آپریٹنگ سسٹم
آپریٹنگ سسٹم سے کیا مراد ہے ⇐ ونڈوز ایک گرافیکل انٹرفیس سسٹم ہے اس آپریٹنگ سسٹم کو مائیکروسافٹ نے متعارف کروایا تھا۔ یہ پرسنل کمپیوٹرز میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے ۔ گرافیکل انٹرفیس کی وجہ سے اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ونڈوز میں زیادہ تر کام ماؤس کے ذریعے سر انجام دیے جاتے ہیں ۔ یہ مختلف تصاویر، آئیکون اور مینیوز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ایک ہی وقت میں مختلف کام سر انجام دے سکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لئے مختلف کمانڈ زیاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
ونڈوز کی مختصر تاریخ
ونڈوز کو مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے متعارف کروایا ۔ مائیکرو سافٹ نے سب سے پہلے جو ویڈوز متعارف کروائی اسے 3.0 کہا جاتا ہے۔ اس میں کچھ بہتری کے بعد 3.1 کو متعارف کرایا گیا۔ ان دونوں ویڈوز کو بھی کہا جاتا ہے۔ اس ونڈوز میں سب سے پہلے گرافیکل یوزر انٹرفیس استعمال کیا گیا تھا۔
ونڈوز 95
میں مائیکرو سافٹ نے 95 کو متعارف کرایا۔ یہ ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم تھا جو کہ بہت کامیابی سے پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال کیا گیا۔ 1998 میں1 98 متعارف کرائی گئی۔ یہ 95 کی ترقی یافتہ شکل تھی۔ اس میں بہت سی ایسی سہولیات تھیں جو پہلی ونڈوز میں موجود نہیں تھیں۔ اس میں انٹرنیٹ کی سہولتیں مہیا کی گئیں۔
ونڈوز این ٹی
ونڈوز این ٹی کا ایسا ورژن تھا جس میں نیٹ ورکنگ سے متعلق سہولیات تھیں ۔ این ٹی سے مراد نیوٹیکنالوجی ہے۔ اس ونڈوز کے بعد آنے والی تمام ونڈوز میں یہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ اس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر متعارف کرایا گیا اور اس کے کچھ عرصہ بعد ونڈوز ایم ای کو متعارف کرایا گیا جو کہ کی ایک ترقی یافتہ شکل تھی۔
ونڈوز ایکس پی
دو ہزار ایک میں ونڈوز ایکس پی کو متعارف کرایا گیا۔ ایکس پی در اصل ایکپیرینس کا مخفف ہے ۔اکتوبر 2009میں متعارف کرائی گئی جس کا انٹرفیس کافی مختلف ہے۔ یہ پہلے آپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد محفوظ اور دلکش ہے۔
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بنیادی عناصر
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم گرافیکل یوزر انٹرفیس پر مشتمل ہوتا ہے۔ گرافیکل یوزر انٹرفیس کے بنیادی عناصر مندرجہ ذیل ہیں
آئیکون
آئیکون ایک چھوٹی سی تصویر ہوتی ہے جو کسی پروگرام فولڈر یا فائل کو ظاہر کرتی ہے۔ ونڈوز میں آئیکون بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں جس سے ماحول خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ اور میں آئیکون بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں جس سے ماحول خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ آئیکون کے ذریعے مختلف پروگرام چلائے جاسکتے ہیں ۔
ایپلی کیشن ونڈو
اپلی کیشن ویڈو کمپیوٹر میں چلنے والے کسی پروگرام کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ مستطیلی شکل کی ہوتی ہے وغیرہ ایپلی کیشن ونڈوز میں ہی چلتے ہیں۔ جس پر مختلف آئیکون اور بٹن وغیرہ نظر آتے ہیں۔ مختلف سافٹ وئیرز مثلا مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ اپلی کیشن ونڈوز میں ہی چلتے ہیں
مینو
کسی پروگرام میں مختلف کمانڈز کی فہرست کو مینو کہا جاتا ہے۔ مینیو استعمال کرتے ہوئے مختلف کام آسانی سے سر انجام دیئے جا سکتے ہیں۔ مختلف پروگراموں میں مینو کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔۔
ڈائیلاگ بکس
ڈائیلاگ بکس ایک چھوٹی سی ونڈو ہوتی ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ اور پروگرام ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ ڈائیلاگ بکس عموما مختلف انفارمیشن دکھانے یا ان پٹ لینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
آپریٹنگ سسٹم
آپریٹنگ سسٹم ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو پس منظر میں کام کرتا ہے۔ یہ دوسرے اپلی کیشنز پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے اور ان پر کام کرنے کیلئے ایک آپریٹنگ سسٹم دراصل سسٹم پروگرام کی ایک ایسی قسم ہے جو کہ نہ صرف صارف اور اپیلی کیشنز پروگراموں کے درمیان رابطے کاذریعہ ہے بلکہ مختلف قسم اپیلیکشن پروگراموں کو چلانے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر کے چلانے کیلئے ضروری انتظامات بھی فراہم کرتا ہے ۔
آپریٹنگ سسٹم کی اقسام
آپریٹنگ سسٹم کی دو اقسام ہیں جو درج ذیل ہیں۔
- سنگل یوزر ا پریٹنگ سسٹم
- ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم
سنگل یوزر پریٹنگ سسٹم
سنگل یوزر پر ینگ سسٹم پر ایک وقت میں ایک صارف ہی کام کر سکتا ہے۔
ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم
ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم پر بیک وقت ایک سے زیادہ صارفین کام کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ونڈوز لائینکس اور یونیکس وغیرہ ۔
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی کئی اقسام ہیں۔ جیسے ونڈوز ایکس پی ونڈوز سات ، اور ونڈوز آٹھ وغیرہ۔
آپریٹنگ سسٹم کے کام
کمپیوٹر ہارڈوئیر کو کنٹرول کرنااور یہ بتانا کہ کسی وقت کسی کام کو کیسے کرتا ہے۔ نیز ہارڈ وئیر ڈیوائسز جیسے ہارڈ ڈسک کی بورڈ ، ماؤس ، ریم، پرنٹر، مانیٹر وغیرہ کو منظم کرنا۔ آپریٹنگ سسٹم کا دوسرا اہم کام مختلف قسم کے ڈیٹا کو منظم کرنا ہے۔ جیسا کہ معلومات کو مختلف سٹوریج ڈیوائسز پر محفوظ کرنا۔ کسی چیز کے خراب ہونے یا ایمر جنسی میں بند ہونے کی صورت میں معلومات کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم میں سے چند مشہور سٹم سافٹ وئیرز درج ذیل ہیں۔
پریٹنگ سسٹم کی خصوصیات
ان آپریٹنگ سسٹمز کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں کام کرنے کے لحاظ سے اور سمجھنے میں زیادہ آسان اور سہولت والے آپریٹنگ سسٹمز ہیں۔ ان میں عام صارف کے لئے علیحدہ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ اور نیٹ ورک صارف کے لئے سرور علیحدہ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ ان آپریٹنگ سسٹم میں درج ذیل چیزیں قابل ذکر ہیں ان کے لائسنس بہت مہنگے ہیں۔ یعنی عام آدمی انہیں نہیں خرید سکتا۔ یہ کمپیوٹر کے ہارڈ ڈسک دوسرے ہارڈ وئیرز کے لیے چلانے کے لحاظ سے بہت زیادہ بھاری ہوتے ہیں۔ یعنی ان کو چلانے کے لیے زیادہ میموری کی ضروت ہوتی ہے۔ یہ آسانی سے وائرس کی زد میں آسکتے ہیں جو کسی بھی وقت ڈیٹا کو ضائع کر سکتے ہیں۔ ان کی وائرس کے خلاف کارگردگی اتنی اچھی نہیں ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آپریٹنگ سسٹم سے کیا مراد ہے” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……………….. آپریٹنگ سسٹم سے کیا مراد ہے ……………….