ۔

انکم ٹیکس آمدنی ٹیکس 

جدید کاروبار دور میں انکم ٹیکس ایک تاجر کے نقطہ نظر سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر کسی تاجر نے اپنے کاروبار سے متعلق مکمل اور با قاعدہ حساب کتاب مرتب نہ کر رکھا ہو جس سے اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ سال کے اختتام پر اس آمدن ہوئی تو وہ  انکم ٹیکس حکام کے رحم و کرم پر ہوگا۔

حکام

اس کوانکم ٹیکس حکام کی طرف سے اندازہ لگائی گئی آمدن پر انکم ٹیکس ادا کرتا ہوگا ۔ عام طور پر اندازہ لگائی ہوئی آمدنی اصل آمدنی سے زائد ہی ہوا کرتی ہے۔ لہذا اس طور پر تاجر کو زیادہ رقم انکم ٹیکس کے طور پر ادا کر کے مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایسی مالی پریشانی سے بچنے کے لئے یہ از حد ضروری ہے کہ ہرتا جر اپنے کاروباری لین دین کو مکمل اور باقاعدہ طریق سے محفوظ رکھے۔ تا کہ آمدنی اور اخراجات ثابت کر سکے۔

چالو کاروبار کی فروختگی

بعض اوقات ایک تاجر مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا چلتا ہوا کارو بار فروخت کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ لہذا اگر اس تاجر نے اپنے کاروبار سے متعلق حساب کتاب مکمل اور باقاعدہ طریقے سے رکھا ہو تو اس کو اپنے کاروبار کی قیمت فروخت تعین کرنے میں آسانی بھی رہے گی اور وہ گاہک کی پوری تسلی بھی کر سکے گا۔ لیکن اگر اس تاجر نے اپنے کاروبار سے متعلق مکمل اور با قاعدہ حساب کتاب نہ رکھا ہو تو ایسی صورت میں گاہک کا اطمینان بھی ناممکن ہوگا اور وہ اپنے کاروبار کے صحیح اور نہ مناسب دام بھی وصول نہ کر سکے گا۔ اس طرح اس کو گھاٹار ہے گا۔

چالو کاروبار کی فروختگی

دیوالیہ پن

اگر بد قسمتی سے کسی تاجر کا کاروبار نا کام ہو جائے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنی واجبات کی ادائیگی سے تو قاصر ہوتا ہے مگر قرض خواہ اس کو پریشان کر رہے ہوتے ہیں۔

عدالت سے رجوع

ایسے حالات میں اس کے لئے ایک ہی راستہ ہوتا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرے اور خود کودیوالیہ قرار دلوائے عدالت سے صرف اسی صورت میں انصاف کی امید ہوسکتی ہے اگر وہ عدالت کواپنے کاروبار سے متعلق مکمل اور با قاعدہ حساب کتاب کے ذریعے مطمئن کر سکے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنے قرض خواہوں کونقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ بد قسمتی ہےاس کا کاروبار کم ہو گیا لیکن اگراس تاجر نے اپنے کاروبار سے متعلق مکمل اور با قاعدہ حساب کتاب نہ رکھا ہوتو پھر اسی صورت میں ، وہ عدالت سے صحیح انصاف یا کسی رقم کی توقع نہیں رکھ سکتا۔

گاہکوں اور ملازمین کے معاملات

اگر اس نے ہر گاہک کا اکاؤنٹ اور مختلف ملازمین کی تنخوا ہوں وغیرہ کا باقاعدہ حساب رکھا ہے تو کسی جھگڑے کی صورت میں اس کو پریشانی کا سامنانہیں کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اس کی مدافعت کے لئے قابل اعتبار حساب اور (واؤچرز) موجود ہوں گے۔

کھاتہ نویسی

کھاتہ نویسی سے مراد کاروباری لین دین کا مختلف حسابی کتب میں اندراج ہے۔ جو شخص یہ کام سرانجام دیتا ہے اسے بک کیپریا  اکاؤنٹس کلرک کہتے ہیں اس شخص کے لئے اکاؤنٹنسی میں اعلی تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ شخص اپنے سینئر آفیسر کی زیرنگرانی کام کرتا ہے جس کو اکاؤنٹنٹ کہتے ہیں۔

اکاؤنٹنسی

جہاں بک کیپنگ کا کام ختم ہوتا ہے وہاں سے  (اکاؤنٹنٹ) کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے علاوہ اکاؤنٹنٹ کو حساب داری کے مضمون میں اعلی تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ اکاؤنٹنسی کھاتہ نویس کے مرتبہ کردہ اندراجات یکجا کرکے یہ معلوم کرتا ہےکہ اس حصہ میں کتنا نفع یا نقصان ہوا۔

اکاؤنٹنسی

منتظمین

محاسب کاروبار کے منتظمین کو آئندہ کے لئے میں مدد کرتا۔ لائحہ عمل بنانے میں بھی مدد کرتا ہے وہ بتاتا ہے کہ کن اخراجات میں کی کمی ضرورت ہے اور کن اخراجات میں اضافہ تا کہ نفع میں مزید اضافہ ہو سکے۔ وہ تجزیہ کر کے مختلف اداروں کی ضرورت کے مطابق مطلوبہ گوشوارے اور اطلاعات تیار کرتا ہے اور کاروبار میں مالکان کا دست راست ثابت ہوتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوکھاتہ نویسی کی ضرورت  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….کھاتہ نویسی کی ضرورت.……

Leave a comment