متعدی امراض سے بچاؤ ⇐ متعدی امراض کے جراثیم ہر وقت فضاء میں موجود رہتے ہیں۔ بلکہ اکثر اوقات تو تندرست لوگوں کے جسم میں بھی کئی قسم کے جراثیم رہتے ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کم علمی اور ذرائع کی کمی کے باعث ہم لوگ ان کے خلاف ہر وقت احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کر سکتے۔
ان سب باتوں کے باوجود یہ نہیں ہوتا کہ ہم ہمیشہ بیمار ر ہیں اس کی وجہ جسم کا اپنا دفاعی نظام ہے۔
بیماریوں کے خلاف جسم کے اس قدرتی دفاع کو قدرتی قوت مدافعت کہتے ہیں۔
Prevention of infectious diseases Germs of infectious diseases are always present in the air. In fact, many types of germs are often present in the body of healthy people. You also know that due to lack of knowledge and resources, we cannot always take precautions against them.
- Despite all these things, it is not that we are always sick. This is because of the body’s own defense system.
- This natural defense of the body against diseases is called natural immunity.
جسم کا دفاعی نظام
دو عدد تندرست سیب لیں۔
ان میں سے ایک کو کاٹ لیں۔
خیال رہے کہ دوسرے ثابت والے سیب کا چھلکا بالکل صحیح اور تندرست ہو ۔
ان دونوں کو چند روز تک کھلا رکھ چھوڑیں ۔
آپ دیکھیں گے کہ کٹا ہوا سیب جلد خراب ہو جائے گا۔
Body’s Immune System
- Take two healthy apples.
- Cut one of them.
- Make sure that the peel of the other healthy apple is perfectly intact and healthy.
- Leave both of them open for a few days.
- You will see that the cut apple will spoil quickly.
اس کی کیا وجہ ہے
اس کی وجہ یہ ہے کہ کٹے ہوئے سیب کے اندرونی حصے تک بیکٹیریا کی رسائی آسان ہوگئی لیکن ثابت سیب کے چھلکے نے ان کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔
انسانی جلد بھی اسی طرح جراثیم سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے۔
جلد کے علاوہ خون ، معدہ کی رطوبتیں ناک کا نمدار اندرونی استر اور جسم کے اپنے تریاق وغیرہ ہمارے دفاعی نظام کا حصہ ہیں۔
What is the reason for this
- The reason is that bacteria have easy access to the inside of a cut apple, but the intact apple peel has prevented them from entering.
- Human skin also protects the body from germs in a similar way.
- Apart from the skin, blood, stomach secretions, the moist inner lining of the nose, and the body’s own antibodies are part of our defense system.
جلد
تمام جسم تہہ در تہہ خلیوں کی چادر سے ڈھکا ہوا ہے۔ اندرونی اعضاء مثلا ناک، کان وغیرہ جو باہر کی طرف کھلتے ہیں ان پر بھی نمدار اور عموما بالوں والی جھلی کا اندرونی استر منڈھا ہوا ہوتا ہے۔ اکثر جراثیم اور گردو غبار اس کے بالوں میں اٹک جاتے ہیں اور جسم کے اندر داخل نہیں ہوتے جلد میں کئی رطوبتیں ، مثلاً پسینہ اور تیل خارج ہوتا ہے۔ پسینے سے اندرونی فاضل مادے خارج ہوتے ہیں جب کہ تیل جلد کو صحت مند رکھتا ہے اور جلد کے مساموں کے راستے جراثیم کا داخلہ روکے رکھتا ہے۔ ہمیں جلد کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے اور اگر جلد کہیں سے کٹ جائے یا جل جائے تب بھی بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔
Skin
The entire body is covered with a layer of cells. Internal organs such as the nose, ears, etc., which open to the outside, are also covered with a moist and usually hairy inner lining. Germs and dust often get stuck in its hair and do not enter the body. The skin secretes several fluids, such as sweat and oil. Sweat removes internal waste products, while oil keeps the skin healthy and prevents germs from entering through the pores of the skin. We should take care of the cleanliness of the skin and even if the skin is cut or burned from somewhere, extreme caution is required.
آنسو
دکھ اور خوشی کے اظہار کیلئے آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں لیکن اس کے علاوہ ہر وقت آنسو انکھوں کو نم رکھتے ہیں۔ اگر کوئی جرثومہ آنکھ میں داخل ہو جائے تو یا تو آنسوؤں میں موجود کیمیائی اشیاء اسے ختم کر دیتی ہیں یادہ آنسوؤں کے ساتھ بہہ کر باہر نکل جاتا ہے۔
Tears
Tears flow from the eyes to express sadness and joy, but apart from that, tears keep the eyes moist at all times. If a germ enters the eye, either the chemicals in the tears kill it or it flows out with the tears.
افعال
جسم میں موجود غد و درطوبتیں خارج کرتے ہیں ان رطوبتوں کا کام اعضاء تک پہنچ کر ان کے افعال کو تیز کرنا یا کنٹرول کرنا ہے۔ ان غدود کے علاوہ معدہ اور دوسرے اعضاء ہضم بھی خاص رطوبتیں خارج کرتے ہیں۔
معدے کی تیزابی رطوبتیں خوراک کو ہضم کرنے کے علاوہ خوراک کے ذریعے معدہ میں داخل ہونے والے جراثیم کو بھی ہلاک کرتی ہیں۔
اگر معدہ انہیں ہلاک کرنے میں ناکام رہے تو معدے کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔
Functions
The glands and glands in the body secrete these secretions. The function of these secretions is to reach the organs and stimulate or control their functions. In addition to these glands, the stomach and other digestive organs also secrete special secretions.
- In addition to digesting food, the acidic secretions of the stomach also kill germs that enter the stomach through food.
- If the stomach fails to kill them, gastrointestinal diseases occur.
خون
خون میں تین قسم کے خلیے ہوتے ہیں سفید خلیے ، سرخ خلیے اور پلیٹ لیٹس پلیٹ نما خلیوں کا کام خون کے بہاؤمیں مدد دیتا ہے۔ سرخ خلیے آکسیجن کو جسم کے دوسرے خلیوں تک پہنچاتے ہیں۔ رہ گئے سفید خلیے ، یہ خلیے جراثیم ختم کرتے ہیں ان کے علاوہ خون کے سیال حصے پلازمامیں بھی ایسے کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو جراثیم کش ہیں۔ مثلا انٹرفیرون اور کمپلیمنٹ پروٹین وغیرہ
جب کبھی جراثیم ان ابتدائی رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایسی صورت میں جسم میں خاص قسم کی پروٹین جسے انٹی باڈیز کہتے ہیں پیدا ہو جاتی ہیں جو جراثیم کو ختم کرتی ہیں
یہی مخصوص انٹی باڈیز ہمارے مدافعتی نظام کا اہم حصہ ہیں۔
Blood
There are three types of cells in the blood: white blood cells, red blood cells, and platelets. The function of platelet-like cells is to help in the flow of blood. Red blood cells carry oxygen to other cells in the body. The remaining white blood cells, these cells kill germs. Apart from these, the plasma, the fluid part of the blood, also contains chemical compounds that are germicidal. For example, interferon and complement proteins, etc.
- When germs succeed in crossing these initial barriers, then in such a case, a special type of protein called antibodies is produced in the body, which kills the germs.
- These specific antibodies are an important part of our immune system.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “تھری کالم کیش بک“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ




