مکئی کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے ⇐ مکئی کی فصل کو مندرجہ ذیل کیڑے نقصان پہنچاتے ہیں۔
- تنے کی سنڈی
- کونپل کی مکھی
- سبز تیلہ چست تیلہ
- سفید تیلہ
پہچان
اس سنڈی کے پروانے کا رنگ زرد بھورا ہوتا ہے۔ اگلے پروں پر دھبے ہوتے ہیں۔ سنڈی سرگی رنگ کی ہوتی ہے اور اس کا سر سیاہ ہوتا ہے اور جسم پر لمبے رخ بھورے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں۔
نقصان کرنے کا طریقہ
مکئی کے علاوہ جوار، سوڈان گھاس سرکنڈا اور ڈیلا وغیرہ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ کیڑا سردی کا موسم سنڈی کی حالت میں پچھلی فصل کی مڈھوں اور تنوں میں گزارتا ہے اور مارچ کے ختم ہونے پر پردانہ بن کر نکلتا ہے۔ مادہ رات کے وقت پتوں کی نچلی سطح پر گھچوں کی شکل میں زرد رنگ کے انڈے دیتی ہے۔ جن سے سبز رنگ کی چھوٹی چھوٹی سنڈیاں نکل کر پتوں میں سوراخ کر کے پودے کے تنے میں داخل ہو جاتی ہیں ۔ حملہ شدہ پودوں کے پتے کٹ پھٹ جاتے ہیں اور درمیانی کونپلیں سوکھ جاتی ہیں۔ پودوں کی بڑھت رکھنے سے پودے مرجھا جاتے ہیں ۔
روک تھام
اس کیڑے کی روک تھام کئی ایک طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔
متاثرہ پودوں کی تلفی
حملہ شدہ فصل سے پودوں کو نکال کر مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح سنڈیوں کو مکمل پر وانے بنے سے پہلے ہی تلف کیا جا سکتا ہے۔
روشنی کے پھندے
اس کیڑے کے پروانے رات کے وقت اندھیری رات روشنی پر آتے ہیں۔ روشنی کے پھندوں کے استعمال سے اس کیڑے کو تلف کیا جا سکتا ہے۔
مڈھوں کی تلفی
فصل کی برداشت کے بعد کھیت میں اچھی طرح ہل چلائیں۔ مڈھوں کو اکٹھا کر لیں اور آگ لگا کر جلا دیں۔ مڈھوں میں سنڈیاں چھپی رہتی ہیں۔
کیمیائی طریقے
مندرجہ ذیل نہروں میں سے کوئی ایک زہر استعمال کی جاسکتی ہے۔
پہچان
کونپل کی مکھی گھریلو مکھی سے کافی ملتی جلتی ہے مگر جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے۔
نقصان کرنے کا طریقہ
یہ کیڑا بہار مکئی کی فصل کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کیڑے کا حملہ فروری کے ختم ہونے پر شروع ہو جاتا ہے۔ مادہ مکھی نرم پتوں اور تنوں پر سفید رنگ کے انڈے دیتی ہے جن سے دو تین دنوں میں بچے نکل آتے ہیں۔ یہ بچے تکون شکل کے ہوتے ہیں۔ یعنی سر کی طرف سے پتلے اور جسم کی طرف سے موٹے ہوتے ہیں۔ انڈوں سے بچے نکل کر پتوں میں سوراخ کرتے ہیں اور پودوں کے درمیانی حصوں میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں وہ رس چوستے رہتے ہیں یہاں تک کہ درمیانی کونپلیں گل سڑ کر سوکھ جاتی ہیں ۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ پودوں کی بڑھت رک جاتی ہے۔
روک تھام
مندرجہ ذیل کیڑے مار زہروں میں سے کسی ایک زہر کو استعمال کریں۔
- فیوراڈ ان ۳ فیصد دانے دار بحساب اکلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر (فی ایکٹر)
- ڈائی سستان 1 فیصد دانے دار بحساب ۵ کلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر (فی ایکٹر )
- تھیمٹ ، افیصد دانے دار بحساب ۵ کلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر (فی ایکٹر)
- ایک الکس ۵ فیصد دانے دار بحساب ، اکلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر (فی ایکڑ)
استعمال کرنے کا طریقہ
فصل کی بیجائی کے وقت زہر قطاروں میں ڈالیں یا فصل کے مکمل اگنے کے بعد پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈالیں۔ یہ احتیاط ضروری ہے کہ زہر کو پودوں کی درمیانی کونپلوں کے اندر ڈالیں ۔ اگر آپ اوپری کی دانے دا زہر کی وجہ استعمال نھیں کر سکے ہو تو اس صورت میں تو مندرجہ زیل طریقے کے مطابق سپرے کریں۔ ڈائی میکران ۱۰۰ فیصد بحساب ۲۰۰ ملی لیٹر ۰۰۴ بیکر ( فی ایکڑ) یا ایزوڈرین ۲۰ فیصد بحساب ۴۰۰ ملی لیٹر ہیکٹر (فی ایکٹر) پانی کی مناسب مقدار میں اچھی طرح ملا کر سپرے کریں۔
پہچان
اس کیڑے کے بچوں کا رنگ زردی مائل سبز ہوتا ہے۔ پر دار مکمل کیڑے سیاہی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پر حملہ کرتا ہے۔
نقصان کرنے کا طریقہ
اس کے حملے سے نئے پتوں اور پودوں کے نرم حصوں (یعنی اوپر کی چھتری نما چوٹی یا کلغی کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔ یہ پودوں کے سٹوں کا رس چوستا ہے۔ جس کے نتیجے میں بھٹوں میں بیچ بنے کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس کپڑے۔ بڑے کے حملے سے مکئی کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اگر موسم زیادہ گرم ہو جائے تو یہ کیڑے خود بخود مر جاتے ہیں۔
روک تھام
اگر سبز تیلے کا حملہ بڑھ جائے تو اس صورت میں مندرجہ ذیل زہریں استعمال کی جاتی ہیں۔ لی ڈالی میکران ۱۰۰ فیصد بحساب ۲۰۰ ملی لیٹر یا میلا تھیان ۵۷ فیصد بحساب ۸۰۰ لی لیٹر 0.4 ہیکڑ فی ایکڑ) پانی کی مناسب مقدار ملا کر سپرے کریں۔
پہچان
یہ کیا مکئی کے پتوں کا رس چوستا ہے اور س کا صلہ کو کونپل کی مکھی کے صلے کے بعد شروع ہو جاتا ہے۔
نقصان کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے پتوں پر سفید دھبے ( نشان ) ظاہر ہوتے ہیں اور پھر یہ متاثرہ پتے آہستہ آہستہ خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کیڑے کے حملے سے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ مکئی کی فصل پر جب سفید بیلا کا سخت حملہ ہوتا ہے تو پودوں کے اوپر کے کچھ پتے سبز رہتے ہیں جبکہ پتوں کے باقی حصے سوکھ جاتے ہیں۔
روک تھام
اگر آپ نے شروع میں مکئی کے تنے کی سنڈی اور کونپل کی مکھی کی تلفی کیلئے زہریں استعمال کی ہوں تو اس صورت میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑتی۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "مکئی کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ